یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 4/‏04 ص.‏ 1
  • نوجوانو—‏خدا کا کلام پڑھیں!‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • نوجوانو—‏خدا کا کلام پڑھیں!‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۴
  • ملتا جلتا مواد
  • نوجوانو!‏ آپ نے زندگی میں کون سے منصوبے بنائے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2018ء
  • آپ اچھے فیصلے کیسے کر سکتے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2016ء
  • نوجوانو—‏یہوواہ کے دل کو شاد کرو
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
  • ایمان رکھیں اور اچھے فیصلے کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2017ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۴
خدم 4/‏04 ص.‏ 1

نوجوانو—‏خدا کا کلام پڑھیں!‏

۱ جوانی مختلف مسائل کا سامنا کرنے اور اہم فیصلے کرنے کا وقت ہوتا ہے۔ آپ مسیحی نوجوانوں میں سے بیشتر کو ہر روز چال‌چلن کے الہٰی معیاروں کی خلاف‌ورزی کرنے کے دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جب آپ تعلیم، ملازمت اور شادی کی بابت ذاتی فیصلے کرنے لگتے ہیں تو آپ نے یقیناً روحانی نشانے بھی قائم کر لئے ہونگے۔ صرف اسی صورت میں آپ ایسے دیگر فیصلے کر سکتے ہیں جو آپکی زندگی کو ہمیشہ فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔ واضح روحانی نشانے آپکو دانشمندانہ فیصلے کرنے اور اپنی زندگی کو کامیاب بنانے میں مدد دینگے۔ باقاعدگی کیساتھ خدا کے کلام کی پڑھائی اور غوروخوض کرنے سے آپ الہامی مشورت کے مطابق زندگی بسر کرنے کی تحریک پائینگے اور آپکی درست کوششیں کامیابی سے ہمکنار ہونگی۔—‏یشو ۱:‏۸؛‏ زبور ۱:‏۲، ۳‏۔‏

۲ اس سے آپکو کیا فائدہ ہوگا؟‏ شیطان کی دُنیا غلط‌کاری کی طرف راغب کرنے والی چیزوں سے بھری پڑی ہے۔ (‏۱-‏یوح ۲:‏۱۵، ۱۶‏)‏ آپ شاید ایسے ہم‌جماعتوں یا ہم‌عمروں سے واقف ہوں جو دوستوں کے دباؤ کی وجہ سے تباہ‌کُن تجربات کا سامنا کر چکے ہیں۔ بائبل کی مشورت کی پابندی آپکو گنہگارانہ روش کو مسترد کرنے کیلئے اخلاقی اور روحانی قوت عطا کریگی۔ علاوہ‌ازیں، خدا کے کلام کی مشورت آپکو شیطان کے خفیہ پھندوں سے بچنے میں مدد دے سکتی ہے۔ (‏۲-‏کر ۲:‏۱۱؛‏ عبر ۵:‏۱۴‏)‏ خدا کی راہوں پر چلنا آپکو حقیقی خوشی اور آپکے طرزِزندگی کے سلسلے میں ذاتی اطمینان بخش سکتا ہے۔—‏زبور ۱۱۹:‏۱،‏ ۹،‏ ۱۱‏۔‏

۳ خدا کے کلام کے لاتبدیل اُصول انسانی حکمت سے بہت افضل ہیں۔ (‏زبور ۱۱۹:‏۹۸-‏۱۰۰‏)‏ بائبل اُصولوں سے واقفیت، یہوواہ کے آشکارا مقاصد پر غوروخوض اور مخلص دُعا آپکو بائبل کے مصنف یہوواہ خدا کیساتھ قریبی رشتہ اُستوار کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔ وہ وعدہ فرماتا ہے:‏ ”‏مَیں تجھے تعلیم دونگا اور جس راہ پر تجھے چلنا ہوگا تجھے بتاؤنگا۔ مَیں تجھے صلاح دونگا۔ میری نظر تجھ پر ہوگی۔“‏—‏زبور ۳۲:‏۸‏۔‏

۴ پڑھنے کیلئے وقت نکالیں:‏ ایک نوجوان مسیحی نے پوری بائبل پڑھنے کا نصب‌اُلعین بنایا اور ایک سال کے اندر اندر اُس نے ختم بھی کر لی۔ اُس نے اس سے کیسے فائدہ اُٹھایا؟ وہ یاد کرتی ہے:‏ ”‏مَیں نے یہوواہ کی بابت اتنا کچھ سیکھ لیا کہ مَیں اُسکے بہت قریب ہو گئی اور مَیں نے تاحیات اُسکا فرمانبردار رہنے کا عہد کر لیا۔“‏ (‏یعقو ۴:‏۸‏)‏ کیا آپ نے پوری بائبل پڑھی ہے؟ اگر نہیں تو ایسا کرنے کا نصب‌اُلعین بنائیں۔ یہوواہ یقیناً آپکی کوششوں کو برکت دیگا اور آپ شاندار اَجر پائینگے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں