خدمتی اجلاس کا شیڈول
ہفتہ شروع از دسمبر ۱۰
گیت ۵۱
۱۳ منٹ: مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔ سب کی حوصلہافزائی کریں کہ دسمبر ۲۴ کے ہفتے میں خدمتی اجلاس پر گفتگو کی تیاری کے لئے ٹو دی اینڈز آف دی ارتھ ویڈیو دیکھیں۔ صفحہ ۸ کی تجاویز استعمال کرتے ہوئے مظاہرہ کرائیں کہ (۱) دسمبر ۱۵ کا مینارِنگہبانی اور (۲) دسمبر ۲۲ کا اویک! کیسے پیش کِیا جا سکتا ہے۔
۱۲ منٹ: مقامی ضروریات۔
۲۰ منٹ: ”یہوواہ کی محبت کیلئے قدردانی کی برکات—حصہ دوم۔“a پیراگراف ۲-۶ پر گفتگو کے دوران کلیسیا کو ایسے حوصلہافزا تجربات بیان کرنے کی دعوت دیں جو اُنہیں غیررسمی گواہی، خطوطنویسی اور ٹیلیفون پر گواہی دینے سے حاصل ہوئے ہیں۔ ان میں سے ایک یا دو کا مظاہرہ کرانے کا پیشازوقت بندوبست کریں۔
گیت ۲۲۲ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از دسمبر ۱۷
گیت ۵۷
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ۔
۲۲ منٹ: ”خدا کے کلام کا درست استعمال۔“b پیراگراف ۴ پر مبنی پیشکش کا ایسا مظاہرہ کرائیں جو حقیقت کے قریب معلوم ہو۔ ایسی مؤثر پیشکش کا مظاہرہ بھی کرائیں جسے حالیہ عالمی حالات سے پریشان لوگوں کو تسلی اور حوصلہافزائی دینے کیلئے استعمال کِیا گیا ہے۔ مختصراً کوئی تجربہ بھی بیان کِیا جا سکتا ہے۔ اسکے بعد سامعین سے پوچھیں کہ اُنکے خیال میں بائبل کا استعمال گواہی کو زیادہ مؤثر کیوں بنا سکتا ہے۔
۱۳ منٹ: ”آپ اچھے فیصلے کیسے کر سکتے ہیں؟“ ستمبر ۱، ۲۰۰۱ کے مینارِنگہبانی کے صفحہ ۲۷-۳۰ پر مبنی تقریر۔
گیت ۱۳۵ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از دسمبر ۲۴
گیت ۱۸۷
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ جنوری کیلئے لٹریچر پیشکش اور کلیسیا کے سٹاک میں موجود کتابوں کی بابت بتائیں۔ صفحہ ۸ کی تجاویز استعمال کرتے ہوئے، جنوری ۱ کے مینارِنگہبانی اور جنوری ۸ کے جاگو! پر مشتمل رسالے کی پیشکشوں پر دو مظاہرے کرائیں۔ ان میں سے ایک مظاہرہ کسی نوجوان سے کرائیں۔
۱۰ منٹ: ”تھیوکریٹک منسٹری سکول برائے ۲۰۰۲۔“ سکول اوورسیئر کے ذریعے تقریر۔ سب کی مستعدی سے اپنی تفویضات پوری کرنے کیلئے حوصلہافزائی کریں۔
۲۵ منٹ: ”ٹو دی اینڈز آف دی ارتھ۔“ سامعین سے گفتگو۔ اس بات پر غور کرنے کیلئے سب کی حوصلہافزائی کریں کہ مقامی علاقے یا زیادہ ضرورت والے علاقے میں لوگوں تک خوشخبری پہنچانے کے لئے مزید کیا کچھ کِیا جا سکتا ہے۔ جولائی ۲۰۰۱ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے صفحہ ۴ کا حوالہ دیں۔ فروری میں ہم ویڈیو نوآ—ھی واکڈ وِد گاڈ دیکھیں گے۔
گیت ۳ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از دسمبر ۳۱
گیت ۸۱
۵ منٹ: مقامی اعلانات۔ پبلشروں کو دسمبر کی میدانی خدمت کی رپورٹ ڈالنے کی یاددہانی کرائیں۔
۱۵ منٹ: بزرگوں کی واجب عزت کریں۔ دو یا تین خادم جون ۱، ۱۹۹۹ کے مینارِنگہبانی کے صفحہ ۱۸، ۱۹ پر گفتگو کرتے ہیں۔ وہ دُنیاوی ملازمت، خاندانی ذمہداریوں اور تھیوکریٹک تفویضات کے علاوہ بزرگوں کے دیگر فرائض پر گفتگو کرتے ہیں۔ ایسے طریقوں پر غور کریں جن سے سب ملکر اُنکی حوصلہافزائی اور اُنکا بوجھ ہلکا کرنے کے علاوہ اُنکی ہدایت پر عمل کر سکتے ہیں۔ خادم اس بات پر اتفاق کرتے ہیں کہ بزرگ نہایت قابلِقدر خدمت انجام دے رہے ہیں اور ”بڑی عزت“ کے مستحق ہیں۔—۱-تھس ۵:۱۲، ۱۳۔
۲۵ منٹ: ”خدا کا کلام سکھانے والے“ ڈسٹرکٹ کنونشن کا اعادہ۔ ہر دن کے پروگرام کے اہم نکات پر نظرثانی کریں۔ یہ خوب تیارشُدہ اعادہ ذاتی اطلاق اور خدمتگزاری میں استعمال کیلئے کلیدی نکات یاد رکھنے میں کلیسیا کی مدد کریگا۔ سامعین کو تبصرے اور تجربات مختصراً اور نکتے کے مطابق بیان کرنے چاہئیں۔
گیت ۳۳ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از جنوری ۷
گیت ۱۶
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔
۱۵ منٹ: ”اپنی زندگی سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں۔“ خاندان کے ارکان صفحہ ۳ کے بکس میں دئے گئے نکات پر گفتگو کرتے ہیں۔ والد کی خواہش ہے کہ اُسکا خاندان ایسی روش اختیار کرے جس سے اُنہیں مایوسی کی بجائے خوشی کا تجربہ ہو۔ وہ اس مضمون کی صحیفائی مشورت پر غور کرتے ہیں کہ فہم، مفید ترجیحات اور یہوواہ پر توکل کی ضرورت پر توجہ مُرتکز کرتے ہوئے خوشی کو کیسے یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ وہ بطور خاندان عملی تبدیلیاں کرنے پر غور کرتے ہیں۔
۲۰ منٹ: کنگڈم ہالز کا قریبی جائزہ۔ بزرگ کے ذریعے تقریر۔ کنگڈم ہال کی حالت پر غور کریں۔ میموریل سے پہلے مکمل صفائی کا کیا منصوبہ بنایا گیا ہے؟ اس سے پہلے کونسی مرمت کرنا ضروری ہے؟ بیان کریں کہ کلیسیا اس سلسلے میں کیسے مدد کر سکتی ہے۔ اس بات پر زور دیں کہ ہماری پرستشگاہ کو یہوواہ کے گھر کے شایانِشان عزت اور جلال کی عکاسی کرنی چاہئے۔—زبور ۸۴:۱۔
گیت ۱۱۳ اور اختتامی دُعا۔
[Footnotes]
a تمہیدی تبصرہجات کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور پھر سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
b تمہیدی تبصرہجات کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور پھر سوالاًجواباً باتچیت کریں۔