کیا آپ دُرست رپورٹ مرتب کرنے میں معاونت کرتے ہیں؟
۱ بائبل کی بہتیری سرگزشتوں میں مخصوص اعداد کا ذکر ملتا ہے جن سے واقعات کی واضح تصویرکشی ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر، جدعوؔن نے صرف تین سو آدمیوں کیساتھ مدیانیوں کے لشکر پر فتح حاصل کی تھی۔ (قضا ۷:۷) یہوواہ کے ایک فرشتے نے ایک لاکھ پچاسی ہزار اسوری سپاہیوں کو مار ڈالا۔ (۲-سلا ۱۹:۳۵) پنتیکست ۳۳ س.ع. کے موقع پر ۳،۰۰۰ لوگوں نے بپتسمہ لیا اور کچھ ہی عرصے بعد پانچ ہزار کے قریب لوگ ایمان لے آئے۔ (اعما ۲:۴۱؛ ۴:۴) یہ واقعات اِس بات کا ثبوت ہیں کہ خدا کے قدیم خادموں نے کتنی کوشش کیساتھ صحیح اور مکمل ریکاڈر جمع کِیا تھا۔
۲ آجکل یہوواہ کی تنظیم بھی ہمیں ہر مہینے میدانی خدمتگزاری کی رپورٹ ڈالنے کی ہدایت کرتی ہے۔ اس انتظام کیساتھ ہمارا وفادارانہ تعاون منادی کے کام کی مؤثر دیکھبھال اور نگرانی میں مدد کرتا ہے۔ رپورٹ یہ ظاہر کر سکتی ہے کہ میدانی خدمتگزاری کے کس پہلو میں توجہ دینے کی ضرورت ہے یا کن ممالک میں کام کرنے والوں کی زیادہ ضرورت ہے۔ کلیسیا کے اندر، میدانی خدمتگزاری کی رپورٹ بزرگوں کی مدد کریگی کہ وہ یہ شناخت کر سکیں کہ کن لوگوں میں خدمتگزاری کو بڑھانے کی قابلیت ہے اور اِس کیساتھ ہی ساتھ کن کو اِس کام میں مدد کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ بادشاہتی منادی کے کام میں مسلسل اضافے کی رپورٹ بھی عالمی مسیحی برادری کو حوصلہ فراہم کرتی ہے۔ کیا آپ دُرست رپورٹ مرتب کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں؟
۳ آپکی ذاتی ذمہداری: مہینے کے آخر میں، کیا آپکو پورے مہینے کی خدمتگزاری کو یاد رکھنا مشکل لگتا ہے؟ اگر ایسا ہے تو کیوں نہ جب بھی آپ منادی میں جائیں تو اُسکو لکھ لیا کریں؟ بعض شاید ڈائری یا کیلنڈر پر لکھ لیتے ہیں۔ بعض خدمتگزاری کی رپورٹ کیلئے خالی فارم اپنے ساتھ رکھتے ہیں تاکہ اُس پر لکھ سکیں۔ مہینے کے آخر میں، وقت پر اپنی خدمتگزاری کی رپورٹ اپنے کتابی مطالعہ کے نگہبان کو دیں یا اگر آپ کنگڈم ہال کے بکس میں ڈالنا مناسب سمجھتے ہیں تو اُس میں ڈال دیں۔ اگر آپ رپورٹ ڈالنا بھول جاتے ہیں تو وقت پر اپنے کتابی مطالعہ کے نگہبان کیساتھ رابطہ کریں اس بات کا انتظار نہ کریں کہ وہ آپ کیساتھ رابطہ کرے۔ دیانتداری کیساتھ اپنی خدمتگزاری کی رپورٹ ڈالنا یہ ظاہر کریگا کہ آپ یہوواہ کے انتظامات کیلئے قدر دکھاتے ہیں۔ ایسا کرنا اُس بھائی کیلئے بھی محبتآمیز پاسولحاظ ظاہر کریگا جسکو رپورٹ جمع کرنے اور ترتیب دینے کی تفویض دی گئی ہے۔—لو ۱۶:۱۰۔
۴ کتابی مطالعے کے نگہبان کا کردار: ایک چوکس اور شفیق چرواہے کے طور پر، کتابی مطالعے کا نگہبان پورے مہینے کے دوران میدانی خدمتگزاری میں اپنے گروپ کی شرکت میں دلچسپی دِکھاتا ہے۔ (امثا ۲۷:۲۳) وہ جانتا ہے کہ ہر ایک پبلشر باقاعدہ، بامعنی اور خوشی کیساتھ شرکت کر رہا ہے اسلئے وہ اُن کے لئے فوری مدد کی پیشکش کرتا ہے جنہوں نے پورے مہینے منادی میں شرکت نہیں کی ہوتی۔ اس کیلئے عموماً حوصلہافزائی کے چند الفاظ، عملی مشورت، یا میدانی خدمت میں اپنے ساتھ کام کرنے کی دعوت ہی کی ضرورت ہوتی ہے۔
۵ مہینے کے آخر میں، کتابی مطالعہ کا نگہبان یہ یقین کر لیگا کہ اُس کے گروپ کے تمام لوگوں نے میدانی خدمت کی رپورٹ ڈالنے کی اپنی ذمہداری کو پورا کِیا ہے تاکہ کلیسیا کا سیکرٹری تمام کلیسیا کی رپورٹ کو وقت پر جمع کر کے برانچ دفتر کو ہر مہینے کی ۶ تاریخ تک بھیج سکے۔ جیسے ہی مہینے کا اختتام قریب آتا ہے تو اپنے گروپ کو رپورٹ ڈالنے کی یادہانی کروانا اور اس کیساتھ ہی ساتھ کتابی مطالعہ کی جگہ پر رپورٹ فارم دستیاب رکھنا مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ اگر کوئی بہن یا بھائی رپورٹ ڈالنا بھول جاتا ہے تو مطالعے کا نگہبان اُنکو مناسب یاددہانی اور حوصلہافزائی فراہم کر سکتا ہے۔
۶ وقت پر خدمتگزاری کی رپورٹ ڈالنا، ایسی مجموعی رپورٹ حاصل کرنے میں مفید ثابت ہوگا جو میدان میں انجام دئے جانے والے کام کی دُرست عکاسی کریگی۔کیا آپ ہر مہینے وقت پر اپنی خدمتگزاری کی رپورٹ ڈالنے سے اپنا کردار ادا کرینگے؟