یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 10/‏02 ص.‏ 13
  • اعلانات

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اعلانات
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
خدم 10/‏02 ص.‏ 13

اعلانات

▪ لٹریچر پیشکش برائے اکتوبر:‏ مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ رسالے۔ دلچسپی دکھانے والے لوگوں کو تقاضا بروشر پیش کریں اور ان کیساتھ بائبل مطالعہ شروع کرنے کیلئے خاص کوشش کی جانی چاہئے۔ نومبر:‏ خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟ یا علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے۔ اگر لوگوں کے پاس یہ پہلے سے موجود ہیں تو کوئی اَور پُرانی اشاعت پیش کی جا سکتی ہے۔ دسمبر:‏ عظیم‌ترین انسان جو کبھی ہو گزرا۔ متبادل پیشکش کے طور پر آپ بائبل کہانیوں کی میری کتاب، دی بائبل—‏گاڈز ورڈز اَور مینز؟، یا آپ زمین پر فردوس میں ہمیشہ زندہ رہ سکتے ہیں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ جنوری:‏ کلیسیا کے سٹاک میں موجود کوئی ایسی کتاب جو ۱۹۸۸ سے قبل شائع ہوئی ہو۔ جن کلیسیاؤں کے پاس پُرانی‌کتابیں موجود نہیں ہیں، وہ مینکائنڈز سرچ فار گاڈ بھی پیش کر سکتی ہیں۔‏

▪ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے اس شمارے میں ”‏مسیحی خدمتی سکول کا شیڈول برائے ۲۰۰۳“‏ کا ضمیمہ دیا گیا ہے جسے ۲۰۰۳ کے دوران حوالے کیلئے سنبھال کر رکھیں۔‏

▪ برانچ دفتر اکثر سفری نگہبان کیلئے خط اُس کلیسیا کے صدارتی نگہبان کے پتے پر بھیجتا ہے جسکا وہ دَورہ کر رہا ہوتا ہے یا کرنے والا ہے۔ یہ ڈاک صرف سفری نگہبان ہی کے لئے ہوتی ہے۔ مگر اکثر سفری نگہبان رپورٹ دیتے ہیں کہ ڈاک کو لاپروائی سے کھول لیا جاتا ہے۔ اس لئے صدارتی نگہبانوں کو اپنی ڈاک کھولنے سے پہلے تمام خطوط پر درج‌شُدہ نام کو ضرور غور سے دیکھنا چاہئے۔ یہ خاص طور پر اُس وقت اہم ہے جب سفری نگہبان کے دِورے کا وقت نزدیک ہے۔ صدارتی نگہبان کو سفری نگہبان کے نام کی ڈاک اُسکو فوراً ذاتی طور پر اور کھولے بغیر دے دینی چاہئے۔‏

▪ آپ مندرجہ‌ذیل ویڈیوز کو حاصل کرنے کی درخواست پیش کر سکتے ہیں:‏

ہمارے زمانے کیلئے انتباہی مثالیں —انگریزی

نو بلڈ—‏میڈیسن میٹس دی چیلنج —انگریزی

اپنے روحانی ورثے کی قدر کرنا—‏آڈیو کیسٹ (‏ڈرامہ، ایک کیسٹ)‏—‏انگریزی

ہمارے زمانے کیلئے انتباہی مثالیں—‏آڈیو کیسٹ (‏ڈرامہ، ایک کیسٹ)‏ —انگریزی

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں