یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 5/‏02 ص.‏ 11
  • سوالی بکس

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • سوالی بکس
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
  • ملتا جلتا مواد
  • خط کا نمونہ
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2019ء)‏
  • سوالی بکس
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • یہوواہ کی محبت کیلئے قدردانی کی برکات—‏حصہ دوم
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
  • کیا ہمیں خدا کا نام لینا چاہئے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2010ء
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
خدم 5/‏02 ص.‏ 11

سوالی بکس

▪ خط‌وکتابت کے ذریعے گواہی دینے میں احتیاط برتنے کی ضرورت کیوں ہے؟‏

خط‌وکتابت کے ذریعے گواہی دینا خوشخبری سنانے کا ایک آزمودہ طریقہ ہے۔ تاہم، دُنیا کے حالیہ واقعات نے لوگوں کو اجنبی اشخاص کی طرف سے خطوط پڑھنے کی بابت محتاط کر دیا ہے۔ بالخصوص ہاتھ سے لکھے گئے اور بھاری لفافے اگر ناواقف ذرائع سے موصول ہوں یا ان پر لکھنے والے کا پتا موجود نہ ہو تو انہیں اکثر مشکوک خیال کِیا جاتا ہے۔ لوگ ایسے خطوط کو کھولے بغیر رد کر سکتے ہیں۔ ہم ایسی صورتحال سے کیسے بچ سکتے ہیں؟‏

اگر ممکن ہو تو خط اور لفافہ ٹائپ کِیا جانا چاہئے۔ خط پر صاحبِ‌خانہ کا نام درج ہونا چاہئے۔ صاحبِ‌خانہ کو ”‏ساکنان“‏ کے الفاظ کے ساتھ مخاطب نہ کریں۔ علاوہ‌ازیں، ہمیشہ واپسی کا پتا فراہم کریں۔ اگر آپ اپنا ذاتی پتا لکھنا مناسب نہیں سمجھتے تو اپنے نام کیساتھ کنگڈم ہال کا پتا لکھیں۔ گم‌نام خطوط نہ بھیجیں۔ کبھی بھی برانچ آفس کا پتا استعمال نہ کریں۔—‏نومبر ۱۹۹۶ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے سوالی بکس کو پڑھیں۔‏

مسیحی خدمتی سکول کی تعلیم سے مستفید ہوں کتاب کے صفحہ ۷۱-‏۷۳ پر مزید تجاویز اور ایک نمونے کا خط موجود ہے۔ یہ راہنما اصول خطوط کے مؤثر استعمال کے ذریعے دوسروں تک خوشخبری پہنچانے میں ہماری مدد کرینگے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں