گورننگ باڈی کی طرف سے خط
ہم اکیسویں صدی کے ابتدائی سالوں کے دوران عالمگیر ”برادری“ کے نام اپنے اس خط میں بڑی خوشی سے آپکی محنت کی تعریف کرتے ہیں۔ (۱-پطر ۲:۱۷) تقریباً ۲،۰۰۰ سال پہلے، یسوع نے پوچھا: ”جب ابنِآدم آئیگا تو کیا زمین پر ایمان پائے گا؟“ (لو ۱۸:۸) آپ کی گزشتہ سال کی سرگرم خدمت یسوع کے اِس سوال کا زوردار مثبت جواب ہے! آپ میں سے بعض کو ایمان کی وجہ سے تحقیر اور تمسخر کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ بہتیری جگہوں پر آپکو جنگ، قدرتی آفات یا بھوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ (لو ۲۱:۱۰، ۱۱) راست کاموں کیلئے آپکے جذبے کی بدولت یسوع آج بھی ”زمین پر ایمان“ دیکھ سکتا ہے۔ یقیناً اسکی وجہ سے آسمان پر خوشی ہوتی ہے!
ہم جانتے ہیں کہ برداشت کرنا آسان نہیں ہے۔ ذرا مغربی ایشیا کے ایک مُلک میں بھائیوں کو پیش آنے والی آزمائشوں کا تصور کریں۔ اس مُلک میں تقریباً ہر روز یہوواہ کے گواہوں پر ظلم کِیا جاتا ہے۔ حال ہی میں، ۷۰۰ لوگوں کے پُرسکون اجتماع میں پولیس گھس آئی۔ مزید ۱،۳۰۰ کو حاضر ہونے سے روکنے کیلئے راستے بند کر دئے گئے۔ نقابپوش ہجوم اسمبلی کی جگہ میں گھس آیا۔ اس میں کچھ پولیس والے بھی شامل تھے۔ سب نے ملکر حاضرین کو بُری طرح مارا پیٹا اور عمارت کو آگ لگا دی۔ ایک دوسرے موقع پر مذہبی انتہاپسندوں نے کیلوں والی لاٹھیوں کیساتھ ہمارے بھائیوں کو بےرحمی سے پیٹا۔
ایسے حملے صدمہخیز تو ہیں مگر حیرانکُن نہیں ہیں۔ پولس رسول نے یہ الہامی بات لکھی: ”بلکہ جتنے مسیح یسوؔع میں دینداری کے ساتھ زندگی گزارنا چاہتے ہیں وہ سب ستائے جائیں گے۔“ (۲-تیم ۳:۱۲) پہلی صدی میں، مسیحیوں کو زبانی اور جسمانی اذیت اُٹھانی پڑی جبکہ بعض کو موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا۔ (اعما ۵:۴۰؛ ۱۲:۲؛ ۱۶:۲۲-۲۴؛ ۱۹:۹) بیسویں صدی میں بھی ایسا ہی ہوا ہے اور ۲۱ ویں صدی میں بھی ایسا ہی ہوگا۔ لیکن یہوواہ ہم سے وعدہ کرتا ہے: ”کوئی ہتھیار جو تیرے خلاف بنایا جائے کام نہ آئے گا۔“ (یسع ۵۴:۱۷) یہ کتنی شاندار یقیندہانی ہے! دراصل یہوواہ کی نظر میں ہم اتنے بیشقیمت ہیں کہ اُس نے اپنے نبی زکریاہ کی معرفت بیان کِیا: ”جو کوئی تم کو چُھوتا ہے میری آنکھ کی پتلی کو چُھوتا ہے۔“ (زک ۲:۸) یہوواہ کے پرستاروں کے دشمن کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ سچی پرستش ہی کی فتح ہوگی!
مثال کے طور پر، مذکورہبالا مُلک میں یہوواہ کے گواہوں کو ۲۰۰۱ کے خدمتی سال میں دو مرتبہ نئی انتہائی تعداد حاصل ہوئی۔ واقعی، تمام دُنیا کی طرح اس مُلک میں بھی ہمارے بھائیوں نے مشکل کے باوجود ثابتقدمی کا مظاہرہ کِیا ہے۔ پوری دُنیا میں گزشتہ خدمتی سال کے دوران ہر ہفتے ۵،۰۶۶ افراد نے یہوواہ کیلئے مخصوصیت کی علامت میں بپتسمہ لیا تھا۔ اب یہ نئے اشخاص ہمارے ساتھ ملکر ”کامل ہو کر پورے اعتقاد کے ساتھ خدا کی پوری مرضی پر قائم“ رہنے کے لئے پُرعزم ہیں۔—کل ۴:۱۲۔
یونان میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات پر بھی غور کریں۔ گریک آرتھوڈکس چرچ کی طویل اور شدید مخالفت کے باوجود، اب حکومت نے یہوواہ کے گواہوں کو ”باضابطہ مذہب“ قبول کر لیا ہے۔ سرکاری منظوری کے خط میں مزید بیان کِیا کہ یونان کا بیتایل کمپلیکس ”مُقدس جگہ ہے جو خدا کی پرستش کے لئے مخصوص ہے۔“ ہمیں یہ بتاتے ہوئے بھی خوشی محسوس ہوتی ہے کہ گزشتہ سال کے دوران عدالتوں نے بلغاریہ، کینیڈا، جرمنی، جاپان، رومانیہ، روس اور ریاستہائےمتحدہ میں ہماری پرستش پر اثرانداز ہونے والے مثبت فیصلے بھی صادر کئے ہیں۔ ان ممالک میں کام کا دروازہ کھولنے کیلئے ہم یہوواہ کے بہت شکرگزار ہیں!
جب اُن طریقوں پر غور کرتے ہیں جن سے یہوواہ نے گزشتہ سال کے دوران اپنے لوگوں کی حمایت اور مدد کی ہے تو ہم سمجھ جاتے ہیں کہ وہ ہمارا بہترین دوست ہے۔ ہم اُسکے ساتھ رشتے سے خوش ہوتے ہیں کیونکہ وہ ہم سے محبت کرتا ہے، ہمیں تعلیم دیتا ہے اور ہماری اصلاح کرتا ہے۔ یہ سچ ہے کہ ہمارے ایمان کی آزمائش ہوگی۔ لیکن غیرمتزلزل ایمان ہمیں قائم رکھیگا۔ یعقوب نے لکھا: ”اَے میرے بھائیو! جب تم طرحطرح کی آزمایشوں میں پڑو۔ تو اسکو یہ جان کر کمال خوشی کی بات سمجھنا کہ تمہارے ایمان کی آزمایش صبر پیدا کرتی ہے۔“ (یعقو ۱:۲، ۳) مزیدبرآں، ہماری برداشت یہوواہ کیلئے ہماری محبت ظاہر کرنے کے علاوہ ہمیں خوشی بخشتی ہے! پیارے بھائیو! یقین رکھیں کہ یہوواہ ہم سب کی مدد کریگا۔ اگر ہم وفادار رہتے ہیں تو وہ ہمیں نئی دُنیا میں ضرور لیکر جائیگا۔ وہ ہماری کامیابی کا خواہاں ہے۔
پس، تمام جوان اور عمررسیدہ بھائیوں اور بہنوں سے ہماری استدعا ہے کہ مستقبل کی شاندار برکات پر نظریں جمائے رکھیں۔ دُعا ہے کہ ہم پولس رسول جیسا رُجحان ظاہر کریں جس نے لکھا: ”میری دانست میں اس زمانہ کے دُکھدرد اس لائق نہیں کہ اُس جلال کے مقابل ہو سکیں جو ہم پر ظاہر ہونے والا ہے۔“ (روم ۸:۱۸) کسی بھی مشکل کا سامنا کرتے وقت یہوواہ پر توکل کریں۔ برداشت کریں اور ہمت نہ ہاریں۔ اس کے لئے آپ کو کبھی بھی پشیمانی کا سامنا نہیں ہوگا۔ خدا کا کلام ہمیں یقیندہانی کراتا ہے: ”صادق اپنے ایمان سے زندہ رہے گا۔“—حبق ۲:۴۔
آپکے بھائی،