یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 2/‏02 ص.‏ 3-‏12
  • ‏’‏خدا کے کلام کی پوری منادی کریں‘‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ‏’‏خدا کے کلام کی پوری منادی کریں‘‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏’‏خدا کے فضل کی خوشخبری کی گواہی دیں‘‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
  • کیا ہم دوبارہ یہ کام کرینگے؟ امدادی پائنیروں کیلئے ایک اَور استدعا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
  • یہوواہ کے عجیب کاموں کا اعلان کرتے رہیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۴
  • ۱،۰۰،۰۰۰ امدادی پائنیر—‏درکار کیا آپ مارچ؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
خدم 2/‏02 ص.‏ 3-‏12

‏’‏خدا کے کلام کی پوری منادی کریں‘‏

۱ جب آپ دل سے کسی اچھی چیز کیلئے شکرگزار ہوتے ہیں تو کیا آپ اپنے رویے اور کاموں سے اسکا اظہار نہیں کرتے؟ بیشک آپ کرتے ہیں!‏ غور کریں کہ پولس نے انسانوں کیلئے یہوواہ کی طرف سے ظاہرکردہ نیکی اور شفقت کیلئے کیسا ردِعمل دکھایا تھا۔ وہ پکار اُٹھا:‏ ”‏شکر خدا کا اُسکی اُس بخشش پر“‏!‏ اس ”‏بخشش“‏ میں کیا کچھ شامل ہے؟ ہمارے لئے دکھائے جانے والے ’‏خدا کے بڑے فضل‘‏ کا عظیم‌ترین اظہار اپنے بیٹے کو ہمارے گناہوں کیلئے بطور کفارہ بخش دینا تھا۔—‏۲-‏کر ۹:‏۱۴، ۱۵؛‏ یوح ۳:‏۱۶‏۔‏

۲ کیا پولس کی طرف سے شکرگزاری کا یہ اظہار محض لفظی تھا؟ ہرگز نہیں!‏ اُس نے بہت سے طریقوں سے اپنی دلی قدردانی کا اظہار کِیا۔ اُسے اپنے ساتھی مسیحیوں کی روحانی فلاح‌وبہبود کی بڑی فکر تھی اور وہ چاہتا تھا کہ اُنہیں خدا کی شفقت سے بھرپور فائدہ اُٹھانے میں مدد دینے کیلئے اپنی پوری کوشش کرے۔ ایسے لوگوں کی بابت پولس نے کہا:‏ ”‏اُسی طرح ہم تمہارے بہت مشتاق ہو کر نہ فقط خدا کی خوشخبری بلکہ اپنی جان تک بھی تمہیں دے دینے کو راضی تھے۔ اِس واسطے کہ تم ہمارے پیارے ہو گئے تھے۔“‏ (‏۱-‏تھس ۲:‏۸‏)‏ جو لوگ پہلے ہی سے کلیسیا کا حصہ تھے اُنہیں نجات حاصل کرنے میں مدد دینے کے علاوہ، پولس نے جانفشانی کیساتھ خوشخبری کی منادی کی اور ”‏جتنے ہمیشہ کی زندگی کے لئے مقرر کئے گئے تھے“‏ اُنہیں تلاش کرنے کیلئے ہزاروں میلوں کا بحری اور برّی سفر کِیا۔ (‏اعما ۱۳:‏۴۸‏)‏ جوکچھ یہوواہ نے پولس کیلئے کِیا تھا اُس کے لئے گہری قدردانی نے اُسے ”‏خدا کے کلام کی پوری پوری منادی“‏ کرنے کی تحریک دی۔—‏کل ۱:‏۲۵‏۔‏

۳ یہوواہ نے ہمارے لئے بھی جوکچھ کِیا ہے کیا اُس کیلئے قدردانی ہمیں اپنی کلیسیا میں روحانی مدد کے مستحق لوگوں کی مدد کرنے کی تحریک نہیں دیتی؟ (‏گل ۶:‏۱۰‏)‏ علاوہ‌ازیں کیا ہم اپنے علاقے میں مکمل طور پر خوشخبری کی منادی کرنے کی تحریک نہیں پاتے؟—‏متی ۲۴:‏۱۴‏۔‏

۴ قدردانی ظاہر کرنے کا موقع:‏ یہوواہ اور یسوع نے ہمارے لئے جوکچھ کِیا ہے، ہر سال مسیح کی موت کی یادگار ہمیں اُس کے لئے قدردانی ظاہر کرنے کا خاص موقع فراہم کرتی ہے۔ یہ محض ایک اجلاس یا کسی واقعہ کی یادگار نہیں ہے۔ یسوع نے فرمایا:‏ ”‏میری یادگاری کے لئے یہی کِیا کرو۔“‏ (‏لو ۲۲:‏۱۹‏)‏ مسیح کی موت کی یادگار اس بات پر سوچ‌بچار کرنے کا موقع ہے کہ یسوع کس قسم کی ہستی ہے۔ یہ اس بات کو سمجھنے کا وقت ہے کہ وہ آجکل اُس شاہی شان‌وشوکت اور جلال کے ساتھ زندہ اور سرگرمِ‌عمل ہے جو اُسے اُس کی وفادارنہ روش اور قربانی کے لئے بخشا گیا تھا۔ یہ تقریب ہمارے لئے مسیح کی سرداری کے لئے اطاعت ظاہر کرنے کا موقع بھی فراہم کرتی ہے جب وہ مسیحی کلیسیا کے امور اور سرگرمیوں کی راہنمائی کرتا ہے۔ (‏کل ۱:‏۱۷-‏۲۰‏)‏ خدا کے تمام لوگوں کو انتہائی احترام کے ساتھ مسیح کی موت کی یادگار پر حاضر ہونا چاہئے۔ اس سال یہ جمعرات، مارچ ۲۸، ۲۰۰۲ کو غروبِ‌آفتاب کے بعد منعقد کی جائے گی۔‏

۵ گزشتہ سال میموریل سے قبل کی جانے والی سخت محنت کی بدولت پاکستان میں ۲،۶۵۴ کی انتہائی تعداد حاصل ہوئی تھی۔ اس سال کی حاضری کی بابت کیا ہے؟ اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ ہم ”‏محنت اور جانفشانی“‏ کیساتھ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو حاضر ہونے کیلئے مدد دیں۔—‏۱-‏تیم ۴:‏۱۰‏۔‏

۶ عشائے‌خداوندی پر حاضر ہونے کے علاوہ ہم اپنی میدانی خدمت کی کارگزاری میں بھی اضافہ کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔ بِلاشُبہ، دُنیابھر میں لاکھوں بھائی‌بہن ایک یا اس سے زیادہ مہینوں کیلئے پائنیر خدمت میں شریک ہونگے۔ گزشتہ پانچ سال سے میموریل کے دنوں میں ہمارے پاس امدادی پائنیروں کی اچھی تعداد رہی ہے۔ مثال کے طور پر، فروری کے مہینے میں ہمارے پاس ۲۳، مارچ میں ۶۳ اور اپریل میں ۷۲ امدادی پائنیر تھے۔ کیا آپ اس سال امدادی پائینر خدمت کے استحقاق سے استفادہ کرنے کیلئے اپنے امور کو ترتیب دے سکتے ہیں؟ یہ خدا کے پُرمحبت بندوبست یعنی مسیح کی قربانی کیلئے اپنی قدردانی ظاہر کرنے کا ایک عمدہ طریقہ ہے۔ آپ یہوواہ کی برکات کا یقین رکھ سکتے ہیں جیسے‌کہ مندرجہ‌ذیل تجربہ ظاہر کرتا ہے۔‏

۷ ایک بہن جو کُل‌وقتی ملازمت کرتی ہے اُس نے گزشتہ سال مارچ میں امدادی پائنیر خدمت سے متعلق اپنے تجربے کی بابت لکھا:‏ ”‏فروری ۲۰۰۱ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری نے میموریل کے دنوں میں ہر اُس شخص کی امدادی پائنیر خدمت کرنے کے لئے حوصلہ‌افزائی کی جس کے حالات اجازت دیتے تھے۔ چونکہ مارچ میں پانچ ہفتے تھے لہٰذا یہ میرے شیڈول کیلئے بھی موزوں تھا۔ پس مَیں نے بھی درخواست دینے کا فیصلہ کِیا۔“‏ جب اُس نے خدمت کا آغاز کِیا تو اُس نے یہ نصب‌اُلعین رکھا کہ وہ ایک گھریلو بائبل مطالعہ شروع کرنے کی کوشش کریگی۔ کیا اُسے کامیابی حاصل ہوئی؟ جی‌ہاں، اُس نے اُس مہینے گواہی کے کام میں ۵۲ گھنٹے صرف کئے!‏ وہ کس نتیجے پر پہنچی؟ ”‏جب ہم اضافی کوشش کرتے ہیں تو اس سے شاندار برکات حاصل ہوتی ہیں۔“‏

۸ خاندان کے طور پر ملکر پائنیر خدمت کرنے سے کیا فوائد حاصل ہوتے ہیں؟ گزشتہ اپریل میں چار افراد پر مشتمل ایک خاندان نے کہا، یہ مہینہ اُنہیں ہمیشہ یاد رہے گا۔ ماں نے کہا:‏ ”‏ہر دن کا آغاز ہم نہایت مثبت سوچ کیساتھ کرتے تھے کیونکہ ہم سب خدمتگزاری میں متحد تھے!‏ کھانے کے دوران ہماری روزمرّہ خدمتی کارگزاریوں پر مبنی بات‌چیت اس وقت کو خوشگوار بنا دیتی تھی۔“‏ بیٹے نے اس میں اضافہ کرتے ہوئے کہا:‏ ”‏ہفتے کے دوران مَیں میدانی خدمت میں ابو کیساتھ کام کرنے سے بہت خوش ہوتا تھا کیونکہ وہ عام طور پر تو ملازمت کیلئے جاتے ہیں۔“‏ والد نے کہا:‏ ”‏خاندان کے سربراہ کے طور پر، مَیں یہ جان کر اطمینان محسوس کرتا تھا کہ ہم سب اپنے زمانے کے انتہائی اہم کام میں شریک ہیں۔“‏ کیا آپکا خاندان ملکر پائنیر خدمت کر سکتا ہے؟ خاندان کے طور پر اس موضوع پر بات‌چیت کرکے کیوں نہ اِس بات کا اندازہ لگایا جائے کہ آیا بطور خاندان اس مرتبہ میموریل کے دنوں میں اکٹھے امدادی پائینر خدمت کرنا ممکن ہوگا؟‏

۹ کیا ہم مارچ کو اپنے لئے بہترین مہینہ بنا سکتے ہیں؟‏سن ۲۰۰۰ کے اوائل میں ہماری بادشاہتی خدمتگزاری نے یہ سوال اُٹھایا تھا:‏ ”‏کیا ہم اپریل ۲۰۰۰ کو اپنے لئے بہترین مہینہ بنا سکتے ہیں؟“‏ جوابی‌عمل کیسا تھا؟ مختلف انتہائی ہدف حاصل ہوئے۔ سب سے زیادہ امدادی پائینر یعنی ۷۲ کی انتہائی تعداد حاصل ہوئی۔ علاوہ‌ازیں، ہمیں گھنٹوں، رسالوں کی تقسیم اور واپسی ملاقاتوں کے سلسلے میں بھی نئی انتہائی تعداد حاصل ہوئی۔ کیا آپ کو وہ گرمجوشی یاد ہے جو اُس خاص مہینے میں روحانی کارگزاری کی وجہ سے آپکی کلیسیا میں پائی جاتی تھی؟ کیا ہم اس سال بھی وہی ہدف یا اُس سے بھی زیادہ کچھ انجام دے سکتے ہیں؟ سب کی متحدہ کوشش سے، مارچ ۲۰۰۲ ”‏ہمارے لئے بہترین مہینہ“‏ بن سکتا ہے۔ مگر مارچ ہی کیوں؟‏

۱۰ اسکی دو وجوہات ہیں کہ کیوں مارچ کو کارگزاری کا خاص مہینہ ہونا چاہئے۔ ایک تو یہ کہ مارچ کے آخر میں میموریل ہے جس سے ہمیں کافی زیادہ وقت مل جائیگا کہ مہینے کے شروع ہی سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مدعو کرنا شروع کر دیں۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ اس سال مارچ کے پانچ ہفتے ہیں جس سے ملازمت پیشہ یا سکول جانے والے بچوں کیلئے امدادی پائنیر خدمت انجام دینا آسان ہو جائیگا۔ کیوں نہ ابھی بیٹھ کر اس ضمیمے میں فراہم‌کردہ کیلنڈر کو استعمال کرتے ہوئے ایک قابلِ‌عمل شیڈول ترتیب دیں؟ امدادی پائنیر خدمت آپکی سوچ سے بھی زیادہ آسان ہو سکتی ہے۔ مثال کے طور پر، ۵۰ گھنٹوں کا مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ہفتے کے آخر پر میدانی خدمت میں آٹھ گھنٹے صرف کرنے کا شیڈول ترتیب دینے سے آپکو پورے مہینے کے دوران صرف ۱۰ اضافی گھنٹے درکار ہونگے۔‏

۱۱ ”‏خدا کے کلام کی پوری منادی“‏ کرنے میں تمام کلیسیا کی مدد کرنے کیلئے بزرگ کیا کر سکتے ہیں؟ اجلاس میں تقاریر اور اپنی ذاتی بات‌چیت کے ذریعے جوش پیدا کریں۔ کلیسیائی کتابی مطالعہ کے نگہبان اور اُنکے نائب اپنے گروپ میں ہر ایک سے ذاتی طور پر بات‌چیت کرنے میں پہل کرکے شخصی مدد کی پیشکش کر سکتے ہیں۔ ممکن ہے صرف حوصلہ‌افزائی کے چند الفاظ یا کچھ عملی تجاویز ہی کی ضرورت ہو۔ (‏امثا ۲۵:‏۱۱‏)‏ بیشتر اِس بات کا تجربہ کرینگے کہ اپنے شیڈول میں معمولی ردوبدل کیساتھ وہ امدادی پائینر خدمت کے استحقاق سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ اگر سب میں نہیں تو کئی کلیسیاؤں میں، بزرگ اور خدمتی نگہبان اور اُنکی بیویاں میموریل کے مہینے میں امدادی پائنیر خدمت میں حصہ لیکر اچھا نمونہ قائم کر سکتے ہیں۔ اس سے بیشمار پبلشر اُن کیساتھ ملکر کام کرنے کی حوصلہ‌افزائی پاتے ہیں۔ جسمانی کمزوریوں یا دیگر حالات کی وجہ سے، بعض پبلشر شاید پائنیر خدمت میں حصہ لینے کے قابل نہ ہوں، لیکن اُنکی حوصلہ‌افزائی کی جا سکتی ہے کہ وہ کلیسیا کیساتھ خدمتگزاری میں زیادہ سے زیادہ وقت صرف کرنے سے اپنی قدردانی کا مظاہرہ کریں۔‏

۱۲ کامیابی کا انحصار بزرگوں کی طرف سے محتاط منصوبہ‌سازی پر ہے۔ پورے ہفتے کے دوران میدانی خدمت کے انتظامات آسان مقامات پر ترتیب دئے جانے چاہئیں۔ اگر ممکن ہو تو خدمتی نگہبان لائق بھائیوں کو قبل‌ازوقت ہی اجلاس برائے میدانی خدمت منعقد کروانے کی تفویض دے سکتا ہے۔ اچھی تیاری کا تقاضا کِیا جائیگا تاکہ یہ اجلاس ۱۰ سے ۱۵ منٹ سے زیادہ وقت نہ لیں، جس میں گروپ کو منظم کرنا، علاقہ تفویض کرنا اور دُعا کرنا شامل ہے۔ (‏ستمبر ۲۰۰۱ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے سوالی بکس کو دیکھیں۔)‏ مہینے کے دوران کارگزاری کے شیڈول کو کلیسیا کے سامنے واضح طور پر بیان کِیا جانا اور نوٹس بورڈ پر چسپاں کِیا جانا چاہئے۔‏

۱۳ معقول علاقہ دستیاب ہونا چاہئے۔ جن علاقوں میں زیادہ کام نہیں ہوا اُن کا احاطہ کرنے کیلئے خدمتی نگہبان کو علاقے کا بندوبست کرنے والے بھائیوں سے ملاقات کرنی چاہئے۔ زیادہ توجہ گھروں پر نہ ملنے والوں، گلی‌کوچوں، دُکانوں اور شام کے وقت گواہی دینے کے کام پر دی جانی چاہئے۔ اگر ممکن ہو تو بعض پبلشروں کی ٹیلی‌فون کے ذریعے گواہی دینے میں بھی مدد کی جا سکتی ہے۔‏

۱۴ دوبارہ خدمت شروع کرنے کیلئے بھی معاونت کریں:‏ کیا آپ کی کلیسیا میں ایسے اشخاص ہیں جو پہلے کی طرح اب سرگرمی سے خوشخبری کی منادی کے کام میں حصہ نہیں لیتے؟ ایسے لوگ ابھی تک کلیسیا کا حصہ ہیں اور اُنہیں مدد کی ضرورت ہے۔ (‏زبور ۱۱۹:‏۱۷۶‏)‏ اس پُرانی دُنیا کے خاتمے اور نئی دُنیا کی آمد کے بالکل قریب ہونے کی وجہ سے ہمارے پاس سُست پڑ جانے والے لوگوں کی مدد کرنے کی بھرپور کوشش کرنے کی معقول وجہ ہے۔ (‏روم ۱۳:‏۱۱، ۱۲‏)‏ گزشتہ پانچ سال کے دوران، بہن‌بھائیوں کی انتھک کوششوں اور کلیسیا کے بزرگوں کی گلّہ‌بانی کی ملاقاتوں کے ذریعے بہتیروں کو دوبارہ سرگرم بنایا گیا ہے۔ ہم اَور زیادہ لوگوں کے اندر اُسی محبت اور اعتماد کو دوبارہ بیدار کرنے کیلئے کیا کر سکتے ہیں؟—‏عبر ۳:‏۱۲-‏۱۴‏۔‏

۱۵ بزرگوں کی جماعت بات کرنا چاہیگی کہ وہ کیسے گزشتہ چند سال کے دوران سُست پڑ جانے والے لوگوں کی مدد کر سکتے ہیں۔ (‏متی ۱۸:‏۱۲-‏۱۴‏)‏ سیکرٹری کو کلیسیا کے پبلشر ریکارڈ کارڈز کی جانچ کرنی چاہئے اور اُن سُست پڑ جانے والے تمام لوگوں کے نام لکھ لینے چاہئیں۔ گلّہ‌بانی کے بندوبست کے ذریعے مدد فراہم کرنے کیلئے خاص کوشش کی جانی چاہئے۔ ایک بزرگ پُرانی شناسائی یا رفاقت کی بنیاد پر کسی پبلشر سے ملاقات کر سکتا ہے یا ایک پبلشر سے ایسا کرنے میں مدد کیلئے درخواست کر سکتا ہے۔ شاید اُنہوں نے اُس شخص کیساتھ مطالعہ کِیا تھا جو اب سُست پڑ گیا ہے اور شاید ضرورت کے اس وقت میں خصوصی مدد فراہم کرنے کے اس موقع کی قدر کرے۔ اُمید ہے کہ سُست پڑ جانے والے بہتیرے لوگ پھر سے خدا کے کلام کی منادی کرنے کی تحریک پائینگے۔ اگر وہ اس لائق ہیں تو اچھا ہے کہ وہ میموریل کے مہینے میں ہی اس کام کا آغاز کریں!‏—‏مزید تفصیلات کیلئے نومبر ۲۰۰۰ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے سوالی بکس کو دیکھیں۔‏

۱۶ کیا دیگر لوگ منادی کرنے کے لائق ہیں؟‏ ’‏سب قوموں کی مرغوب چیزیں‘‏ لانے سے یہوواہ اپنے لوگوں کو برکت دے رہا ہے۔ (‏حج ۲:‏۷)‏ ہر سال ہزاروں غیربپتسمہ‌یافتہ پبلشر بنتے ہیں۔ وہ کون ہیں؟ یہوواہ کے گواہوں کے بچے اور ترقی‌پسند بائبل طالبعلم۔ ہم یہ کیسے جان سکتے ہیں کہ وہ خوشخبری کے مُناد بننے کے لائق ہیں؟‏

۱۷ یہوواہ کے گواہوں کے بچے:‏ کئی بچے سالوں سے اپنے والدین کیساتھ گھرباگھر کی منادی میں جانے کے باوجود ابھی تک غیربپتسمہ‌یافتہ پبلشروں کے طور پر خدمت نہیں کرتے۔ مارچ کا مہینہ اُن کیلئے غیربپتسمہ‌یافتہ پبلشروں کے طور پر کام شروع کرنے کیلئے اچھا رہیگا۔ آپ کیسے جان سکتے ہیں کہ آیا آپکا بچہ اس لائق ہے؟ آرگنائزڈ ٹو آکمپلش آور منسٹری کا صفحہ ۱۰۰ بیان کرتا ہے کہ جب ”‏بچہ اپنے چال‌چلن میں مثالی ہے اور دل سے تحریک پاکر دوسروں کیساتھ خوشخبری کی بابت بات‌چیت کرنے سے اپنے ایمان کا ذاتی طور پر اظہار کرنے کے قابل ہے۔“‏ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپکا بچہ اس لائق ہے تو کلیسیائی خدمتی کمیٹی کے کسی بزرگ سے بات کریں۔‏

۱۸ لائق بائبل طالبعلم:‏ جب ایک بائبل طالبعلم نے علم حاصل کِیا ہے اور کچھ عرصے سے اجلاسوں پر حاضر ہو رہا ہے تو شاید وہ بادشاہتی پبلشر بننے کا خواہاں ہو۔ اگر آپ ایسے طالبعلم کیساتھ مطالعہ کر رہے ہیں تو ذرا اِن سوالات پر غور کریں:‏ کیا وہ اپنی عمر اور لیاقت کے اعتبار سے ترقی کر رہا ہے؟ کیا اُس نے غیررسمی طور پر دوسروں کو اپنے ایمان کے بارے میں بتانا شروع کر دیا ہے؟ کیا وہ ”‏نئی انسانیت“‏ پہن رہا ہے؟ (‏کل ۳:‏۱۰‏)‏ کیا وہ آور منسٹری کتاب کے صفحہ ۹۷-‏۹۹ پر درج غیربپتسمہ‌یافتہ پبلشر کی لیاقتوں پر پورا اُترتا ہے؟ اگر ایسا ہے تو آپکو کلیسیائی خدمتی کمیٹی سے رابطہ کرنا چاہئے تاکہ دو بزرگوں کا آپ اور آپکے طالبعلم کیساتھ ملاقات کرنے کا بندوبست بنایا جا سکے۔ اگر وہ لائق ثابت ہوتا ہے تو دونوں بزرگ اُسے مطلع کر دینگے کہ وہ عوامی خدمتگزاری میں شریک ہو سکتا ہے۔‏

۱۹ اپریل اور مئی کی بابت کیا ہے؟‏ یہ دونوں مہینے بھی اضافی میدانی خدمتگزاری میں کام کرنے کیلئے خاص مہینے ہونگے۔ مارچ میں امدادی پائنیر خدمت کرنے والے بہتیرے لوگ شاید اپریل اورمئی میں بھی ایسا کرنے کے قابل ہوں۔ اپریل اور مئی کے دوران، ہم اپنی خدمتگزاری کے دوران مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ رسالے پیش کرنے پر خصوصی توجہ دینگے۔ جو لوگ انہیں پڑھتے ہیں اُنکی زندگیوں پر اِن رسالوں نے مفید اثرات مرتب کئے ہیں!‏ عالمی پیمانے پر نظر آنے والے شاندار اضافہ حاصل کرنے میں اِن رسالوں نے اہم کردار ادا کِیا ہے۔ اپریل اور مئی کے دوران زیادہ سے زیادہ لوگوں کو یہ رسالے پیش کرنے کی خصوصی کوشش کی جائیگی۔ بھرپور شرکت کیلئے ابھی سے منصوبہ‌سازی کریں۔‏

۲۰ خوب سوچ سمجھ کر اضافی منادی کرنے کی کارگزاری کیساتھ کیا آپ اُن رسالوں کی تعداد میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں جو آپ کلیسیا کے ذریعے حاصل کرتے ہیں؟ خدمتی سال کے دوران ہم رسالے پیش کرنے کیلئے ہر ہفتے کے روز مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ پیش کرتے ہیں۔ تاہم، چونکہ بہتیرے لوگ امدادی پائنیر خدمت میں شرکت کر رہے ہونگے اور ہم دو مہینوں کیلئے رسالے پیش کرینگے لہٰذا کلیسیا میں اپنے میگزین آڈر میں اضافے کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ اگر ایسا ہے تو براہِ‌مہربانی فوری طور پر اپنی کلیسیا کے میگزین سرونٹ کو مطلع کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ لٹریچر سرونٹ کو بھی اس بات کا یقین کر لینا چاہئے کہ اُس کے پاس کیا آپ بائبل کی بابت مزید جاننا چاہتے ہیں؟ اشتہار کی وافر فراہمی دستیاب ہے۔‏

۲۱ بیشتر نے ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے مضمون ”‏رسالوں کی بابت کیا کہیں“‏ کیلئے قدردانی کا اظہار کِیا ہے۔ کیا آپ نے رسالے کی پیشکش کے سلسلے میں اس دستیاب نمونے سے استفادہ کِیا ہے؟ کیوں نہ اپنے گھریلو بائبل مطالعے کے دوران کچھ وقت اِن پیشکشوں کی مشق کیلئے استعمال کریں؟‏

۲۲ میموریل کے مہینے سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں:‏ پولس رسول کی طرح، کیوں نہ ہم بھی میموریل کے مہینے میں روحانی سرگرمیوں میں اپنی بھرپور شرکت سے یہوواہ پر یہ ظاہر کریں کہ ہم ’‏اُس کی بخشش“‏ کی قدر کرتے ہیں۔ اِن میں (‏۱)‏ سال کی سب سے اہم تقریب، مارچ ۲۸، ۲۰۰۲ کا عشائے‌خداوندی؛ (‏۲)‏ اُن لوگوں کے اندر ”‏پہلی سی محبت“‏ بیدار کرنے میں مدد دینا جو سُست پڑ گئے ہیں (‏مکا ۲:‏۴؛‏ روم ۱۲:‏۱۱‏)‏؛ (‏۳)‏ اپنے لائق بچوں اور بائبل طالبعلموں کی غیربپتسمہ‌یافتہ پبلشر بننے میں مدد دینا؛ اور (‏۴)‏ مارچ اور اسکے بعد بھی امدادی پائنیر خدمت کے علاوہ بشارت کے کام میں بھرپور شرکت کرنا شامل ہے۔—‏۲-‏تیم ۴:‏۵‏۔‏

۲۳ ہماری پُرخلوص دُعا ہے کہ ہم سب اس مرتبہ میموریل کے مہینے میں بادشاہتی خوشخبری کی منادی میں بھرپور شرکت کریں اور یوں یہوواہ نے ہمارے لئے جوکچھ کِیا ہے اُس کیلئے اپنی گہری قدردانی کا اظہار کریں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں