خدمتی اجلاس کا شیڈول
ہفتہ شروع از ستمبر ۱۰
گیت ۸۸
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔
۱۳ منٹ: مقامی ضروریات۔
۲۲ منٹ: ”کیا آپ اپنی خدمت کو پورا کر رہے ہیں؟“a سامعین کیساتھ پیراگراف ۱-۳ پر باتچیت کرنے کے بعد، ستمبر ۱۵ کے مینارِنگہبانی اور اکتوبر ۸ کے جاگو! کو استعمال کرتے ہوئے رسالوں کی دو پیشکشوں کا مختصر مظاہرہ پیش کریں۔ پیراگراف ۴ پر باتچیت کے بعد علم کی کتاب کیساتھ مجوزہ پیشکش کا مظاہرہ کریں۔
گیت ۲۲۲ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از ستمبر ۱۷
گیت ۱۱۳
۱۵ منٹ: مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ۔ بائبل کہانیوں کی میری کتاب کے پہلے صفحے پر موجود نکات استعمال کرتے ہوئے یہ بیان کریں کہ اس مہینے اس کتاب کو کیسے پیش کِیا جا سکتا ہے۔
۱۵ منٹ: گزشتہ سال ہماری کارکردگی کیسی رہی؟ خدمتی نگہبان کے ذریعے تقریر۔ خدمتی سال ۲۰۰۱ کی کلیسیائی رپورٹ کے اہم نکات بیان کریں۔ حاصل ہونے والی کامیابیوں کیلئے سب کو شاباش دیں۔ اجلاسوں پر حاضری، میدانی خدمتگزاری میں باقاعدگی اور بائبل مطالعہ کی کارگزاری کے سلسلے میں کلیسیائی کارکردگی پر غور کرتے ہوئے بہتیری لانے کے سلسلے میں عملی تجاویز کا احاطہ کریں۔ آئندہ سال کیلئے قابلِرسائی نشانے قائم کریں۔
۱۵ منٹ: سوالی بکس۔ ایک تقریر۔ میدانی خدمت کے اجلاس کیلئے کلیسیا کے ہفتہوار شیڈول پر نظرثانی کریں۔ وضاحت کریں کہ تمام حاضرین ان اجلاسوں پر بامقصد باتچیت میں کیسے حصہ لے سکتے ہیں۔ اِن خدمتی انتظامات کی حمایت کرنے کیلئے کلیسیا کی حوصلہافزائی کریں۔
گیت ۲۷ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از ستمبر ۲۴
گیت ۳
۱۵ منٹ: مقامی اعلانات۔ ”رسالوں کی بابت کیا کہیں“ میں پیشکردہ تجاویز کو استعمال کرتے ہوئے اکتوبر ۱ کے مینارِنگہبانی اور اکتوبر ۸ کے جاگو! پر مبنی دو مظاہرے پیش کریں۔
۳۰ منٹ: دُنیاوی چیزوں کی بجائے خدا سے محبت رکھیں۔ (۱-یوح ۲:۱۵-۱۷) گزشتہ خدمتی سال کے دوران منعقد کئے گئے سرکٹ اسمبلی پروگرام پر نظرثانی کرتے ہوئے تقریر اور سامعین سے باتچیت۔ پبلشروں کو کلیدی نکات پر تبصرے کرنے اور اس بات کی وضاحت کرنے کی دعوت دیں کہ اُنہوں نے ذاتی یا خاندانی طور پر ان باتوں کا اطلاق کیسے کِیا جو اُنہوں نے اسمبلی پر سیکھی تھیں۔ (اِن حصوں کو قبلازوقت تفویض کِیا جا سکتا ہے۔) پروگرام کے اِن حصوں کو نمایاں کریں: (۱) ”خدا سے محبت ہمیں اپنی خدمتگزاری میں تحریک دیتی ہے۔“ ایسی محبت ہماری منادی کو متاثر کرنے والے ناخوشگوار احساسات—بزدلی، نااہلی اور انسان کا خوف—سے نپٹنے میں ہماری مدد کرتی ہے۔ (۲) ”یہوواہ سے محبت رکھنے والے بُرائی سے نفرت کرتے ہیں۔“ (م ۹۹ ۱/۱۰ ۲۸-۳۱) خدا کے ساتھ رشتہ برقرار رکھنے کا انحصار ان کاموں سے نفرت کرنے پر ہے جن سے وہ نفرت کرتا ہے اور ان میں نہ صرف ظاہری بلکہ خفیہ بداخلاقی بھی شامل ہے۔ (۳) ”محبت کے عمدہ طریقے کی پیروی کریں۔“ (ڈبلیو ۹۲ ۱۵/۷ ۲۷-۳۰) پہلا کرنتھیوں ۱۳:۴- ۸ ظاہر کرتی ہیں کہ ہم کیوں دوسروں کی ناکاملیتوں کی برداشت کرتے، نفسانفسی اور مقابلہبازی سے گریز کرتے، نقصاندہ فضولگوئی پھیلانے سے محتاط رہتے اور خدا کی تنظیم کے وفادار رہتے ہیں۔ (۴) دُنیاوی چیزیں—ہم انہیں کیسا خیال کرتے ہیں؟“ ہمیں دُنیاوی چیزوں سے محبت نہیں رکھنی چاہئے اور جسمانی خواہشات سے مغلوب ہونے، آنکھوں کی خواہش سے گمراہ ہونے یا زندگی کی شیخی سے باز رہنا چاہئے۔ (۵) ”دُنیا کا حصہ نہ ہونے سے ہم محفوظ رہتے ہیں۔“ دوسرا کرنتھیوں ۶:۱۴- ۱۶ ظاہر کرتی ہیں کہ بعض اعتقادات، رسومات اور افعال ہمیں کیسے خدا کے حضور ناپسندیدہ بنا سکتے ہیں۔ ہمیں ابلیس کے پوشیدہ پھندوں کو سمجھنا اور ان سے بچنا چاہئے۔ (۶) ”خدا سے محبت رکھنے والوں کے لئے الہٰی وعدے۔“ (ڈبلیو ۸۶ ۱۵/۶ ۵، ۶) یہوواہ کی برکت ہماری زندگیوں کو خوشی سے ہمکنار کرتی اور ہمیں روحانی تقویت بخشتی ہے۔—۱-تیم ۶:۱۷-۱۹۔
گیت ۱۸۷ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از اکتوبر ۱
گیت ۱۴
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ ستمبر کی خدمتی رپورٹ ڈالنے کیلئے پبلشروں کو یاددہانی کرائیں۔
۱۵ منٹ: ”سکول میں اپنا گریڈ کیسے بہتر بنایا جا سکتا ہے؟“ ایک بزرگ یا خادم اپنی اہلیہ کے ہمراہ اپنے سکول جانے والے بچے سے باتچیت کرتے ہیں۔ وہ فکرمند ہیں کیونکہ بچے کا گریڈ ظاہر کرتا ہے کہ سکول میں اُس کی کارکردگی زیادہ اچھی نہیں ہے۔ وہ کتاب ینگ پیپل آسک کے باب ۱۸ پر مبنی مضمون ”سکول میں اپنا گریڈ کیسے بہتر بنایا جا سکتا ہے؟“ میں پیشکردہ مشورت پر نظرثانی کرتے ہوئے گفتگو کرتے ہیں کہ بچے کو بہتری لانے کے لئے کیا کرنے کی ضرورت ہے۔ والدین اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ پاک خدمت انجام دینے کے لئے ٹھوس بنیادی تعلیم حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔
۲۰ منٹ: ”کیا یہ منادی کی راہ میں رکاوٹ ہے؟“b بادشاہتی مفادات کو مقدم رکھنے کیلئے ترجیحات قائم کرتے ہوئے دُنیاوی کام میں توازن برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیں۔ کلیسیا کے چند خاندانی سرداروں کو یہ بیان کرنے کی دعوت دیں کہ وہ کیسے اپنے خاندانوں کی روحانی ضروریات کو نظرانداز کئے بغیر انکی مادی ضروریات کو پورا کرنے کے چیلنج کا سامنا کر رہے ہیں۔
گیت ۱۶ اور اختتامی دُعا۔
[Footnotes]
a تمہیدی تبصرہجات کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور پھر سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
b تمہیدی تبصرہجات کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور پھر سوالاًجواباً باتچیت کریں۔