یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 2/‏01 ص.‏ 14
  • یہوواہ طاقت بخشتا ہے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • یہوواہ طاقت بخشتا ہے
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
  • ملتا جلتا مواد
  • یہوواہ تھکے‌ماندے کو زور بخشتا ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2000ء
  • ‏”‏یہوواہ اور اُسکی قوت کے طالب ہو“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2000ء
  • یہوواہ آپ کو طاقت دے گا
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2021ء
  • یہوؔواہ تھکے‌ماندہ کو زور بخشتا ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1996ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
خدم 2/‏01 ص.‏ 14

یہوواہ طاقت بخشتا ہے

۱ پولس رسول کی بابت آپ کے تاثرات کیا ہیں؟ جب ہم اعمال کی کتاب پڑھتے ہیں تو ہم اس بات کی قدر کرتے ہیں کہ وہ یہوواہ کی خدمت میں کتنا سرگرم تھا۔ پولس نے اپنے کام کو کیسے پورا کِیا؟ اس نے کہا:‏ ”‏جو مجھے طاقت بخشتا ہے اُس میں مَیں سب کچھ کر سکتا ہوں۔“‏ (‏فل ۴:‏۱۳‏)‏ ہم بھی یہوواہ کی طاقت سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ کیسے؟ ہم ان چھ فراہمیوں سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں جو وہ ہمیں ازسرِنو روحانی طاقت اور جوش حاصل کرنے کیلئے بخشتا ہے۔‏

۲ خدا کا کلام:‏ جس طرح ہمیں جسمانی قوت کو برقرار رکھنے کیلئے خوراک کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح ہمیں روحانی طور پر زندہ رہنے کیلئے خدا کے کلام سے تقویت حاصل کرتے رہنا چاہئے۔ (‏متی ۴:‏۴‏)‏ بائبل ہمیں قائم رہنے کیلئے قوت عطا کرتی ہے۔ سچائی کیلئے اپنے جوش‌وجذبے کو برقرار رکھنے کیلئے اگر ممکن ہو تو ہمیں روزانہ پُرمعنی ذاتی مطالعہ اور غوروخوض کرنے کی ضرورت ہے۔—‏زبور ۱:‏۲، ۳‏۔‏

۳ دُعا:‏ یہوواہ کی قربت حاصل کرنے کے لئے بالخصوص خاص اوقات میں دُعا کرنا بہت اہم ہے۔ وہ دُعا مانگنے والوں کو اپنی روح کے ذریعے تقویت عطا کرتا ہے۔ (‏لو ۱۱:‏۱۳؛‏ افس ۳:‏۱۶‏)‏ صحائف ”‏دُعا کرنے میں مشغول“‏ رہنے کیلئے ہماری حوصلہ‌افزائی کرتے ہیں۔ (‏روم ۱۲:‏۱۲‏)‏ کیا آپ ایسا کرتے ہیں؟‏

۴ کلیسیا:‏ ہم کلیسیائی اجلاسوں اور وہاں اپنے بہن‌بھائیوں کی اچھی رفاقت سے لطف‌اندوز ہونے سے بھی قوت اور حوصلہ‌افزائی حاصل کرتے ہیں۔ (‏عبر ۱۰:‏۲۴، ۲۵‏)‏ جب ہم مشکلات میں پڑ جاتے ہیں تو وہ دوبارہ اُٹھ کھڑے ہونے میں محبت‌آمیز طریقے سے ہماری مدد کرتے ہیں۔—‏امثا ۱۷:‏۱۷؛‏ واعظ ۴:‏۱۰‏۔‏

۵ میدانی خدمتگزاری:‏ خدمتگزاری میں باقاعدہ حصہ لینا بادشاہت اور اُسکی برکات پر دھیان دینے میں ہماری مدد کرتا ہے۔ جب ہم یہوواہ کی بابت سیکھنے میں دوسروں کی مدد کرتے ہیں تو ہمارے حوصلے بلند ہو جاتے ہیں۔ (‏اعما ۲۰:‏۳۵‏)‏ ہم میں سے ہر کوئی جہاں ضرورت زیادہ ہے وہاں نہیں جا سکتا یا کُل‌وقتی خدمت اختیار نہیں کر سکتا مگر ہم خدمتگزاری میں دیگر طریقوں سے پُرمعنی شرکت کر سکتے ہیں۔—‏عبر ۶:‏۱۰-‏۱۲‏۔‏

۶ مسیحی نگہبان:‏ ہم بزرگوں کی مدد اور حوصلہ‌افزائی سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔ یہوواہ نے انہیں خدا کے گلّہ کی گلّہ‌بانی کرنے کیلئے مخصوص کِیا ہے۔ (‏۱-‏پطر ۵:‏۲‏)‏ سفری نگہبان پولس کی طرح جن کلیسیاؤں کی خدمت کرتے ہیں انہیں مضبوط کرنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں۔—‏روم ۱:‏۱۱، ۱۲‏۔‏

۷ وفادار اشخاص کی مثالیں:‏ قدیم اور جدید وفادار ہمخدمتوں کی مثبت مثالوں پر غور کرنا تقویت‌بخش ہے۔ (‏عبر ۱۲:‏۱‏)‏ جب آپ ازسرِنو تقویت پانے کی ضرورت محسوس کرتے ہیں تو کیوں نہ ہمارے رسالوں میں سے کوئی حوصلہ‌افزا سوانح‌حیات، ائیربُک سے ترقی‌بخش رپورٹ یا پروکلیمرز کتاب سے یہوواہ کے گواہوں کی جدید تاریخ کی حیران‌کُن سرگزشتوں میں سے چند ایک کو پڑھیں؟‏

۸ ایک بھائی جس نے جوانی میں سچائی قبول کی تھی اور اب ۹۰ کے دہے میں ہے۔ جوانی میں ہی اسکے ایمان کی آزمائش ہوئی تھی۔ سب سے پہلے، جو کلیسیا کے ساتھ سرگرم رفاقت رکھتے تھے انہوں نے یہوواہ کی تنظیم کو چھوڑ دیا تھا۔ اِسکے بعد گھرباگھر کی منادی کا کام اُسے مشکل لگتا تھا۔ تاہم، اس نے ہر وقت یہوواہ پر بھروسا کِیا۔ جلد ہی وہ خدمتگزاری میں خوشی حاصل کرنے لگا۔ لیکن آجکل کی بابت کیا ہے؟ خراب صحت کے باوجود، وہ ابھی تک بروکلن بیت‌ایل خاندان میں گورننگ باڈی کے ایک رُکن کے طور پر خدمت انجام دے رہا ہے۔ یہوواہ کی تنظیم سے لپٹے رہنے سے وہ پشیمان نہیں ہے۔‏

۹ ایک بہن جو برطانیہ میں بیت‌ایل خاندان کی رُکن ہے اس نے ۱۳ سال کی عمر میں بپتسمہ لیا۔ اُس نے اگلے ہی سال اپنے بھائی کے ساتھ پائنیر خدمت شروع کر دی اور ایک سال بعد اُسکے والد کو دوسری جنگِ‌عظیم کے دوران غیرجانبداری کی وجہ سے قید کر لیا گیا۔ اُس نے قوت کیلئے یہوواہ پر آس لگائی اور وہ مسلسل سچے خدا کی خدمت کرتی رہی۔ وقت آنے پر، اس نے ایک وفادار بھائی سے شادی کر لی اور وہ باہم ملکر یہوواہ کی مرضی پوری کرتے رہے۔ شادی کے ۳۵ سال بعد، اُس کا شوہر اچانک وفات پا گیا۔ اُس نے یہوواہ سے دوبارہ قوت حاصل کی اور آج تک یہوواہ کی خدمت میں مصروف ہے اور مستقبل میں یہوواہ کے زمینی خاندان کے ایک رُکن کے طور پر خدمت انجام دینے کی اُمید رکھتی ہیں۔‏

۱۰ یہوواہ اپنے وفادار خادموں کی مدد کرتا اور انہیں تقویت بخشتا ہے۔ ”‏وہ تھکے ہوئے کو زور بخشتا ہے اور ناتوان کی توانائی کو زیادہ کرتا ہے۔“‏ ہم بھی مذکورہ‌بالا چھ فراہمیوں سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے لامحدود توانائی کے ماخذ سے قوت حاصل کر سکتے ہیں۔ یاد رکھیں:‏ ”‏[‏یہوواہ]‏ کا انتظار کرنے والے ازسرِنو زور حاصل کرینگے۔ .‏ .‏ .‏ وہ دوڑینگے اور نہ تھکیں گے۔ وہ چلینگے اور ماندہ نہ ہونگے۔“‏ (‏یسع ۴۰:‏۲۹-‏۳۱‏)‏ پولس نے طاقت کیلئے یہوواہ پر پورا بھروسا کِیا اور ہمیں بھی ایسا کرنا چاہئے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں