یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 3/‏02 ص.‏ 2-‏4
  • خدمتی اجلاس کا شیڈول

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدمتی اجلاس کا شیڈول
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
  • ذیلی عنوان
  • ہفتہ شروع از مارچ ۱۱
  • ہفتہ شروع از مارچ ۱۸
  • ہفتہ شروع از مارچ ۲۵
  • ہفتہ شروع از اپریل ۱
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
خدم 3/‏02 ص.‏ 2-‏4

خدمتی اجلاس کا شیڈول

ہفتہ شروع از مارچ ۱۱

گیت ۲۲۲

۱۳ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں سے منتخب اعلانات۔ صفحہ ۸ کی تجاویز استعمال کرتے ہوئے مارچ ۱۵ کے مینارِنگہبانی اور مارچ ۸ کے جاگو!‏ کو پیش کرنے کیلئے دو الگ‌الگ مظاہرے کرائیں۔ ہر صورتحال میں، قاطع‌گفتگو کے اس پہلو پر قابو پانے کے مختلف طریقے واضح کریں کہ ”‏مَیں دلچسپی نہیں رکھتا۔“‏—‏دیکھیں بائبل مباحثے شروع کرنے اور جاری رکھنے کا طریقہ، صفحہ ۸۔‏

۱۲ منٹ:‏ مسیحی غیرجانبداری برقرار رکھنا۔ ایک لائق بزرگ کے ذریعے تقریر۔ سکول، جائے‌ملازمت اور آس‌پڑوس میں حب‌الوطنی کا جذبہ بہت عام ہو گیا ہے۔ کئی اشخاص قومی حادثات کے سلسلے میں غم اور فکرمندی پر غالب آنے کے لئے ایسا کرتے ہیں۔ اگرچہ ہمیں بھی دُنیاوی حالتوں کو دیکھ کر دُکھ ہوتا ہے توبھی ہم عالمگیر حاکمیت کا مسئلہ سمجھتے ہیں اور بادشاہتی پیغام سے تسلی حاصل کرتے ہیں۔ دوسروں کو موقع‌شناسی سے یہ سمجھاتے وقت کہ ہم قوم‌پرستانہ کارگزاریوں میں حصہ کیوں نہیں لیتے، ہمیں اُنہیں خدا کے کلام سے ملنے والی تسلی اور اُمید میں شریک کرنا چاہئے۔ بروشر جیہوواز وِٹنسز اینڈ ایجوکیشن صفحہ ۲۰-‏۲۴ پر ذیلی عنوان ”‏جھنڈے کو سلامی دینا“‏ کے تحت واضح کرتا ہے کہ ہم حب‌الوطنی کی تقریبات میں شریک کیوں نہیں ہوتے۔ اہم نکات پر گفتگو کریں اور والدین کی حوصلہ‌افزائی کریں کہ اپنے بچوں کے ساتھ ملکر ان معلومات پر غور کریں۔ بروشر کے صفحہ ۲۰ اور اکتوبر-‏دسمبر، ۱۹۹۶ کے جاگو!‏ کے صفحہ ۳۱ پر دئے گئے تجربات بیان کریں۔ حکومت کا احترام کرتے ہوئے یہوواہ کو بِلاشرکتِ‌غیرے عقیدت دینے کی ضرورت کو اُجاگر کریں۔‏

۲۰ منٹ:‏ ”‏اچھے کاموں میں دولتمند بنیں۔“‏a یہ حصہ خدمتی نگہبان پیش کریگا۔ مارچ ۲۸ کو میموریل کی تیاری کے سلسلے میں خدمت میں بھرپور شرکت کی تاکید کریں۔ مطبوعہ دعوت‌ناموں کو مؤثر طریقے سے استعمال کرنے کی وضاحت کریں۔ پبلشروں کو یہ بیان کرنے کی دعوت دیں کہ پچھلے سال وہ اپنے رشتہ‌داروں، پڑوسیوں، بائبل طالبعلموں اور دیگر دلچسپی رکھنے والوں کو میموریل پر کیسے لائے تھے اور اُنہیں کیا خوشی حاصل ہوئی تھی۔ جن کیلئے ممکن ہے اُنکی اپریل میں امدادی پائنیر خدمت کرنے اور اجلاس کے بعد درخواست لینے کیلئے حوصلہ‌افزائی کریں۔‏

گیت ۸۱ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از مارچ ۱۸

گیت ۵۷

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ۔ ”‏میموریل کی یاددہانیاں“‏ زیرِبحث لائیں۔ مارچ ۲۳-‏۲۸ کے لئے روزبروز کتابِ‌مُقدس کی تحقیق کرنا ۲۰۰۲ میں دی گئی میموریل بائبل پڑھائی کرنے کے لئے سب کی حوصلہ‌افزائی کریں۔‏

۱۵ منٹ:‏ ”‏یہوواہ اور اُسکے بیٹے کیساتھ متحد۔“‏ ایک بزرگ تحریک‌انگیز صحیفائی تقریر پیش کرے۔ اب سے لیکر مارچ ۲۸ تک اضافی کوشش کرنے کیلئے سب کی حوصلہ‌افزائی کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اپنے ساتھ میموریل پر حاضر ہونے کی دعوت دی جا سکے۔‏

۲۰ منٹ:‏ ائیربُک آپ کو کیسے فائدہ پہنچاتی ہے؟ تقریر اور سامعین کیساتھ بات‌چیت۔ پہلے صفحہ ۳-‏۵ پر دئے گئے ”‏گورننگ باڈی کی طرف سے خط“‏ کے اہم نکات بیان کریں۔ اس کے بعد سامعین سے ائیربُک میں سے ایسے تجربات اور رپورٹیں بیان کرنے کے لئے کہیں جو اُنہیں خاص طور پر حوصلہ‌افزا اور ایمان کو تقویت بخشنے والے معلوم ہوئے تھے۔ سب کی حوصلہ‌افزائی کریں کہ وہ اپنی ائیربُک ختم کریں اور اسے بائبل طالبعلموں کو یہوواہ کی تنظیم سے رُوشناس کرانے کیلئے استعمال کریں۔‏

گیت ۴۲ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از مارچ ۲۵

گیت ۱۱۳

۱۴ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ واضح کریں کہ اپریل میں امدادی پائنیر خدمت کیلئے ابھی بھی درخواست دی جا سکتی ہے۔ صفحہ ۸ کی تجاویز کو استعمال کرتے ہوئے کسی بزرگ سے اپریل ۱ کے مینارِنگہبانی اور کسی نوجوان سے اپریل ۸ کے اویک!‏ کو پیش کرنے کا مظاہرہ کرائیں۔ ہر مظاہرے کے بعد، پیشکش کے عمدہ پہلوؤں کو اُجاگر کریں۔‏

۱۵ منٹ:‏ مقامی ضروریات۔‏

۱۶ منٹ:‏ حوصلہ‌افزائی کرنے کے لئے ریزننگ بُک استعمال کریں۔ سامعین سے گفتگو۔ سب کو وقتاًفوقتاً مشفقانہ حوصلہ‌افزائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ لہٰذا، ہم سب کو خدمتگزاری میں ملنے والے پریشانی کا شکار لوگوں کے علاوہ سب کو ”‏دلاسا“‏ دینے کی ضرورت ہے۔ (‏۱-‏تھس ۵:‏۱۴‏)‏ ریزننگ بُک استعمال کرتے ہوئے سامعین کو یہ بیان کرنے کی دعوت دیں کہ وہ صفحہ ۱۱۷-‏۱۲۱ پر بیان‌کردہ آزمائشوں میں سے کسی ایک سے دوچار اشخاص کو کونسی صحیفائی حوصلہ‌افزائی دے سکتے ہیں۔ یہ مشورہ پیش کریں کہ سب کو بوقتِ‌ضرورت دوسروں کی حوصلہ‌افزائی کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔—‏گل ۶:‏۱۰‏۔‏

گیت ۱۳۵ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از اپریل ۱

گیت ۲۷

۷ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ پبلشروں کو مارچ کی خدمتگزاری کی رپورٹ ڈالنے کی یاددہانی کرائیں۔‏

۱۸ منٹ:‏ ”‏آدمیوں کی صورت میں انعام۔“‏ خدا کے گلّہ کی خوشی سے گلّہ‌بانی کرتے ہیں۔ ایک بزرگ کے ذریعے تقریر۔ حوالہ‌شُدہ صحائف پر گفتگو کریں۔ واضح کریں کہ سُست پڑ جانے والے لوگوں سے گلّہ‌بانی کی ملاقاتیں کرنے اور کمزوروں کی مدد کرنے سے کونسے مثبت نتائج حاصل ہوتے ہیں۔ شفیق چرواہے یہوواہ کی خدمت میں سرگرم رہنے کے سلسلے میں اُنکی دلی کاوشوں کی قدر کرتے ہیں۔‏

۲۰ منٹ:‏ ”‏منادی میں اپنی خوشی بڑھائیں۔“‏ b پیراگراف ۵ پر گفتگو کرتے وقت مقامی علاقے میں زیادہ مؤثر کام کرنے کی بابت عملی تجاویز پوچھیں۔ ایک یا دو مثالوں کا مظاہرہ کرائیں کہ ہم کیسے کسی کو مختصر گواہی دینے کے لئے رسائی کر سکتے ہیں۔ اس ہفتے گواہی دینے کے مواقع پیدا کرنے کیلئے سب کی حوصلہ‌افزائی کریں۔‏

گیت ۱۵ اور اختتامی دُعا۔‏

‎[Footnotes]‎

a تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور پھر سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

b تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور پھر سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں