یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 9/‏01 ص.‏ 8
  • کیا یہ منادی کی راہ میں رکاوٹ ہے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کیا یہ منادی کی راہ میں رکاوٹ ہے؟‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏’‏بادشاہی کی تلاش کرو‘‏
    سچے خدا کی عبادت کریں
  • ‏”‏کیا آپ اِن سے زیادہ مجھ سے پیار کرتے ہیں؟“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2017ء
  • اپنی محنت سے فائدہ اُٹھائیں
    خدا کی محبت میں قائم رہیں
  • کیا آپ بہت زیادہ مصروف ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
خدم 9/‏01 ص.‏ 8

کیا یہ منادی کی راہ میں رکاوٹ ہے؟‏

۱ بیشتر لوگوں کی زندگیاں بہت مصروف ہیں۔ یہوواہ کے گواہ بھی خدا کے کلام کے مطالعے، کلیسیائی اجلاسوں پر حاضری اور میدانی خدمت میں شرکت کے باعث بہت مصروف رہتے ہیں۔ نیز، دُنیاوی ملازمت، گھریلو یا سکول کے کام کے علاوہ ہماری بہتیری دیگر ایسی ذمہ‌داریاں ہیں جو وقت کا تقاضا کرتی ہیں۔ خاندان کے سرداروں کیلئے یہ بالخصوص ایک چیلنج ہے۔‏

۲ مختلف مقامات پر ناموافق معاشی حالات کی وجہ سے خاندان کے سرداروں کو روزی کمانے کیلئے زیادہ دیر تک سخت محنت کرنی پڑ سکتی ہے۔ جب محنت‌طلب دُنیاوی ملازمتیں اُنکا وقت اور توانائی لے لیتی ہیں تو منادی کیلئے اُنکے پاس بہت کم وقت بچتا ہے۔ چونکہ اُن پر اپنے خاندان کی ضروریات پورا کرنا لازم ہے اسلئے بعض محسوس کر سکتے ہیں کہ وہ خدمتگزاری میں بہت کم وقت صرف کر سکتے ہیں۔ (‏۱-‏تیم ۵:‏۸‏)‏ مانا کہ آجکل ضروریاتِ‌زندگی کے حصول سے وابستہ بہت سے مسائل ہیں۔ تاہم، کسی کی دُنیاوی ملازمت کو خوشخبری کی منادی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننا چاہئے۔ (‏مر ۱۳:‏۱۰‏)‏ پس، اچھا ہے کہ ہم اپنی حقیقی حالت کا جائزہ لیں۔‏

۳ دُنیا کا ماحول مسلسل بدلتا رہتا ہے اس لئے خاندان کا سردار کسی بحران یا حادثے کے پیشِ‌نظر اپنے مالی وسائل کو بڑھانے کی غرض سے بہت زیادہ وقت ملازمت میں صرف کرنے کی طرف مائل ہو سکتا ہے۔ (‏۱-‏کر ۷:‏۳۱‏)‏ زیادہ کام کرنے سے اضافی مادی اشیا یا تفریح‌وطبع کا زیادہ سامان تو حاصل ہو سکتا ہے مگر کیا اس سے خاندان زیادہ خوشحال اور مطمئن ہوگا اگر اس کی وجہ سے روحانی معاملات اور اجلاسوں پر باقاعدہ حاضری کے لئے وقت ہی نہیں بچتا؟ ہم روحانیت کو خطرے میں ڈالنے والے ہر کام سے گریز کرنا چاہیں گے۔ دانشمندانہ روش یہ ہے کہ ’‏آسمان پر خزانہ جمع‘‏ کرنے اور ”‏خدا کے نزدیک دولتمند“‏ بننے کی بابت یسوع کی مشورت پر عمل کریں۔—‏متی ۶:‏۱۹-‏۲۱؛‏ لو ۱۲:‏۱۵-‏۲۱‏۔‏

۴ بادشاہتی مفادات کی پہلے تلاش کریں:‏ یسوع نے اپنے شاگردوں کو بادشاہتی معاملات کو ہر چیز سے مقدم رکھنے کی تعلیم دی تھی۔ اُس نے اُن کو تاکید کی:‏ ”‏فکرمند ہو کر یہ نہ کہو کہ ہم کیا کھائیں گے یا کیا پئیں گے یا کیا پہنیں گے؟“‏ اس کی وجہ کیا ہے؟ اُس نے خود وضاحت کی:‏ ”‏کیونکہ .‏ .‏ .‏ تمہارا آسمانی باپ جانتا ہے کہ تم ان سب چیزوں کے محتاج ہو۔“‏ اگر ہمارا واقعی یہ یقین ہے تو کوئی چیز ہمیں یسوع کی اگلی مشورت پر عمل کرنے سے نہیں روک سکے گی:‏ ”‏تم پہلے اُس کی بادشاہی اور اُس کی راستبازی کی تلاش کرو تو یہ سب چیزیں بھی تمکو مل جائیں گی۔“‏ خدا ہماری تمام ضروریات پوری کرے گا!‏ (‏متی ۶:‏۳۱-‏۳۳‏)‏ واقعی اب ضروریاتِ‌زندگی کے لئے حد سے زیادہ فکرمند ہونے یا بہت ہی جلد ختم ہو جانے والے نظام میں آسودہ‌خاطر ہونے کی خواہش کرنے سے انتشارِخیال میں پڑنے کا وقت نہیں ہے۔—‏۱-‏پطر ۵:‏۷؛‏ ۱-‏یوح ۲:‏۱۵-‏۱۷‏۔‏

۵ دُنیاوی ملازمت کا اصل مقصد ضروریاتِ‌زندگی پوری کرنا ہے۔ لیکن ہمیں کتنی چیزیں درکار ہیں؟ پولس نے لکھا:‏ ”‏اگر ہمارے پاس کھانے پہننے کو ہے تو اسی پر قناعت کریں۔“‏ کیا ہم اس سے زیادہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو ہمیں شاید وہی نتائج بھگتنے پڑیں گے جن سے پولس نے خبردار کِیا تھا:‏ ”‏جو دولتمند ہونا چاہتے ہیں وہ ایسی آزمایش اور پھندے اور بہت سی بیہودہ اور نقصان پہنچانے والی خواہشوں میں پھنستے ہیں جو آدمیوں کو تباہی اور ہلاکت کے دریا میں غرق کر دیتی ہیں۔“‏ (‏۱-‏تیم ۶:‏۸، ۹؛‏ متی ۶:‏۲۴؛‏ لو ۱۴:‏۳۳‏)‏ ہم کیسے معلوم کر سکتے ہیں کہ ہماری بیجا خواہشات ہمارے لئے رکاوٹ بن رہی ہیں؟‏

۶ اگر ہم اپنے دُنیاوی کام کی وجہ سے میدانی خدمت میں کم حصہ لیتے ہیں یا خوشخبری کی خاطر قربانیاں دینے کی ضرورت بھانپنے میں ناکام ہو جاتے ہیں توپھر ہمیں اپنی ترجیحات میں ردوبدل کرنے کی ضرورت ہوگی۔ (‏عبر ۱۳:‏۱۵، ۱۶‏)‏ سادہ طرزِزندگی اختیار کرنا منادی کی راہ سے اِس رکاوٹ کو دُور کرنے میں مفید ثابت ہوگا۔ جب وقت اور توانائی استعمال کرنے کی بات آتی ہے تو بادشاہتی مفادات کو ہمیشہ پہلا درجہ دینا چاہئے۔‏

۷ یہ محنت بیفائدہ نہیں:‏ پولس کے الفاظ ہماری حوصلہ‌افزائی کرتے ہیں کہ ”‏خداوند کے کام میں ہمیشہ افزایش کرتے رہو کیونکہ یہ جانتے ہو کہ تمہاری محنت خداوند میں بیفائدہ نہیں ہے۔“‏ (‏۱-‏کر ۱۵:‏۵۸‏)‏ ’‏خداوند کا سب سے اہم کام‘‏ بادشاہتی منادی کرنا اور شاگرد بنانا ہے۔ (‏متی ۲۴:‏۱۴؛‏ ۲۸:‏۱۹، ۲۰‏)‏ زیادہ سے زیادہ شرکت کرنے کی غرض سے ہمیں ہر ہفتے میدانی خدمت کیلئے وقت نکالنے اور پھر اس وقت کو کسی دوسرے کام کیلئے استعمال نہ کرنے کی بھرپور کوشش کرنی چاہئے۔ (‏افس ۵:‏۱۵-‏۱۷‏)‏ اس صورت میں، دُنیاوی ملازمت یا اَور کوئی چیز ہماری خدمتگزاری کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گی۔‏

۸ جب ہم دوسروں کو بائبل سچائی سکھانے کیلئے خود کو وقف کر دیتے ہیں تو ہمیں دینے سے حاصل ہونے والی افضل خوشی کا تجربہ ہوتا ہے۔ (‏اعما ۲۰:‏۳۵‏)‏ بادشاہتی منادی میں سرگرم رہنے سے ہم اعتماد کیساتھ مستقبل کا سامنا کر سکتے ہیں کیونکہ ”‏خدا بے‌انصاف نہیں جو [‏ہمارے]‏ کام اور اس محبت کو بھول جائے جو [‏ہم]‏ نے اُسکے نام کے واسطے .‏ .‏ .‏ ظاہر کی۔“‏—‏عبر ۶:‏۱۰‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں