یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 3/‏01 ص.‏ 2
  • خدمتی اجلاس کا شیڈول

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدمتی اجلاس کا شیڈول
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
  • ذیلی عنوان
  • ہفتہ شروع از مارچ ۱۲
  • ہفتہ شروع از مارچ ۱۹
  • ہفتہ شروع از مارچ ۲۶
  • ہفتہ شروع از اپریل ۲
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
خدم 3/‏01 ص.‏ 2

خدمتی اجلاس کا شیڈول

ہفتہ شروع از مارچ ۱۲

گیت ۴

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔‏

۱۵ منٹ:‏ مقامی ضروریات۔‏

۲۰ منٹ:‏ ”‏اپریل—‏’‏محنت اور جانفشانی‘‏ کرنے کا وقت۔“‏ (‏پیراگراف ۱-‏۱۳)‏ یہ حصہ صدارتی نگہبان پیش کرتا ہے۔ اس بات پر گفتگو کہ ہم اپریل میں کیا کرنا چاہتے ہیں۔ کلیسیا کے ہر فرد کی حوصلہ‌افزائی کریں کہ اس مہینے میں خدمتگزاری میں ۱۰۰ فیصد شرکت کرنے کے نشانے کو حاصل کرنے کیلئے حتی‌المقدور کوشش کریں۔‏

گیت ۵۵ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از مارچ ۱۹

گیت ۲۸

۸ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ۔‏

۱۵ منٹ:‏ ”‏گورننگ باڈی کی طرف سے خط۔“‏ ایک تقریر۔ واضح کریں کہ یہ خط ائیربُک ۲۰۰۱ میں شائع ہوا ہے۔ خوش رہنے اور اعتماد کیساتھ مستقبل کا سامنا کرنے کے سلسلے میں گورننگ باڈی کی حوصلہ‌افزائی کو اُجاگر کریں۔‏

۲۲ منٹ:‏ ”‏اپریل—‏’‏محنت اور جانفشانی‘‏ کرنے کا وقت۔“‏ (‏پیراگراف ۱۴-‏۳۰)‏ یہ حصہ خدمتی نگہبان پیش کرتا ہے۔ منتخب سوال‌وجواب کیساتھ تقریر۔ سب کو اپریل کے دوران خدمتگزاری میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کیلئے عملی شیڈول بنانا چاہئے۔ اس مہینے کے دوران اجلاس برائے میدانی خدمت کیلئے ترتیب دئے گئے مکمل شیڈول کو نمایاں کریں۔ جن لوگوں کیلئے امدادی پائنیر خدمت کرنا ممکن ہے اُنکی حوصلہ‌افزائی کریں کہ وہ اجلاس کے بعد اس کیلئے درخواست فارم حاصل کریں۔‏

گیت ۱۶۹ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از مارچ ۲۶

گیت ۳

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ اس بات کی وضاحت کریں کہ اپریل میں امدادی پائنیر خدمت کرنے کیلئے درخواست دینے میں ابھی دیر نہیں ہوئی ہے۔ روزبروز کتابِ‌مُقدس کی تحقیق کرنا—‏۲۰۰۱ میں، اپریل ۳-‏۸ کے شیڈول کے مطابق میموریل بائبل پڑھائی کرنے کیلئے سب کی حوصلہ‌افزائی کریں۔ اعلان کریں کہ میموریل کے ہفتے والا مینارِنگہبانی کا مطالعہ کب ہوگا۔ اس اتوار اپریل ۱ کو پیش کی جانے والی خاص عوامی تقریر بعنوان ”‏کون بچ سکتا ہے؟“‏ کو نہ بھولیں۔ اپریل کا اچھا آغاز کرنے کیلئے اس دن خدمتگزاری میں حصہ لینے کیلئے سب کو تاکید کریں۔‏

۲۰ منٹ:‏ ”‏ہم سب کو یہوواہ اور اسکے بیٹے کی عزت کرنی چاہئے۔“‏ بزرگ کے ذریعے صحائف پر مبنی مؤثر تقریر۔ اپریل کیلئے جس خاص کارگزاری کی منصوبہ‌سازی کی گئی ہے اُس میں بھرپور حصہ لینے اور لوگوں کو میموریل کیلئے دعوت دینے کی خاطر اضافی کوشش کرنے کیلئے سب کی حوصلہ‌افزائی کریں۔‏

۱۵ منٹ:‏ رسالوں کی پیشکش کیلئے تیاری کرنا۔ ہم اپریل کے دوران مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ پیش کریں گے۔ اکتوبر ۱۹۹۶ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے صفحہ ۸، پیراگراف ۳ اور ۱۰ کا اعادہ کریں۔ (‏۱)‏ کوئی مضمون، (‏۲)‏ گفتگو کیلئے ایک مناسب نکتہ، (‏۳)‏ دلچسپی اُبھارنے والا کوئی سوال اور (‏۴)‏ تمام حالیہ رسالوں کو مؤثر طور پر پیش کرنے کیلئے کوئی موزوں صحیفہ نمایاں کریں۔ دلچسپی ظاہر کرنے والے لوگوں کیساتھ بائبل مطالعے شروع کرنے کیلئے تقاضا بروشر یا علم کی کتاب استعمال کرنے کی کوشش کریں۔ اختتام پر خوب تیارکردہ مظاہرے سے یہ ظاہر کریں کہ کیسے پہلی ملاقات پر ایسا کِیا جا سکتا ہے۔‏

گیت ۱۹۵ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از اپریل ۲

گیت ۲۹

۹ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ تمام پبلشروں کو مارچ کے مہینے کی میدانی خدمت کی رپورٹ ڈالنے کے لئے یاددہانی کرائیں۔ ”‏میموریل کے لئے یاددہانیاں“‏ پر نظرثانی کریں۔‏

۱۸ منٹ:‏ ”‏محبت ہمیں منادی کرنے کی تحریک دیتی ہے۔“‏a مضمون میں درج صحائف پر روشنی ڈالیں۔ انسائٹ، جِلد ۲، صفحہ ۶۷۳، پیراگراف ۱ میں پیش‌کردہ خیالات شامل کریں۔ کئی سال سے سرگرم رہنے والے ایک پبلشر کو یہ بیان کرنے کی دعوت دیں کہ خدا کیلئے محبت نے اُسے منادی کے کام میں ثابت‌قدم رہنے کی کیسے تحریک دی ہے۔ اپریل اور اُسکے بعد آنے والے ہر مہینے میں منادی کے کام میں حصہ لینے کیلئے تمام پبلشروں کی حوصلہ‌افزائی کریں۔‏

۱۸ منٹ:‏ ”‏اجلاسوں پر حاضر ہونے کیلئے دوسروں کی مدد کریں۔“‏b جون ۱۹۹۶ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے ضمیمے کے پیراگراف ۱۴-‏۱۶ بائبل طالبعلموں کی تنظیم کی جانب راہنمائی کرنے کے لئے اضافی تجاویز پیش کرتے ہیں۔ ظاہر کریں کہ شروع ہی سے اجلاسوں پر حاضر ہونے کے سلسلے میں حوصلہ‌افزائی کرنے کے لئے تقاضا بروشر (‏سبق ۵، پیراگراف ۷)‏ اور علم کی کتاب (‏۵ باب، پیراگراف ۲۲)‏ کو کیسے استعمال کِیا جا سکتا ہے۔ اسے ظاہر کرنے کے لئے ایک لائق پبلشر سے اچھی طرح تیارکردہ مظاہرہ کرائیں جو پُرتپاک طریقے سے ایک طالبعلم کی اجلاسوں پر حاضر ہونے کی بابت سنجیدگی سے سوچنے کے لئے حوصلہ‌افزائی کرتا ہے۔‏

گیت ۱۳۵ اور اختتامی دُعا۔‏

‎[Footnotes]‎

a تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور پھر سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

b تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور پھر سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں