اعلانات
▪ لٹریچر پیشکش برائے دسمبر: عظیمترین انسان جو کبھی ہو گزرا. اِس کتاب کے بجائے آپ بائبل کہانیوں کی میری کتاب، دی بائبل—گاڈز ورڈ اَور مینز؟ یا آپ زمین پر فردوس میں ہمیشہ تک زندہ رہ سکتے ہیں بھی پیش کر سکتے ہیں۔ جنوری: سن ۱۹۸۸ سے پہلے شائع ہونے والی ۱۹۲ صفحات کی کوئی بھی کتاب۔ جن کلیسیاؤں کے پاس ۱۹۲ صفحات کی کتابیں موجود نہیں وہ مینکائنڈز سرچ فار گاڈ کتاب پیش کر سکتی ہیں۔ فروری: مینارِنگہبانی اور جاگو! کی انفرادی کاپیاں پیش کریں۔ مارچ: علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے۔ گھریلو بائبل مطالعے شروع کرنے کیلئے خاص کوشش کی جانی چاہئے۔
▪ سن ۲۰۰۳ کے میموریل کیلئے دعوتنامے جلد ہی ہر کلیسیا کو اردو اور انگریزی زبان میں بھیجے جائینگے۔
▪ براہِمہربانی غور فرمائیں کہ سن ۲۰۰۴ میں میموریل کی تقریب ۴ اپریل بروز اتوار غروبِآفتاب کے بعد منعقد ہوگی۔ یہ پیشگی اطلاع اِسلئے دی جا رہی ہے تاکہ بھائی ہال حاصل کرنے کیلئے ضروری انتظامات کر سکیں۔ یہ اُس وقت اہم ثابت ہوتا ہے جب بہت سی کلیسیائیں ایک ہی کنگڈم ہال کو استعمال کر رہی ہوتی ہیں اور یہ کنگڈم ہال چھوٹا ہوتا ہے۔ لہٰذا، میموریل منانے کیلئے کوئی اَور مناسب جگہ تلاش کرنی چاہئے۔ بزرگوں کو ہال کی انتظامیہ کیساتھ یہ طے کر لینا چاہئے کہ اُس دن عمارت میں دیگر سرگرمیوں کے باعث کوئی خلل پیدا نہیں ہونا چاہئے تاکہ میموریل کی تقریب شائستگی اور قرینے سے منعقد کی جا سکے۔ میموریل کی اہمیت کو مدِنظر رکھتے ہوئے، مجلسِبزرگان کو محض باری باری تقریر دینے یا ہر سال ایک ہی بھائی کو تفویض کرنے کی بجائے زیادہ لائق بزرگ کو تقریر پیش کرنے کیلئے منتخب کرنا چاہئے۔ اگر کلیسیا میں کوئی ممسوح بزرگ تقریر پیش کرنے کے لائق ہے تو اُسی کو منتخب کِیا جانا چاہئے۔
▪ سفری نگہبان کے دورے کے دوران مسیحی خدمتی سکول کے طریقۂکار کو تبدیل کِیا جائیگا۔ جنوری ۲۰۰۳ سے ابتدائی گیت اور دُعا کے بعد سکول تقریباً ۲۵ منٹ کیلئے منعقد کِیا جائیگا۔ پہلے تو گفتگو کی خوبی کے بارے میں ۵ منٹ کی تقریر پیش کی جائیگی۔ اُسکے بعد ۱۰ منٹ کی ہدایتی تقریر ہوگی اور پھر ۱۰ منٹ کیلئے بائبل پڑھائی کے اہم نکات پیش کئے جائینگے۔ تفویضات نمبر ۲، ۳ اور ۴ پیش نہیں کی جائینگی۔ سکول کے بعد آدھے گھنٹے کا خدمتی اجلاس ہوگا۔ پھر گیت کے بعد سفری نگہبان آدھے گھنٹے کی تقریر پیش کریگا جسکے بعد آخری گیت اور دُعا ہوگی۔
▪ وہ تمام بپتسمہیافتہ پبلشر جو جنوری ۶ کے ہفتے میں منعقد ہونے والے خدمتی اجلاس پر حاضر ہونگے اپنے لئے ایڈوانس میڈیکل ڈائریکٹو/ریلیز کارڈ اور اپنے بچوں کے لئے ایڈینٹی کارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔
▪ ان آخری ایّام میں قوموں کو بادشاہت کی خوشخبری سنانا کتنا بڑا شرف ہے۔ ہم دیکھ سکتے ہیں کہ یہوواہ پوری دُنیا میں اِس کام کو برکت دے رہا ہے۔ آپ یہ جان کر خوش ہونگے کہ دُنیا کے دوسرے حصوں کی طرح پاکستان پر بھی یہوواہ کی برکت رہی ہے جیسے کہ ہمیں اگست ۲۰۰۲ کے مہینے میں ۶۶۳ پبلشروں کی ایک نئی انتہائی تعداد حاصل ہوئی ہے۔ گزشتہ خدمتی سال میں ۴۵ بپتسمے ہوئے اور میموریل کی حاضری ۳،۰۲۷ رہی۔ اس سے مستقبل کیلئے ملک میں مزید ترقی کا امکان واضح ہے۔