مسیحی خدمتی سکول کا شیڈول برائے ۲۰۰۳ ہدایات
سن ۲۰۰۳ کے دوران مسیحی خدمتی سکول کے انتظامات حسبِذیل ہونگے۔
مواد کا ماخذ: اُردو ریوائزڈ ورشن [یوآروی]، مینارِنگہبانی [م] اور علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے [کےایل]۔
سکول کا آغاز گیت، دُعا اور مختصراً خیرمقدم کیساتھ وقت پر ہونا چاہئے اور پھر درجذیل ہدایات پر عمل کریں:
تقریر نمبر ۱: ۱۵ منٹ۔ یہ حصہ کسی بزرگ یا خدمتگزار خادم کو پیش کرنا چاہئے اور یہ مینارِنگہبانی پر مبنی ہوگا۔ یہ تفویض زبانی اعادے کے بغیر ۱۵ منٹ کی ہدایتی تقریر کے طور پر پیش کی جانی چاہئے۔ اسکا مقصد محض مواد کا احاطہ کرنے کی بجائے زیرِبحث معلومات کی عملی قدروقیمت پر توجہ مبذول کرانا اور اُن نکات کو نمایاں کرنا ہونا چاہئے جو کلیسیا کیلئے زیادہ مفید ثابت ہونگے۔ مجوزہ موضوع ہی استعمال کریں۔ جن بھائیوں کو یہ تقریر تفویض کی جاتی ہے اُن سے یہ توقع کی جانی چاہئے کہ وہ وقت کی پابندی کریں۔ حسبِضرورت علیٰحدگی میں مشورہ دیا جا سکتا ہے۔
بائبل پڑھائی سے اہم نکات: ۱۰ منٹ۔ کسی بزرگ یا خادم کو پہلے چھ منٹ مؤثر طور پر مواد کا مقامی ضروریات کے حوالے سے اطلاق کرنے کیلئے استعمال کرنے چاہئیں۔ وہ ہفتے کیلئے تفویضشُدہ بائبل پڑھائی کے کسی بھی حصے پر تبصرہ کر سکتا ہے کیونکہ تقریر نمبر ۲ کی پیشکش میں پڑھی جانے والی آیات پر کوئی تبصرہ نہیں کِیا جائیگا۔ اِسے تفویضشُدہ پڑھائی کا محض خلاصہ نہیں ہونا چاہئے۔ اس کا بنیادی مقصد سامعین کی یہ سمجھنے میں مدد کرنا ہے کہ ہمارے لئے یہ معلومات کیوں اور کتنی اہم ہیں۔ اسکے بعد مقرر چار منٹ کیلئے مندرجہذیل دو سوالات پر مختصراً تبصروں (۳۰ سیکنڈ یا کم) کیلئے سامعین کو مدعو کریگا: ”آپ کے خیال میں اس ہفتے کی بائبل پڑھائی میں کونسی ایسی بات ہے جو آپ کی منادی یا طرزِزندگی میں مفید ثابت ہوگی؟“ نیز ”کس چیز نے آپکے ایمان کو مضبوط کِیا اور یہوواہ کیلئے آپکی قدردانی کو بڑھایا ہے؟“ اسکے بعد سکول اوورسیئر طالبعلموں کو مختلف کمروں میں بھیج دیگا۔
تقریر نمبر ۲: ۴ منٹ۔ ایک بھائی ہی پڑھائی کریگا۔ عام طور پر یہ پڑھائی بائبل سے ہوگی۔ تاہم مہینے میں ایک مرتبہ اس تفویض کا مواد مینارِنگہبانی سے لیا جائے گا۔ طالبعلم کو تفویضشُدہ مواد بغیر کسی تمہید یا اختتام کے پڑھنا چاہئے۔ ہر ہفتے اس مواد میں تبدیلی ہوتی رہیگی لیکن اس کو زیادہ سے زیادہ چار منٹ یا اس سے بھی کم وقت میں ختم کرنا چاہئے۔ سکول اوورسیئر کو پہلے ہی مواد کا جائزہ لیکر طالبعلم کی قابلیت اور عمر کے لحاظ سے اسے تفویض کرنا چاہئے۔ سکول اوورسیئر طالبعلم کو مواد کی سمجھ، روانی، مفہوم پر مناسب زور، آواز میں مناسب اُتارچڑھاؤ، مناسب جگہ پر وقفے اور برجستہ طریقے سے پڑھنے میں مدد دینے میں خاص طور پر دلچسپی لیگا۔
تقریر نمبر ۳: ۵ منٹ۔ یہ کسی بہن کو تفویض کی جائیگی۔ اس پیشکش کا موضوع علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے پر مبنی ہوگا۔ یہ تفویض حاصل کرنے والی طالبات اپنے پسمنظر کا انتخاب کرینگی۔ طالبہ کو تفویضشُدہ عنوان کو استعمال کرتے ہوئے اسے خدمتگزاری کے اُس پہلو پر لاگو کرنا چاہئے جو حقیقت کے قریب اور مقامی کلیسیا کے علاقے کیلئے عملی ہو۔ جب کسی حصے میں کوئی مواد فراہم نہ کِیا گیا ہو تو طالبہ کو خود یا دیانتدار اور عقلمند نوکر جماعت کی طرف سے فراہمکردہ مطبوعات سے مواد تلاش کرکے اپنے حصے کو تیار کرنا چاہئے۔ نئی طالبات کو صرف وہی تقاریر تفویض کرنی چاہئیں جن کا مواد موجود ہے۔ سکول اوورسیئر خاص طور پر یہ دیکھے گا کہ طالبہ مواد کو کیسے پیش کرتی ہے، وہ خاتونِخانہ کی صحائف پر استدلال کرنے میں اور اُسکی پیشکش کے اہم نکات کو سمجھنے میں کیسے مدد کرتی ہے۔ جن طالبات کو یہ حصہ تفویض کِیا جاتا ہے اُنہیں پڑھنے کے لائق ہونا چاہئے۔ سکول اوورسیئر ایک مددگار بھی تفویض کریگا۔
تقریر نمبر ۴: ۵منٹ۔ طالبعلم کو تفویضکردہ موضوع پر تقریر تیار کرنی چاہئے۔ جب کسی حصے میں کوئی مواد فراہم نہ کِیا گیا ہو تو طالبعلم کو خود یا دیانتدار اور عقلمند نوکر جماعت کی طرف سے فراہمکردہ مطبوعات سے مواد تلاش کرکے اپنے حصے کو تیار کرنا چاہئے۔ جب یہ حصہ کسی بھائی کو تفویض کِیا جائے تو اسے کنگڈم ہال کے سامعین کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایک تقریر کی شکل میں پیش کِیا جا سکتا ہے۔ جب یہ حصہ کسی بہن کو تفویض کِیا جائے تو اس حصے کو ہمیشہ تقریر نمبر ۳ کے نمونے پر پیش کِیا جانا چاہئے۔ مہربانی سے نوٹ کریں کہ ستارے کیساتھ پیشکردہ موضوعات صرف بھائیوں کو تفویض کئے جانے چاہئیں۔
وقت:کسی بھی تقریر یا مشیر کے تبصروں کو حد سے زیادہ وقت نہیں لینا چاہئے۔ تقریر نمبر ۲ تا ۴ کا وقت پورا ہو جانے پر اُنہیں موقعشناسی کیساتھ انہیں روک دینا چاہئے۔ اگر تقریر نمبر ۱ یا بائبل کے اہم نکات پیش کرنے والے بھائی زیادہ وقت لیتے ہیں تو اُنہیں علیٰحدگی میں مشورت دی جانی چاہئے۔ سب کو وقت کا خیال رکھنا چاہئے۔ گیت اور دُعا کے بغیر پورے پروگرام کیلئے کُل ۴۵ منٹ ہے۔
مشورت: ا منٹ۔ سکول اوورسیئر ہر طالبعلم کی پیشکش کے بعد مشورت کے لئے ایک منٹ سے زیادہ وقت نہیں لیگا اور تقریر کے کسی قابلِتعریف پہلو پر تبصرہ کریگا۔ اس کا مقصد صرف ”شاباش“ دینا نہیں ہے بلکہ پیشکش کے مؤثر نکتے پر توجہ دلانے کے علاوہ یہ بتانا ہے کہ وہ کیوں مؤثر تھا۔ ہر طالبعلم کی ضرورت کے مطابق اجلاس کے بعد علیٰحدگی میں یا کسی اور موقع پر اضافی اصلاحی مشورت دی جا سکتی ہے۔
امدادی مشیر: اگر ممکن ہو تو بزرگوں کی جماعت سکول اوورسیئر کے علاوہ ایک لائق بزرگ کا اس تفویض کو پورا کرنے کیلئے امدادی مشیر کے طور پر انتخاب کر سکتی ہے۔ اسکی ذمہداری تقریر نمبر ۱ اور بائبل کے اہم نکات پیش کرنے والے بھائیوں کو بوقتِضرورت علیٰحدگی میں مشورت پیش کرنا ہے۔ لیکن اپنے ساتھی بزرگوں اور خدمتگزار خادموں کو ہر تقریر کے بعد مشورت دینا ضروری نہیں ہے۔ ان انتظامات کو ۲۰۰۳ کے دوران عمل میں لایا جائیگا اور بعدازاں اس میں کچھ تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں۔
زبانی اعادہ: ۳۰منٹ۔ سکول اوورسیئر ہر دو ماہ بعد زبانی اعادہ کرائیگا۔ یہ حصہ مذکورہبالا ہدایات کے مطابق بائبل کے اہم نکات پر غوروخوض کے بعد پیش کِیا جائیگا۔ زبانی اعادے میں سکول میں زیرِغور آنے والے پچھلے دو مہینے اور حالیہ ہفتے کا مواد شامل ہوگا۔
شیڈول
جنوری ۶ بائبل پڑھائی: متی ۱-۶ گیت نمبر ۱
نمبر ۱: ہم مسیحی محبت کیسے پیدا کر سکتے ہیں؟ (م۰۱ ۱/۱ ص. ۱۷ پ. ۱۷–ص. ۲۲ پ. ۱۹)
نمبر ۲: متی ۴:۱-۲۲
نمبر ۳: a اخیر زمانے کا نشان سچے مسیحیوں پر کیسے اثرانداز ہوتا ہے؟ (کےایل باب ۱۱ پ. ۳، ۴، ۱۷)
نمبر ۴: یسوع اب کیا کر رہا ہے؟
جنوری ۱۳ بائبل پڑھائی: متی ۷-۱۱ گیت نمبر ۴۲
نمبر ۱: ”اَیسے ہی دَوڑو“ (م۰۱ ۱/۱ ص. ۲۸-۳۱)
نمبر ۲: متی ۹:۹-۳۱
نمبر ۳: ہم دوسروں کو کیوں منادی کرتے ہیں
نمبر ۴: یہوواہ کے گواہ یہ کیوں کہتے ہیں کہ اخیر زمانہ ۱۹۱۴ میں شروع ہوا تھا؟ (کےایل باب ۱۱ پ. ۲، ۵-۱۴، ۱۶)
جنوری ۲۰ بائبل پڑھائی: متی ۱۲-۱۵ گیت نمبر ۱۳۵
نمبر ۱: آپ حوصلہشکنی کا مقابلہ کر سکتے ہیں! (م۰۱ ۱/۲ ص. ۲۰-۲۳)
نمبر ۲: متی ۱۳:۱-۲۳
نمبر ۳: موجودہ دُنیاوی نظام کے خاتمے کے بعد کیا زمین پر کوئی زندہ بچیگا؟ (کےایل باب ۱۹ پ. ۶، ۱۰)
نمبر ۴: کیا خدا بدل سکتا ہے؟
جنوری ۲۷ بائبل پڑھائی: متی ۱۶-۲۱ گیت نمبر ۱۹۵
نمبر ۱: نگہبانوں اور خادموں کی خدائی طریقے سے تقرری (م۰۱ ۱۵/۱ ص. ۱۲ پ. ۵–ص. ۱۶ پ. ۱۹)
نمبر ۲: م۰۱ ۱۵/۱ ص. ۲۰ پ. ۲۰–ص. ۲۱ پ. ۲۴
نمبر ۳: دُنیا کیسے متحد ہو سکتی ہے؟
نمبر ۴: خدا شریروں کو تباہ کرنے کے سلسلے میں اتنی دیر کیوں لگا رہا ہے؟ (کےایل باب ۸ پ. ۸-۱۱، ۱۴، ۱۵)
فروری ۳ بائبل پڑھائی: متی ۲۲-۲۵ گیت نمبر ۱۶
نمبر ۱: ہم آزمائش کا مقابلہ کیسے کر سکتے ہیں (م۰۱ ۱۵/۳ ص. ۱۲ پ. ۸–ص. ۱۴ پ. ۱۸)
نمبر ۲: متی ۲۲:۱۵-۴۰
نمبر ۳: ہم یہ کیسے جانتے ہیں کہ نشان کی تکمیل ہمارے زمانے میں ہو رہی ہے (کےایل باب ۱۱ پ. ۱، ۲، ۱۶ اور ص. ۱۰۲ پر بکس)
نمبر ۴: درحقیقت دیانتدار اور عقلمند نوکر کون ہے؟
فروری ۱۰ بائبل پڑھائی: متی ۲۶-۲۸ گیت نمبر ۲۷
نمبر ۱: حقیقی خوشی کیسے حاصل کریں (م۰۱ ۱/۳ ص. ۴-۷)
نمبر ۲: متی ۲۶:۶-۳۰
نمبر ۳: مَیں منشیات استعمال کیوں نہیں کرتا
نمبر ۴: انسانی زندگی کا مقصد کیا ہے؟ (کےایل باب ۱ پ. ۲، ۸-۱۰)
فروری ۱۷ بائبل پڑھائی: مرقس ۱-۴ گیت نمبر ۱۱۳
نمبر ۱: روحانی نیت کیسے برقرار رکھیں (م۰۱ ۱۵/۳ ص. ۱۶ پ. ۸–ص. ۱۹ پ. ۲۰)
نمبر ۲: م۰۱ ۱۵/۲ ص. ۲۵ پ. ۱۰–ص. ۲۶ پ. ۱۴
نمبر ۳: کیا انسانوں کو محض چند سال زندہ رہ کر مر جانے کیلئے بنایا گیا تھا؟ (کےایل باب ۱ پ. ۶، ۷، ۹)
نمبر ۴: جؤا کھیلنا کیوں غلط ہے
فروری ۲۴ بائبل پڑھائی: مرقس ۵-۸ گیت نمبر ۱۶۵
زبانی اعادہ
مارچ ۳ بائبل پڑھائی: مرقس ۹-۱۲ گیت نمبر ۱۹۵
نمبر ۱: یہوواہ نے ابتدائی مسیحیوں کو برکت اور طاقت کیسے بخشی؟ (م۰۱ ۱/۴ ص. ۱۰ پ. ۶–ص. ۱۴ پ. ۱۹)
نمبر ۲: مرقس ۱۰:۱-۲۲
نمبر ۳: ہم خدا سے قوت کیسے حاصل کر سکتے ہیں
نمبر ۴: ہم کس بِنا پر ہمیشہ تک زندہ رہنے کی اُمید رکھ سکتے ہیں؟ (کےایل باب ۷ پ. ۱۷-۲۰)
مارچ ۱۰ بائبل پڑھائی: مرقس ۱۳-۱۶ گیت نمبر ۱۸۷
نمبر ۱: روحانی فردوس کیا ہے؟ (م۰۱ ۱/۳ ص. ۸-۱۱)
نمبر ۲: مرقس ۱۳:۱-۲۳
نمبر ۳: مستقبل میں زندگی کیلئے توقعات کیسے پوری ہونگی؟ (کےایل باب ۹ پ. ۱۵-۱۸)
نمبر ۴: کیا خدا انسانی جنگوں میں طرفداری کرتا ہے؟
مارچ ۱۷ بائبل پڑھائی: لوقا ۱-۳ گیت نمبر ۱۲۰
نمبر ۱: ”مبارک ہے وہ آدمی جو حکمت کو پاتا ہے“ (م۰۱ ۱۵/۳ ص. ۲۵-۲۸)
نمبر ۲: لوقا ۳:۱-۲۲
نمبر ۳: کیا یسوع کی پرستش کرنا مناسب ہے؟
نمبر ۴: جائز اور باعزت شادی کیلئے کیا تقاضا کِیا جاتا ہے؟ (کےایل باب ۱۳ پ. ۱۱)
مارچ ۲۴ بائبل پڑھائی: لوقا ۴-۶ گیت نمبر ۲۸
نمبر ۱: آپکے خیال میں کیا آپکو غلط سمجھا گیا ہے؟ (م۰۱ ۱/۴ ص. ۲۰-۲۳)
نمبر ۲: لوقا ۶:۱-۲۳
نمبر ۳: میموریل کی اہمیت کیا ہے؟ (کےایل باب ۱۳ پ. ۱۸)
نمبر ۴: کیا مسیحی خدائی حفاظت کی توقع کر سکتے ہیں؟
مارچ ۳۱ بائبل پڑھائی: لوقا ۷-۹ گیت نمبر ۱۳۵
نمبر ۱: خوشی برقرار رکھنے والوں کے نمونوں کی نقل کریں۔ (م۰۱ ۱/۵ ص. ۸ پ. ۱–ص. ۱۰ پ. ۱۲)
نمبر ۲: م۰۱ ۱۵/۳ ص. ۱۸ پ. ۱۷–ص. ۱۹ پ. ۲۰
نمبر ۳: ہم کیسے جانتے ہیں کہ بائبل خدا کی طرف سے ہے
نمبر ۴: خداپرست لوگ سالگرہ کی پارٹیاں کیوں نہیں کرتے؟ (کےایل باب ۱۳ پ. ۱۷)
اپریل ۷ بائبل پڑھائی: لوقا ۱۰-۱۲ گیت نمبر ۸۱
نمبر ۱: مثبت رُجحان رکھیں (م۰۱ ۱/۵ ص. ۱۵ پ. ۸–ص. ۱۷ پ. ۱۴)
نمبر ۲: لوقا ۱۰:۱-۲۲
نمبر ۳: جوئےبازی میں کیا خرابی ہے؟ (کےایل باب ۱۳ پ. ۷)
نمبر ۴: ہم کیسے فیاض ہو سکتے ہیں؟ (کےایل باب ۱۳ پ. ۸)
اپریل ۱۴ بائبل پڑھائی: لوقا ۱۳-۱۷ گیت نمبر ۱۶۹
نمبر ۱: خاندان کی روحانیت کو بڑھانا (م۰۱ ۱۵/۵ ص. ۲۲ پ. ۵–ص. ۲۵ پ. ۱۴)
نمبر ۲: لوقا ۱۵:۱۱-۳۲
نمبر ۳: ہم خود کو شیاطینی اثر سے کیسے محفوظ رکھ سکتے ہیں
نمبر ۴: جس وجہ سے خداپرستانہ زندگی بسر کرنا خوشی لاتا ہے (کےایل باب ۱۳ پ. ۱-۴، ۲۳)
اپریل ۲۱ بائبل پڑھائی: لوقا ۱۸-۲۱ گیت نمبر ۲۲۲
نمبر ۱: خدا کیلئے مکمل فرمانبرداری کیوں ضروری ہے؟ (م۰۱ ۱۵/۶ ص. ۱۵ پ. ۱۱–ص. ۱۶ پ. ۱۶)
نمبر ۲: م۰۱ ۱۵/۴ ص. ۶ پ. ۱۹–ص. ۷ پ. ۲۲
نمبر ۳: قیامت کی اُمید ہماری زندگی پر کیسے اثرانداز ہوتی ہے
نمبر ۴: حرامکاری یا زناکاری سے کونسے مسائل پیدا ہوتے ہیں؟ (کےایل باب ۱۳ پ. ۱۲، ۱۳)
اپریل ۲۸ بائبل پڑھائی: لوقا ۲۲-۲۴ گیت نمبر ۸۸
زبانی اعادہ
مئی ۵ بائبل پڑھائی: یوحنا ۱-۴ گیت نمبر ۱۵
نمبر ۱: ہم حرامکاری سے کیسے بھاگ سکتے ہیں؟ (م۰۱ ۱۵/۶ ص. ۱۶ پ. ۱۷–ص. ۱۷ پ. ۱۹)
نمبر ۲: یوحنا ۲:۱-۲۵
نمبر ۳: کیا خدا شراب کے استعمال سے منع کرتا ہے؟
نمبر ۴: ہمیں تفریحطبع کے سلسلے میں انتخابپسند کیوں ہونا چاہئے؟ (کےایل باب ۱۳ پ. ۲۰)
مئی ۱۲ بائبل پڑھائی: یوحنا ۵-۷ گیت نمبر ۳
نمبر ۱: آپ اپنی پرورش کے باوجود کامیاب ہو سکتے ہیں (م۰۱ ۱۵/۴ ص. ۲۵-۲۸)
نمبر ۲: یوحنا ۵:۱-۲۴
نمبر ۳: تقدیر کی تعلیم معقول کیوں نہیں ہے
نمبر ۴: زندگی اور خون کیلئے احترام (کےایل باب ۱۳ پ. ۲۱، ۲۲)
مئی ۱۹ بائبل پڑھائی: یوحنا ۸-۱۱ گیت نمبر ۲۷
نمبر ۱: ’حکمت سے ہمیں عمر کی درازی حاصل ہوگی‘ (م۰۱ ۱۵/۵ ص. ۲۸-۳۱)
نمبر ۲: یوحنا ۱۰:۱۶-۴۲
نمبر ۳: بائبل جھوٹ اور چوری کی بابت کیا کہتی ہے؟ (کےایل باب ۱۳ پ. ۵، ۶)
نمبر ۴: دباؤ سے کیسے نپٹا جائے
مئی ۲۶ بائبل پڑھائی: یوحنا ۱۲-۱۶ گیت نمبر ۲۹
نمبر ۱: اندیکھے کو گویا دیکھ کر ثابتقدم رہیں! (م۰۱ ۱۵/۶ ص. ۲۱ پ. ۱۳–ص. ۲۲ پ. ۱۸)
نمبر ۲: م۰۱ ۱/۵ ص. ۱۴ پ. ۴–ص. ۱۵ پ. ۷
نمبر ۳: ”دُنیا کا حصہ نہ“ ہونے کا کیا مطلب ہے
نمبر ۴: ایک شادی کو بہتر بنانے میں کیا چیز مددگار ہو سکتی ہے؟ (کےایل باب ۱۵ پ. ۵، ۶)
جون ۲ بائبل پڑھائی: یوحنا ۱۷-۲۱ گیت نمبر ۱۴۳
نمبر ۱: روحانی طور پر دینے سے حاصل ہونے والی خوشی (م۰۱ ۱/۷ ص. ۱۴ پ. ۵–ص. ۱۶ پ. ۱۳)
نمبر ۲: یوحنا ۲۰:۱-۲۳
نمبر ۳: شادی کو بہتر بنانے میں کیا چیز مددگار ہو سکتی ہے؟ (کےایل باب ۱۵ پ. ۷-۹)
نمبر ۴: کیا ایک منظم مذہب ضروری ہے؟
جون ۹ بائبل پڑھائی: اعمال ۱-۴ گیت نمبر ۸۸
نمبر ۱: یہوواہ پر اپنا بھروسا مضبوط کریں (م۰۱ ۱/۶ ص. ۷-۱۰)
نمبر ۲: اعمال ۴:۱-۲۲
نمبر ۳: شادی کو بہتر بنانے میں کیا چیز مددگار ہو سکتی ہے؟ (کےایل باب ۱۵ پ. ۱۰-۱۴)
نمبر ۴: کیا خدا ہمارے طرزِپرستش کو پسند کرتا ہے؟
جون ۱۶ بائبل پڑھائی: اعمال ۵-۷ گیت نمبر ۲۸
نمبر ۱: اعتراف روحانی شفا کا باعث بنتا ہے (م۰۱ ۱/۶ ص. ۲۸-۳۱)
نمبر ۲: اعمال ۷:۱-۲۲
نمبر ۳: یہوواہ کے گواہ دوسرے مذاہب سے کیسے فرق ہیں
نمبر ۴: بائبل تعلیم کے مطابق بچوں کی پرورش کرنا کیوں اہم ہے؟ (کےایل باب ۱۵ پ. ۱۵، ۱۶)
جون ۲۳ بائبل پڑھائی: اعمال ۸-۱۰ گیت نمبر ۱۶
نمبر ۱: مصیبت کے وقت یتیموں اور بیواؤں کی خبر لیں (م۰۱ ۱۵/۶ ص. ۹-۱۲)
نمبر ۲: م۰۱ ۱/۶ ص. ۱۲ پ. ۱–ص. ۱۳ پ. ۵
نمبر ۳: بچوں کی پرورش کرنے میں کیا چیز مددگار ہو سکتی ہے؟ (کےایل باب ۱۵ پ. ۱۷، ۱۸)
نمبر ۴: روحانی ترقی کیلئے اجلاسوں پر حاضر ہونا کیوں ضروری ہے
جون ۳۰ بائبل پڑھائی: اعمال ۱۱-۱۴ گیت نمبر ۴۲
زبانی اعادہ
جولائی ۷ بائبل پڑھائی: اعمال ۱۵-۱۷ گیت نمبر ۵۷
نمبر ۱: نیکوبد میں امتیاز کرنا (م۰۱ ۱/۸ ص. ۱۰ پ. ۱۴–ص. ۱۲ پ. ۱۹)
نمبر ۲: اعمال ۱۵:۱-۲۱
نمبر ۳: ہم یہوواہ کی حاکمیت کو کیسے سربلند کر سکتے ہیں
نمبر ۴: بچوں کی پرورش کرنے میں کیا چیز مددگار ہو سکتی ہے؟ (کےایل باب ۱۵ پ. ۱۹-۲۱)
جولائی ۱۴ بائبل پڑھائی: اعمال ۱۸-۲۱ گیت نمبر ۱۱۳
نمبر ۱: شکوک کو اپنا ایمان تباہ نہ کرنے دیں (م۰۱ ۱/۷ ص. ۱۸-۲۱)
نمبر ۲: اعمال ۱۹:۱-۲۲
نمبر ۳: خدا سے دُعا کرنا کیوں اہم ہے؟ (کےایل باب ۱۶ پ. ۳-۵)
نمبر ۴: ’پہلے بادشاہت کی تلاش کرنے‘ کا کیا مطلب ہے
جولائی ۲۱ بائبل پڑھائی: اعمال ۲۲-۲۵ گیت نمبر ۲۲۲
نمبر ۱: کیا آپ واقعی بُردبار ہیں؟ (م۰۱ ۱۵/۷ ص. ۲۱-۲۳)
نمبر ۲: اعمال ۲۴:۱-۲۳
نمبر ۳: کیا ابلیس ایک حقیقی ہستی ہے؟
نمبر ۴: خدا کے نزدیک جانے کے بعض تقاضے کونسے ہیں؟ (کےایل باب ۱۶ پ. ۶-۹)
جولائی ۲۸ بائبل پڑھائی: اعمال ۲۶-۲۸ گیت نمبر ۱۴
نمبر ۱: ”روح کے پھل“ ظاہر کرنا روحانی ترقی کی علامت ہے (م۰۱ ۱/۸ ص. ۱۵ پ. ۱۲–ص. ۱۷ پ. ۱۹)
نمبر ۲: م۰۱ ۱/۷ ص. ۱۴ پ. ۵-۸
نمبر ۳: بعض موضوعات کیا ہیں جنہیں ہم اپنی دُعاؤں میں شامل کر سکتے ہیں؟ (کےایل باب ۱۶ پ. ۱۲-۱۴)
نمبر ۴: ہم زندگی کی بخشش کیلئے کس طرح قدر دکھا سکتے ہیں
اگست ۴ بائبل پڑھائی: رومیوں ۱-۴ گیت نمبر ۳۳
نمبر ۱: یہوواہ کے لوگ آزمائشوں اور مصیبت کی توقع کرتے ہیں (م۰۱ ۱۵/۸ ص. ۲۵ پ. ۱–ص. ۲۷ پ. ۱۰)
نمبر ۲: رومیوں ۲:۱-۲۴
نمبر ۳: کیا آپ پہلے زندہ رہ چکے ہیں؟
نمبر ۴: b آپکو دُعا میں مستقلمزاج کیوں ہونا چاہئے؟ (کےایل باب ۱۶ پ. ۱۵-۱۷)
اگست ۱۱ بائبل پڑھائی: رومیوں ۵-۸ گیت نمبر ۸۸
نمبر ۱: ’صادق کیلئے برکتیں ہیں‘ (م۰۱ ۱۵/۷ ص. ۲۴-۲۷)
نمبر ۲: رومیوں ۵:۶-۲۱
نمبر ۳: ہم آجکل یہوواہ کی بات کیسے سن سکتے ہیں؟ (کےایل باب ۱۶ پ. ۱۸-۲۰)
نمبر ۴: کیا آپکو دوبارہ جنم لینے کے عقیدے پر ایمان رکھنا چاہئے؟
اگست ۱۸ بائبل پڑھائی: رومیوں ۹-۱۲ گیت نمبر ۱۲۰
نمبر ۱: اچھی عادت سے فائدہ اُٹھائیں (م۰۱ ۱/۸ ص. ۱۹-۲۲)
نمبر ۲: م۰۱ ۱۵/۸ ص. ۲۲ پ. ۱۰-۱۳
نمبر ۳: کیا انسانوں نے بائبل کو بدل دیا ہے؟
نمبر ۴: بدرُوحیں لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کیسے کرتی ہیں؟ (کےایل باب ۱۲ پ. ۳-۷)
اگست ۲۵ بائبل پڑھائی: رومیوں ۱۳-۱۶ گیت نمبر ۲۹
زبانی اعادہ
ستمبر ۱ بائبل پڑھائی: ۱-کرنتھیوں ۱-۹ گیت نمبر ۴۱
نمبر ۱: نیک کام کرنے میں ہمت نہ ہاریں (م۰۱ ۱۵/۸ ص. ۲۸ پ. ۱۱–ص. ۲۹ پ. ۱۷)
نمبر ۲: ۱-کرنتھیوں ۳:۱-۲۳
نمبر ۳: بائبل ارواحپرستی کی مذمت کیوں کرتی ہے؟ (کےایل باب ۱۲ پ. ۸-۱۱)
نمبر ۴: کیا غربت کبھی چوری کرنے کا جواز بن سکتی ہے؟
ستمبر ۸ بائبل پڑھائی: ۱-کرنتھیوں ۱۰-۱۶ گیت نمبر ۳
نمبر ۱: اپنی ترقی میں حائل رکاوٹوں پر غالب آئیں! (م۰۱ ۱/۸ ص. ۲۸-۳۰)
نمبر ۲: ۱-کرنتھیوں ۱۲:۱-۲۶
نمبر ۳: خدا بُرائی کی اجازت کیوں دیتا ہے؟
نمبر ۴: ایک شخص شریر روحانی افواج کی مزاحمت کیسے کر سکتا ہے؟ (کےایل باب ۱۲ پ. ۱۴-۲۰)
ستمبر ۱۵ بائبل پڑھائی: ۲-کرنتھیوں ۱-۷ گیت نمبر ۱۶
نمبر ۱: اپنی جوانی کو کامیاب بنانا (م۰۱ ۱۵/۸ ص. ۴-۷)
نمبر ۲: ۲-کرنتھیوں ۶:۱–۷:۱
نمبر ۳: دُنیاوی حکومتوں کے اختیار کے سلسلے میں ایک مسیحی کا رُجحان (کےایل باب ۱۴ پ. ۷-۱۰)
نمبر ۴: کیا خدا زمین کی آلودگی کی فکر کرتا ہے؟
ستمبر ۲۲ بائبل پڑھائی: ۲-کرنتھیوں ۸-۱۳ گیت نمبر ۱۹۵
نمبر ۱: آپ اچھے فیصلے کیسے کر سکتے ہیں (م۰۱ ۱/۹ ص. ۲۷-۳۰)
نمبر ۲: ۲-کرنتھیوں ۸:۱-۲۱
نمبر ۳: موت کے بعد جان کیساتھ کیا ہوتا ہے
نمبر ۴: سرداری کا اُصول خاندان کے ہر فرد پر کیا ذمہداری عائد کرتا ہے؟ (کےایل باب ۱۴ پ. ۱۱-۱۸)
ستمبر ۲۹ بائبل پڑھائی: گلتیوں ۱-۶ گیت نمبر ۲۸
نمبر ۱: ہم صلحجُو کیسے بن سکتے ہیں؟ (م۰۱ ۱/۹ ص. ۱۰ پ. ۹–ص. ۱۲ پ. ۱۷)
نمبر ۲: م۰۱ ۱/۹ ص. ۱۵ پ. ۸–ص. ۱۷ پ. ۱۱
نمبر ۳: کونسے صحائف سیاسی معاملات میں شمولیت کی بابت ایک مسیحی کے نقطۂنظر پر اثرانداز ہوتے ہیں؟ (کےایل باب ۱۳ پ. ۱۴)
نمبر ۴: ہم کس طرح جانتے ہیں کہ خدا کی بادشاہت حکمرانی کر رہی ہے
اکتوبر ۶ بائبل پڑھائی: افسیوں ۱-۶ گیت نمبر ۴
نمبر ۱: مسیح کا اطمینان پریشانی سے نپٹنے میں ہماری مدد کیسے کرتا ہے؟ (م۰۱ ۱/۹ ص. ۱۴ پ. ۱-۳ اور ص. ۱۵ پ. ۸–ص. ۱۷ پ. ۱۱)
نمبر ۲: افسیوں ۲:۱-۲۲
نمبر ۳: خدا پر ایمان رکھنا معقول ہے
نمبر ۴: بڑا بابل کیا ہے؟ (کےایل باب ۱۳ پ. ۱۵)
اکتوبر ۱۳ بائبل پڑھائی: فلپیوں ۱–کلسیوں ۴ گیت نمبر ۱۶۵
نمبر ۱: ’راستی کی راہ‘ پر چلیں (م۰۱ ۱۵/۹ ص. ۲۴-۲۸)
نمبر ۲: فلپیوں ۲:۱-۲۴
نمبر ۳: سچے مسیحی کرسمس کیوں نہیں مناتے؟ (کےایل باب ۱۳ پ. ۱۶)
نمبر ۴: آجکل یہوواہ ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے
اکتوبر ۲۰ بائبل پڑھائی: ۱-تھسلنیکیوں ۱– ۲-تھسلنیکیوں ۳ گیت نمبر ۱۴
نمبر ۱: ہم ایک مسرف بچے کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟ (م۰۱ ۱/۱۰ ص. ۱۵ پ. ۹–ص. ۱۸ پ. ۲۰)
نمبر ۲: م۰۱ ۱۵/۱۰ ص. ۲۳ پ. ۶–ص. ۲۴ پ. ۹
نمبر ۳: کون آسمان پر جاتے ہیں؟
نمبر ۴: کیا مسیحیوں کی غیرجانبداری کا مطلب یہ ہے کہ وہ اپنے پڑوسیوں کی فلاحوبہبود میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے؟ (کےایل باب ۵ پ. ۱۹ اور باب ۱۱ پ. ۱۴)
اکتوبر ۲۷ بائبل پڑھائی: ۱-تیمتھیس ۱–۲-تیمتھیس ۴ گیت نمبر ۴۲
زبانی اعادہ
نومبر ۳ بائبل پڑھائی: ططس ۱–فلیمون گیت نمبر ۵۷
نمبر ۱: یہوواہ کو خوش کرنے والا دل پیدا کریں (م۰۱ ۱۵/۱۰ ص. ۱۹ پ. ۶–ص. ۲۱ پ. ۱۸)
نمبر ۲: فلیمون ۱-۲۵
نمبر ۳: کیا ہم کامل زندگی سے اُکتا جائینگے؟
نمبر ۴: ہمیں خدا کا نام کیوں استعمال کرنا چاہئے؟ (کےایل باب ۳ پ. ۶-۱۳)
نومبر ۱۰ بائبل پڑھائی: عبرانیوں ۱-۸ گیت نمبر ۱۱۳
نمبر ۱: حنوک ایک بیدین دُنیا میں خدا کیساتھ ساتھ چلتا رہا (م۰۱ ۱۵/۹ ص. ۲۹-۳۱)
نمبر ۲: عبرانیوں ۲:۱-۱۸
نمبر ۳: عبرانی صحائف میں خدا کا نام کتنی مرتبہ استعمال ہوا ہے؟ (کےایل باب ۳ پ. ۴، ۵)
نمبر ۴: قیامت پانے والوں کا انصاف اُنکے اعمال کے موافق کیسے کِیا جائیگا؟
نومبر ۱۷ بائبل پڑھائی: عبرانیوں ۹-۱۳ گیت نمبر ۱۴۳
نمبر ۱: وفاداری کا کیا مطلب ہے؟ (م۰۱ ۱/۱۰ ص. ۲۰-۲۳)
نمبر ۲: عبرانیوں ۹:۱۱-۲۸
نمبر ۳: بائبل خدا کی کن بنیادی صفات کو اُجاگر کرتی ہے؟ (کےایل باب ۳ پ. ۱۴-۱۶)
نمبر ۴: خداپرستانہ چالچلن کیوں فائدہمند ہے
نومبر ۲۴ بائبل پڑھائی: یعقوب ۱-۵ گیت نمبر ۸۸
نمبر ۱: اپنے دل کا باقاعدہ معائنہ کریں (م۰۱ ۱۵/۱۰ ص. ۲۲ پ. ۳–ص. ۲۵ پ. ۱۳)
نمبر ۲: م۰۱ ۱/۱۱ ص. ۱۲ پ. ۱۵–ص. ۱۳ پ. ۱۹
نمبر ۳: انکساری کی اہمیت
نمبر ۴: قدیم وقتوں میں خدا نے اپنے زمینی خادموں کو کیسے ہدایات دیں؟ (کےایل باب ۱۷ پ. ۶، ۱۶، ۱۷)
دسمبر ۱ بائبل پڑھائی: ۱-پطرس ۱–۲-پطرس ۳ گیت نمبر ۵۵
نمبر ۱: خدائی خوف پیدا کرنے کی وجہ (م۰۱ ۱/۱۲ ص. ۱۹ پ. ۴–ص. ۲۱ پ. ۱۰)
نمبر ۲: ۱-پطرس ۱:۱-۱۶
نمبر ۳: کیا بائبل ظاہر کرتی ہے کہ سچے مسیحی منظم لوگ ہونگے؟ (کےایل باب ۱۴ پ. ۱۹-۲۳)
نمبر ۴: مسیح کے فدیے کی قربانی کو ہماری زندگی پر کیسے اثرانداز ہونا چاہئے
دسمبر ۸ بائبل پڑھائی: ۱-یوحنا ۱–یہوداہ گیت نمبر ۲۷
نمبر ۱: اپنے ضمیر کی حفاظت کریں (م۰۱ ۱/۱۱ ص. ۴-۷)
نمبر ۲: ۱-یوحنا ۳:۱-۱۸
نمبر ۳: بائبل کو عورتوں کیساتھ بدسلوکی کا ذمہدار کیوں نہیں ٹھہرایا جا سکتا
نمبر ۴: c کیا خدا کے وفادار خادم دُنیائےمسیحیت کی مختلف کلیسیاؤں میں بٹے ہوئے ہیں؟ (کےایل باب ۱۷ پ. ۳، ۴، ۶-۸، ۱۵-۲۰)
دسمبر ۱۵ بائبل پڑھائی: مکاشفہ ۱-۶ گیت نمبر ۳۳
نمبر ۱: نوح کا ایمان دُنیا کو مجرم ٹھہراتا ہے (م۰۱ ۱۵/۱۱ ص. ۲۸-۳۱)
نمبر ۲: مکاشفہ ۲:۱-۱۷
نمبر ۳: یہوواہ کی دیدنی تنظیم کی شناخت کیسے کی جا سکتی ہے؟ (کےایل باب ۵ پ. ۱۶-۲۲)
نمبر ۴: مسیحی کرسمس کیوں نہیں مناتے
دسمبر ۲۲ بائبل پڑھائی: مکاشفہ ۷-۱۴ گیت نمبر ۱۶
نمبر ۱: آپ روحانی دل کے دورے سے بچ سکتے ہیں (م۰۱ ۱/۱۲ ص. ۹-۱۳)
نمبر ۲: م۰۱ ۱۵/۱۲ ص. ۱۷ پ. ۱۰–ص. ۱۸ پ. ۱۳ (فٹنوٹ سمیت)
نمبر ۳: ساتھیوں کے دباؤ سے کیسے نپٹا جائے
نمبر ۴: ہم یہوواہ کی تنظیم کیلئے احترام کیسے ظاہر کر سکتے ہیں؟ (کےایل باب ۱۴ پ. ۱۹-۲۳)
دسمبر ۲۹ بائبل پڑھائی: مکاشفہ ۱۵-۲۲ گیت نمبر ۲۲۲
زبانی اعادہ
]فٹنوٹس[
a صرف بھائیوں کو تفویض کِیا جائے
b صرف بھائیوں کو تفویض کِیا جائے
c صرف بھائیوں کو تفویض کِیا جائے