یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 9/‏01 ص.‏ 7-‏12
  • اعلانات

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اعلانات
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
خدم 9/‏01 ص.‏ 7-‏12

اعلانات

▪ لٹریچر پیشکش برائے ستمبر:‏ لائف—‏ہاؤ ڈِڈ اِٹ گٹ ہیئر؟ بائے ایولوشن اَور بائے کریئیشن؟ یا بائبل کہانیوں کی میری کتاب۔ اکتوبر:‏ مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ رسالے۔ جہاں واپسی ملاقات پر دلچسپی دکھائی جاتی ہے وہاں سالانہ چندے کی پیشکش کی جا سکتی ہے۔ نومبر:‏ خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟ یا علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے۔ اگر لوگوں کے پاس یہ اشاعت پہلے ہی سے موجود ہیں تو مینکائنڈز سرچ فار گاڈ یا کوئی اَور پُرانی اشاعت پیش کی جا سکتی ہے۔ دسمبر:‏ عظیم‌ترین انسان جو کبھی ہو گزرا۔ متبادل پیشکش کے طور پر آپ، بائبل کہانیوں کی میری کتاب، دی بائبل—‏گاڈز ورڈ اور مینز؟ یا آپ زمین پر فردوس میں ہمیشہ زندہ رہ سکتے ہیں استعمال کر سکتے ہیں۔‏

▪ جلد ہی پاکستان میں ”‏خدا کا کلام سکھانے والے“‏ کے موضوع پر ڈسٹرکٹ کنونشن منعقد ہونگے۔ لاہور کیلئے اسکی تاریخ نومبر ۹-‏۱۱، ۲۰۰۱ اور کراچی کیلئے دسمبر ۲۸-‏۳۰، ۲۰۰۱ ہے۔ یہ کنونشن اُنہی مقامات پر ہونگے جنہیں ہم پہلے ہی سے استعمال کر رہے ہیں۔ لہٰذا، درج‌ذیل ہدایات پر غور کیجئے تاکہ ہم اس روحانی پروگرام سے مستفید ہو سکیں۔ ہمیں ہال اور اسکی دیکھ‌بھال پر مامور عملے کی قدرافزائی اور عزت کرنی چاہئے۔ ہم اردگرد پڑا ہوا کچرا اُٹھا کر کوڑےدان میں پھینک سکتے ہیں اور جہاں ہم بیٹھتے ہیں وہاں پر صفائی‌ستھرائی کا خاص خیال رکھ سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں آپکا تعاون نہایت قابلِ‌قدر ہوگا۔‏

رہائش:‏ اگر آپ لاہور کے کنونشن پر حاضر ہونا چاہتے ہیں اور آپکو رہائش درکار ہے تو براہِ‌مہربانی ستمبر ۳۰، ۲۰۰۱ تک اپنی درخواست بھیج دیں۔ یہ درخواست کنونشن کمیٹی، مکان نمبر ۳، ۱۶-‏ایچ، گلبرگ III، لاہور ارسال کی جانی چاہئے۔ کراچی میں کنونشن پر حاضر ہونے کے خواہشمند اشخاص کو نومبر ۱۵، ۲۰۰۱ تک درخواست بھیج دینی چاہئے۔ آپکی درخواست کنونشن کمیٹی پی.‏او.‏بکس ۳۸۸۳، کلفٹن، کراچی ارسال کی جانی چاہئے۔ سیکرٹری کو بڑوں اور بچوں کے ناموں کی فہرست تیار کرنی چاہئے۔ اگر آپ اپنی رہائش کا بندوبست خود کر رہے ہیں توپھر اِس سب کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر ہم سب کنونشن کے انتظامات کے سلسلے میں پیش‌کردہ تجاویز پر عمل کرینگے تو اس سے نہ صرف تمام شعبہ‌جات کا کام سہل ہو جائیگا بلکہ ماحول بھی خوشگوار اور پُرامن رہیگا۔‏

▪ بزرگوں کو یاددہانی کرائی جاتی ہے کہ بحال ہونے کی طرف مائل کسی خارج‌شُدہ یا علیٰحدہ ہو جانے والے شخص کیلئے واچ‌ٹاور اپریل ۱۵، ۱۹۹۱ کے صفحہ ۲۱-‏۲۳ کی ہدایات پر عمل کریں۔‏

▪ تمام کلیسیاؤں کے نام اگست ۱، ۲۰۰۱ کے خط میں نئی دستاویزی ویڈیو بعنوان نو بلڈ—‏میڈیسن میٹس دی چیلنج کی ریلیز کا اعلان کِیا گیا تھا۔ یہ ویڈیو خاص طور پر عوام کیلئے تیار کی گئی ہے۔ لہٰذا، گفتگو کے آغاز میں پہل کرنے اور پھر بے‌ایمان بیاہتا ساتھیوں یا رشتہ‌داروں، اساتذہ، ساتھی کارکنوں، ہم‌مکتبوں، ہمسایوں اور بائبل طالبعلموں کیساتھ ملکر یہ ویڈیو دیکھنے سے عمدہ نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ اگر یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد وہ لوگ جو گواہ نہیں ہیں کوئی سوال یا تبصرے کرتے ہیں تو وہ واپسی ملاقات یا بائبل مطالعے کی بنیاد فراہم کر سکتے ہیں۔‏

▪ نئی مطبوعات دستیاب:‏

واچ‌ٹاور پبلیکیشنز انڈیکس ۱۹۸۶-‏۲۰۰۰—‏انگریزی

▪ نئی آڈیوکیسٹس دستیاب:‏

خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟ (‏سنگل کیسٹ)‏‏—‏اُردو

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں