خدمتی اجلاس کا شیڈول
ہفتہ شروع از اگست ۱۳
گیت ۳
۱۳ منٹ: مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔ سب کی حوصلہافزائی کریں کہ اگست ۲۷ کے ہفتہ کے خدمتی اجلاس کے دوران زیرِغور آنے والے حصے کی تیاری کے لئے ویڈیو دی نیو ورلڈ سوسائٹی اِن ایکشن کو دیکھیں۔
۱۷ منٹ: ”کیا آپ زیادہ کام کرنا چاہتے ہیں؟“a اپنے علاقے میں غیرملکی زبان بولنے والے لوگوں کو گواہی دینے کے سلسلے میں تجاویز کو شامل کریں۔ جون ۱۵، ۱۹۹۷ کے واچٹاور کے صفحہ ۲۶-۲۹ پر مختصراً تبصرہ کریں۔
۱۵ منٹ: ”تفریح کو اُس کی جگہ پر رکھیں۔“ کتابی مطالعہ کا کنڈکٹر مطالعہ کے بعد ایک شادیشُدہ جوڑے سے باتچیت کرتا ہے۔ وہ مشفقانہ طریقے سے اُنکی توجہ میں لاتا ہے کہ حال ہی میں وہ میدانی خدمت یا ہفتے کے آخر پر اجلاسوں پر نظر نہیں آئے۔ جوڑا بیان کرتا ہے کہ چھٹیوں اور موسمِگرما کی کارگزاریوں نے اُنہیں مصروف رکھا ہے۔ بزرگ مضمون کے خاص نکات پر نظرثانی کرتے ہوئے جوڑے کی مدد کرتا ہے کہ اُنہیں روحانی چیزوں کو ہمیشہ پہلے درجے پر رکھنا چاہئے۔ وہ اس یاددہانی کیلئے قدردانی کا اظہار کرتے ہیں۔ وہ مستقبل میں اہم ترجیحات قائم کرنے پر متفق ہیں۔—دیکھیں اکتوبر ۱، ۲۰۰۰ مینارِنگہبانی، صفحہ۱۹، ۲۰۔
گیت ۸۸ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از اگست ۲۰
گیت ۳۳
۸ منٹ: مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ۔
۱۵ منٹ: ”آپ ’تماشا ٹھہرے‘!“b مقامی طور پر ایسے واقعات کا ذکر کریں جب لوگ یہوواہ کے گواہوں کے کام اور اخلاق کے بارے میں تعریف کرتے ہیں۔—دیکھیں مینارِنگہبانی مارچ ۱۵، ۱۹۹۸، صفحہ ۱۰ اور جنوری ۱۹۹۹،۱۵، صفحہ ۳۲۔
۲۲ منٹ: ”اچھے آدابواطوار—خدا کے لوگوں کا خاصہ ہیں۔“ بزرگ پیراگراف ۱-۵ پر پانچ منٹ کی تقریر پیش کرتا ہے۔ اس کے بعد وہ باقی مضمون میں یاددہانیوں پر پلیٹفارم سے کسی دوسرے بزرگ یا خادم کیساتھ باتچیت کرتا ہے۔ وہ باتچیت کرتے ہیں کہ کیسے لاپروا عادات پر قابو پایا جا سکتا ہے جو اجلاسوں پر حاضر ہونے میں رکاوٹ اور ان سے فائدہ اُٹھانے سے ہمیں روک سکتی ہیں۔ وہ اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ہماری رفاقت دوسروں کیلئے حقیقی حوصلہافزائی کا باعث بنتی ہے جب دوسروں کے مفادات کیلئے پاسولحاظ دکھایا جاتا ہے۔—فل ۲:۴۔
گیت ۵۷ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از اگست ۲۷
گیت ۴۱
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ تمام پبلشروں کو اگست کی خدمتی رپورٹ ڈالنے کی یاددہانی کرائیں۔ ستمبر کے دوران خدمتگزاری میں کریئیشن بُک پیش کرنے کے سلسلے میں ایک دو تجاویز پیش کریں۔—مثالیں دیکھیں ہماری بادشاہتی خدمتگزاری، ستمبر ۱۹۹۶، صفحہ ۹ اور جون ۱۹۹۵، صفحہ ۶۔
۱۵ منٹ: ”کنگڈم ہال کے لئے قدردانی۔ دکھانا“c کنگڈم ہالز کے لئے قدردانی کو بڑھانے میں مدد دینے والے عملی طریقوں پر روشنی ڈالیں۔ اگر وقت اجازت دے تو ہماری بادشاہتی خدمتگزاری، ستمبر ۱۹۹۹، صفحہ ۳-۶ میں دئے گئے تجربات بیان کریں۔
۲۰ منٹ: ”دی نیو ورلڈ سوسائٹی ان ایکشن“ ویڈیو پر ایک تاریخی نظر۔ سامعین سے باتچیت اور انٹرویوز۔ سوالات پر باتچیت کرنے کے بعد کسی ایسے شخص کا انٹرویو لیں جس نے اصلی فلم کو دیکھا ہے یا جو ۱۹۵۰ کے دہے میں منعقد ہونے والے بینالاقوامی کنونشنوں پر حاضر ہوئے تھے۔ اُنہیں ایسے واقعات، روحانی اثر اور اس اعتقاد کا اظہار کرنے کا موقع دیں کہ یہ واقعی یہوواہ کی تنظیم ہے۔ اکتوبر میں ہم ویڈیو یونائیٹڈ بائے ڈیوائن ٹیچنگ پر نظرثانی کرینگے۔
گیت ۴ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از ستمبر ۳
گیت ۸۸
۸ منٹ: مقامی اعلانات۔
۱۷ منٹ: ”مسیحی رفاقت کتنی اہم ہے؟“d جنوری ۱۵، ۱۹۹۶ واچٹاور صفحہ ۲۲ پر ذیلی عنوان ”کلیسیا کے ذریعے“ کے تحت تبصرہجات کو شامل کریں۔
۲۰ منٹ: اگر کوئی یہ کہتا ہے۔ باتچیت اور مظاہرے۔ خدمتگزاری میں جب لوگ کوئی غیرمتوقع بات کہتے یا سوال پوچھتے ہیں تو ہمیں موضوع کو تبدیل کر دینے یا باتچیت کو ختم کر دینے کی بجائے جواب دینے کی بھرپور کوشش کرنی چاہئے۔ اس سلسلے میں ریزننگ بُک بڑی کارگر ثابت ہوتی ہے۔ چند عام بیانات کو واضح کریں اور پبلشروں سے ریزننگ بُک میں سے بیانات کو استعمال کرتے ہوئے ردِعمل ظاہر کرنے کا مظاہرہ کرائیں۔ مثال کے طور پر: ’مَیں خدا پر ایمان نہیں رکھتا۔‘ (صفحہ۱۵۰، ۱۵۱) ’آپ علاقے کے فلاحی کاموں میں حصہ کیوں نہیں لیتے؟‘ (صفحہ۲۰۷، ۲۰۸) ’اِس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کا تعلق کس چرچ سے ہے۔‘ (صفحہ ۳۳۲) خدمتگزاری میں کسی بھی غیرمتوقع صورتحال سے نپٹنے کے لئے ریزننگ بُک سے اِن معلومات کو استعمال کرنے کیلئے سب کی حوصلہافزائی کریں۔
گیت ۱۲۰ اور اختتامی دُعا۔
[Footnotes]
a تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
b تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
c تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
d تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔