ہم سب کو یہوواہ اور اُسکے بیٹے کی عزت کرنی چاہئے
اپریل ۸ کو میموریل پر حاضر ہونے والے کیسے پوری طرح فائدہ اُٹھا سکتے ہیں
۱ آج کون خاص عزت کے لائق ہیں؟ دُنیا کامرانیوں کے حامل اشخاص کی بڑی قدر کرتی ہے۔ تاہم، بیشتر معاملات میں، انکے کام جلد ہی بھلا دئے جاتے ہیں۔ مگر نوعِانسان کو حقیقی فائدہ پہنچانے والے کاموں کی بابت کیا ہے؟ جب ہم اپریل ۸، ۲۰۰۱ کو غروبِآفتاب کے بعد خداوند کے عشائیے کی تقریب منائینگے تو اس کے دوران عظیم فوائد پر خصوصی توجہ دینگے۔
۲ کون سب سے زیادہ عزت کے لائق ہے؟ بائبل جواب دیتی ہے: ”اَے . . . [یہوواہ] تُو ہی تمجید اور عزت اور قدرت کے لائق ہے کیونکہ تُو ہی نے سب چیزیں پیدا کیں۔“ (مکا ۴:۱۱) خالق کے طور پر، یہوواہ کائنات کا حاکمِاعلیٰ ہے۔ لہٰذا اُس کی عزت میں کبھی کمی نہیں آنی چاہئے!—۱-تیم ۱:۱۷۔
۳ خدا کے بیٹے یسوع مسیح نے ایسے کام کئے جو نوعِانسان کیلئے غیرمختتم برکات لائینگے۔ اُس نے مکمل طور پر اپنے باپ کی عکاسی کی۔ (یوح ۵:۱۹) اُسکی مکمل فرمانبرداری اور وفادارانہ خدمت نے اُسے ”قدرت اور دولت اور حکمت اور طاقت اور عزت اور تمجید اور حمد کے لائق“ بنایا۔ (مکا ۵:۱۲) اُسکے باپ نے بھی اُسے بادشاہ کے طور پر تختنشین کر کے اُسکی عزت کی۔ (زبور ۲:۶-۸) اِسلئے جب ہم اپریل ۸، ۲۰۰۱ کو خداوند کے عشائیے کی تقریب منائیں گے تو ہمارے پاس باپ اور بیٹے دونوں کی عزت کرنے کا موقع ہوگا۔
۴ افسوس کی بات ہے کہ انسانی تاریخ میں نسبتاً بہت تھوڑے لوگوں نے یہوواہ اور اُسکے بیٹے کو اُنکے شایانِشان عزت دی ہے۔ بعضاوقات، خدا کے قدیم لوگوں، اسرائیلیوں نے بھی یہوواہ کی برائےنام خدمت کی۔ یہ صریحاً گستاخی تھی۔ (ملا ۱:۶) یہوواہ اور اُسکے بیٹے نے جوکچھ ہمارے لئے کیا ہے، موزوں احترام اس سب کی محبت اور قدردانی پر مبنی وفادارانہ فرمانبرداری کا تقاضا کرتا ہے۔ ایسی عزت اور احترام دکھانے کا مطلب یہ ہے کہ ہم اپنی تمام راہوں میں یہوواہ اور یسوع کو تسلیم کرتے ہوئے خدائی خوف اور تعظیم ظاہر کریں۔ مسیحی کلیسیا دوسروں کو ایسا ہی کرنے کیلئے تعلیم اور مدد دینے کی کوشش کرتی ہے۔
۵ عزت دکھانے کا خاص موقع: میموریل کی تقریب یہوواہ کے لوگوں کیلئے ہر سال انتہائی اہم اجتماع ہوتا ہے۔ یہوواہ کی خدمت اور عزت کرنے کے خواہاں ہر شخص کو حاضر ہونا چاہئے۔ (لو ۲۲:۱۹) ہم توقع رکھتے ہیں کہ ۶ ملین سرگرم گواہوں کے علاوہ، دلچسپی لینے والے اشخاص کی وجہ سے حاضری میں ۱۴ ملین تک کا اضافہ ہو جائیگا۔ اپنے آسمانی باپ کیلئے عزت دکھانے کا کیا ہی عمدہ موقع! اگرچہ یسوع تقریب کا مرکز ہوگا توبھی اُسکے کاموں کیلئے عزتواحترام دکھانے سے باپ کی بھی تعظیم ہوتی ہے جس نے اُسے بھیجا۔—یوح ۵:۲۳۔
۶ اس خاص تقریب کو کامیاب بنانے کے لئے ہم کیا کر سکتے ہیں؟ ہم دلچسپی دکھانے والے نئے اشخاص کی پوری طرح فائدہ اُٹھانے کیلئے مدد کر سکتے ہیں۔ اُنہیں حاضر ہونے کیلئے تاکید کریں اور حاضر ہونے کیلئے اُنہیں حسبِضرورت مدد کی پیشکش کریں۔ تقریر کا مقصد بیان کریں۔ انکا دوسروں سے تعارف کرائیں۔ جوکچھ وہ دیکھیں اور سنیں گے وہ انہیں یہوواہ کی عزت کرنے میں ہمارے ساتھ متحد ہونے کی تحریک دے سکتا ہے۔
۷ پروگرام کی اثرآفرینی کے متعلق غلط اندازہ مت لگائیں۔ ایک یونیورسٹی کے طالبعلم کا یہ ردعمل تھا: ”مَیں اپنے چرچ میں بہت مرتبہ پاک شراکت پر حاضر ہوا ہوں مگر یہ کافی فرق ہے۔ مَیں سمجھتا ہوں کہ یہ بائبل کے عین مطابق ہے اور میرے خیال میں آپ کے پاس سچائی ہے۔“ اُس نے باقاعدگی کیساتھ اجلاسوں پر حاضر ہونا شروع کر دیا اور جلد ہی بپتسمہ لے لیا۔
۸ نئے اشخاص کی ترقی کرنے میں مدد کریں: میموریل پر حاضر ہونے والے نئے اشخاص کو توجہ دیں اور اس کے فوراً بعد، جو تازگیبخش باتیں انہوں نے سیکھی اور دیکھی ہیں انکا اعادہ کرنے کیلئے ان سے ملاقات کریں۔ اُنہیں دیگر اجلاسوں کی بابت بتائیں جہاں وہ اپنے بائبل علم میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ علم کی کتاب کے باب ۱۷ ”خدا کے لوگوں کے درمیان تحفظ پائیں“ کا اعادہ اُنہیں کلیسیا کے ذریعے پیش کی جانے والی روحانی فراہمیوں کی بابت بتائیگا جو ان کیلئے بآسانی دستیاب ہیں۔ انکے ساتھ فلم آور ہول ایسوسیایشن آف برادرز دیکھنے کا بندوبست بنائیں تاکہ وہ اپنی آنکھوں سے یہوواہ کے لوگوں کے اتحاد، خوشی اور جوش کو دیکھ سکیں!
۹ دلچسپی لینے والے اشخاص کے لئے اس بات کو جاننا اہم ہے کہ وہ کیسے ذاتی طور پر یہوواہ کیلئے عزتواحترام دکھا سکتے ہیں۔ واضح کریں کہ خلوصدل دُعائیں یہوواہ کو خوش کرتی ہیں اور روحانی تازگی کا مستقل ذریعہ ہیں۔ (۱-یوح ۵:۱۴) تقاضا بروشر کے ۸ سے ۱۲ اسباق کو استعمال کرتے ہوئے یہوواہ کی عزت کا باعث بننے والے طرزِعمل کی وضاحت کریں۔ یہوواہ کے گواہ بروشر کے صفحہ ۳۰، ۳۱ پر جوکچھ بیان کِیا گیا ہے اُس پر باتچیت کرتے ہوئے منادی کے کام میں ذاتی طور پر شرکت کرنے سے یہوواہ کی عزت کرنے کے امکان کی بابت سوچنے کیلئے نئے اشخاص کی حوصلہافزائی کریں۔
۱۰ یسوع کی قربانی اور اُس کے شاگردوں کے طور پر خدمت کرنے کے اپنے شرف کے لئے خدمت کی قدردانی باپ کی عزت اور دیگر کے لئے برکات پر منتج ہوتی ہے۔ یسوع نے وعدہ کیا: ”اگر کوئی میری خدمت کرے تو باپ اُس کی عزت کرے گا۔“—یوح ۱۲:۲۶۔