یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 5/‏02 ص.‏ 11
  • اعلانات

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اعلانات
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
خدم 5/‏02 ص.‏ 11

اعلانات

▪ لٹریچر پیشکش برائے مئی:‏ مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ رسالے۔ جب واپسی ملاقاتوں پر دلچسپی دکھائی جائے تو اُس شخص کو میگزین روٹ میں شامل کریں۔ بائبل مطالعے شروع کرنے کے پیشِ‌نظر تقاضا بروشر پیش کریں۔ جون:‏ خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟ یا علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے۔ جب صاحبِ‌خانہ کے پاس یہ مطبوعات پہلے ہی موجود ہوں تو کلیسیا کے سٹاک سے ایک موزوں بروشر پیش کریں۔ جولائی اور اگست:‏ ذیل میں درج ۳۲ صفحات کے بروشروں میں سے کوئی بھی بروشر استعمال کِیا جا سکتا ہے:‏ کیا خدا واقعی ہماری پرواہ کرتا ہے؟، زمین پر ابد تک زندگی کا لُطف اُٹھائیں!‏، ”‏دیکھو!‏ مَیں سب چیزوں کو نیا بنا دیتا ہوں،“‏ شُڈ یو بیلیو اِن دی ٹرینٹی؟، دی ڈیوائن نیم دیٹ وِل انڈیؤر فارایور، وہ حکومت جو فردوس لائیگی، مرنے پر ہمارے ساتھ کیا واقع ہوتا ہے؟ وَٹ از دی پرپز آف لائف—‏ہاؤ کین یو فائنڈ اِٹ؟ اور وین سم‌وَن یو لَو ڈائیز۔ جہاں مناسب ہو وہاں سب لوگوں کیلئے ایک کتاب، آور پرابلمز—‏ہو وِل ہیلپ اَس سولو دیم؟، سپرٹس آف دی ڈیڈ—‏کین دے ہیلپ یو اَور ہارم یو؟ ڈو دے ریئلی ایگزسسٹ؟ اور وِل دئیر ایور بی اے ورلڈ وِدآؤٹ وار؟ بروشر پیش کئے جا سکتے ہیں۔‏

▪ مئی سے شروع کرتے ہوئے، کلیسیائی فارمز دستیاب ہونے کی صورت میں، لٹریچر کیساتھ انکی سالانہ رسد بھی کلیسیاؤں کو ارسال کی جا رہی ہے۔ فارمز کی تقسیم کے سلسلے میں ہدایات پیکنگ لسٹ پر ظاہر کی جائینگی۔ اگر ایک کنگڈم ہال میں ایک سے زیادہ کلیسیائیں اجلاس منعقد کرتی ہوں تو جتنی جلدی فارمز موصول ہوتے ہیں لٹریچر کے منتظم کو اس بات کا یقین کر لینا چاہئے ہر کلیسیا ان کی اپنی رسد حاصل کرے۔‏

▪ صدارتی نگہبان یا اُس کی طرف سے نامزد کسی شخص کو یکم جون یا اسکے بعد جتنی جلدی ممکن ہو کلیسیا کے حسابات کی جانچ کرنی چاہئے۔ جب یہ مکمل ہو جائے تو اگلی حسابی رپورٹ پڑھنے کے بعد کلیسیا کے سامنے اس کا اعلان کریں۔‏

▪ مقامی کنگڈم ہال میں عالمگیر کام اور کنگڈم ہال فنڈ کے ڈبوں میں چیک کے ذریعے ڈالے جانے والے عطیات کی ادائیگی ”‏یہوواہ کے گواہوں“‏ کے نام پر ہونی چاہئے۔ ڈسٹرکٹ کنونشنوں پر اور برانچ آفس میں بھیجے جانے والے چیک کی صورت میں عطیات کی ادائیگی ”‏واچ ٹاور“‏ کے نام سے ہونی چاہئے۔ مالی عطیات بھیجنے کیلئے برانچ آفس کا پتا ہے:‏ واچ‌ٹاور، پی.‏او.‏بکس ۳۸۸۳، کراچی ۷۵۶۰۰، پاکستان۔‏

▪ اگر صدارتی نگہبان کو ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے اگلے شمارے کی رسد ماہِ‌رواں کی ۲۵ تاریخ تک نہیں پہنچتی تو اُسے فون پر کراچی ٹرانسلیشن آفس کو مطلع کرنا چاہئے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں