”دی بائبل—مینکائنڈز اولڈسٹ ماڈرن بُک“ کیلئے قدردانی بڑھانا
مندرجہذیل سوال اُن نکات کو نمایاں کرتے ہیں جو آپ نے اِس ویڈیو کو دیکھتے وقت نوٹ کئے ہونگے: (۱) کون سے حقائق بائبل کو لاثانی قرار دیتے ہیں؟ (۲) اس کی کوئی مثال دیں کہ کیسے بائبل قدیم ہونے کے باوجود جدید سائنس سے ہمآہنگ بھی ہے۔ (۳) ہم کیسے یقین رکھ سکتے ہیں کہ دورِجدید کی بائبل اصلی تحریروں سے مختلف نہیں ہے؟ (۴) قدیم بائبل مسودوں کے متن کی نمایاں خصوصیت کیا ہے اور اس سے آپ کو کیا اعتماد حاصل ہوتا ہے؟ (۵) جان وائیکلف، جوہانز گٹنبرگ، ولیم ٹینڈیل، میری جونز اور چارلس ٹیز رسل نے کن طریقوں سے دُنیابھر میں خدا کے کلام کو پھیلانے میں معاونت کی؟ (۶) چرچ نے کیسے بائبل کی شدید مخالفت کی اور کس چیز نے ہمارے زمانہ تک اسے محفوظ رکھنے میں مدد کی ہے؟ (۷) یہوواہ کی تنظیم نے کس حد تک بائبل کا ترجمہ اور اشاعت کی ہے؟ (۸) بائبل کی عملی مشورت نے کیسے ناقابلِمزاحمت جوئےبازی (۱-تیم ۶:۹، ۱۰) شادی میں علیٰحدگی اور بیوفائی (۱-کر ۱۳:۴، ۵؛ افس ۵:۲۸-۳۳) مادی دھندولت کی جستجو (متی ۱۶:۲۶) جیسے مسائل سے نپٹنے میں لوگوں کی مدد کی ہے؟ (۹) اس بات کا کیا ثبوت ہے کہ صحیفائی اصولوں کے اطلاق سے دُنیا میں قومی اور نسلی نفرت پر قابو پایا جا سکتا ہے؟ (۱۰) کن طریقوں سے بائبل کی باتوں کو سیکھنے سے آپ کو زیادہ خوشی حاصل ہوئی ہے؟ (۱۱) آپ کے خیال میں یہ ویڈیو کن لوگوں کے لئے فائدہمند ہوگی اور آپ انہیں یہ کیسے پیش کریں گے؟