یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 5/‏02 ص.‏ 12
  • کیا آپ کی کلیسیا کے پاس ایک وسیع علاقہ ہے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کیا آپ کی کلیسیا کے پاس ایک وسیع علاقہ ہے؟‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
  • ملتا جلتا مواد
  • جب لوگ گھر پر نہیں ملتے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
  • کیا آپ کے پاس منادی کیلئے ذاتی علاقہ ہے؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
  • کیا آپ کو مُنادی کے لئے ذاتی علاقہ لینے سے فائدہ ہوگا؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۳
  • گھر پر نہ ملنے والوں کا ریکارڈ کیوں رکھیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
خدم 5/‏02 ص.‏ 12

کیا آپ کی کلیسیا کے پاس ایک وسیع علاقہ ہے؟‏

۱ یسوع نے یہودیہ کے شہروں سے لے کر گلیل کے دیہی علاقوں تک گواہی دیتے ہوئے قدیم اسرائیل کے وسیع علاقے کا مکمل احاطہ کیا۔ (‏مر ۱:‏۳۸، ۳۹؛‏ لو ۲۳:‏۵‏)‏ ہمیں بھی زیادہ سے زیادہ لوگوں کو خوشخبری سنانے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے۔ (‏مر ۱۳:‏۱۰‏)‏ تاہم، یہ کام نہایت مشکل ہو سکتا ہے۔ کیوں؟‏

۲ پاکستان کی بہتیری کلیسیائیں جن علاقوں میں کام کرتی ہیں اس کا زیادہ‌تر حصہ دیہی ہے اور ہزاروں میل پر پھیلا ہوا ہے۔ دیگر کلیسیائیں گنجان‌آباد شہری علاقوں میں سچائی سے محبت رکھنے والے لوگوں کی تلاش کر سکتی ہیں۔ ہم وسیع علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو یہوواہ، یسوع اور بادشاہت کی بابت سچائی سیکھنے میں کیسے مدد دے سکتے ہیں؟‏

۳ محتاط منصوبہ‌سازی کریں:‏ خدمتی نگہبان اور علاقائی نقشہ‌جات کی دیکھ‌بھال کرنے والے خادم کو بہترین نتائج حاصل کرنے کے لئے کلیسیائی سرگرمیوں کو منظم کرنا چاہئے۔ ہفتے کے روز خاص بندوبست بنایا جا سکتا ہے تاکہ اکثریت پورا دن کام کر سکے۔ اگر ممکن ہو تو دُورافتادہ علاقوں کے لئے زیادہ وقت مختص کریں اور وہاں دوپہر کا کھانا کھانے کے لئے کچھ اشیائے‌خوردنی بھی ساتھ لیجانے کا بندوبست کریں۔ جس علاقہ میں کام کِیا جانا ہے وہاں تک سفر کرنے اور میدانی خدمتی اجلاس منعقد کرنے کا وقت نکالنے کیلئے آپ میدانی خدمت کے معمول کے وقت سے پہلے مل سکتے ہیں۔ گروپ کو چھوٹا رکھیں تاکہ سب کو میدانی خدمت میں حصہ لینے کا موقع مل سکے۔ دیہی علاقوں میں ایسے دنوں میں کام کرنے کا بندوبست بنایا جا سکتا ہے جب موسم اور راستوں کی حالت بہتر ہوتی ہے۔‏

۴ نئے علاقوں میں کام کرنے والے اشخاص وہاں کے لوگوں کے نام اور پتوں کی حالیہ فہرست اور نقشہ حاصل کرنے سے قیمتی وقت بچا سکتے ہیں۔ علاقوں کو اس طرح منظم کریں کہ ایک خدمتی گروہ کے ذریعے کسی عوامی جگہ کے تمام پتوں پر پہنچا جا سکے۔‏

۵ مطبوعات کی ایک مناسب رسد اپنے ساتھ لیجانے کا یقین کر لیں۔ اگر علاقہ میں بہت کم کام ہوتا ہے تو گھر پر نہ ملنے والوں کیلئے اشتہار یا پُرانا رسالہ چھوڑنا مناسب ہوگا۔ اشتہار کیا آپ بائبل کی بابت مزید جاننا چاہتے ہیں؟ سب ملنے والوں کو پیش کریں اور جن گھروں پر لوگ موجود نہ ہوں وہاں بھی اسکی ایک کاپی چھوڑیں۔‏

۶ بھرپور تعاون کریں:‏ وسیع علاقوں میں کام کرنا کلیسیا کے تمام ارکان سے تعاون کا تقاضا کرتا ہے۔ اگر سفر لمبا ہو تو سب کو ملکر اخراجات برداشت کرنے چاہئیں۔ جب صاحبِ‌خانہ دلچسپی ظاہر کرے تو اچھی بصیرت کو عمل میں لانا چاہئے۔ علاقے کے تمام لوگوں تک رسائی حاصل کرنے کی ضرورت کو یاد رکھنے کے ساتھ اپنے گروہ کے افراد کا بھی خیال رکھیں جو آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔ اگر آپ دلچسپی رکھنے والے شخص کے ساتھ مزید بات‌چیت کرنا چاہتے ہیں تو کیا گروپ کے دوسرے لوگوں کو مطلع کِیا جا سکتا ہے تاکہ وہ کام جاری رکھ سکیں؟‏

۷ دلچسپی ظاہر کرنے والے تمام لوگوں کے ساتھ ملاقات کا یقینی بندوبست بنائیں۔ دلچسپی رکھنے والے شخص سے پتے کے علاوہ فون نمبر بھی حاصل کرنے کی کوشش کریں تاکہ آپ فون پر مزید گواہی دے سکیں۔ اگر دیہی علاقے کی سڑکوں کے نام اور گھروں کے نمبر موجود نہیں ہیں تو واپسی ملاقات پر دلچسپی رکھنے والوں کو تلاش کرنے کے لئے محتاط طریقے سے جگہ کا نقشہ تیار کریں یا اس کی واضح تفصیل لکھیں۔‏

۸ ہمیں یسوع کی ہدایات پر عمل کرنے کا کیا ہی شاندار شرف حاصل ہے:‏ ”‏جس شہر یا گاؤں میں داخل ہو دریافت کرنا کہ اُس میں کون لائق ہے“‏!‏ (‏متی ۱۰:‏۱۱‏)‏ یہوواہ اس بااجر کام میں بھرپور حصہ لینے کی آپ کی دلی کوششوں کو ضرور برکت دیگا!‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں