آپکو ویڈیو ”نو بلڈ—میڈیسن میٹس دی چیلنج“ ضرور دیکھنی چاہئے
مریضوں کا علاج خون کے بغیر ہو سکتا ہے۔ اِس سلسلے میں کیا آپکو مختلف طریقے معلوم ہیں؟ کیا آپ جانتے ہیں کہ خون کی جگہ کیا کیا استعمال ہو سکتا ہے اور یہ علاج کیسے کئے جاتے ہیں؟ اِس ویڈیو کو دیکھیں، مندرجہذیل سوالات کا جواب دیں اور خود اندازہ لگائیں کہ آپ اِس موضوع کے بارے میں کتنا جانتے ہیں۔ (ویڈیو میں آپریشن کی کچھ جھلکیاں دکھائی گئی ہیں۔ اِسلئے یہ والدین کا ذاتی فیصلہ ہے کہ وہ اپنے چھوٹے بچوں کو اِسے دیکھنے کی اجازت دینگے یا نہیں۔)
(۱) (ا) یہوواہ کے گواہ کس خاص وجہ سے خون لینے سے انکار کرتے ہیں؟ (ب) بائبل میں یہ اُصول کہاں پایا جاتا ہے؟ (۲) اپنا علاج کراتے وقت ہماری کیا خواہش ہوتی ہے؟ (۳) مریضوں کا بنیادی حق کیا ہے؟ (۴) خون لینے سے انکار کرنا دانشمندانہ روش کیوں ہے؟ (۵) جب مریض کا بہت زیادہ خون بہہ جاتا ہے تو ڈاکٹروں کو فوری طور پر کونسے دو اقدام اُٹھانے چاہئیں؟ (۶) خون لینے کی وجہ سے صحت کیلئے کونسے خطرات پیدا ہو سکتے ہیں؟ (۷) آپریشن کے دوران خون کو ضائع ہونے سے کیسے روکا جا سکتا ہے؟ (۸) خون کی جگہ متبادل طریقۂعلاج کی بابت آپ کو کونسی معلومات ہونی چاہئیں؟ (۹) کیا مشکل اور خطرناک آپریشن بھی خون کے بغیر کئے جا سکتے ہیں؟ (۱۰) (ا) آجکل بہت سے ڈاکٹر یہوواہ کے گواہوں کے لئے کیا کرنے کو تیار ہیں؟ (ب) ایک دن تمام مریضوں کیلئے کیسا علاج ممکن ہوگا؟
نو بلڈ ویڈیو ایسے لوگوں کو دِکھانا فائدہمند ثابت ہوگا جو خون کے بارے میں ہمارے عقیدے کی بابت سوالات کرتے ہیں۔ اِن میں وہ لوگ جو بائبل کا مطالعہ کر رہے ہیں، ایسے بیاہتا ساتھی یا رشتہدار جو گواہ نہ ہوں، ہمارے ساتھ کام کرنے والے لوگ، اُستاد اور ہمجماعت بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ ویڈیو میں علاج کے مختلف طریقے دکھائے گئے ہیں۔ اِن میں سے کسی بھی طریقے کو قبول کرنا ایک ذاتی فیصلہ ہے جسے ہر شخص کو اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کرنا چاہئے۔—جون ۱۵، ۲۰۰۰ اور اکتوبر ۱۵، ۲۰۰۰ کے مینارِنگہبانی میں ”سوالات از قارئین“ کا مطالعہ بھی کریں۔