رسالوں کی بابت کیا کہیں
مینارِنگہبانی مئی ۱۵
”کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ زمین پر کئے جانے والے انسانی کام کسی نہ کسی طرح خدا کو متاثر کرتے ہیں؟ [جواب دینے دیں۔] ذرا غور کریں کہ کیسے ہمارے کام خدا کے احساسات پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ [پڑھیں امثال ۲۷:۱۱۔] یہ رسالہ چند ایسے لوگوں کی مثالوں پر بات کرتا ہے جنہوں نے خدا کے دل کو شاد کِیا اور یہ وضاحت کرتا ہے کہ ہم کیسے ایسا کر سکتے ہیں۔“
جاگو! مئی ۲۲
”طبّی سائنس نے بیماری کے خلاف شاندار ترقی کی ہے، لیکن آپ کے خیال میں کیا ہم کبھی بیماری سے پاک دُنیا دیکھ سکیں گے؟ [جواب دینے دیں۔] یہ رسالہ بیان کرتا ہے کہ ایک دن آئیگا جب لوگ اس وعدے کی تکمیل میں زمین پر کامل صحت سے لطفاندوز ہونگے۔“ پڑھیں یسعیاہ ۳۳:۲۴۔
مینارِنگہبانی جون ۱
”بعض لوگوں کا خیال ہے کہ خدا کی پرستش کرنے کیلئے کسی منظم مذہب کا حصہ ہونا ضروری نہیں ہے۔ کیا آپ نے کبھی اسکی بابت سوچا ہے؟ [جواب دینے دیں۔] یہ رسالہ ماضی میں لوگوں کیساتھ خدا کے برتاؤ کی بابت ریکارڈ کا جائزہ پیش کرتا ہے۔ یہ اس بات پر بھی مزید گفتگو کرتا ہے کہ سچائی کیساتھ خدا کی پرستش کرنے کا کیا مطلب ہے۔“ پڑھیں یوحنا ۴:۲۴۔
جاگو! جون ۸
”آجکل بیشتر لوگ تنہائی کا شکار ہیں۔ اس میں دوسروں سے بالکل الگ ہو جانے کا احساس بھی پایا جاتا ہے۔ کیا آپ اس بات سے متفق نہیں کہ یہ تکلیفدہ ہو سکتا ہے؟ [جواب دینے دیں۔ پھر زبور ۲۵:۱۶ پڑھیں۔] جاگو! کا یہ شمارہ تنہائی کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں عملی مشورت پیش کرتا ہے۔“