یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 6/‏02 ص.‏ 2
  • سوالی بکس

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • سوالی بکس
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
  • ملتا جلتا مواد
  • سوالی بکس
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
  • سوالی بکس
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
  • ہمیں اپنے کپڑوں اور حُلیے پر دھیان کیوں دینا چاہیے؟‏
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
  • وہ اچھے کام جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2019ء)‏
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
خدم 6/‏02 ص.‏ 2

سوالی بکس

▪ بیت‌ایل ہومز اور برانچ سہولیات کا دورہ کرتے وقت ہمیں لباس‌وآرائش کے سلسلے میں کونسا معیار اپنانا چاہئے؟‏

جب ہم بیت‌ایل سہولیات کے دورے کے لئے یا بیت‌ایل خاندان کے افراد کیساتھ ملاقات کرنے کی خاطر بیت‌ایل جاتے ہیں تو ”‏ہمارا لباس، زیبائش اور چال‌چلن ویسا ہی ہونا چاہئے جس کی توقع ہم سے کنگڈم ہال میں پرستش کیلئے اجلاسوں پر حاضر ہوتے وقت کی جاتی ہے۔“‏ (‏اوایم ۱۳۱)‏ تاہم، دیکھنے میں آیا ہے کہ بعض بہن‌بھائی برانچ دفاتر کا دورہ کرتے وقت لباس کے سلسلے میں لاپروائی سے کام لیتے ہیں۔ سہولیات کا دورہ کرتے وقت ایسا کرنا مناسب نہیں۔ ہماری وضع‌قطع قابلِ‌تقلید، صاف‌ستھری اور حیادار ہونی چاہئے جو یہوواہ خدا کے خادموں کے شایانِ‌شان شائستگی اور وقار کو ظاہر کرتی ہو۔—‏۱-‏تیم ۲:‏۹، ۱۰‏۔‏

یہ بات بیت‌ایل ہومز اور برانچ سہولیات کا دورہ کرتے وقت خاص طور پر اہمیت کی حامل ہے اس لئے‌کہ یہ ایسے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنتی ہے جو گواہ نہیں ہیں۔ ایسے مشاہدین اپنی آنکھوں سے دیکھکر خدا کے لوگوں اور اُس کی تنظیم کی بابت رائے قائم کرتے ہیں۔ لباس‌وآرائش کی اہمیت پر توجہ دلانے کے لئے بائبل مطالعوں اور دورہ کرنے والے دیگر لوگوں سے اس موضوع پر بات‌چیت کرنا بہتر ہوگا۔ بیت‌ایل خاندان آپ کی اس کوشش کی قدر کرے گا۔‏

مسیحی خادموں کے طور پر، ہمیں محتاط رہنا چاہئے کہ ہماری وضع‌قطع کسی کیلئے ٹھوکر کا باعث نہ بنے۔ (‏۲-‏کر ۶:‏۳، ۴‏)‏ اس کی بجائے ہمارے مناسب آداب‌واطوار سے ہمیشہ ”‏ہر بات میں ہمارے مُنجی خدا کی تعلیم کو رونق“‏ ملنی چاہئے۔—‏طط ۲:‏۱۰‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں