یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 3/‏02 ص.‏ 1
  • یہوواہ اور اُسکے بیٹے کیساتھ متحد

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • یہوواہ اور اُسکے بیٹے کیساتھ متحد
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
  • ملتا جلتا مواد
  • ہمیں یسوع مسیح کی موت کی یادگاری تقریب میں کیوں حاضر ہونا چاہیے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2022ء
  • شکرگزاری کے ساتھ مسیح کے فدیے کی یادگار منائیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
  • یہوواہ یادگاری تقریب منانے کی ہماری کوششوں کو کامیاب کرتا ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2023ء
  • ‏”‏میری یادگاری کے لئے یہی کِیا کرو“‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
خدم 3/‏02 ص.‏ 1

یہوواہ اور اُسکے بیٹے کیساتھ متحد

سال کی سب سے اہم تقریب مارچ ۲۸ کو منائی جائیگی

۱ مارچ ۲۸، ۲۰۰۲ کو غروبِ‌آفتاب کے بعد خداوند کے عشائیے کی تقریب منانے سے یہوواہ خدا اور یسوع مسیح کیساتھ ہمارے مبارک اتحاد کا اظہار ہوگا۔ اُس خاص موقع پر ممسوح مسیحیوں کا بقیہ دوسرے بادشاہتی وارثوں، باپ اور بیٹے کے ساتھ خاص ”‏شراکت“‏ سے محظوظ ہوگا۔ (‏۱-‏یوح ۱:‏۳؛‏ افس ۱:‏۱۱، ۱۲‏)‏ لاکھوں ”‏دوسری بھیڑیں“‏ یہوواہ اور اُس کے بیٹے کے ساتھ مکمل یگانگت اور خدائی کام کی تکمیل کے سلسلے میں اُن کے ساتھ دل‌ودماغ سے متحد ہونے کے شاندار شرف پر غور کریں گی!‏—‏یوح ۱۰:‏۱۶‏۔‏

۲ قریبی رشتے میں ملکر کام کرنا:‏ یہوواہ اور یسوع ہمیشہ خوشی سے متحد رہے ہیں۔ وہ انسانی تخلیق سے قبل اَن‌گنت سالوں کی باہمی رفاقت سے لطف اُٹھا چکے تھے۔ (‏میک ۵:‏۲)‏ لہٰذا ان دونوں میں گہری محبت کا رشتہ قائم ہو گیا تھا۔ مجسم حکمت کے طور پر یہ پہلوٹھا بیٹا اپنے انسانی وجود سے قبل یہ کہہ سکتا تھا:‏ ”‏مَیں ہر روز اُس [‏یہوواہ]‏ کی خوشنودی تھی اور ہمیشہ اُس کے حضور شادمان رہتی تھی۔“‏ (‏امثا ۸:‏۳۰‏)‏ محبت کے سرچشمے کیساتھ طویل مدت کی قریبی رفاقت نے خدا کے بیٹے پر بہت گہرا اثر ڈالا تھا!‏—‏۱-‏یوح ۴:‏۸‏۔‏

۳ نوعِ‌انسان کے کفارے کو مدِنظر رکھتے ہوئے یہوواہ نے انسانوں سے محبت رکھنے والے اپنے بیٹے کو فدیہ دینے کیلئے منتخب کِیا جو ہماری واحد اُمید ہے۔ (‏امثا ۸:‏۳۱‏)‏ جس طرح یہوواہ اور اُسکا بیٹا ایک مقصد کی تکمیل کیلئے متحد ہیں اُسی طرح ہم بھی خوشی سے خدا کی مرضی پوری کرتے ہوئے اُن کیساتھ اور ایک دوسرے کیساتھ محبت کے مضبوط بندھن میں بندھ ہوئے ہیں۔‏

۴ اپنی دلی قدردانی ظاہر کرنا:‏ میموریل پر حاضر ہونے اور احترام‌وتوجہ کے ساتھ سننے سے ہم یہوواہ کی محبت اور اُس کے بیٹے کی قربانی دونوں کے لئے حقیقی قدردانی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔ یسوع کی مشفقانہ مثال، فدیہ دینے کے لئے موت تک اُس کی وفاداری، خدا کی قائم‌شُدہ بادشاہت کے بادشاہ کے طور پر اُس کی حکمرانی اور اس بادشاہت کے وسیلے نوعِ‌انسان کو حاصل ہونے والی برکات کو نمایاں کِیا جائیگا۔ ہمیں ”‏حق کی تائید میں .‏ .‏ .‏ ہمخدمت“‏ ہونے کی حیثیت سے یہوواہ کی مرضی کے مطابق سرگرمی سے کام کرتے ہوئے مسلسل ایمان کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت کی یاددہانی کرائی جائے گی۔—‏۳-‏یوح ۸؛‏ یعقو ۲:‏۱۷‏۔‏

۵ اپنے ساتھ شریک ہونے میں دوسروں کی مدد کرنا:‏ مجلسِ‌بزرگان کو اپنی کلیسیا کے تمام سُست اشخاص کی مسیح کی موت کی یادگار پر حاضر ہونے کے سلسلے میں حوصلہ‌افزائی کرنے کے لئے خاص کوشش کرنی چاہئے۔ (‏متی ۱۸:‏۱۲، ۱۳‏)‏ جن لوگوں کو آپ بلا‌نا چاہتے ہیں اُن کی ایک فہرست تیار کریں تاکہ کوئی شخص رہ نہ جائے اور سب کو ذاتی طور پر دعوت دی جا سکے۔‏

۶ کیا آپ مزید ایسے اشخاص سے واقف ہیں جو میموریل پر آ سکتے ہیں؟ اس موقع پر حاضر ہونے کے لئے اُن کی قدردانی بڑھانے کے لئے پہل کریں۔ اُنہیں پُرتپاک دعوت دینے کے ساتھ ساتھ اپنائیت کا احساس بھی دلائیں۔ ہمیں اپنے تمام بائبل طالبعلموں، دلچسپی رکھنے والے اشخاص، خاندانی افراد اور واقف‌کاروں کو سال کے اس اہم‌ترین موقع پر مدعو کرنے کی حتی‌المقدور کوشش کرنی چاہئے۔ ”‏مسیح یسوؔع کی پہچان کی بڑی خوبی“‏ سمجھنے والے تمام لوگ فدیے کے فوائد سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ (‏فل ۳:‏۸‏)‏ مسیح کی قربانی پر ایمان رکھنے والے لوگ ابدی زندگی کی پُختہ اُمید حاصل کر سکتے ہیں۔—‏یوح ۳:‏۱۶‏۔‏

۷ مخلص اشخاص پر میموریل کے اثر کو کبھی بھی معمولی خیال نہ کریں۔ دو سال قبل جزیری ملک پاپوآنیوگنی میں ۱۱ دلچسپی رکھنے والے اشخاص طوفانی موسم کے باوجود، ایک چھوٹی سی کشتی میں ۱۷ گھنٹے کا سفر طے کرکے میموریل پر حاضر ہوئے۔ کیوں؟ اُنہوں نے کہا:‏ ”‏ہم یہوواہ کے ساتھی پرستاروں کے ساتھ ملکر مسیح کی موت کی یادگار منانا چاہتے تھے اس لئے یہ سفر ضروری تھا۔“‏ ذرا ان دلچسپی رکھنے والوں کے جذبے اور یہوواہ، اُس کے بیٹے اور مسیحی برادری کے ساتھ مبارک اتحاد کے لئے اُن کی قدردانی پر غور کریں!‏

۸ تمام دلچسپی رکھنے والوں کو بائبل مطالعے کی پیشکش کریں۔ کلیسیائی اجلاسوں پر باقاعدگی سے حاضر ہونے اور سیکھی ہوئی باتوں میں دوسروں کو شریک کرنے کے لئے اُن کی حوصلہ‌افزائی کریں۔ اُنہیں ’‏نور میں چلنے‘‏ اور اپنی زندگی میں بائبل اصولوں کا اطلاق کرنے سے ’‏حق پر عمل‘‏ کرنے کیلئے مدد دیں۔ (‏۱-‏یوح ۱:‏۶، ۷‏)‏ یہوواہ کیساتھ ایک قریبی رشتہ قائم کرنے اور متحد ہو کر اُسکی مرضی بجا لانے کے شرف کیلئے اپنی قدردانی کو مسلسل بڑھانے کیلئے اُنکی مدد کریں۔‏

۹ ہمارے لئے خوشی کے ساتھ ’‏ایک روح‘‏ میں متحد ہونا اور ”‏انجیل کے ایمان کے لئے ایک جان ہو کر جانفشانی“‏ کرنا کتنا شاندار شرف ہے!‏ (‏فل ۱:‏۲۷، ۲۸‏)‏ پس آئیے ہم یہوواہ اور اُسکے بیٹے کے لئے شکرگزاری کے اظہار میں مارچ ۲۸ کو میموریل پر خوشگوار رفاقت کے منتظر رہیں!‏—‏لو ۲۲:‏۱۹‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں