یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 6/‏01 ص.‏ 2-‏15
  • خدمتی اجلاس کا شیڈول

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدمتی اجلاس کا شیڈول
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
  • ذیلی عنوان
  • ہفتہ شروع از جون ۱۱
  • ہفتہ شروع از جون ۱۸
  • ہفتہ شروع از جون ۲۵
  • ہفتہ شروع از جولائی ۲
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
خدم 6/‏01 ص.‏ 2-‏15

خدمتی اجلاس کا شیڈول

ہفتہ شروع از جون ۱۱

گیت ۳

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔ جون ۲۵ کے ہفتے میں آنے والے خدمتی اجلاس پر بات‌چیت کی تیاری کیلئے ویڈیو جیہوواز وِٹنسز سٹینڈ فرم اگینسٹ نازی اسالٹ دیکھنے کیلئے سب کی حوصلہ‌افزائی کریں۔‏

۱۵ منٹ:‏ ’‏”‏نیک کام“‏ کرتے رہیں۔‘‏ ایک بزرگ حوصلہ‌افزا صحیفائی تقریر پیش کرتا ہے۔‏

۲۰ منٹ:‏ ”‏اپنے طالبعلم کے دل تک پہنچیں۔“‏a یہوواہ اور یسوع کے لئے اپنے دلوں میں ایمان اور محبت پیدا کرنے کے سلسلے میں نئے لوگوں کی مدد کے لئے عملی تجاویز پیش کریں۔ جولائی ۱۵، ۱۹۹۹ کے مینارِنگہبانی، صفحہ ۱۴، پیراگراف ۱۸-‏۲۰ سے کلیدی نکات استعمال کریں۔‏

گیت ۱۶ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از جون ۱۸

گیت ۴

۵ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ۔‏

۱۰ منٹ:‏ امکانی قاطع‌گفتگو کو جواب دینا۔ سامعین سے بات‌چیت۔ کتابچہ بائبل مباحثے شروع کرنے اور جاری رکھنے کا طریقہ میں صفحہ ۸،۷ پر ”‏شرح“‏ کا اعادہ کریں۔ صفحہ ۸-‏۱۲ سے چند اعتراضات منتخب کریں جو اکثر آپکے علاقے میں اُٹھائے جاتے ہیں۔ سامعین کو بیان کرنے دیں کہ کونسے جوابات ان کیلئے مؤثر ثابت ہوئے ہیں اور کیوں۔‏

۳۰ منٹ:‏ ”‏کیا آپ خود کو دستیاب رکھ سکتے ہیں؟“‏ پیراگراف ۱۳ اور ۱۸ تا ۲۴ پر مشتمل تیارشُدہ سوالات پر سامعین کے تبصرہ‌جات کیساتھ حوصلہ‌افزا تقریر۔ والدین کی حوصلہ‌افزائی کریں کہ اُنہیں زندگی‌بھر کے لئے بیت‌ایل خدمت اختیار کرنے کے سلسلے میں اپنے بچوں کی مدد کرنی چاہئے۔ اگرچہ پاکستان میں بیت‌ایل چھوٹا ہے اور یہاں پر تفویضات محدود ہیں توبھی نوجوانوں کے لئے اسے اپنا نصب‌العین بنانا اچھا ہوگا۔ خاندانوں سے اپنے خاندانی مطالعے میں اِس ضمیمے کا مطالعہ کرنے کی سفارش کریں۔‏

گیت ۲۷ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از جون ۲۵

گیت ۵۱

۱۵ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ جولائی اور اگست کے لئے لٹریچر کی پیشکش پر نظرثانی کریں۔ کلیسیا کے سٹاک میں موجود دو بروشر نمایاں کریں۔ خوب تیارشُدہ مظاہروں سے ظاہر کریں کہ انہیں خدمتگزاری میں کیسے پیش کِیا جا سکتا ہے۔ مجوزہ پیشکشوں کے لئے ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے جولائی اور اگست ۱۹۹۵ سے ۱۹۹۸ کے شماروں کے آخری صفحات دیکھیں۔‏

۳۰ منٹ:‏ ”‏مَیں ثابت‌قدم رہا ہوں اور رہوں گا!‏“‏ پیراگراف ۲ میں درج سوالات کے ساتھ سٹینڈ فرم ویڈیو پر سامعین سے بات‌چیت۔ اس کے بعد پیراگراف ۳، ۴ پر غور کریں۔ نومبر ۲۲، ۱۹۹۹ کے اویک!‏ میں صفحہ ۳۱ پر دئے گئے تجربے کے ساتھ اختتام کریں۔ ہم اگست میں ویڈیو دی نیو ورلڈ سوسائٹی اِن ایکشن پر گفتگو کریں گے۔‏

گیت ۲۹ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از جولائی ۲

گیت ۸۱

۱۳ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ پبلشروں کو جون کی میدانی خدمت کی رپورٹ ڈالنا یاد کرائیں۔ ”‏تھیوکریٹک منسٹری سکول سے فائدہ اُٹھائیں۔“‏ اس بکس کا اعادہ کریں اور ہر ہفتے تھیوکریٹک منسٹری سکول کے لئے فنِ‌تقریروتعلیم کو بہتر بنانا کتابچہ ساتھ لیکر آنے کے لئے سب کی حوصلہ‌افزائی کریں۔‏

۱۵ منٹ:‏ نوجوانوں—‏اپنے پیشے کے انتخاب میں دانشمند بنو۔ یہ تین خدمتی اجلاسوں پر پیش کئے جانے والے حصوں میں سے پہلا حصہ ہے جو ضمنی تعلیم کے متعلق صحیفائی اصولوں کا احاطہ کرے گا۔ بعض مسیحی نوجوان دُنیاوی پیشوں کی جستجو میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں جس کا ان کی روحانیت پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔ یہ حصہ والدین اور ان کے نوجوان بیٹے یا بیٹی کے مابین بات‌چیت پر مشتمل ہے۔ ایک نوجوان زندگی کے ایک ایسے موڑ پر کھڑا ہے جہاں مستقبل کے نشانوں کی بابت سنجیدہ فیصلہ کرنا ضروری ہے۔ اگرچہ بعض نوجوان مالی مفاد، شہرت یا پُرآسائش زندگی سے لطف‌اندوز ہونا چاہتے ہیں توبھی خاندان مشورت کے لئے بائبل کا جائزہ لیتا ہے۔ (‏ینگ پیپل آسک، صفحہ ۱۷۵،۱۷۴؛ مینارِنگہبانی، ستمبر ۱۹۹۷، صفحہ ۱۵، ۱۶، پیراگراف ۱۲-‏۱۶ اور مینارِنگہبانی، ستمبر ۱، ۱۹۹۹، صفحہ ۱۹-‏۲۱، پیراگراف ۱-‏۳ اور ۵، ۶ پڑھیں۔)‏ نوجوان قائل ہو جاتا ہے کہ ایسی روش اختیار کرنا دانشمندی کی بات ہے جو بادشاہتی مفادات کو فروغ دینے والے تھیوکریٹک نشانوں کو حاصل کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔‏

۱۷ منٹ:‏ ”‏اپنے علاقے میں مستعدی کیساتھ بہرے لوگوں کی تلاش کریں۔“‏b سب کی حوصلہ‌افزائی کریں کہ وہ بہرے لوگوں کی ضروریات سے واقف ہوں اور اگر ممکن ہو تو اُنہیں اشاروں کی زبان کی ویڈیوز بھی فراہم کرنے کی کوشش کریں۔‏

گیت ۱۳۵ اور اختتامی دُعا۔‏

‎[Footnotes]‎

a تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور پھر سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

b تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور پھر سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں