یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 5/‏02 ص.‏ 2-‏11
  • خدمتی اجلاس کا شیڈول

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدمتی اجلاس کا شیڈول
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
  • ذیلی عنوان
  • ہفتہ شروع از مئی ۱۳
  • ہفتہ شروع از مئی ۲۰
  • ہفتہ شروع از مئی ۲۷
  • ہفتہ شروع از جون ۳
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
خدم 5/‏02 ص.‏ 2-‏11

خدمتی اجلاس کا شیڈول

نوٹ:‏ آئندہ مہینوں کے دوران ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں ہر ہفتہ کے لئے ایک خدمتی اجلاس ترتیب دیا جائے گا۔ کلیسیائیں ”‏سرگرم بادشاہتی مُناد“‏ ڈسٹرکٹ کنونشن پر حاضر ہونے کے لئے اس میں ضروری ردوبدل کر سکتی ہیں۔ کنونشن سے پہلے والے خدمتی اجلاس پر جہاں مناسب ہو اس مہینے کے ضمیمے سے مقامی اطلاق کے لئے موزوں مشورت کی دہرائی کے لئے ۱۵ منٹ استعمال کریں۔ جنوری ۲۰۰۳ کے مہینے کے دوران، ایک پورا خدمتی اجلاس کنونشن پروگرام کے اہم نکات پر نظرثانی کرنے کے لئے مختص کِیا جائے گا۔ اس بات‌چیت کی تیاری میں ہم سب کنونشن کی اہم باتوں سمیت ایسے خاص نکات نوٹ کر سکتے ہیں جن کا ہم اپنی ذاتی زندگی اور میدانی خدمتگزاری میں اطلاق کرنا چاہیں گے۔ بعدازاں ہم وضاحت کر سکتے ہیں کہ ہم نے کنونشن کے بعد ان تجاویز کا اطلاق کیسے کِیا ہے۔ مفید ہدایت سے حاصل ہونے والے فوائد پر بات‌چیت کرنا باہمی حوصلہ‌افزائی کا باعث بنیگا۔‏

ہفتہ شروع از مئی ۱۳

گیت ۱۳۵

۱۵ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔ مختلف مظاہروں سے صفحہ ۸ پر موجود تجاویز کا استعمال کرتے ہوئے ظاہر کریں کہ مئی ۱۵ کے مینارِنگہبانی اور مئی ۲۲ کے اویک!‏ کو کیسے پیش کِیا جا سکتا ہے۔ ہر مظاہرے میں قاطع‌گفتگو، ”‏مَیں مصروف ہوں“‏ سے نپٹنے کا ایک مختلف طریقہ ظاہر کریں۔—‏بائبل مباحثے شروع کرنے اور جاری رکھنے کا طریقہ، صفحہ ۱۱، ۱۲ کا مطالعہ کریں۔‏

۱۵ منٹ:‏ ”‏باہمی حوصلہ‌افزائی کا خاص موقع۔“‏ ایک تقریر۔ ڈسٹرکٹ کنونشن پر حاضر ہونے کی قدردانی کو بڑھائیں۔ جمعے کی صبح سے لیکر اتوار بعدازدوپہر تک ہر حصہ پر حاضر ہونے کیلئے سب کی حوصلہ‌افزائی کریں۔‏

۱۵ منٹ:‏ ”‏ہر وقت نیکی کرنے کے درپے رہو۔“‏a ہماری خاطر کئے جانے والے رہائشی بندوبست کے لئے احترام ظاہر کرنے پر زور دیں۔ پیراگراف ۲ میں چھ یاددہانیوں کو نمایاں کریں۔ واضح کریں کہ ہر ایک کیلئے عمدہ چال‌چلن برقرار رکھنا کیوں لازمی ہے۔‏

گیت ۱۴۳ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از مئی ۲۰

گیت ۸۸

۱۵ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ۔ سوالی بکس کا اعادہ کریں۔‏

۱۲ منٹ:‏ ”‏اپنی روحانی ضرورت کو پورا کریں۔“‏ تقریر اور سامعین سے بات‌چیت۔ کنونشن پروگرام پر گہری توجہ دینے کی وجوہات پر غور کریں۔ محض سننے کی بجائے سیکھی جانے والی باتوں کا اطلاق کرنے کی ضرورت پر زور دیں۔ جنوری ۲۰۰۳ میں، خدمتی اجلاس کیلئے جو منصوبہ‌سازی کی گئی ہے اسکی بابت اُوپر دئے گئے نوٹ پر غور کریں جب ڈسٹرکٹ کنونشن کے اہم نکات کا اعادہ کِیا جائیگا۔ نوٹس لینے کیلئے سب کی حوصلہ‌افزائی کریں۔ پچھلے سال کے پروگرام سے حاصل ہونے والے فوائد کی بابت چند تبصرہ‌جات پیش کرنے کی حوصلہ‌افزائی کریں۔‏

۱۸ منٹ:‏ ”‏آرائش‌وزیبائش میں حیاداری۔“‏b اسے ایک بزرگ پیش کرے گا جو ہر پیراگراف پر بات‌چیت کرنے کے بعد اسے پڑھے گا۔ عوامی جگہوں پر اپنی ذاتی وضع‌قطع کی بابت محتاط رہنے کی اہمیت کو سمجھنے میں تمام اشخاص کی مدد کریں۔‏

گیت ۱۶۹ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از مئی ۲۷

گیت ۵۱

۱۲ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ پبلشروں کو فروری کی خدمتی رپورٹ ڈالنے کی یاددہانی کرائیں۔ صفحہ ۸ پر موجود تجاویز کا استعمال کرتے ہوئے ایک عمررسیدہ پبلشر سے جون ۱ کے مینارِنگہبانی اور ایک نوجوان پبلشر سے جون ۸ کے اویک!‏ کو پیش کرنے کے سلسلے میں مظاہرہ کرائیں۔ ہر مظاہرے کے بعد، تبصرہ کریں کہ پیشکش میں ایک صحیفے کا استعمال کتنی آسانی سے کِیا جا سکتا ہے۔‏

۱۵ منٹ:‏ ”‏کیا آپکی کلیسیا کے پاس ایک وسیع علاقہ ہے؟“‏ خدمتی نگہبان کے ذریعے تقریر اور سامعین سے بات‌چیت۔ (‏محدود علاقہ رکھنے والی کلیسیائیں جون ۱۹۹۹ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے مضمون ”‏اپنے وقت کا مؤثر استعمال کریں“‏ پر نظرثانی کر سکتی ہیں۔)‏ واضح کریں کہ کلیسیا کے پاس کتنا علاقہ ہے اور گزشتہ سال اس میں کس حد تک کام ہو چکا ہے۔ پیش‌کردہ تجاویز کے مقامی اطلاق کی وضاحت کریں۔ جن علاقوں میں بہت کم کام کِیا جاتا ہے مستقبل میں ان پر توجہ دینے کے منصوبوں کا اعادہ کریں۔‏

۱۸ منٹ:‏ ”‏کیا آپ مطالعے شروع کرنے کیلئے تقاضا بروشر استعمال کرتے ہیں؟“‏ (‏اس بات‌چیت کیلئے سب کے پاس جنوری ۲۰۰۲ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کا ضمیمہ ہونا چاہئے۔)‏ ایک پبلشر کے ذریعے پیراگراف ۳ کی مثال کو استعمال کرتے ہوئے بائبل مطالعہ شروع کرنے پر ایک خوب تیارشُدہ مظاہرے کی پیشکش کیساتھ اپنے حصے کا آغاز کریں۔ بعدازاں، بروشر کے نمایاں پہلوؤں کے علاوہ یہ بھی واضح کریں کہ اسے بائبل مطالعے شروع کرنے کیلئے کیسے ایک عمدہ طریقہ سے ترتیب دیا گیا ہے۔ جنوری ۲۰۰۲، کے ضمیمے کی مجوزہ پیشکشوں پر نظرثانی کرنے کی اہمیت کو نمایاں کریں۔ سامعین سے پوچھیں کہ اُنہوں نے کونسی تجاویز کامیابی سے استعمال کی ہیں۔ مذکورہ‌بالا مظاہرے کی دہرائی کرتے ہوئے اختتام کریں۔‏

گیت ۵۵ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از جون ۳

گیت ۳

۱۵ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ پبلشروں کو مارچ، اپریل یا مئی میں باقاعدہ یا امدادی پائنیر خدمت میں حصہ لینے سے حاصل ہونے والی برکات کو بیان کرنے کا موقع دیں۔‏

۱۵ منٹ:‏ ریزننگ بُک میں دیگر بائبل ترجموں کا استعمال کیسے کِیا گیا ہے۔ مختصر تقریر کے بعد سامعین سے بات‌چیت۔ ریزننگ بُک کے صفحہ ۸ پر پیراگراف ۲ پڑھیں اور واضح کریں کہ ہماری خدمتگزاری میں بائبل کو کیوں اور کیسے نمایاں کِیا جانا چاہئے۔ صفحہ ۶ پر موجود بائبل ترجموں کی مختصر ناموں کی فہرست پر توجہ دلائیں اور واضح کریں کہ ہم دوسرے ترجموں سے حوالہ‌جات کیوں استعمال کرتے ہیں۔ اکتوبر ۱۹۹۷ کے مینارِنگہبانی، صفحہ ۲۳ پر پیراگراف ۲ اور صفحہ ۲۷ پر پیراگراف ۱۵ میں درج آگاہیوں پر بات‌چیت کریں۔ ریزننگ بُک میں ”‏رسولی جانشینی،“‏ ”‏مورتیں“‏ اور ”‏تثلیث“‏ کے موضوعات کا استعمال کرتے ہوئے سامعین کو یہ ظاہر کرنے کی دعوت دیں کہ سچائی سکھانے میں ترجموں کے موازنے کیسے مددگار ثابت ہوتے ہیں۔‏

۱۵ منٹ:‏ ”‏ہمارا ایمان ہمیں نیک کام کرنے کی تحریک دیتا ہے۔“‏c پیراگراف ۲ پر بات‌چیت کرتے وقت ایک سرگرم گواہ کا مختصر انٹرویو لیں۔ پبلشر کو اظہارِخیال کا موقع دیں کہ دوسروں کو گواہی دینے سے اُسکا اپنا ایمان کیسے ظاہر اور مضبوط ہوتا ہے۔‏

گیت ۴ اور اختتامی دُعا۔‏

‎[Footnotes]‎

a تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور پھر سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

b تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور پھر سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

c تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور پھر سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں