خدمتی اجلاس کا شیڈول
ہفتہ شروع از جون ۱۰
گیت ۲۹
۱۵ منٹ: مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔ ہفتہ جون ۲۴ کے خدمتی اجلاس پر باتچیت کی تیاری کے لئے ویڈیو آور ہول ایسوسیایشن آف برادرز دیکھنے کے لئے سب کی حوصلہافزائی کریں۔ صفحہ ۴ کی تجاویز استعمال کرتے ہوئے جون ۱۵ کے مینارِنگہبانی اور جون ۲۲ کے جاگو! کو پیش کرنے کے لئے دو الگ الگ مظاہرے کرائیں۔ ہر مظاہرے میں، قاطعگفتگو کے اس پہلو پر قابو پانے کے مختلف طریقے واضح کریں کہ ”مَیں دلچسپی نہیں رکھتا۔“—دیکھیں بائبل مباحثے شروع کرنے اور جاری رکھنے کا طریقہ، صفحہ ۱۶، ۱۷۔
۱۰ منٹ: سوالی بکس۔ پورا مضمون اور بیانکردہ حوالہجات پڑھیں۔ اس کے بعد مارچ ۱۹۹۸ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے سوالی بکس میں سے دیگر نکات کو واضح کرنے کے لئے مزید تبصرے پیش کریں۔
۲۰ منٹ: ”کثرت سے بونا بڑی برکات لاتا ہے۔“a اپریل ۱۹۹۳ کے مینارِنگہبانی، صفحہ ۱۵، ۱۶، پیراگراف ۱۴-۱۷ پر مبنی تبصروں کو شامل کریں۔
گیت ۲۲۲ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از جون ۱۷
گیت ۵۱
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ۔
۱۵ منٹ: مقامی ضروریات۔
۲۰ منٹ: ”قناعتپسند بنیں۔“b نصیحت کے لئے صحیفائی بنیاد پر زور دیتے ہوئے اگر وقت اجازت دے تو حوالوں کو پڑھکر ان پر باتچیت کریں۔
گیت ۱۹۵ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از جون ۲۴
گیت ۱۶
۸ منٹ: مقامی اعلانات۔ میدانی خدمت میں اکٹھے کام کرنے والا ایک شادیشُدہ جوڑا جولائی ۱ اور جولائی ۸ کے رسالوں کو پیش کرنے کے لئے صفحہ ۴ کی تجاویز کو استعمال کرنے کے طریقے پر مظاہرہ کرتا ہے۔ بیوی مینارِنگہبانی اور شوہر جاگو! پیش کرتا ہے۔
۱۲ منٹ: (۱) مختلف نسلی گروہوں یا مختلف زبان بولنے والے لوگوں کو گواہی دینے یا (۲) گھرباگھر یا گلیکوچوں کے علاوہ دیگر مواقع پر گواہی دینے کے سلسلے میں مقامی پبلشروں کو تجربات بیان کرنے یا مظاہرہ کرنے کا موقع دیں۔ اگلے ہفتے کے خدمتی اجلاس کی تیاری کے لئے جولائی اور اگست میں پیش کئے جانے والے بروشروں پر پیشکش تیار کرنے کے لئے سب کی حوصلہافزائی کریں۔—جنوری ۲۰۰۲ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کا ضمیمہ ”دیگر مطبوعات“ دیکھیں۔
۲۵ منٹ: ”ہم اپنی برادری سے کیوں محبت رکھتے ہیں۔“ فراہمکردہ سوالات استعمال کرتے ہوئے ہول ایسوسیایشن ویڈیو پر سامعین سے فوراً باتچیت شروع کریں۔
گیت ۱۱۳ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از جولائی ۱
گیت ۵۵
۱۵ منٹ: مقامی اعلانات۔ جون کی میدانی خدمتی رپورٹ ڈالنے کے لئے پبلشروں کو یاددہانی کرائیں۔ پبلشروں سے پوچھیں کہ جولائی کے دوران اُنہوں نے کونسے بروشر پیش کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اور وہ انہیں کیسے پیش کرینگے۔
۱۵ منٹ: آپ خدا کے دوست بن سکتے ہیں! تقریر اور سامعین کیساتھ باتچیت۔ اس بروشر کے مختلف پہلوؤں کو نمایاں کریں جو اسے بچوں کے علاوہ محدود تعلیم یا پڑھنے کی صلاحیت رکھنے والے لوگوں کو یہوواہ کی بابت سیکھنے میں مدد کرنے کا ایک پُرزور تعلیمی اشاعت بناتا ہے۔ اسکی سادہ اور منطقی وضاحتوں کی مثالوں پر باتچیت کریں۔ (۲، ۸ اور ۱۲ ابواب کو دیکھیں۔) ظاہر کریں کہ تصاویر کے ذریعے طالبعلم کے دل تک رسائی کیسے کی جا سکتی ہے۔ اس بروشر کے مؤثر استعمال کے لئے تجاویز پیش کریں۔ والدین کو اپنے چھوٹے بچوں کے ساتھ اس کا مطالعہ کرنا چاہئے۔ جہاں مناسب ہو خدمتگزاری میں اسے پیش کرنے کے لئے سب کی حوصلہافزائی کریں۔
۱۵ منٹ: ”کیا آپ دوسروں کی مدد کرنا ’چاہتے‘ ہیں۔“c کلیسیا میں سب کی حوصلہافزائی کریں کہ مدد دینے کا جذبہ دکھائیں۔
گیت ۱۶۵ اور اختتامی دُعا۔
[Footnotes]
a تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
b تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
c تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔