مسیحی خدمتی سکول کا شیڈول برائے ۲۰۰۳
ہدایات
سن ۲۰۰۳ کے دوران مسیحی خدمتی سکول کا انتظام حسبِذیل ہوگا۔
مواد کا ماخذ: اُردو ریوائزڈ ورشن [یوآروی]، مینارِنگہبانی [م] مسیحی خدمتی سکول کی تعلیم سے مستفید ہوں [بیای]، ”آل سکرپچر از انسپائرڈ آف گاڈ اینڈ بینیفشل“ (ایڈیشن۱۹۹۰) [ایسآئی] اور ریزننگ فرام دی سکرپچرز (۱۹۸۹ ایڈیشن) [آرایس]۔
سکول کا آغاز گیت، دُعا اور مختصراً خیرمقدم کیساتھ وقت پر ہونا چاہئے اور پھر درجذیل ہدایات پر عمل کریں:
گفتگو کی خوبی: ۵ منٹ۔ سکول اوورسیئر، امدادی مشیر یا کوئی لائق بزرگ خدمتی سکول کتاب پر مبنی مواد میں سے گفتگو کی خوبی پر بات کریگا۔ (جن کلیسیاوں میں بزرگوں کی تعداد کم ہے وہاں پر خادموں کو استعمال کِیا جا سکتا ہے۔) بکس کو اپنے مواد میں ہمیشہ شامل کریں۔ اگر منع کِیا گیا ہو تو پھر بکس کو چھوڑ دینا چاہئے۔ مشقوں کو استعمال نہیں کرنا چاہئے۔ یہ خاص طور پر ذاتی استعمال اور مشورت کیلئے ہیں۔
تفویض نمبر ۱: ۱۰ منٹ۔ یہ حصہ کسی بزرگ یا خادم کو پیش کرنا چاہئے اور یہ مینارِنگہبانی، مسیحی خدمتی سکول کی تعلیم سے مستفید ہوں یا ”آل سکرپچر از انسپائرڈ آف گاڈ اینڈ بینیفشل“ پر مبنی ہوگا۔ یہ تفویض زبانی اعادے کے بغیر ۱۰ منٹ کی ہدایتی تقریر کے طور پر پیش کی جانی چاہئے۔ اسکا مقصد محض مواد کا احاطہ کرنے کی بجائے زیرِبحث معلومات کی عملی قدروقیمت پر توجہ مبذول کرانا اور اُن نکات کو نمایاں کرنا ہونا چاہئے جو کلیسیا کیلئے زیادہ مفید ثابت ہونگے۔ مجوزہ موضوع ہی استعمال کریں۔ جن بھائیوں کو یہ تقریر تفویض کی جاتی ہے اُن سے یہ توقع کی جانی چاہئے کہ وہ وقت کی پابندی کریں۔ حسبِضرورت ذاتی مشورہ دیا جا سکتا ہے۔
بائبل پڑھائی سے اہم نکات: ۱۰ منٹ۔ کسی بزرگ یا خادم کو پہلے چھ منٹ مؤثر طور پر مواد کا مقامی ضروریات کے حوالے سے اطلاق کیلئے استعمال کرنے چاہئیں۔ وہ ہفتے کیلئے تفویضشُدہ بائبل پڑھائی کے کسی بھی حصے پر تبصرہ کر سکتا ہے کیونکہ تفویض نمبر ۲ کی پیشکش میں پڑھی جانے والی آیات پر کوئی تبصرہ نہیں کِیا جائیگا۔ اِسے تفویضشُدہ پڑھائی کا محض خلاصہ نہیں ہونا چاہئے۔ اس کا بنیادی مقصد سامعین کی یہ سمجھنے میں مدد کرنا ہے کہ ہمارے لئے یہ معلومات کیوں اور کتنی اہم ہیں۔ اس کے بعد مقرر چار منٹ کیلئے مندرجہذیل دو سوالات پر مختصراً تبصروں (۳۰ سیکنڈ یا کم) کیلئے سامعین کو مدعو کریگا: ”آپ کے خیال میں اس ہفتے کی بائبل پڑھائی میں کونسی ایسی بات ہے جو آپ کی منادی اور طرزِزندگی میں مفید ثابت ہوگی؟“ نیز ”کس چیز نے آپکے ایمان کو مضبوط کِیا اور یہوواہ کیلئے آپکی قدردانی کو بڑھایا ہے؟“ اسکے بعد سکول اوورسیئر طالبعلموں کو مختلف کمروں میں بھیج دیگا۔
تفویض نمبر ۲: ۴ منٹ۔ ایک بھائی اس پڑھائی کو پیش کریگا۔ عام طور پر یہ پڑھائی بائبل سے ہو گی۔ تاہم مہینے میں ایک مرتبہ اس تفویض کا مواد مینارِنگہبانی سے لیا جائے گا۔ طالبعلم کو یہ مواد بغیر کسی تمہید اور اختتام کے پڑھنا چاہئے۔ ہر ہفتے اس مواد میں تبدیلی ہوتی رہیگی لیکن اس کو زیادہ سے زیادہ چار منٹ میں ختم کرنا چاہئے۔ سکول اوورسیئر پہلے ہی سے مواد کا جائزہ لیکر طالبعلم کی قابلیت اور عمر کے لحاظ سے اسے تفویض کرے۔ سکول اوورسیئر طالبعلم کو مواد کے سمجھنے میں مدد دیگا تاکہ وہ روانی، مفہوم پر مناسب زور، آواز میں مناسب اُتارچڑھاؤ، مناسب جگہ پر وقفہ اور قدرتیپن پر توجہ دے کر پڑھ سکے۔
تفویض نمبر ۳: ۵ منٹ۔ یہ کسی بہن کو تفویض کی جائیگی۔ یہ تفویض حاصل کرنے والی طالبعلم خدمتی سکول کتاب کے صفحہ ۸۲ پر دی گئی فہرست سے پسِمنظر کو چن سکتی ہے یا اُس کو فہرست میں سے تفویض کِیا جا سکتا ہے۔ طالبعلم کو تفویضشُدہ عنوان کو استعمال کرتے ہوئے اُسے خدمتگزاری کے اُن پہلوؤں پر لاگو کرنا چاہئے جو مقامی کلیسیا کے علاقے کیلئے عملی ہوں۔ جب کسی حصے میں کوئی مواد فراہم نہ کِیا گیا ہو تو طالبعلم کو خود دیانتدار اور عقلمند نوکر جماعت کی طرف سے فراہمکردہ مطبوعات سے مواد تلاش کر کے اپنے حصے کو تیار کرنا چاہئے۔ نئے طالبعلموں کو صرف وہی تقاریر تفویض کرنی چاہئیں جن کا مواد موجود ہے۔ سکول اوورسیئر خاص طور پر یہ دیکھے گا کہ طالبعلم مواد کو کیسے پیش کرتی ہے، وہ خاتونِخانہ کی صحائف پر استدلال کرنے میں اور اُس کی پیشکش کے اہم نکات کو سمجھنے میں کیسے مدد کرتی ہے۔ جن طالبعلموں کو یہ حصہ تفویض کِیا جاتا ہے اُنہیں پڑھنے کے لائق ہونا چاہئے۔ سکول اوورسیئر ایک مددگار بھی تجویز کریگا۔
تفویض نمبر ۴: ۵ منٹ۔ طالبعلم کو تفویضکردہ موضوع پر تقریر تیار کرنی چاہئے۔ جب کسی حصے میں کوئی مواد فراہم نہ کیا گیا ہو تو طالبعلم کو خود دیانتدار اور عقلمند نوکر جماعت کی طرف سے فراہمکردہ مطبوعات سے مواد تلاش کر کے اپنے حصے کو تیار کرنا چاہئے۔ جب یہ حصہ کسی بھائی کو تفویض کِیا جائے تو اُسے کنگڈم ہال کے سامعین کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہمیشہ ایک تقریر کی شکل میں پیش کرنا چاہئے۔ یا سکول اوورسیئر یہ تجویز کر سکتا ہے کہ کچھ تقریری مشورت کے نکات پر کام کرنے کیلئے ایک بھائی خدمتگزاری کا منظر منتخب کرتے ہوئے اپنی تفویض پیش کر سکتا ہے۔ جب یہ حصہ کسی بہن کو تفویض کِیا جائے تو اسے تفویض نمبر ۳ کی طرح پیش کِیا جانا چاہئے۔ مہربانی سے نوٹ کریں کہ جب بھی تفویض نمبر ۴ کے موضوع سے پہلے ستارہ (*) آتا ہے تو یہ ترجیحاً کسی بھائی کو تفویض کی جانی چاہئے۔
وقت: کسی بھی تقریر یا مشیر کے تبصرے کو حد سے زیادہ وقت نہیں لینا چاہئے۔ جب تفویض نمبر ۲ تا ۴ کا وقت پورا ہو جاتا ہے تو موقعشناسی سے انہیں روک دینا چاہئے۔ اگر شروع میں گفتگو کی خوبی، تفویض نمبر ۱، یا بائبل کے اہم نکات پر تقاریر پیش کرنے والے بھائی زیادہ وقت لیتے ہیں تو اُنہیں علیٰحدگی میں مشورت دی جانی چاہئے۔ سب کو وقت کا خیال رکھنا چاہئے۔ گیت اور دُعا کے بغیر پروگرام کیلئے کُل وقت ۴۵ منٹ ہے۔
مشورت: ۱ منٹ۔ سکول اوورسیئر ہر طالبعلم کی پیشکش کے بعد مشورت کیلئے ایک منٹ سے زیادہ وقت نہیں لیگا اور تقریر کے کسی مثبت پہلو پر بات کریگا جو واقعی قابلِتعریف تھا۔ اس کا اہم مقصد نہ صرف ”شاباش“ دینا ہے بلکہ پیشکش کے مؤثر نکتے پر توجہ دلانے کے علاوہ یہ بتانا ہے کہ وہ کیوں مؤثر تھا۔ ہر طالبعلم کی ضرورت کے مطابق اجلاس کے بعد علیٰحدگی میں یا کسی اَور موقع پر اضافی اصلاحی مشورت دی جا سکتی ہے۔
امدادی مشیر: اگر ممکن ہو تو بزرگوں کی جماعت سکول اوورسیئر کے علاوہ ایک لائق بزرگ کا اس تفویض کو پورا کرنے کیلئے امدادی مشیر کے طور پر انتخاب کر سکتی ہے۔ اس کی ذمہداری تفویض نمبر ۱ اور بائبل کے اہم نکات پیش کرنے والے بھائیوں کو بوقتِضرورت علیٰحدگی میں مشورت پیش کرنا ہے۔ لیکن اپنے ساتھی بزرگوں اور خادموں کی ہر ایک تقریر کے بعد مشورت دینا ضروری نہیں ہے۔ ان انتظامات کو ۲۰۰۳ سے عمل میں لایا جائیگا اور بعدازاں اس میں کچھ تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں۔
مشورتی فارم: کتاب میں صفحہ نمبر ۷۹ تا ۸۱۔
زبانی اعادہ: ۳۰ منٹ۔ سکول اوورسیئر ہر دو ماہ بعد زبانی اعادہ کرائیگا۔ یہ حصہ گفتگو کی خوبی اور بائبل کے اہم نکات کی پیشکش کے بعد پیش کیا جائیگا۔ زبانی اعادے میں پچھلے دو مہینے اور حالیہ ہفتے کا مواد شامل ہوگا۔
شیڈول
جنوری ۶ بائبل پڑھائی: متی ۱-۶ گیت نمبر ۱
گفتگو کی خوبی: مسیحی خدمتی سکول کیلئے خوشآمدید (بیای ص. ۵ پ. ۱–ص. ۸ پ. ۱)
نمبر ۱: خدا کے کلام سے خوشی حاصل کریں (بیای ص. ۹ پ. ۱-۵)
نمبر ۲: متی ۴:۱-۲۲
نمبر ۳: اخیر زمانے کا نشان سچے مسیحیوں پر کیسے اثرانداز ہوتا ہے؟ (آرایس ص. ۲۳۸ پ. ۲، ۳)
نمبر ۴: یسوع اب کیا کر رہا ہے؟
جنوری ۱۳ بائبل پڑھائی: متی ۷-۱۱ گیت نمبر ۴۲
گفتگو کی خوبی: ہر روز بائبل پڑھیں (بیای ص. ۱۰ پ. ۱–ص. ۱۲ پ. ۴)
نمبر ۱: ”اَیسے ہی دَوڑو“ (م۰۱ ۱/۱ ص. ۲۸-۳۱)
نمبر ۲: متی ۹:۹-۳۱
نمبر ۳: ہم دوسروں کو کیوں منادی کرتے ہیں
نمبر ۴: یہوواہ کے گواہ یہ کیوں کہتے ہیں کہ ”اخیر زمانہ“ ۱۹۱۴ میں شروع ہوا تھا؟ (آرایس ص. ۲۳۹ پ. ۲–ص. ۲۴۰ پ. ۱)
جنوری ۲۰ بائبل پڑھائی: متی ۱۲-۱۵ گیت نمبر ۱۳۵
گفتگو کی خوبی: درست پڑھائی (بیای ص. ۸۳ پ. ۱-۵)
نمبر ۱: آپ حوصلہشکنی کا مقابلہ کر سکتے ہیں! (م۰۱ ۱/۲ ص. ۲۰-۲۳)
نمبر ۲: متی ۱۳:۱-۲۳
نمبر ۳: موجودہ دُنیاوی نظام کے خاتمے کے بعد کیا زمین پر کوئی زندہ بچیگا؟ (آرایس ص. ۲۴۰ پ. ۲-۵)
نمبر ۴: کیا خدا بدل سکتا ہے؟
جنوری ۲۷ بائبل پڑھائی: متی ۱۶-۲۱ گیت نمبر ۱۹۵
گفتگو کی خوبی: درست پڑھائی کا طریقہ (بیای ص. ۸۴ پ. ۱–ص. ۸۵ پ. ۳)
نمبر ۱:وقت بڑی تیزی سے گزر جاتا ہے (ایسآئی ص. ۲۷۸، ۲۷۹ پ. ۱-۶)
نمبر ۲: م۰۱ ۱۵/۱ ص. ۲۰ پ. ۲۰–ص. ۲۱ پ. ۲۴
نمبر ۳: دُنیا کیسے متحد ہو سکتی ہے؟
نمبر ۴: خدا شریروں کو تباہ کرنے کے سلسلے میں اتنی دیر کیوں لگا رہا ہے؟ (آرایس ص. ۲۴۱ پ. ۱-۳)
فروری ۳ بائبل پڑھائی: متی ۲۲-۲۵ گیت نمبر ۱۶
گفتگو کی خوبی: الفاظ کی واضح ادائیگی (بیای ص. ۸۶ پ. ۱-۶)
نمبر ۱: ”خبردار رہو کہ تم کس طرح سنتے ہو“ (بیای ص. ۱۳ پ. ۱–ص. ۱۴ پ. ۵)
نمبر ۲: متی ۲۲:۱۵-۴۰
نمبر ۳: ہم یہ کیسے جانتے ہیں کہ نشان کی تکمیل ہمارے زمانے میں ہی ہو رہی ہے (آرایس ص. ۲۴۱ پ. ۵–ص. ۲۴۲ پ. ۲)
نمبر ۴: درحقیقت دیانتدار اور عقلمند نوکر کون ہے؟
فروری ۱۰ بائبل پڑھائی: متی ۲۶-۲۸ گیت نمبر ۲۷
گفتگو کی خوبی: واضح طور پر گفتگو کرنے کا طریقہ (بیای ص. ۸۷ پ. ۱–ص. ۸۸ پ. ۳)
نمبر ۱: حقیقی خوشی کیسے حاصل کریں (م۰۱ ۱/۳ ص. ۴-۷)
نمبر ۲: متی ۲۶:۶-۳۰
نمبر ۳: مَیں منشیات استعمال کیوں نہیں کرتا
نمبر ۴: انسانی زندگی کا مقصد کیا ہے؟ (آرایس ص. ۲۴۳ پ. ۳–ص. ۲۴۴ پ. ۴)
فروری ۱۷ بائبل پڑھائی: مرقس ۱-۴ گیت نمبر ۱۱۳
گفتگو کی خوبی: صحیح تلفظ—توجہطلب پہلو (بیای ص. ۸۹ پ. ۱–ص. ۹۰ پ. ۲)
نمبر ۱: بائبل وقت کو کیسے بیان کرتی ہے (ایسآئی ص. ۲۷۹، ۲۸۰ پ. ۷-۱۳)
نمبر ۲: م۰۱ ۱۵/۲ ص. ۲۵ پ. ۱۰–ص. ۲۶ پ. ۱۴
نمبر ۳: کیا انسانوں کو محض چند سال زندہ رہ کر مر جانے کیلئے بنایا گیا تھا؟ (آرایس ص. ۲۴۵ پ. ۱-۳)
نمبر ۴: جؤا کھیلنا کیوں غلط ہے
فروری ۲۴ بائبل پڑھائی: مرقس ۵-۸ گیت نمبر ۱۶۵
گفتگو کی خوبی: تلفظ بہتر بنانے کے طریقے (بیای ص. ۹۰ پ. ۳–ص. ۹۲)
زبانی اعادہ
مارچ ۳ بائبل پڑھائی: مرقس ۹ - ۱۲ گیت نمبر ۱۹۵
گفتگو کی خوبی: سلاست (بیای ص. ۹۳ پ. ۱–ص. ۹۴ پ. ۳)
نمبر ۱: تقاریر، مباحثوں کے دوران، اسمبلیوں اور کنونشنوں پر سننا (بیای ص. ۱۵ پ. ۱–ص. ۱۶ پ. ۵)
نمبر ۲: مرقس ۱۰:۱-۲۲
نمبر ۳: ہم خدا سے قوت کیسے حاصل کر سکتے ہیں
نمبر ۴: ہم کس بِنا پر ہمیشہ تک زندہ رہنے کی اُمید رکھ سکتے ہیں؟ (آرایس ص. ۲۴۶ پ. ۵-۷)
مارچ ۱۰ بائبل پڑھائی: مرقس ۱۳-۱۶ گیت نمبر ۱۸۷
گفتگو کی خوبی: سلاست میں بہتری لانے کا طریقہ (بیای ص. ۹۴ پ. ۴–ص. ۹۶ پ. ۳، ص. ۹۵ کے بکس کے بغیر)
نمبر ۱: روحانی فردوس کیا ہے؟ (م۰۱ ۱/۳ ص. ۸-۱۱)
نمبر ۲: مرقس ۱۳:۱-۲۳
نمبر ۳: مستقبل میں زندگی کیلئے توقعات کیسے پوری ہونگی؟ (آرایس ص. ۲۴۶ پ. ۸–ص. ۲۴۷ پ. ۱)
نمبر ۴: کیا خدا انسانی جنگوں میں طرفداری کرتا ہے؟
مارچ ۱۷ بائبل پڑھائی: لوقا ۱-۳ گیت نمبر ۱۲۰
گفتگو کی خوبی: ہکلاہٹ پر غالب آنا (بیای ص. ۹۵، بکس)
نمبر ۱: ”مبارک ہے وہ آدمی جو حکمت کو پاتا ہے“ (م۰۱ ۱۵/۳ ص. ۲۵-۲۸)
نمبر ۲: لوقا ۳:۱-۲۲
نمبر ۳: کیا یسوع کی پرستش کرنا مناسب ہے؟
نمبر ۴: a کیا قانونی تقاضوں کے مطابق شادی کرنا واقعی اہم ہے؟ (آرایس ص. ۲۴۸ پ. ۲–ص. ۲۴۹ پ. ۲)
مارچ ۲۴ بائبل پڑھائی: لوقا ۴-۶ گیت نمبر ۲۸
گفتگو کی خوبی: رموزِاوقاف اور خیال کی تبدیلی کیلئے وقفہ (بیای ص. ۹۷ پ. ۱–ص. ۹۸ پ. ۵)
نمبر ۱: آپکے خیال میں کیا آپکو غلط سمجھا گیا ہے؟ (م۰۱ ۱/۴ ص. ۲۰-۲۳)
نمبر ۲: لوقا ۶:۱-۲۳
نمبر ۳: میموریل کی اہمیت کیا ہے؟ (آرایس ص. ۲۶۶ پ. ۱–ص. ۲۶۷ پ. ۱)
نمبر ۴: کیا مسیحی خدائی حفاظت کی توقع کر سکتے ہیں؟
مارچ ۳۱ بائبل پڑھائی: لوقا ۷-۹ گیت نمبر ۱۳۵
گفتگو کی خوبی: زور دینے اور سننے کیلئے وقفہ (بیای ص. ۹۹ پ. ۱–ص. ۱۰۰ پ. ۴)
نمبر ۱: ”خدا سے ڈر اور اُسکے حکموں کو مان“ (بیای ص. ۲۷۲ پ. ۱–ص. ۲۷۵ پ. ۳)
نمبر ۲: م۰۱ ۱۵/۳ ص. ۱۸ پ. ۱۷–ص. ۱۹ پ. ۲۰
نمبر ۳: ہم کیسے جانتے ہیں کہ بائبل خدا کی طرف سے ہے
نمبر ۴: میموریل پر پیش کی جانے والی علامات کیا مفہوم رکھتی ہیں؟ (آرایس ص. ۲۶۷ پ. ۲، ۳)
اپریل ۷ بائبل پڑھائی: لوقا ۱۰-۱۲ گیت نمبر ۸۱
گفتگو کی خوبی: مفہوم پر مناسب زور دینا (بیای ص. ۱۰۱ پ. ۱–ص. ۱۰۲ پ. ۳)
نمبر ۱: ’یسوع کی گواہی دینا‘ (بیای ص. ۲۷۵ پ. ۴–ص. ۲۷۸ پ. ۴)
نمبر ۲: لوقا ۱۰:۱-۲۲
نمبر ۳: خداوند کے عشائیے پر کون کھا پی سکتے ہیں؟ (آرایس ص. ۲۶۷ پ. ۵–ص. ۲۶۸ پ. ۱)
نمبر ۴: سب سے پہلی شادی میں کونسے قانونی ضوابط پورے کئے گئے تھے؟ (آرایس ص. ۲۴۹ پ. ۳، ۴)
اپریل ۱۴ بائبل پڑھائی: لوقا ۱۳-۱۷ گیت نمبر ۱۶۹
گفتگو کی خوبی: مفہوم پر زور دینے میں بہتری لانے کا طریقہ (بیای ص. ۱۰۲ پ. ۴–ص. ۱۰۴ پ. ۴)
نمبر ۱: ’بادشاہت کی خوشخبری‘ (بیای ص. ۲۷۹ پ. ۱–ص. ۲۸۱ پ. ۴)
نمبر ۲: لوقا ۱۵:۱۱-۳۲
نمبر ۳: ہم اپنے آپ کو شیاطینی اثر سے کیسے محفوظ رکھ سکتے ہیں
نمبر ۴: میموریل کی تقریب کب اور کتنی بار منائی جانی چاہئے؟ (آرایس ص. ۲۶۹ پ. ۱، ۲)
اپریل ۲۱ بائبل پڑھائی: لوقا ۱۸-۲۱ گیت نمبر ۲۲۲
گفتگو کی خوبی: بنیادی خیالات پر زور دینا (بیای ص. ۱۰۵ پ. ۱–ص. ۱۰۶ پ. ۲)
نمبر ۱: موسم—یہوواہ کی پُرحکمت اور پُرمحبت فراہمی (ایسآئی ص. ۲۸۰ پ. ۱۴-۱۷)
نمبر ۲: م۰۱ ۱۵/۴ ص. ۶ پ. ۱۹–ص. ۷ پ. ۲۲
نمبر ۳: قیامت کی اُمید ہماری زندگی پر کیسے اثرانداز ہوتی ہے
نمبر ۴: b کیا بائبل تعددازدواج کی اجازت دیتی ہے؟ (آرایس ص. ۲۵۰ پ. ۱–ص. ۲۵۱ پ. ۲)
اپریل ۲۸ بائبل پڑھائی: لوقا ۲۲-۲۴ گیت نمبر ۸۸
گفتگو کی خوبی: سامعین کیلئے مناسب آواز (بیای ص. ۱۰۷ پ. ۱–ص. ۱۰۸ پ. ۴)
زبانی اعادہ
مئی ۵ بائبل پڑھائی: یوحنا ۱-۴ گیت نمبر ۱۵
گفتگو کی خوبی: آواز میں بہتری پیدا کرنے کا طریقہ (بیای ص. ۱۰۸ پ. ۵–ص. ۱۱۰ پ. ۲)
نمبر ۱: آپ اپنا حافظہ بہتر بنا سکتے ہیں (بیای ص. ۱۷ پ. ۱–ص. ۱۹ پ. ۱)
نمبر ۲: یوحنا ۲:۱-۲۵
نمبر ۳: کیا خدا شراب کے استعمال سے منع کرتا ہے؟
نمبر ۴: c شادی میں علیٰحدگی کی بابت خدا کا نظریہ کیا ہے؟ (آرایس ص. ۲۵۱ پ. ۳)
مئی ۱۲ بائبل پڑھائی: یوحنا ۵-۷ گیت نمبر ۳
گفتگو کی خوبی: آواز کا زیروبم—اپنی آواز میں ردوبدل پیدا کریں (بیای ص. ۱۱۱ پ. ۱–ص. ۱۱۲ پ. ۲)
نمبر ۱: آپ اپنی طرزِپرورش کے باوجود کامیاب ہو سکتے ہیں (م۰۱ ۱۵/۴ ص. ۲۵-۲۸)
نمبر ۲: یوحنا ۵:۱-۲۴
نمبر ۳: تقدیر کی تعلیم معقول کیوں نہیں ہے
نمبر ۴: d طلاق اور دوبارہ شادی کی بابت بائبل کا نظریہ کیا ہے؟ (آرایس ص. ۲۵۲ پ. ۱-۴)
مئی ۱۹ بائبل پڑھائی: یوحنا ۸-۱۱ گیت نمبر ۲۷
گفتگو کی خوبی: آواز کا زیروبم—رفتار میں تبدیلی (بیای ص. ۱۱۲ پ. ۳-۶)
نمبر ۱: ’حکمت سے ہمیں عمر کی درازی حاصل ہوگی‘ (م۰۱ ۱۵/۵ ص. ۲۸-۳۱)
نمبر ۲: یوحنا ۱۰:۱۶-۴۲
نمبر ۳: ماضی میں خدا نے بہنبھائیوں کی باہمی شادی کی اجازت کیوں دی تھی؟ (آرایس ص. ۲۵۲ پ. ۵–ص. ۲۵۳ پ. ۱)
نمبر ۴: دباؤ سے کیسے نپٹا جائے
مئی ۲۶ بائبل پڑھائی: یوحنا ۱۲-۱۶ گیت نمبر ۲۹
گفتگو کی خوبی: آواز کا زیروبم—اوجِآواز میں تبدیلی کریں (بیای ص. ۱۱۳ پ. ۱–ص. ۱۱۴ پ. ۳)
نمبر ۱: سن اور پاک صحائف (ایسآئی ص. ۲۸۰-۲۸۲ پ. ۱۸-۲۳)
نمبر ۲: م۰۱ ۱/۵ ص. ۱۴ پ. ۴–ص. ۱۵ پ. ۷
نمبر ۳: ”دُنیا کا حصہ نہ“ ہونے کا مطلب کیا ہے
نمبر ۴: ایک شادی کو بہتر بنانے میں کیا چیز مددگار ہو سکتی ہے؟ (آرایس ص. ۲۵۳ پ. ۲-۵)
جون ۲ بائبل پڑھائی: یوحنا ۱۷-۲۱ گیت نمبر ۱۴۳
گفتگو کی خوبی: احساس کیساتھ کلام کریں (بیای ص. ۱۱۵ پ. ۱–ص. ۱۱۶ پ. ۴)
نمبر ۱: یادداشت کے سلسلے میں خدا کی روح کا کردار (بیای ص. ۱۹ پ. ۲–ص. ۲۰ پ. ۳)
نمبر ۲: یوحنا ۲۰:۱-۲۳
نمبر ۳: ایک شادی کو بہتر بنانے میں کیا چیز مددگار ہو سکتی ہے؟ (آرایس ص. ۲۵۴ پ. ۱-۴)
نمبر ۴: کیا ایک منظم مذہب ضروری ہے؟
جون ۹ بائبل پڑھائی: اعمال ۱-۴ گیت نمبر ۸۸
گفتگو کی خوبی: مواد کے مطابق جوشوجذبہ (بیای ص. ۱۱۶ پ. ۵–ص. ۱۱۷ پ. ۴)
نمبر ۱: یہوواہ پر اپنا بھروسا مضبوط کریں (م۰۱ ۱/۶ ص. ۷-۱۰)
نمبر ۲: اعمال ۴:۱-۲۲
نمبر ۳: ہم بائبل ریکارڈ سے مریم کی بابت کیا سیکھ سکتے ہیں؟ (آرایس ص. ۲۵۴ پ. ۵–ص. ۲۵۵ پ. ۲)
نمبر ۴: کیا خدا ہمارے طرزِپرستش کو اہم خیال کرتا ہے؟
جون ۱۶ بائبل پڑھائی: اعمال ۵-۷ گیت نمبر ۲۸
گفتگو کی خوبی: تپاک کا اظہار کرنا (بیای ص. ۱۱۸ پ. ۱–ص. ۱۱۹ پ. ۵)
نمبر ۱: اعتراف روحانی شفا کا باعث بنتا ہے (م۰۱ ۱/۶ ص. ۲۸-۳۱)
نمبر ۲: اعمال ۷:۱-۲۲
نمبر ۳: یہوواہ کے گواہ دوسرے مذاہب سے کیسے فرق ہیں
نمبر ۴: کیا مریم یسوع کی پیدائش کے وقت واقعی کنواری تھی؟ (آرایس ص. ۲۵۵ پ. ۳، ۴)
جون ۲۳ بائبل پڑھائی: اعمال ۸-۱۰ گیت نمبر ۱۶
گفتگو کی خوبی: احساسات کا اظہار کرنا (بیای ص. ۱۱۹ پ. ۶–ص. ۱۲۰ پ. ۵)
نمبر ۱: مصیبت کے وقت یتیموں اور بیواؤں کی خبر لیں (م۰۱ ۱۵/۶ ص. ۹-۱۲)
نمبر ۲: م۰۱ ۱/۶ ص. ۱۲ پ. ۱–ص. ۱۳ پ. ۵
نمبر ۳: کیا مریم ہمیشہ کنواری رہی؟ (آرایس ص. ۲۵۵ پ. ۵–ص. ۲۵۶ پ. ۲)
نمبر ۴: e روحانی ترقی کیلئے اجلاسوں پر حاضر ہونا کیوں ضروری ہے
جون ۳۰ بائبل پڑھائی: اعمال ۱۱-۱۴ گیت نمبر ۴۲
گفتگو کی خوبی: اشارے اور چہرے کے تاثرات کی اہمیت (بیای ص. ۱۲۱ پ. ۱-۴)
زبانی اعادہ
جولائی ۷ بائبل پڑھائی: اعمال ۱۵-۱۷ گیت نمبر ۵۷
گفتگو کی خوبی: اشارے اور چہرے کے تاثرات کا استعمال (بیای ص. ۱۲۲ پ. ۱–ص. ۱۲۳ پ. ۲)
نمبر ۱: پڑھائی پر توجہ کیوں دیں؟ (بیای ص. ۲۱ پ. ۱–ص. ۲۳ پ. ۳)
نمبر ۲: اعمال ۱۵:۱-۲۱
نمبر ۳: ہم یہوواہ کی حاکمیت کو کیسے سربلند کر سکتے ہیں
نمبر ۴: کیا مریم خدا کی ماں تھی؟ (آرایس ص. ۲۵۶ پ. ۳–ص. ۲۵۷ پ. ۲)
جولائی ۱۴ بائبل پڑھائی: اعمال ۱۸-۲۱ گیت نمبر ۱۱۳
گفتگو کی خوبی: میدانی خدمت میں مرئی رابطہ (بیای ص. ۱۲۴ پ. ۱–ص. ۱۲۵ پ. ۴)
نمبر ۱: شکوک کو اپنا ایمان تباہ نہ کرنے دیں (م۰۱ ۱/۷ ص. ۱۸-۲۱)
نمبر ۲: اعمال ۱۹:۱-۲۲
نمبر ۳: f کیا مریم کامل پیدا ہوئی تھی؟ (آرایس ص. ۲۵۷ پ. ۳–ص. ۲۵۸ پ. ۱)
نمبر ۴: ’پہلے بادشاہت کی تلاش کرنے‘ کا کیا مطلب ہے
جولائی ۲۱ بائبل پڑھائی: اعمال ۲۲-۲۵ گیت نمبر ۲۲۲
گفتگو کی خوبی: تقریر پیش کرتے وقت مرئی رابطہ (بیای ص. ۱۲۵ پ. ۵–ص. ۱۲۷ پ. ۱)
نمبر ۱: کیا آپ واقعی بُردبار ہیں؟ (م۰۱ ۱۵/۷ ص. ۲۱-۲۳)
نمبر ۲: اعمال ۲۴:۱-۲۳
نمبر ۳: کیا ابلیس ایک حقیقی ہستی ہے؟
نمبر ۴: g کیا مریم اپنے جسمانی بدن کیساتھ آسمان پر گئی تھی؟ (آرایس ص. ۲۵۸ پ. ۲، ۳)
جولائی ۲۸ بائبل پڑھائی: اعمال ۲۶-۲۸ گیت نمبر ۱۴
گفتگو کی خوبی: میدانی خدمت میں قدرتیپن (بیای ص. ۱۲۸ پ. ۱–ص. ۱۲۹ پ. ۱)
نمبر ۱: کوئی صفر سال نہیں ہے(ایسآئی ص. ۲۸۲ پ. ۲۴-۲۶)
نمبر ۲: م۰۱ ۱/۷ ص. ۱۳ پ. ۵–ص. ۱۴ پ. ۸
نمبر ۳: کیا مریم کے وسیلہ سے دُعا کرنا مناسب ہے؟ (آرایس ص. ۲۵۸ پ. ۴–ص. ۲۵۹ پ. ۱)
نمبر ۴: ہم زندگی کی بخشش کیلئے کس طرح قدر دکھا سکتے ہیں
اگست ۴ بائبل پڑھائی: رومیوں ۱-۴ گیت نمبر ۳۳
گفتگو کی خوبی: پلیٹفارم پر قدرتیپن (بیای ص. ۱۲۹ پ. ۲–ص. ۱۳۰ پ. ۱)
نمبر ۱: پڑھائی پر توجہ کس طرح دیں (بیای ص. ۲۳ پ. ۴–ص. ۲۶ پ. ۵)
نمبر ۲: رومیوں ۲:۱-۲۴
نمبر ۳: کیا آپ پہلے زندہ رہ چکے ہیں؟
نمبر ۴: کیا پہلی صدی کی مسیحی کلیسیا نے مریم کی خاص تعظیم کی تھی؟ (آرایس ص. ۲۵۹ پ. ۳–ص. ۲۶۰ پ. ۳)
اگست ۱۱ بائبل پڑھائی: رومیوں ۵-۸ گیت نمبر ۸۸
گفتگو کی خوبی: عوامی پڑھائی کرتے وقت قدرتیپن (بیای ص. ۱۳۰ پ. ۲، ۴)
نمبر ۱: ’صادق کیلئے برکتیں ہیں‘ (م۰۱ ۱۵/۷ ص. ۲۴-۲۷)
نمبر ۲: رومیوں ۵:۶-۲۱
نمبر ۳: h کیا آپ کنواری مریم پر ایمان رکھتے ہیں؟ (آرایس ص. ۲۶۰ پ. ۴–ص. ۲۶۱ پ. ۲)
نمبر ۴: کیا آپ دوبارہ جنم کے عقیدے پر ایمان رکھتے ہیں؟
اگست ۱۸ بائبل پڑھائی: رومیوں ۹ - ۱۲ گیت نمبر ۱۲۰
گفتگو کی خوبی: ذاتی صفائیستھرائی پیغام کو رونق بخشتی ہے (بیای ص. ۱۳۱ پ. ۱-۳)
نمبر ۱: اچھی عادات سے فائدہ اُٹھائیں (م۰۱ ۱/۸ ص. ۱۹-۲۲)
نمبر ۲: م۰۱ ۱۵/۸ ص. ۲۲ پ. ۱۰-۱۳
نمبر ۳: کیا انسانوں نے بائبل کو بدل دیا ہے؟
نمبر ۴: کیا روٹی اور مے مسیح کے بدن اور خون میں واقعی تبدیل ہو جاتے ہیں؟ (آرایس ص. ۲۶۲ پ. ۱–ص. ۲۶۳ پ. ۲)
اگست ۲۵ بائبل پڑھائی: رومیوں ۱۳-۱۶ گیت نمبر ۲۹
گفتگو کی خوبی: پرہیزگاری اور حیاداری آرائشوزیبائش پر کیسے اثرانداز ہوتی ہے (بیای ص. ۱۳۱ پ. ۴–ص. ۱۳۲ پ. ۳)
زبانی اعادہ
ستمبر ۱ بائبل پڑھائی: ۱-کرنتھیوں ۱-۹ گیت نمبر ۴۱
گفتگو کی خوبی: حیادار لباس کی اہمیت (بیای ص. ۱۳۲ پ. ۴–ص. ۱۳۳ پ. ۱)
نمبر ۱: مطالعہ کیسے کریں (بیای ص. ۲۷ پ. ۱–ص. ۳۱ پ. ۲)
نمبر ۲: ۱-کرنتھیوں ۳:۱-۲۳
نمبر ۳: یوحنا ۶:۵۳-۵۷ کا کیا مطلب ہے؟ (آرایس ص. ۲۶۳ پ. ۳، ۴)
نمبر ۴: کیا غربت کبھی چوری کرنے کا جواز بن سکتی ہے؟
ستمبر ۸ بائبل پڑھائی: ۱-کرنتھیوں ۱۰-۱۶ گیت نمبر ۳
گفتگو کی خوبی: اچھی وضعقطع ٹھوکر کا باعث نہیں بنتی (بیای ص. ۱۳۳ پ. ۲-۴)
نمبر ۱: اپنی ترقی میں حائل رکاوٹوں پر غالب آئیں! (م۰۱ ۱/۸ ص. ۲۸-۳۰)
نمبر ۲: ۱-کرنتھیوں ۱۲:۱-۲۶
نمبر ۳: خدا بُرائی کی اجازت کیوں دیتا ہے؟
نمبر ۴: کیا یسوع نے عشائےخداوندی کی تقریب کا آغاز کِیا؟ (آرایس ص. ۲۶۴ پ. ۱–ص. ۲۶۵ پ. ۵)
ستمبر ۱۵ بائبل پڑھائی: ۲-کرنتھیوں ۱-۷ گیت نمبر ۱۶
گفتگو کی خوبی: کھڑے ہونے کا انداز اور صافستھری چیزیں (بیای ص. ۱۳۳ پ. ۵–ص. ۱۳۴ پ. ۴)
نمبر ۱: اپنی جوانی کو کامیاب بنانا (م۰۱ ۱۵/۸ ص. ۴-۷)
نمبر ۲:۲-کرنتھیوں ۶:۱–۷:۱
نمبر ۳: دُنیاوی حکومتوں کے اختیار کے سلسلے میں مسیحیوں کا رُجحان (آرایس ص. ۲۷۰ پ. ۱-۳)
نمبر ۴: کیا خدا زمین کی آلودگی کی پرواہ کرتا ہے؟
ستمبر ۲۲ بائبل پڑھائی: ۲-کرنتھیوں ۸-۱۳ گیت نمبر ۱۹۵
گفتگو کی خوبی: گفتگو میں پریشانی کم کرنے کا طریقہ (بیای ص. ۱۳۵ پ. ۱–ص. ۱۳۷ پ. ۲)
نمبر ۱: آپ اچھے فیصلے کیسے کر سکتے ہیں (م۰۱ ۱/۹ ص. ۲۷-۳۰)
نمبر ۲: ۲-کرنتھیوں ۸:۱-۲۱
نمبر ۳: موت کے بعد جان کیساتھ کیا ہوتا ہے
نمبر ۴: کونسے صحائف خونین جنگوں میں حصہ لینے کے سلسلے میں سچے مسیحیوں کے رُجحان پر اثرانداز ہوتے ہیں (آرایس ص. ۲۷۱ پ. ۱-۴)
ستمبر ۲۹ بائبل پڑھائی: گلتیوں ۱-۶ گیت نمبر ۲۸
گفتگو کی خوبی: پُراعتمادی حاصل کرنے کا طریقہ (بیای ص. ۱۳۷ پ. ۳–ص. ۱۳۸ پ. ۵)
نمبر ۱: اہم تاریخوں کی خاص اہمیت (ایسآئی ص. ۲۸۲، ۲۸۳ پ. ۲۷-۳۰)
نمبر ۲: م۰۱ ۱/۹ ص. ۱۶ پ. ۸–ص. ۱۷ پ. ۱۱
نمبر ۳: کن حالات میں خدا نے قدیم اسرائیل کو جنگ میں حصہ لینے کی اجازت دی تھی؟ (آرایس ص. ۲۷۱ پ. ۵–ص. ۲۷۳ پ. ۱)
نمبر ۴: ہم کس طرح جانتے ہیں کہ خدا کی بادشاہت حکومت کر رہی ہے
اکتوبر ۶ بائبل پڑھائی: افسیوں ۱-۶ گیت نمبر ۴
گفتگو کی خوبی: آواز کو اُونچا کرنے اور دُور تک پہنچانے کی اہمیت (بیای ص. ۱۳۹ پ. ۱–ص. ۱۴۰ پ. ۱)
نمبر ۱: مطالعہ بااَجر ہے (بیای ص. ۳۱ پ. ۳–ص. ۳۲ پ. ۴)
نمبر ۲: افسیوں ۲:۱-۲۲
نمبر ۳: خدا پر ایمان رکھنا معقول ہے
نمبر ۴: کونسے صحائف سیاسی معاملات میں شمولیت کی بابت سچے مسیحیوں پر اثرانداز ہوتے ہیں؟ (آرایس ص. ۲۷۳ پ. ۲–ص. ۲۷۴ پ. ۱)
اکتوبر ۱۳ بائبل پڑھائی: فلپیوں ۱–کلسیوں ۴ گیت نمبر ۱۶۵
گفتگو کی خوبی: مائیکروفون کا مؤثر استعمال کریں (بیای ص. ۱۴۰ پ. ۲–ص. ۱۴۲ پ. ۱)
نمبر ۱: ’راستی کی راہ‘ پر چلیں (م۰۱ ۱۵/۹ ص. ۲۴-۲۸)
نمبر ۲: فلپیوں ۲:۱-۲۴
نمبر ۳: کونسے صحائف حبالوطنی کی تقریبات کی بابت سچے مسیحیوں کے رُجحان پر اثرانداز ہوتے ہیں؟ (آرایس ص. ۲۷۴ پ. ۲–ص. ۲۷۵ پ. ۳)
نمبر ۴: آجکل یہوواہ ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے
اکتوبر ۲۰ بائبل پڑھائی: ۱-تھسلنیکیوں ۱–۲-تھسلنیکیوں ۳ گیت نمبر ۱۴
گفتگو کی خوبی: جواب دینے کیلئے بائبل کا استعمال (بیای ص. ۱۴۳ پ. ۱-۳)
نمبر ۱: وقت کی بابت یہوواہ کا نظریہ (ایسآئی ص. ۲۸۳، ۲۸۴ پ. ۳۱-۳۳)
نمبر ۲: م۰۱ ۱۵/۱۰ ص. ۲۳ پ. ۶–ص. ۲۴ پ. ۹
نمبر ۳: آسمان پر کون جاتے ہیں؟
نمبر ۴: کیا مسیحیوں کی غیرجانبداری کا مطلب یہ ہے کہ وہ اپنے پڑوسیوں کی فلاحوبہبود میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے؟ (آرایس ص. ۲۷۶ پ. ۱)
اکتوبر ۲۷ بائبل پڑھائی: ۱-تیمتھیس ۱–۲-تیمتھیس ۴ گیت نمبر ۴۲
گفتگو کی خوبی: بائبل کے استعمال میں بہتری لانے کا طریقہ (بیای ص. ۱۴۴ پ. ۱-۴)
زبانی اعادہ
نومبر ۳ بائبل پڑھائی: ططس ۱–فلیمون گیت نمبر ۵۷
گفتگو کی خوبی: بائبل کے استعمال کی حوصلہافزائی کرنا (بیای ص. ۱۴۵، ۱۴۶)
نمبر ۱: بائبل کی تحقیق کا طریقۂکار (بیای ص. ۳۳ پ. ۱–ص. ۳۵ پ. ۲)
نمبر ۲: فلیمون ۱-۲۵
نمبر ۳: کیا ہم کامل زندگی سے اُکتا جائینگے؟
نمبر ۴: نیو ورلڈ ٹرانسلیشن کے مسیحی یونانی صحائف میں نام یہوواہ کا استعمال کیوں کیا گیا ہے؟ (آرایس ص. ۲۷۸ پ. ۱-۳)
نومبر ۱۰ بائبل پڑھائی: عبرانیوں ۱-۸ گیت نمبر ۱۱۳
گفتگو کی خوبی: صحائف کے مؤثر تعارف کی اہمیت (بیای ص. ۱۴۷ پ. ۱–ص. ۱۴۸ پ. ۲)
نمبر ۱: حنوک ایک بیدین دُنیا میں خدا کیساتھ ساتھ چلتا رہا (م۰۱ ۱۵/۹ ص. ۲۹-۳۱)
نمبر ۲: عبرانیوں ۲:۱-۱۸
نمبر ۳: i ایسے لوگوں کو جواب دینا جو کہتے ہیں کہ ’آپکی بائبل مختلف ہے‘ (آرایس ص. ۲۷۹ پ. ۱-۴)
نمبر ۴: قیامت پانے والوں کا انصاف اُن کے اعمال کے موافق کیسے کیا جائیگا؟
نومبر ۱۷ بائبل پڑھائی: عبرانیوں ۹ - ۱۳ گیت نمبر ۱۴۳
گفتگو کی خوبی: صحائف کو متعارف کرانے کیلئے مناسب تبصروں کا انتخاب کرنا (بیای ص. ۱۴۸ پ. ۳–ص. ۱۴۹ پ. ۲)
نمبر ۱: وفاداری کا کیا مطلب ہے؟ (م۰۱ ۱/۱۰ ص. ۲۰-۲۳)
نمبر ۲: عبرانیوں ۹:۱۱-۲۸
نمبر ۳: کیا خدا کی آسمانی مخلوقات منظم ہیں؟ (آرایس ص. ۲۸۰ پ. ۲، ۳)
نمبر ۴: خداپرستانہ چالچلن کیوں فائدہمند ہے
نومبر ۲۴ بائبل پڑھائی: یعقوب ۱-۵ گیت نمبر ۸۸
گفتگو کی خوبی: مناسب زور دینے میں جذبات شامل ہوتے ہیں (بیای ص. ۱۵۰ پ. ۱، ۲)
نمبر ۱: وقت کے دھارے میں واقعات کا تعیّن کرنا (ایسآئی ص. ۲۸۴، ۲۸۵ پ. ۱-۴)
نمبر ۲: م۰۱ ۱/۱۱ ص. ۱۲ پ. ۱۵–ص. ۱۳ پ. ۱۹
نمبر ۳: انکساری کی اہمیت
نمبر ۴: قدیم وقتوں میں خدا نے اپنے خادموں کو کیسے ہدایات دیں؟ (آرایس ص. ۲۸۱ پ. ۱، ۲)
دسمبر ۱ بائبل پڑھائی: ۱-پطرس ۱–۲پطرس ۳ گیت نمبر ۵۵
گفتگو کی خوبی: درست الفاظ پر زور دیں (بیای ص. ۱۵۰ پ. ۳–ص. ۱۵۱ پ. ۲)
نمبر ۱: دیگر تحقیقی مطبوعات کا استعمال سیکھنا (بیای ص. ۳۵ پ. ۳–ص. ۳۸ پ. ۴)
نمبر ۲: ۱-پطرس ۱:۱-۱۶
نمبر ۳: کیا بائبل ظاہر کرتی ہے کہ سچے مسیحی منظم لوگ ہونگے؟ (آرایس ص. ۲۸۲ پ. ۱-۴)
نمبر ۴: مسیح کے فدیے کی قربانی کو ہماری زندگی پر کیسے اثرانداز ہونا چاہئے
دسمبر ۸ بائبل پڑھائی: ۱-یوحنا ۱–یہوداہ گیت نمبر ۲۷
گفتگو کی خوبی: زور دینے کے طریقے (بیای ص. ۱۵۱ پ. ۳–ص. ۱۵۲ پ. ۵)
نمبر ۱: اپنے ضمیر کی حفاظت کریں (م۰۱ ۱/۱۱ ص. ۴-۷)
نمبر ۲: ۱-یوحنا ۳:۱-۱۸
نمبر ۳: بائبل عورتوں کیساتھ بدسلوکی کی ذمہدار کیوں نہیں ہو سکتی
نمبر ۴: کیا خدا کے وفادار خادم دُنیائےمسیحیت کی مختلف کلیسیاؤں میں بٹے ہوئے ہیں؟ (آرایس ص. ۲۸۳ پ. ۱-۳)
دسمبر ۱۵ بائبل پڑھائی: مکاشفہ ۱-۶ گیت نمبر ۳۳
گفتگو کی خوبی: صحائف کا درست اطلاق کرنا (بیای ص. ۱۵۳ پ. ۱–ص. ۱۵۴ پ. ۳)
نمبر ۱: نوح کا ایمان دُنیا کو مجرم ٹھہراتا ہے (م۰۱ ۱۵/۱۱ ص. ۲۸-۳۱)
نمبر ۲: مکاشفہ ۲:۱-۱۷
نمبر ۳: یہوواہ کی دیدنی تنظیم کی شناخت کیسے کی جا سکتی ہے؟ (آرایس ص. ۲۸۳ پ. ۴–ص. ۲۸۴ پ. ۲)
نمبر ۴: کرسمس سچے مسیحیوں کیلئے کیوں نہیں ہے
دسمبر ۲۲ بائبل پڑھائی: مکاشفہ ۷-۱۴ گیت نمبر ۱۶
گفتگو کی خوبی: صحائف کا اطلاق واضح کرنا (بیای ص. ۱۵۴ پ. ۴–ص. ۱۵۵ پ. ۴)
نمبر ۱: آپ روحانی دل کے دورے سے بچ سکتے ہیں (م۰۱ ۱/۱۲ ص. ۹-۱۳)
نمبر ۲: م۰۱ ۱۵/۱۲ ص. ۱۷ پ. ۱۰–ص. ۱۸ پ. ۱۳ (فٹنوٹ مواد میں شامل ہے)
نمبر ۳: ساتھیوں کے دباؤ سے کیسے نپٹا جائے
نمبر ۴: ہم یہوواہ کی تنظیم کیلئے احترام کیسے ظاہر کر سکتے ہیں؟ (آرایس ص. ۲۸۴ پ. ۳-۷)
دسمبر ۲۹ بائبل پڑھائی: مکاشفہ ۱۵-۲۲ گیت نمبر ۲۲۲
گفتگو کی خوبی: صحائف سے استدلال کریں (بیای ص. ۱۵۵ پ. ۵–ص. ۱۵۶ پ. ۵)
زبانی اعادہ
[Footnotes]
a صرف بھائیوں کو تفویض کیا جائے۔
b صرف بھائیوں کو تفویض کیا جائے۔
c صرف بھائیوں کو تفویض کیا جائے۔
d صرف بھائیوں کو تفویض کیا جائے۔
e صرف بھائیوں کو تفویض کیا جائے۔
f اگر وقت اجازت دے، تو بیانات اور اعتراضات پر غور کریں جو مقامی علاقے کی ضروریات کو پورا کر سکیں۔
g اگر وقت اجازت دے، تو بیانات اور اعتراضات پر غور کریں جو مقامی علاقے کی ضروریات کو پورا کر سکیں۔
h اگر وقت اجازت دے، تو بیانات اور اعتراضات پر غور کریں جو مقامی علاقے کی ضروریات کو پورا کر سکیں۔
i اگر وقت اجازت دے، تو بیانات اور اعتراضات پر غور کریں جو مقامی علاقے کی ضروریات کو پورا کر سکیں۔