سوالی بکس
▪ میدانی خدمت کے اجلاس پر کونسی معلومات فراہم کی جانی چاہئیں؟
میدانی خدمت کے اجلاس کا مقصد ہمیں اپنی خدمتگزاری پر توجہ مُرتکز رکھنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ لہٰذا کنڈکٹر کو اچھی تیاری کے ساتھ حوصلہافزا، مخصوص اور عملی مشورت پیش کرنی چاہئے۔ اگر روزانہ کی آیت منادی کی کارگزاری سے براہِراست تعلق رکھتی ہے تو اس کی پڑھائی اور اس پر مختصراً باتچیت کی جا سکتی ہے۔ تاہم، اِس اجلاس کو بنیادی طور پر خدمتگزاری پر ہی مُرتکز ہونا چاہئے جس میں اُس دن گواہی کے کام میں حصہ لینے والوں کو اچھی تیاری کیساتھ اپنی خدمت کو پورا کرنے میں مدد دینی چاہئے۔—۲-تیم ۴:۵۔
تمام اشخاص کو حالیہ مطبوعات اور انکی پیشکش کے طریقے سے واقف کرانے کیلئے ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے موزوں نکات پر باتچیت کی جا سکتی ہے۔ میگزین ڈے پر ”رسالوں کی بابت کیا کہیں“ پر مبنی پیشکش کا مظاہرہ کِیا جا سکتا ہے۔ دیگر مواقع پر بائبل مباحثے شروع کرنے اور جاری رکھنے کا طریقہ کتابچے سے مقامی علاقے کی مناسبت سے ایک یا دو موزوں تعارفات کو نمایاں کِیا جا سکتا ہے۔ خدمتگزاری کے کسی ایک پہلو جیساکہ بائبل کے استعمال، امکانی قاطع گفتگو سے نپٹنے، بائبل مطالعے کی پیشکش یا دلچسپی کی صورت میں واپسی ملاقات کے طریقے پر باتچیت یا مظاہرہ پیش کِیا جا سکتا ہے۔
میدانی خدمت کے اجلاس کو گروپوں کو منظم کرنے، علاقہ تفویض کرنے اور دُعا کرنے سمیت ۱۰ تا ۱۵ منٹ سے زیادہ نہیں ہونا چاہئے۔ اجلاس کے اختتام پر تمام اشخاص کو معلوم ہونا چاہئے کہ انہیں کس کیساتھ کہاں کام کرنا ہے اور انہیں جلدازجلد اپنے علاقے کیلئے روانہ ہو جانا چاہئے۔ اجلاس کے مختصر دورانیے کے پیشِنظر تمام اشخاص کیلئے وقت کی پابندی کرنا ضروری ہے۔ جب میدانی خدمت کا اجلاس مینارِنگہبانی کے مطالعے جیسے کلیسیائی اجلاس کے بعد منعقد کِیا جائے تو اسے اَور بھی مختصر ہونا چاہئے۔ چونکہ عمدہ صحیفائی باتچیت سے پہلے ہی استفادہ کِیا جا چکا ہے اسلئے روزانہ کی آیت کو زیرِبحث لانا ضروری نہیں ہے۔
میدانی خدمت کا اجلاس منعقد کرنے کے لئے لائق بپتسمہیافتہ بھائیوں کو پہلے ہی سے تفویض کِیا جانا چاہئے۔ اگر کسی خاص دن پر پیشوائی کے لئے کوئی بھائی موجود نہ ہو تو بزرگوں کو بپتسمہیافتہ بہنوں کو مقرر کرنا چاہئے تاکہ وہ ضرورت پڑنے پر ان کی جگہ کام کر سکیں۔ بہن اپنی جگہ پر بیٹھ کر ہی روزانہ کی آیت یا میدانی خدمت کی مناسبت سے دیگر نکات پر گروپ کیساتھ مختصر سی باتچیت کریگی۔ اُسے اپنے سر پر دوپٹہ بھی لینا چاہئے۔
میدانی خدمت کے اجلاس، خدمتگزاری میں حصہ لینے کیلئے ہماری حوصلہافزائی اور ہمیں اس کیلئے خوب لیس کرنے کے عمدہ مواقع فراہم کرتے ہیں۔ کنڈکٹر جتنی اچھی تیاری کریگا سب اتنے ہی زیادہ مستفید ہونگے۔