یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 5/‏96 ص.‏ 9
  • کیا آپ بہت زیادہ مصروف ہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کیا آپ بہت زیادہ مصروف ہیں؟‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏”‏آئیں ہم بھی ہر ایک بوجھ کو اتار پھینکیں“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—1992ء
  • وقت کو کیسے غنیمت جانیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • ہمیشہ کرنے کیلئے بہت کام
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
  • کیا یہ منادی کی راہ میں رکاوٹ ہے؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
خدم 5/‏96 ص.‏ 9

کیا آپ بہت زیادہ مصروف ہیں؟‏

۱ پولسؔ نے تاکید کی کہ ہمارے پاس ’‏خداوند کے کام میں افزایش کرنے کیلئے ہمیشہ بہت کچھ ہوتا ہے۔‘‏ (‏ا کرنتھیوں ۱۵:‏۵۸)‏ ہمیں ذاتی مطالعے، خدمتگزاری میں باقاعدگی سے حصہ لینے، وفاداری کیساتھ اجلاسوں پر حاضر ہونے، اور مستعدی کیساتھ کلیسیائی تفویضات کو پورا کرنے کیلئے روزمرّہ کے معمول کو قائم رکھنے کی تلقین کی جاتی ہے۔ علاوہ‌ازیں، ہمیں دوسروں کی بھی اعانت کرنی چاہئے جنہیں ہماری مدد کی ضرورت ہے۔ بہت زیادہ کام کرنے کی وجہ سے، بعض‌اوقات ہم اپنے کام کے بوجھ کو کم کرنے کے طریقوں کی بابت سوچتے ہوئے، پریشانی محسوس کر سکتے ہیں۔‏

۲ ایسی حالتیں ہوتی ہیں جو بعض سرگرمیوں کو ختم کرنے یا اُنکی مقدار کم کرنے کو دانشمندانہ اور معقول بناتی ہیں۔ بعض اشخاص محسوس کرتے ہیں کہ اُن سے ہر وہ کام کرنے کی توقع کی جاتی ہے جو دوسرے اُن سے کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔ اِس سلسلے میں توازن کی کمی دباؤ اور کھچاؤ کا سبب بن سکتی ہے جو انجام‌کار تباہ‌کُن ہو سکتی ہے۔‏

۳ متوازن رہیں:‏ توازن کی کُنجی پولسؔ کی مشورت کے اطلاق میں پنہاں ہے کہ ”‏زیادہ ضروری باتوں کا یقین کر لیں۔“‏ (‏فلپیوں ۱:‏۱۰‏، این‌ڈبلیو)‏ اِسکا مطلب ہے کہ ہم اُن باتوں پر توجہ دیں جو واقعی اہم ہیں، اور اگر وقت اور حالات اجازت دیں تو کم اہم باتوں پر توجہ دیں۔ نہایت اہم چیزوں میں خاندانی ذمہ‌داریاں یقیناً بلند درجہ رکھتی ہیں۔ بعض دُنیاوی ذمہ‌داریوں کو پورا کرنا ہوتا ہے۔ تاہم، یسوؔع نے سکھایا کہ ہماری ترجیحات کو اِس اصول پر مبنی ہونا چاہئے کہ ہم پہلے بادشاہت کی تلاش کریں۔ ہمیں پہلے وہ کام کرنے چاہئیں جو ہمارے لئے یہوؔواہ کیلئے اپنی مخصوصیت کو پورا کرنا ممکن بنائینگے۔—‏متی ۵:‏۳؛‏ ۶:‏۳۳‏۔‏

۴ اِس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے، ہم اپنے مصروف جدوَل میں سے تمام غیرضروری ذاتی کاموں، حد سے زیادہ تفریحی سرگرمیوں، اور دوسروں کیساتھ غیرضروری وعدوں کو خارج کر دینے کا یقین کر لینگے۔ ہر ہفتے کیلئے اپنی کارگزاری کی منصوبہ‌سازی کرتے ہوئے، ہم ذاتی مطالعے، خدمت میں معقول حصہ لینے، اجلاسوں پر حاضری، اور ہماری پرستش سے گہرا تعلق رکھنے والی دوسری چیزوں کیلئے کافی وقت مختص کرینگے۔ باقیماندہ وقت دوسرے کاموں کیلئے تقسیم کیا جا سکتا ہے، جسکا انحصار اِس بات پر ہے کہ وہ بادشاہت کو مُقدم رکھنے والے متوازن مسیحی ہونے کے ہمارے بنیادی نصب‌العین کو حاصل کرنے کے سلسلے میں کتنی مدد کرتے ہیں۔‏

۵ اِسکے باوجود بھی، ہم اپنے بوجھ کو سخت محسوس کر سکتے ہیں۔ اگر ایسے ہے تو ہمیں یسوؔع کی دعوت کا جواب دینے کی ضرورت ہے:‏ ”‏اَے محنت اُٹھانے والو اور بوجھ سے دبے ہوئے لوگو سب میرے پاس آؤ۔ مَیں تمکو آرام دونگا۔“‏ (‏متی ۱۱:‏۲۸‏)‏ نیز یہوؔواہ پر توکل رکھیں جو ”‏ہر روز ہمارا بوجھ اُٹھاتا ہے“‏ اور تھکے ہوئے کو زور بخشتا ہے۔ وہ وعدہ کرتا ہے کہ وہ صادق کو کبھی جنبش نہ کھانے دیگا۔ (‏زبور ۵۵:‏۲۲؛‏ ۶۸:‏۱۹؛‏ یسعیاہ ۴۰:‏۲۹‏)‏ ہم اعتماد رکھ سکتے ہیں کہ ہمارے لئے تھیوکریٹک کارگزاری والی ایک فعال زندگی میں مصروف رہنے کو ممکن بناتے ہوئے ہماری دُعاؤں کا جواب دیا جائیگا۔‏

۶ اگرچہ ہمیں سودمند بادشاہتی مفادات کے حصول میں مصروف رہنے کا یقین ہے، تو بھی ہم یہ جانتے ہوئے خوش ہو سکتے ہیں کہ خداوند کے کام کے سلسلے میں ہماری محنت بے‌سود نہیں ہے۔—‏۱-‏کرنتھیوں ۱۵:‏۵۸‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں