”سب کیساتھ نیکی کریں“
۱ ”خدا کے کلام کی پوری پوری منادی“ کریں اور ”اچھے کاموں میں دولتمند بنیں“ فروری اور مارچ ۲۰۰۲ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے ضمیموں کے یہ عنوان تھے۔ (کل ۱:۲۵؛ ۱-تیم ۶:۱۸) ان شماروں میں دلچسپی رکھنے والے اُن لوگوں کی جو میموریل پر حاضر ہوئے تھے مدد کرنے، کلیسیا میں پھر سے سرگرم ہونے کیلئے سُست اشخاص کی مدد کرنے اور خوشخبری شروع کرنے کیلئے اپنے بچوں اور لائق بائبل طالبعلموں کی مدد کرنے کیلئے اضافی کوشش کرنے کی حوصلہافزائی کی گئی تھی۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم نے اپنی اچھی کوششوں کی بدولت کسی حد تک کامیابی سے استفادہ کِیا ہے۔ اب ”جہاں تک موقع ملے سب کے ساتھ نیکی [کرتے رہیں]۔“—گل ۶:۱۰۔
۲ اُنہیں دوبارہ حاضر ہونے کی دعوت دیں: پوری دُنیا میں، لاکھوں لوگ جو خوشخبری کے مُناد نہیں ہیں ہر سال میموریل پر حاضر ہوتے ہیں۔ ان لوگوں کی موجودگی کسی حد تک دلچسپی کو ظاہر کرتی ہے لہٰذا ہمیں ان اشخاص کو تحریک دینے کیلئے کیا کرنا ہوگا جو ’ایماندار‘ بننے کیلئے ”ہمیشہ کی زندگی کیلئے مقرر کئے گئے“ ہیں؟ (اعما ۱۳:۴۸) ان کی ممکنہ طور پر جلدازجلد کلیسیائی اجلاسوں پر واپس آنے کی حوصلہافزائی کریں۔
۳ کیوں نہ ایک دلچسپی رکھنے والے شخص کو بائبل کہانیوں کی میری کتاب سے بائبل سرگزشتوں پر مبنی دلچسپ باتچیت سے استفادہ کرنے کیلئے کلیسیائی کتابی مطالعے پر حاضر ہونے کی دعوت دیں؟ اگر تھیوکریٹک منسٹری سکول میں آپ کی تقریر ہے تو آپ ایسے شخص کو اپنی تقریر سننے کیلئے دعوت دے سکتے ہیں جو آپکا رشتہدار یا واقفکار ہے۔ اسے عوامی تقاریر کے عنوان سے مطلع کریں جنہیں آنے والے ہفتوں میں پیش کیا جائے گا۔ (انفارمیشن بورڈ پر تازہترین شیڈول لگا دینا چاہئے۔) اس شخص میں یہوواہ کی پرستش کرنے کی خواہش کو بیدار کرنے کیلئے کسی بھی ایسے موقع کی تلاش میں رہیں۔ اِسی طرح سے، اگر وہ کلیسیا میں کسی شخص کیساتھ بائبل کا مطالعہ نہیں کر رہا تو آپ اسے مطالعہ کی پیشکش کر سکتے ہیں۔
۴ سُست پڑ جانے والے شخص کی حوصلہافزائی کریں: میموریل پر حاضر ہونے والوں کی ایک بڑی تعداد پہلے ہی خود کو یہوواہ کے لئے مخصوص کر چکی ہے۔ تاہم، کسی مقام پر انہوں نے خوشخبری کی منادی کرنا بند کر دی۔ پس پولس ہمیں تاکید کرتا ہے کہ ”جہاں تک موقع ملے . . . نیکی کریں خاصکر اہل ایمان کے ساتھ۔“ (گل ۶:۱۰) تاہم، سُست پڑ جانے والے اشخاص کی بابت ہماری فکرمندی اوّل درجے پر ہونی چاہئے۔
۵ شاید بعض نے ایک مرتبہ پھر منادی میں حصہ لینے کیلئے پہلے ہی سے بزرگوں اور دیگر اشخاص کی طرف سے کی جانے والی حوصلہافزائی کیلئے جوابیعمل دکھایا ہے۔ اگر آپ کو بزرگوں نے مقرر کِیا ہے کہ دوبارہ سرگرم بننے والے پبلشروں کیساتھ کام کریں تو اس بات سے آگاہ رہیں کہ یہوواہ اور میدانی خدمت کیلئے آپ کی اپنی محبت اس شخص میں اعتماد کو مضبوط کریگی۔ اس پر ظاہر کریں کہ آپ خدمتگزاری کے مختلف حلقوں میں شرکت کرتے ہیں اس طرح وہ اس سے خوشی حاصل کرتے ہوئے منادی کے کام میں قائم اور یہوواہ کی برکات کا تجربہ کر سکتا ہے۔
۶ نئے پبلشروں کو اچھا آغاز دیں: جب نئی دلچسپی لینے والی ایک خاتون نے اس بات کو پہچانا کہ اس نے خدا کی حقیقی تنظیم کو پا لیا ہے تو وہ فوری طور پر خدمت کرنا چاہتی تھی۔ جب اُس نے جان لیا کہ خدا کی خدمت شروع کرنے کیلئے کیا تقاضا کِیا جاتا ہے تو اُس نے کہا: ”مَیں فوراً سے اسے شروع کرنا چاہتی ہوں۔“ اگر کوئی شخص جس سے آپ بائبل کا مطالعہ کرتے رہے ہیں اس وقت اسے میدانی خدمت میں شرکت کرنے کی اجازت مل جاتی ہے تو ”فوراً سے اسے شروع کرنے“ کی ضرورت کو دیکھنے میں اس کی مدد کریں تاکہ نیا پبلشر اچھا آغاز کر سکے۔ تیاری کرنے اور ہر ہفتے میدانی خدمتگزاری میں باقاعدہ شرکت کرنے کا ایک معمول بنانے کیلئے اس کی مدد کریں۔
۷ اگر نیا غیربپتسمہیافتہ پبلشر بننے والا شخص آپ کا اپنا بچہ ہے تو اس کی عمر اور صلاحیت کے مطابق ترقی کرنے کیلئے اس کی مدد کریں۔ آپ کی طرف سے دی جانے والی تھوڑی سی مدد کے باعث وہ کسی کیساتھ باتچیت کر سکتا ہے یا بائبل سے کوئی حوالہ پڑھنے اور لٹریچر پیش کرنے سے آپ کو حیران کر سکتا ہے۔ جب میدانی خدمت میں اسے جوابیعمل دکھانے والا ایک شخص مل جاتا ہے تو واپسی ملاقات کرنے اور دلچسپی کی پیروی کرنے کیلئے اس کی تربیت کریں۔
۸ اپنی خدمتگزاری کو بڑھائیں: کیا آپ کے حالات آپ کو یادگار کے موسم کے بعد بھی بشارتی کام میں اپنی خدمت کو بڑھانے کی اجازت دیتے ہیں؟ عام طور پر آپ خدمت میں جو وقت صرف کرتے ہیں کیا آپ اُس میں ہر ہفتے ایک یا دو گھنٹے کا اضافہ کر سکتے ہیں؟ کیا آپ کیلنڈر پر نگاہ دوڑاتے ہیں کہ آپ دوبارہ امدادی پائنیر خدمت کب کر سکتے ہیں؟ یا کیا آپ کُلوقتی خدمت میں شامل ہونے کیلئے اپنے طرزِزندگی کو ترتیب کر سکتے ہیں؟ خدمتگزاری میں ہم جو بھی کوشش کرتے ہیں وہ کسی شخص کے سچائی کو قبول کرنے کا باعث بن سکتی ہے! (اعما ۸:۲۶-۳۹) جب ہم آنے والے دنوں کی بابت سوچتے ہیں تو ہمیں ”ہر وقت نیکی کرنے کے درپے“ رہنا چاہئے۔ ”آپس میں بھی اور سب سے۔“—۱-تھس ۵:۱۵۔
[Box on page 3]
مدد کرنا جاری رکھیں:
□✔ یادگار پر حاضر ہونے والے اشخاص کی
□✔ ازسرِنو سرگرم ہونے والے پبلشروں کی
□✔ نئے غیربپتسمہیافتہ پبلشروں کی