یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 9/‏01 ص.‏ 1
  • کیا آپ اپنی خدمت کو پورا کر رہے ہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کیا آپ اپنی خدمت کو پورا کر رہے ہیں؟‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
  • ملتا جلتا مواد
  • رسالے کی پیشکش تیار کرنے کا طریقہ
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
  • حق پر گواہی دینے والے رسالے پیش کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
  • رسالے کی اپنی ذاتی پیشکش تیار کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • مجوزہ پیشکشیں استعمال کرنے کا طریقہ
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
خدم 9/‏01 ص.‏ 1

کیا آپ اپنی خدمت کو پورا کر رہے ہیں؟‏

۱ اعمال کی کتاب ہمیں بتاتی ہے کہ یسوع کے شاگردوں نے لوگوں کو ”‏بہت سی باتیں جتاجتا کر“‏ اپنی خدمت کو پورا کِیا تھا۔ (‏اعما ۲:‏۴۰؛‏ ۸:‏۲۵؛‏ ۲۸:‏۲۳‏)‏ درحقیقت پولس رسول کا مقصد بھی یہی تھا۔ (‏اعما ۲۰:‏۲۴‏)‏ کیا خوشخبری کے خادم کے طور پر آپکا بھی یہی نصب‌اُلعین نہیں ہے؟ آپ اسے کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟‏

۲ اپنی پیشکش کی تیاری کریں:‏ خدمتگزاری میں مؤثر گواہی دینے کے لئے تیاری ضروری ہے۔ یہ بات بالخصوص رسالوں کی پیشکش کے سلسلے میں سچ ثابت ہوتی ہے کیونکہ نفسِ‌مضمون لگاتار بدلتا رہتا ہے۔ اس سلسلے میں ہمیں بہتر طور پر لیس کرنے کیلئے ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے اس شمارے میں ایک نیا حصہ—‏حالیہ مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ رسالوں کیلئے نمونے کی پیشکشیں—‏متعارف کرایا جا رہا ہے۔ اس میں ہر شمارے سے بہتیرے لوگوں کی دلچسپی اُبھارنے والے کسی موزوں مضمون کو اُجاگر کِیا جائیگا۔ آپ ان مختصر پیشکشوں کو کیسے تیار کر سکتے ہیں؟‏

۳ ایک ایسی پیشکش منتخب کریں جو آپکے خیال میں آپکے علاقے کیلئے نہایت مؤثر ثابت ہوگی۔ نمایاں‌کردہ مضمون کو بغور پڑھیں اور دلچسپی اُبھارنے والے اہم نکات کو نوٹ کر لیں۔ اس رسالے میں سے گفتگو کے مطابق کوئی صحیفہ تلاش کریں جسے آپ صاحبِ‌خانہ کے ساتھ ملکر پڑھ سکتے ہیں۔ اگر موزوں ہو تو آخر میں رسالہ پڑھنے اور یہوواہ کے گواہوں کے عالمگیر کام کیلئے عطیہ دینے کے سلسلے میں حوصلہ‌افزائی کرنے کیلئے چند کلمات کہیں۔ اب اپنی پیشکش کی مشق کریں۔‏

۴ بائبل استعمال کرنے کا منصوبہ بنائیں:‏ اچھی منصوبہ‌سازی سے اکثر ایک صحیفہ اپنی پیشکش میں شامل کِیا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، کئی مسیحی علاقوں میں تجربہ‌کار پبلشروں کو بائبل ہاتھ میں لئے ہوئے دروازے پر جا کر صاحبِ‌خانہ کو سلام کرنے کے بعد کچھ یوں کہنے سے کامیابی حاصل ہو رہی ہے:‏

▪ ”‏ہم لوگوں سے پوچھ رہے ہیں کہ آیا وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں .‏ .‏ .‏“‏ پیدایش ۱:‏۱ پڑھیں اور پھر پوچھیں:‏ ”‏کیا آپ اس بیان سے متفق ہیں؟“‏ اگر صاحبِ‌خانہ ہاں میں جواب دے تو پھر کہیں:‏ ”‏مَیں بھی اس سے متفق ہوں۔ تاہم، آپ کے خیال میں اگر خدا نے تمام چیزیں پیدا کی ہیں تو کیا وہ بُرائی کے لئے بھی ذمہ‌دار ہے؟“‏ اس شخص کا جواب سننے کے بعد واعظ ۷:‏۲۹ پڑھیں۔ علم کی کتاب صفحہ ۷۱ پر کھولیں اور پیراگراف ۲ پڑھیں۔ اُس شخص کی یہ کتاب پڑھنے کے لئے حوصلہ‌افزائی کریں۔‏

۵ دلچسپی رکھنے والوں کے ساتھ واپسی ملاقات کریں:‏ اگر آپ دلچسپی رکھنے والوں کے ساتھ واپسی ملاقات نہیں کرتے تو آپ اپنی خدمت کو پوری طرح انجام نہیں دے سکتے۔ اگر آپ اچھی گفتگو کرنے کے قابل ہوئے ہیں تو رسالے یا دیگر مطبوعات پیش کرنے سے قطع‌نظر اُس شخص کا نام اور پتا ضرور نوٹ کریں۔ جلدازجلد واپسی ملاقات کرنے سے اُس شخص کی دلچسپی اُبھارنے کیلئے مستعدی سے کام لیں۔ بائبل مطالعے کی پیشکش ضرور کریں۔‏

۶ پہلی صدی کے مسیحی جانتے تھے کہ یسوع نے انہیں ’‏مکمل گواہی دینے‘‏ کا حکم دیا تھا۔ (‏اعما ۱۰:‏۴۲‏)‏ اس حکم کا اطلاق ہم پر بھی ہوتا ہے کیونکہ یہی واحد طریقہ ہے جس سے ہم شاگرد بنا سکتے ہیں۔ (‏متی ۲۸:‏۱۹، ۲۰‏)‏ ہمیں اپنی خدمت کو پورا کرنے کی بھرپور کوشش کرنی چاہئے۔—‏۲-‏تیم ۴:‏۵‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں