اپنے علاقے میں مستعدی کیساتھ بہرے لوگوں کی تلاش کریں
۱ یہوواہ سب کو یہ دعوت دے رہا ہے: ”آ۔ اور جو کوئی چاہے آبِحیات مُفت لے۔“ (مکا ۲۲:۱۷) اس دعوت کو قبول کرنے والوں میں بہتیرے بہرے لوگ بھی شامل ہیں۔ نتیجتاً، گزشتہ ۱۳ سالوں کے دوران، صرف ریاستہائےمتحدہ کی برانچ میں اشاروں کی زبان کی ۲۷ کلیسیائیں اور تقریباً ۴۳ گروپ تشکیل دئے گئے ہیں۔ پاکستان میں بھی بہت سے بہرے اور کمزور قوتِسماعت والے اشخاص موجود ہیں جنہیں تلاش کرکے گواہی دینے کی ضرورت ہے۔
۲ آپ کیسے مدد کر سکتے ہیں؟ عوامی جگہوں پر کیا آپ نے لوگوں کو اشاروں کی زبان استعمال کرتے دیکھا ہے؟ کیا آپ اپنی جائےملازمت یا سکول میں کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جس کے خاندان میں کوئی بہرہ ہے؟ روزمرّہ کی کارگزاریوں میں بہرے اشخاص کی تلاش میں مستعد رہیں۔ لیکن آپ اُن تک بادشاہتی گواہی پہنچانے کا یقین کیسے کر سکتے ہیں؟
۳ اگر آپ کے علاقے میں بہرے لوگوں کو روحانی مدد فراہم کرنے والا کوئی نہیں تو کیا کِیا جا سکتا ہے؟ آپ کیسے مدد کر سکتے ہیں؟ کیوں نہ واپسی ملاقات کی جائے اور خاندان میں کسی ایسے فرد سے بات کی جائے جو سن سکتا ہے؟ بہرے شخص کی دلچسپی بڑھانے کے لئے اشاروں کی زبان میں ویڈیو دکھانے کی پیشکش کریں۔ بعض پبلشروں نے بہرے لوگوں سے مؤثر رابطہ کرنے کے لئے اشاروں کی برطانوی زبان سیکھی ہے۔ (اعما ۱۶:۹، ۱۰) تقاضا بروشر اشاروں کی برطانوی زبان میں ویڈیو پر دستیاب ہے۔ اس ہتھیار کی مدد سے بائبل مطالعے کرانا پہلے ہی بہتیرے مثبت نتائج کا باعث بنا ہے۔
۴ اپنے علاقے میں بہرے لوگوں کی تلاش کرنے میں مستعد رہنے سے، آپ اُنہیں بھی آبِحیات مُفت لینے کے مواقع فراہم کر سکتے ہیں۔—متی ۱۰:۱۱۔