یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 12/‏02 ص.‏ 2
  • خدمتی اجلاس کا شیڈول

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدمتی اجلاس کا شیڈول
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
  • ذیلی عنوان
  • ہفتہ شروع از دسمبر ۹
  • ہفتہ شروع از دسمبر ۱۶
  • ہفتہ شروع از دسمبر ۲۳
  • ہفتہ شروع از دسمبر ۳۰
  • ہفتہ شروع از جنوری ۶
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
خدم 12/‏02 ص.‏ 2

خدمتی اجلاس کا شیڈول

ہفتہ شروع از دسمبر ۹

گیت نمبر ۲۷

۱۲ منٹ:‏ :‏مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔ صفحہ ۸ کی تجاویز کو استعمال کرتے ہوئے دسمبر ۱۵ کے مینارِنگہبانی اور دسمبر ۲۲ کے جاگو!‏ کو پیش کرنے کے سلسلے میں دو مختلف مظاہرے کرائیں۔‏

۱۵ منٹ:‏ :‏ ”‏بادشاہتی پیغام کا اعلان کریں۔“‏a پیراگراف ۳ پر بات‌چیت کرتے وقت کچھ مشورے پیش کریں جن سے ہم یہ سیکھ سکتے ہیں کہ منادی کے کام میں بائبل سے صحائف کیسے پڑھے جا سکتے ہیں۔—‏ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۰۱/‏۱۲ ص.‏ ۱، پ.‏ ۳۔‏

۱۸ منٹ:‏ ہر طرح کے نیک کام میں افزائش کرتے رہیں۔ تقریر اور سامعین سے بات‌چیت۔ یہ تقریر ایک بزرگ کو پیش کرنی چاہئے۔ اپنی کلیسیا کی تاریخ اور ترقی کا جائزہ لیتے ہوئے اُن کوششوں کا بھی ذکر کریں جن کی وجہ سے کلیسیا قائم ہوئی تھی۔ پہلے ہی سے چند ایسے پبلشروں کو تیار کریں جو آپکی کلیسیا کے ابتدائی وقت میں موجود تھے اور اُس وقت کے بارے میں کچھ حوصلہ‌افزا تجربے بیان کر سکتے ہیں۔ مزید ترقی کرنے کے امکانات پر غور کریں اور حاضرین کو سرگرمی سے کلیسیا کی کارگزاریوں میں حصہ لینے کیلئے حوصلہ‌افزائی کریں۔‏

گیت نمبر ۲۸ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از دسمبر ۱۶

گیت نمبر ۲۹

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ۔ دسمبر ۲۵ اور جنوری ۱ کیلئے خدمتگزاری کے خاص بندوبست کا ذکر کریں۔‏

۱۵ منٹ:‏ دانشور خدا کی باتوں کو سمجھیں گے۔ (‏دان ۱۲:‏۳،‏ ۱۰‏)‏ ایک مظاہرہ۔ دلچسپی رکھنے والا ایک شخص پوچھتا ہے:‏ ”‏مجھے کیسے یقین ہو سکتا ہے کہ آپ بائبل تعلیمات کو صحیح طرح سے سمجھتے ہیں؟“‏ پبلشر وضاحت کرتا ہے کہ بائبل کے بارے میں تحقیق کرتے وقت موضوعاتی طریقے کو کیسے استعمال کیا جاتا ہے۔ (‏م۹۶ ۱۵/‏۵ ص.‏ ۱۹-‏۲۰‏)‏ ”‏زمین“‏ کے موضوع پر جولائی ۲۰۰۱ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے ضمیمے سے ایک یا دو مثالوں کو لے کر وہ دلچسپی رکھنے والے شخص کو سمجھاتا ہے کہ ہم موضوعاتی طریقے کو استعمال کرتے ہوئے زمین کیلئے خدا کے مقصد کو کیسے صحیح طرح سے سمجھ گئے ہیں۔ پھر پبلشر وضاحت کرتا ہے کہ ہم اسی طریقے کیساتھ بائبل کی دیگر تعلیمات کو بھی صحیح طرح سے سمجھ سکتے ہیں اور اِسکے بعد وہ دلچسپی رکھنے والے شخص کو گھریلو بائبل مطالعے کی پیشکش کرتا ہے۔‏

۲۰ منٹ:‏ ”‏وفادار عمررسیدہ اشخاص کو یاد رکھیں۔“‏b اگست ۱، ۱۹۹۴ کے دی واچ‌ٹاور صفحہ ۲۹ پر بھی تبصرہ کریں۔ اِس انتظام کا بھی ذکر کریں کہ اگر ضعیف یا بیمار بہن بھائی مہینے میں ایک گھنٹہ مکمل نہیں کر سکتے تو وہ ۱۵، ۳۰ یا ۴۵ منٹ کی بھی رپورٹ دے سکتے ہیں۔ پہلے سے کچھ پبلشروں کو تیار کریں جو تجربات کے ذریعے بتا سکتے ہیں کہ عمررسیدہ بہن بھائیوں کیساتھ رفاقت رکھنا اُن کیلئے کسطرح باہمی برکات کا باعث بنا ہے۔‏

گیت نمبر ۱۵ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از دسمبر ۲۳

گیت نمبر ۴۱

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ صفحہ ۱۴ کی تجاویز کو استعمال کرتے ہوئے جنوری ۱ کے مینارِنگہبانی اور جنوری ۸ کے جاگو!‏ کو پیش کرنے کا مظاہرہ کرائیں۔ تمام حاضرین کی نو بلڈ—‏میڈیسن میٹس دی چیلنج ویڈیو دیکھنے کے لئے حوصلہ‌افزائی کریں تاکہ وہ جنوری ۶ کے خدمتی اجلاس کی بات‌چیت میں حصہ لے سکیں۔‏

۱۵ منٹ:‏ مقامی ضروریات۔‏

۲۰ منٹ:‏ ”‏کیا آپ دُرست رپورٹ مرتب کرنے میں معاونت کرتے ہیں؟“‏c پیراگراف ۲ کے بارے میں بات‌چیت کرتے ہوئے خدمتی سکول کتاب صفحہ ۱۰۶-‏۱۰۸ پر بھی تبصرہ کریں۔‏

گیت نمبر ۱۶۵ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از دسمبر ۳۰

گیت نمبر ۱۱۳

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ پبلشروں کو دسمبر کی خدمتی رپورٹ ڈالنے کی یاددہانی کرائیں۔ اگر آپ کی کلیسیا نئے سال کیلئے اجلاسوں کے اوقات تبدیل کریگی تو براہِ‌مہربانی نئے اوقات کے باوجود اجلاسوں پر باقاعدہ حاضر ہونے کے لئے سب کی حوصلہ‌افزائی کریں۔ جنوری کے لئے لٹریچر پیشکش کا ذکر کرتے ہوئے اُن کتابوں پر زور دیجئے جو کلیسیا کے سٹاک میں موجود ہیں۔‏

۱۵ منٹ:‏ مقامی ضروریات۔‏

۲۰ منٹ:‏ سوالی بکس۔‏‏*‏

گیت نمبر ۱۲۰ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از جنوری ۶

گیت نمبر ۱۳۵

۱۳ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔‏

۱۵ منٹ:‏ خون کی بابت خدائی شرع کی تعمیل کیلئے مدد۔ اِس تقریر کیلئے برانچ آفس سے ایک خاکہ فراہم کِیا گیا ہے جسے استعمال کرتے ہوئے ایک لائق بزرگ تقریر پیش کرے گا۔ سیکرٹری کے پاس تقسیم کرنے کیلئے مندرجہ‌ذیل کارڈ کافی تعداد میں موجود ہونے چاہئیں:‏ ایڈوانس میڈیکل ڈائریکٹو/‏ریلیز کارڈ اور ایڈینٹی کارڈ۔ بپتسمہ‌یافتہ گواہ اِن کارڈز کو اجلاس کے بعد حاصل کر سکتے ہیں مگر اِنکو آج شام پُر نہیں کِیا جانا چاہئے۔ کارڈز پر دستخط، تصدیق اور تاریخ کا اندراج اگلے ہفتے کلیسیائی کتابی مطالعہ کے بعد کِیا جائیگا۔ اگر ضروری ہو تو ایسا کرنے میں کتابی مطالعے کے نگہبان سے مدد لی جا سکتی ہے۔ والدین کو اپنے بچوں کیلئے ایڈینٹی کارڈ حاصل کر لینے چاہئیں۔ آپ کو کارڈ پر اُن گواہوں کے سامنے دستخط کرنے چاہئیں جو آپکے کارڈ پر دستخط کریں گے۔ غیربپتسمہ‌یافتہ پبلشر اس کارڈ کی معلومات استعمال کرتے ہوئے اپنے حالات اور اعتقادات کے مطابق اپنے اور اپنے بچوں کے استعمال کیلئے اپنا ذاتی ڈائریکٹو لکھ سکتے ہیں۔‏

۱۷ منٹ:‏ ”‏آپکو ویڈیو نو بلڈ—‏میڈیسن میٹس دی چیلنج ضرور دیکھنی چاہئے۔“‏ یہ حصہ ایک لائق بزرگ کو پیش کرنا چاہئے۔ سامعین کیساتھ فوراً نو بلڈ ویڈیو پر بات‌چیت شروع کریں۔ اِس کیلئے اُن سوالات کو استعمال کریں جو صفحہ ۱۳ کے بکس میں درج ہیں۔ اِسکے بعد بکس کے آخری پیراگراف کو پڑھیں۔‏

گیت نمبر ۱۴۳ اور اختتامی دُعا۔‏

‎[Footnotes]‎

a تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

b تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

c تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں