تھیوکریٹک منسٹری سکول برائے ۱۹۹۸
تعلیم پانے کا مطلب ”کسی خاص علم یا ہنر میں مہارت یا تربیت حاصل کرنا ہے۔“ تھیوکریٹک منسٹری سکول کے ذریعے، ہم خدا کے علم میں مسلسل تربیت حاصل کرتے ہیں۔ نیز، سکول میں ہماری شمولیت تقریر کرنے اور تعلیم دینے کی اپنی مہارتوں کو بہتر بنانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ سکول کا پروگرام برائے ۱۹۹۸ ہمارے لئے مزید روحانی ترقی کرنے کے بہتیرے مواقع فراہم کریگا۔
جب آپ اگلے سال کے سکول کے شیڈول کا جائزہ لیتے ہیں تو آپ دیکھینگے کہ خاندانی خوشی کی کتاب کو ۱۹۹۸ کے نصاب میں شامل کِیا گیا ہے اور تفویض نمبر ۳ اور ۴ بتدریج اس کا احاطہ کرینگی۔ جب بھی تفویض نمبر ۴ خاندانی خوشی کی کتاب پر مبنی ہو تو ایک بھائی کو اسے کلیسیا کیلئے ایک تقریر کے طور پر پیش کرنا چاہئے۔ الغرض یاددہانی کرائی جاتی ہے کہ سکول کے پروگرام میں کسی کو زیادہ وقت نہیں لینا چاہئے۔
ایک نئی خصوصیت: ہمارے ذاتی فائدے کی خاطر ”ضمنی بائبل پڑھائی کا شیڈول“ ہر ہفتے کے گیت نمبر کے فوراً بعد قوسین میں پیش کِیا گیا ہے۔ اگرچہ ہفتہوار سکول پروگرام کا کوئی بھی حصہ اس پر مبنی نہیں توبھی اس کی پابندی کرنے کو اپنا نصبالعین بنائیں۔ اگر آپ پہلے سے ایسا نہیں کر رہے ہیں تو یہ آپ کو روزانہ بائبل پڑھنے کی عادت اپنانے کے قابل بنائیگا۔
تفویضات، مشورت اور تحریری اعادوں کی بابت مزید معلومات کے لئے براہِمہربانی ”تھیوکریٹک منسٹری سکول شیڈول برائے ۱۹۹۸“ اور اکتوبر ۱۹۹۶ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے صفحہ ۳ میں موجود ہدایات کو غور سے پڑھیں۔
اگر آپکا نام ابھی تک تھیوکریٹک منسٹری سکول میں درج نہیں ہے تو ہم آپکو اب اندراج کرانے کی دعوت دیتے ہیں۔ یہ لاثانی سکول یہوواہ کے حلیم اور عقیدتمند خادموں کو اُسکے زیادہ موثر خادم بننے میں تربیت دینے کیلئے اہم کردار ادا کرنا جاری رکھتا ہے۔—۱-تیم ۴:۱۳-۱۶۔