یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 3/‏03 ص.‏ 2
  • خدمتی اجلاس کا شیڈول

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدمتی اجلاس کا شیڈول
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
  • ذیلی عنوان
  • ہفتہ شروع از مارچ ۱۰
  • ہفتہ شروع از مارچ ۱۷
  • ہفتہ شروع از مارچ ۲۴
  • ہفتہ شروع از مارچ ۳۱
  • ہفتہ شروع از اپریل ۷
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
خدم 3/‏03 ص.‏ 2

خدمتی اجلاس کا شیڈول

ہفتہ شروع از مارچ ۱۰

گیت نمبر ۱۹۵

۱۰ منٹ:‏ مقامی‌اعلانات۔ہماری‌بادشاہتی‌خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔ صفحہ ۱۶ کی تجاویز کو استعمال کرتے ہوئے مارچ ۱۵ کے مینارِنگہبانی اور مارچ ۲۲ کے اویک!‏ کو پیش کرنے کے سلسلے میں مظاہرے کرائیں۔ ہر مرتبہ دونوں رسالے ایک ساتھ پیش کئے جانے چاہئیں خواہ ایک ہی کو نمایاں کِیا جائے۔‏

۱۵ منٹ:‏ ائیربُک ۲۰۰۳ سے استفادہ کرنا۔ تقریر اور سامعین سے بات‌چیت۔ صفحہ ۳-‏۵ پر ”‏گورننگ باڈی کے خط“‏ کے نمایاں پہلوؤں پر بات‌چیت کریں۔ تقویت‌بخش اور ایمان‌افزا رپورٹیں اور تجربات بیان کرنے کے لئے کچھ پبلشروں کا پیش‌ازوقت بندوبست کریں۔ عالمگیر رپورٹ کے نمایاں نکات کا ذکر کریں۔ سال کے دوران پوری کتاب کی بتدریج پڑھائی کیلئے خاندانوں کی حوصلہ‌افزائی کریں۔ اس کتاب کی مدد سے یہوواہ کی تنظیم میں نئے اشخاص کی راہنمائی کرنے اور انہیں اجلاسوں پر حاضر ہونے کی حوصلہ‌افزائی دینے کے طریقے تجویز کریں۔‏

۲۰ منٹ:‏ ”‏نیکی کرنے میں سرگرم رہیں!‏“‏a (‏پیراگراف ۱-‏۱۲)‏ پیراگراف ۶ پر بات‌چیت کرنے کے بعد، شائع‌کردہ دعوت‌نامہ کے استعمال سے رشتہ‌داروں، پڑوسیوں، ہم‌مکتبوں یا ساتھی کارکنوں کو یادگار پر حاضر ہونے کی دعوت دینے کے سلسلے میں ایک پبلشر سے مختصراً مظاہرہ کرائیں۔ اگر ابھی تک ایسا نہیں کِیا گیا تو یادگار کے لئے شائع‌کردہ دعوت ناموں کو اگلے اجلاس پر دستیاب رکھیں۔‏

گیت نمبر ۲۷ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از مارچ ۱۷

گیت نمبر ۱۳۵

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ۔‏

۱۵ منٹ:‏ اپنے ساتھیوں کے انتخاب میں دانشمند بنیں۔ ایک بزرگ فروری ۲۲، ۱۹۹۷ کے اویک!‏ صفحہ ۱۳ اور ریزننگ بُک کے صفحہ ۱۸۹ پر ”‏بُری صحبتوں“‏ کے عنوان کے تحت مواد پر مبنی تقریر پیش کریگا۔ نوجوانوں اور بالغوں پر ان اصولوں کا اطلاق واضح کریں۔ دوستوں کے طور پر ایسے لوگوں کا انتخاب کرنے کے فوائد کو نمایاں کریں جو یہوواہ سے محبت رکھتے ہیں اور اُسکے معیاروں پر پورا اُترنے کی کوشش کرتے ہیں۔‏

۲۰ منٹ:‏ ”‏نیکی کرنے میں سرگرم رہیں!‏“‏b (‏پیراگراف ۱۳-‏۲۶)‏ اسے صدارتی نگہبان پیش کریگا۔ پیراگراف ۱۴ پر غور کرتے ہوئے کسی معذور بھائی سے حوصلہ‌افزا ملاقات کرنے کے سلسلے میں ایک بزرگ سے مظاہرہ کرائیں جس میں وہ مہربانہ طریقے سے واضح کرتا ہے کہ یادگار کے موسم کے دوران کلیسیا میں اضافی کارگزاری میں حصہ کیسے لیا جا سکتا ہے۔‏

گیت نمبر ۵۷ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از مارچ ۲۴

گیت نمبر ۲۹

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ صفحہ ۱۶ کی تجاویز کو استعمال کرتے ہوئے اپریل ۱ کے مینارِنگہبانی اور اپریل ۸ کے اویک!‏ کو پیش کرنے کے سلسلے میں دو مظاہرے کرائیں۔‏

۱۵ منٹ:‏ مقامی ضروریات۔‏

۲۰ منٹ:‏ یہوواہ کے گواہ—‏معاشرے پر اچھا اثر ڈالتے ہیں۔ تقریر اور سامعین سے بات‌چیت۔ بعض‌اوقات ہمیں معاشرے پر اپنی خدمتگزاری اور نمونے کے فائدہ‌مند اثر کو ظاہر کرنے کا موقع ملتا ہے۔ سامعین کو مندرجہ‌ذیل نکات پر تبصرہ پیش کرنے کی دعوت دیں:‏ (‏۱)‏ ہم اخلاقیت کی بابت بائبل معیاروں کی مطابقت میں زندگی بسر کرنے کی بابت لوگوں کو تعلیم دیتے ہیں۔ (‏۲)‏ ہم دیانتداری اور اختیار کے لئے احترام سکھاتے ہیں۔ (‏۳)‏ ہم نسلوں، قوموں اور سماجی گروہوں کے درمیان امن‌واتحاد کی تعلیم دیتے ہیں۔ (‏۴)‏ ہم بائبل اصولوں کے اطلاق کی حوصلہ‌افزائی کرنے سے دوسروں کو اپنی خاندانی زندگی میں بہتری لانے کیلئے مدد دیتے ہیں۔ (‏۵)‏ ہم نے لاکھوں لوگوں کو پڑھنالکھنا سکھایا ہے۔ (‏۶)‏ ہم مصیبت کے وقت دوسروں کی مدد کیلئے خود کو پیش کرتے ہیں۔ (‏۷)‏ ہم نے مذہبی آزادیاں حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کِیا ہے جس سے سب مستفید ہوتے ہیں۔—‏پروکلیمرز بُک، صفحہ ۶۹۹ پڑھیں۔‏

گیت نمبر ۱۲۰ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از مارچ ۳۱

گیت نمبر ۱۴۳

۱۲ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ سب کو مارچ کی میدانی خدمت کی رپورٹ ڈالنے کی یاددہانی کرائیں۔ اپریل کیلئے لٹریچر کی پیشکش بیان کریں۔ ”‏بائبل مطالعہ کرانے کے لئے ورشپ گاڈ بُک کو استعمال کریں“‏ پر نظرثانی کریں۔ ”‏یادگار کی بابت یاددہانیاں“‏ میں سے اہم نکات پر بات‌چیت کریں۔‏

۱۳ منٹ:‏ مقامی تجربات۔ سامعین کو مارچ کے مہینے میں اضافی کارگزاری کے دوران پیش آنے والے پُرمسرت تجربات بیان کرنے کی دعوت دیں۔ اُنکی کوششوں کیلئے شاباش دیں اور سب کو اپنے حالات کے مطابق اپریل کے دوران خدمتگزاری میں بھرپور حصہ لینے کی حوصلہ‌افزائی کریں۔‏

۲۰ منٹ:‏ ”‏یہوواہ بیحد ستائش کے لائق ہے۔“‏ یادگار کی اہمیت پر زور دیں۔ اِس بات کی وضاحت کریں کہ حاضر ہونے میں دوسروں کی مدد کرنے کیلئے سب کیسے مدد دے سکتے ہیں۔ سُست پڑ جانے والے لوگوں کی دلچسپی بحال کرنے میں کیا کِیا جا سکتا ہے۔ گزشتہ سال کی یادگار کے سلسلے میں حوصلہ‌افزا تجربات بیان کرنے کیلئے سامعین کو دعوت دیں۔‏

گیت نمبر ۱۶۵ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از اپریل ۷

گیت نمبر ۸۸

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔‏

۱۵ منٹ:‏ صحائف سے استدلال کیسے کریں۔ سامعین سے بات‌چیت۔ ہم خدمتگزاری میں لوگوں کیساتھ مؤثر طور پر استدلال کرنے کی صلاحیت کیسے پیدا کر سکتے ہیں؟ (‏۱)‏ باقاعدہ ذاتی مطالعے اور اجلاسوں پر حاضری کے ذریعے صحائف کا جامع علم حاصل کریں۔ (‏۲)‏ سچائی کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے سیکھی ہوئی باتوں پر غور کریں۔ (‏۳)‏ صحائف کی وضاحتوں کے علاوہ انکی صحیفائی وجوہات تلاش کریں۔ (‏۴)‏ غور کریں کہ آپ مختلف لوگوں کیلئے صحائف کی وضاحت کیسے کرینگے۔ (‏۵)‏ اس بات پر غور کریں کہ آپ بعض نکات کو کیسے واضح کرینگے۔‏

۲۰ منٹ:‏ ”‏سچائی ہمیں کیسے آزاد کرتی ہے۔“‏ c اکتوبر ۱، ۱۹۹۸ کے واچ‌ٹاور کے صفحہ ۶ کے بکس پر تبصرے شامل کریں۔ سامعین کو تبصرہ کرنے کی دعوت دیں کہ خدا کے کلام کی سچائیوں نے اُنہیں کیسے آزادی بخشی ہے۔‏

گیت نمبر ۲۲۲ اور اختتامی دُعا۔‏

‎]فٹ‌نوٹس[‎

a تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

b تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

c تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں