یہوواہ کی محبت کیلئے قدردانی کی برکات—حصہ دوم
۱ گزشتہ ماہ اِس موضوع کے پہلے حصے میں ہم نے چار ایسے طریقوں پر روشنی ڈالی تھی جن سے یہوواہ کی محبت کیلئے خدمتگزاری میں ہماری قدردانی ظاہر ہو سکتی ہے۔ (۱-یوح ۴:۹-۱۱) اس سلسلے میں ہم اب مزید پانچ طریقوں پر غور کرینگے۔ جب ہم دوسروں کی روحانی طور پر مدد کرنے کی حتیالمقدور کوشش کرتے ہیں تو ہمیں برکت حاصل ہوتی ہے۔
۲ غیررسمی گواہی: یہ راستبازی کے بھوکے اور پیاسے لوگوں کو تلاش کرنے اور اُنہیں مفید لٹریچر فراہم کرنے کا اثرآفرین طریقہ ہے۔ ’وقت کو غنیمت‘ جانتے ہوئے ہر موقع پر سب کو گواہی دینا بہت عمدہ بات ہے۔ (افس ۵:۱۶) ہمیں اس طریقے سے گواہی دینے کیلئے ہمت بڑھانے کی ضرورت ہو سکتی ہے لیکن اگر ہم یہوواہ کی محبت اور لوگوں کی ضروریات کی قدر کرتے ہیں تو ہم ہر موقع پر گواہی دینگے۔—۲-تیم ۱:۷، ۸۔
۳ ایک مشنری کو بس میں کسی مسافر کیساتھ گفتگو شروع کرنے سے بڑی برکت حاصل ہوئی تھی۔ اُس شخص نے دلچسپی دکھائی۔ واپسی ملاقاتوں کے بعد بائبل مطالعہ شروع ہو گیا۔ اُس شخص نے سچائی قبول کر لی اور ترقی کرتےکرتے بالآخر کلیسیائی بزرگ بن گیا!
۴ خطوطنویسی: ممکن ہے کہ ہم کسی بیماری، معذوری یا ناموافق موسم کی وجہ سے گھرباگھر خدمت میں حصہ نہ لے سکیں۔ ایسی صورت میں ہم اپنے واقفکاروں، سوگواروں یا علاقے میں گھر پر نہ ملنے والوں کو خط لکھ کر مختصراً گواہی دے سکتے ہیں۔ ہم خط کیساتھ بائبل کے پیغام پر مبنی جاذبِتوجہ اشتہار بھیج کر اُس شخص کی حوصلہافزائی کر سکتے ہیں کہ وہ بھی خط لکھ کر کوئی بھی سوال پوچھ سکتا ہے۔ جواب کیلئے اپنا ذاتی یا کنگڈم ہال کا پتا استعمال کریں؛ براہِمہربانی برانچ آفس کا پتا استعمال نہ کریں۔
۵ ٹیلیفون پر گواہی: یہ اُن لوگوں تک رسائی کا بہت ہی عمدہ طریقہ ہے جن سے ہم گھرباگھر خدمتگزاری کے دوران نہیں مِل پاتے۔ اگر ہم اس میں دانشمندی، مہربانی، مہارت اور موقعشناسی سے کام لیں تو بہت اچھے نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔ فروری ۲۰۰۱ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے صفحہ ۵، ۶ پر عمدہ نتائج حاصل کرنے کی بابت عملی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔
۶ ٹیلیفون پر گواہی دیتے ہوئے ایک بہن نے کسی خاتون سے پوچھا کہ آیا اُس نے کبھی اپنے اور اپنے خاندان کے مستقبل کی بابت سوچا ہے۔ خاتون نے کہا کہ ہاں اُس نے اس پر غور کِیا ہے۔ اُس نے بتایا کہ مایوسی کے باعث اُس نے اپنے ہی گھر میں گوشہنشینی اختیار کر لی ہے۔ ہماری بہن کی حقیقی دلچسپی اور فکرمندی سے متاثر ہوکر اُس خاتون نے قریبی مارکیٹ میں ملنے کا وعدہ کِیا۔ نتیجتاً، اُس خاتون نے بخوشی بائبل مطالعہ قبول کر لیا!
۷ اجنبیوں کا خیرمقدم: اگر ہمیں اپنے پڑوسیوں سے محبت ہے تو ہم اپنے اجلاسوں پر آنے والے اجنبیوں کا لحاظ رکھیں گے اور اُنکا خیرمقدم کرینگے۔ (روم ۱۵:۷) ہم اُنہیں یہ احساس دلائینگے کہ وہ ایسے لوگوں کے درمیان ہیں جنہیں اُنکی روحانی فلاحوبہبود کی فکر ہے۔ ہماری مخلصانہ دلچسپی اور ذاتی بائبل مطالعہ کی پیشکش اُنہیں مدد قبول کرنے کی تحریک دے سکتی ہے۔
۸ ہمارا اچھا چالچلن: ہمارا اچھا چالچلن سچائی کو رونق بخشتا ہے۔ (طط ۲:۱۰) جب دُنیا کے لوگ یہوواہ کے گواہوں کی حیثیت سے ہماری تعریف کرتے ہیں تو اس سے یہوواہ کی تمجید ہوتی ہے۔ (۱-پطر ۲:۱۲) اس سے زندگی کی راہ اختیار کرنے میں دوسروں کی مدد بھی ہو سکتی ہے۔
۹ پس، کیوں نہ ہم یہوواہ کی عظیم محبت کے لئے قدردانی دکھانے کے ان پانچ طریقوں کا اعادہ کریں اور پھر اِن پر عملپیرا ہوں؟ (۱-یوح ۴:۱۶) ایسا کرنے سے آپکو بہتیری برکات حاصل ہونگی۔