ٹیلیفون پر کامیاب گواہی دینا
۱ یہوواہ کے گواہوں کے طور پر ہمارا مقصد خوشخبری کی منادی میں شرکت کرنے کے علاوہ ممکنہ طور پر ہر شخص تک بادشاہتی پیغام پہنچانا بھی ہے۔ (اعما ۱۰:۴۲؛ ۲۰:۲۴) اگرچہ لوگوں تک پہنچنے کا اوّلین طریقہ گھرباگھر کی منادی ہے توبھی ہم تسلیم کرتے ہیں کہ اس باضابطہ طریقے سے بھی ہر کسی سے ہمارا رابطہ نہیں ہوتا۔ پس اپنی ’خدمتگزاری کو بھرپور طریقے سے انجام‘ دینے کی خاطر بھیڑخصلت لوگوں کی تلاش کرنے کیلئے ہم ٹیلیفون پر گواہی دینے کے علاوہ دیگر ذرائع بھی استعمال کرتے ہیں۔—۲-تیم ۴:۵۔
۲ بیشتر علاقوں میں، لوگ سخت پہرے والے اپارٹمنٹس، کمپلیکس یا سیکورٹی گیٹ والے علاقوں میں رہتے ہیں جہاں لوگوں تک گھرباگھر کی منادی کے روایتی طریقے سے پہنچنا مشکل ہوتا ہے۔ نیز، جن علاقوں میں ہم گھرباگھر منادی کر سکتے ہیں وہاں پر بھی زیادہ تعداد میں لوگ گھر پر نہیں ملتے۔ لہٰذا، بہتیرے پبلشروں نے ٹیلیفون کے ذریعے ایسے گھروں تک پہنچنے میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ گھرباگھر کے کام میں ایک صبح ایک جوڑے نے نو گھروں کو خالی پایا۔ کنگڈم ہال کی طرف واپس آنے کے بعد، انہوں نے ڈائریکٹری سے ان گھروں کا پتا تلاش کِیا جس میں پتوں کے ساتھ ٹیلیفون نمبر بھی دئے گئے تھے۔ انہوں نے وہ نمبر ملانے سے آٹھ اصحابِخانہ کو گھر میں پایا!
۳ کیا آپ خدمتگزاری میں ٹیلیفون پر گواہی دینے سے ہچکچاتے ہیں؟ ایک بھائی تسلیم کرتا ہے: ”مَیں یہ ہرگز پسند نہیں کرتا تھا کہ کوئی مجھے گھر پر فون کر کے کوئی چیز فروخت کرے اسلئے اس قسم کی گواہی سے مجھے اعتراض تھا۔“ تاہم، دو فون کرنے کے بعد، وہ کہتا ہے: ”مجھے یہ پسند آیا! مَیں نے ایسا کبھی نہیں سوچا تھا مگر مجھے یہ پسند آیا! فون پر لوگ پُرسکون ہوتے ہیں اور ہر ضروری چیز آپکی پہنچ میں ہوتی ہے۔ یہ بہت ہی مؤثر ہے!“ ایک اَور بہن ایسا ہی رُجحان رکھتی تھی: ”مَیں ٹیلیفون پر گواہی دینے سے خوش نہیں ہوتی تھی۔ سچ بتاؤں تو مَیں ایسا کرنا ہی نہیں چاہتی تھی۔ مگر مَیں نے اسے آزمایا اور بہت فائدہمند پایا۔ ٹیلیفون پر گواہی سے میرے پاس ۳۷ دوبارہ ملاقاتیں ہیں اور میرے پاس اتنے زیادہ مطالعے ہیں کہ مَیں ان کیلئے وقت نہیں نکال پاتی!“ اگر آپ بھی ٹیلیفون پر گواہی دینے کی کوشش کرنا چاہتے ہیں تو آپ بھی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔
۴ ٹیلیفون پر گواہی دینے کیلئے منظم ہونا: کلیسیا کی گواہی دینے کی کارگزاری خدمتی نگہبان کی زیرِنگرانی آتی ہے۔ مجلسِبزرگان ضرورت کے مطابق کسی دوسرے بزرگ یا لائق خادم کو اپنے ساتھ ٹیلیفون پر گواہی دینے کے کام کو منظم کرنے کیلئے منتخب کر سکتے ہیں۔ علاقے کی دیکھبھال کرنے والے بھائی کو بھی اس میں شامل ہونا چاہئے کیونکہ وہ علاقوں کو تفویض کریگا اور اسکا ریکارڈ رکھیگا۔ اسکے علاوہ، سرکٹ اوورسیئر اس پروگرام کی ترقی میں دلچسپی کو ظاہر کریگا۔
۵ اگر آپکے شہر میں ایسے علاقے ہیں جن میں گھرباگھر کی منادی کے ذریعے رسائی ممکن نہیں ہے تو ٹیلیفون کے ذریعے گواہی دینے والے علاقے ترتیب دئے جانے چاہئیں۔ جس بھائی کو اس کام کیلئے مقرر کِیا گیا ہے وہ احتیاط کیساتھ پتوں کی ایک فہرست تیار کریگا جنہیں ایسے علاقوں میں ترتیب دیا جانا ہے، ایسے علاقوں کو چھوٹا رکھا جانا چاہئے تاکہ ان میں باقاعدگی سے کام کِیا جا سکے۔ اس بات کو ملحوظِخاطر رکھتے ہوئے تمام علاقوں کے نقشہجات پر اشارات کیساتھ ان جگہوں کی نشاندہی کی جانی چاہئے جسکا خاص حصہ ٹیلیفون کے ذریعے گواہی دینے کیلئے نامزد کِیا گیا ہے۔
۶ آپ ٹیلیفون نمبر کہاں سے حاصل کر سکتے ہیں؟ فون نمبر بمع ایڈریس کی فہرست دینے والی ڈائریکٹری عوامی لائبریری سے دستیاب ہو سکتی ہے۔ اگر کسی سخت پہرے والے کمپلیکس کی اپنی فہرست ہو تو شاید آپ وہاں سے نمبر حاصل کر سکتے ہیں۔ بصورتِدیگر لابی میں رکھی ہوئی ڈائریکٹری سے مکینوں کے نام نقل کرکے کسی معیاری ٹیلیفون کی کتاب سے ان کی تلاش کر سکتے ہیں۔
۷ بزرگ شاید ’پائنیروں کے ذریعے دوسروں کی مدد‘ کے پروگرام کے تحت دوسروں کی تربیت کرنے کیلئے ٹیلیفون پر گواہی دینے والے تجربہکار اشخاص کا بندوبست کرنے سے اس کام میں گہری دلچسپی لے سکتے ہیں۔ وقتاًفوقتاً، خدمتی اجلاس پر مقامی ضروریات کے حصے میں گواہی دینے کے اس پہلو کی کامیابی کو بڑھانے پر زور دیا جا سکتا ہے۔
۸ جب بزرگ بیمار لوگوں کی گلّہبانی کرنے کیلئے جاتے ہیں تو وہ انکی ٹیلیفون پر گواہی دینے کے کام میں حصہ لینے کیلئے حوصلہافزائی کر سکتے ہیں۔ شاید ایک بزرگ کسی پبلشر کے سامنے ٹیلیفون پر کچھ لوگوں سے باتچیت کر سکتا ہے۔ اس کے بعد پبلشر بات کرنے کے اس موقع سے فائدہ اُٹھا سکتا ہے۔ اس طریقے سے کام شروع کرنے والے بہتیرے لوگ ہر روز کچھ وقت اس کام میں صرف کرتے ہیں اور وہ اس طریقے کو بہت پسند کرتے ہیں۔
۹ کامیابی کیلئے مشورت: جب یسوع نے اپنے شاگردوں کو منادی کرنے کیلئے بھیجا تو اُس نے ”اُنہیں دو دو کر کے . . . بھیجا۔“ (لو ۱۰:۱) کیوں؟ وہ جانتا تھا کہ ملکر کام کرنے سے وہ ایک دوسرے سے سیکھینگے اور ایک دوسرے کی حوصلہافزائی کرینگے۔ ٹیلیفون پر گواہی دینے کے سلسلے میں بھی یہ بات سچ ہے۔ دوسروں کے ساتھ ملکر کام کرنے سے، آپ ایک دوسرے سے سیکھ سکتے، حاصل ہونے والے نتائج پر گفتگو کر سکتے اور اگلی باتچیت کیلئے مشورے پیش کر سکتے ہیں۔ فون پر گفتگو کے دوران ہی آپ موزوں معلومات تلاش کرنے میں ایک دوسرے کی مدد کر سکتے ہیں۔
۱۰ واضح سوچ اور توجہ کو فروغ دینے کیلئے ایسی جگہ بیٹھیں جہاں آپ اپنی گواہی دینے کی چیزیں—بائبل، بائبل مباحثے شروع کرنے اور جاری رکھنے کا طریقہ کتابچہ، تقاضا بروشر، رسالے اور دوسری چیزیں—اپنے سامنے رکھ سکیں۔ چند پیشکشیں لکھ لیں اور اُنہیں اپنے سامنے رکھیں۔ درست اور مکمل ریکارڈ رکھنے کیلئے تیار رہیں جس میں تاریخ اور دن کا وقت شامل ہو اِس طرح سے آپکو معلوم ہوگا کہ حاصلشُدہ دلچسپی کو بڑھانے کیلئے واپسی ملاقات کب کی جائے۔
۱۱ اکثراوقات لوگ فون پر غیرمانوس آواز سننے میں احتیاط سے کام لیتے ہیں۔ اسلئے پُرتپاک، بامروّت اور موقعشناس رہیں۔ صاحبِخانہ صرف آپکی آواز سننے سے ہی آپکے کردار اور خلوص کا تعیّن کرتا ہے۔ پُرسکون رہیں اور اپنے دل سے بات کریں۔ آہستہ اور صاف آواز میں بات کریں اور آپکی آواز مناسب ہونی چاہئے۔ صاحبِخانہ کو بولنے کا موقع دیں۔ اپنا پورا نام بتائیں اور واضح کریں کہ آپ اسی علاقے میں رہتے ہیں۔ ہم لوگوں کو ٹیلیفون پر کاروبار کرنے والوں کا تاثر نہیں دینا چاہتے۔ یہ کہنے کی بجائے کہ آپ کسی عمارت یا کمپلیکس میں تمام مکینوں سے باتچیت کر رہے ہیں، اُسے یہ بتائیں کہ آپ نے اُسی سے بات کرنے کیلئے فون کِیا ہے۔
۱۲ ٹیلیفون پر پیشکشیں: بائبل مباحثے شروع کرنے اور جاری رکھنے کا طریقہ کتابچے کے صفحہ ۲-۱۶ پر بہتیرے تعارفات کو ٹیلیفون پر گواہی کے مطابق ڈھالا جا سکتا ہے۔ آپ کہہ سکتے ہیں: ”مَیں آپکو ذاتی طور پر نہ ملنے کے باعث فون پر آپ سے بات کر رہا ہوں۔ میرا فون کرنے کا مقصد ایک بہت دلچسپ سوال کی بابت آپکی رائے جاننا ہے۔“ پھر سوال بیان کریں۔
۱۳ پہلی پیشکش ”جرم/تحفظ“ کی ذیلیسرخی کو اس طرح استعمال کر سکتے ہیں: ”ہیلو۔ میرا نام ________ ہے۔ مَیں آپ کے علاقے میں رہتا ہوں۔ مَیں آپ کو یہ یقین دلانا چاہتا ہوں کہ مَیں نہ تو کوئی چیز بیچ رہا ہوں اور نہ ہی کوئی سروے کر رہا ہوں۔ مَیں نے اس لئے آپ کو فون کِیا ہے کیونکہ مَیں ذاتی تحفظ کے معاملے میں گہری دلچسپی رکھتا ہوں۔ ہمارے اردگرد بہت سے جرائم ہوتے ہیں اور وہ ہماری زندگیوں پر بھی اثرانداز ہوتے ہیں۔ کیا آپ سوچتے ہیں کہ ایک ایسا وقت آئے گا جب سب لوگ رات کے وقت سڑک پر چہلقدمی کرتے وقت خود کو محفوظ محسوس کریں گے؟ [جواب دینے دیں۔] مَیں خدائی وعدے کی بابت آپ کے لئے کچھ پڑھتا ہوں۔“
۱۴ فون پر بائبل مطالعے کی پیشکش کرنے کیلئے براہِراست رسائی اچھے نتائج لائی ہے۔ چند منٹوں میں مطالعہ کا مظاہرہ کِیا جا سکتا ہے۔ مطالعہ جاری رکھنے کیلئے اس شخص کے گھر پر ملاقات کرنے کی پیشکش کریں لیکن اگر وہ ہچکچاتا ہے تو کسی دوسرے دن فون پر مطالعہ جاری رکھنے کی پیشکش کریں۔
۱۵ جب آپ باتچیت ختم کریں تو کوئی ایسی بات سوچیں جو اس شخص کے گھر پر آپ کے ملاقات کرنے یا ڈاک کے ذریعے اُسے کوئی لٹریچر بھیجنے کا باعث بنے۔ اگر وہ شخص فون پر آپکو اپنا پتا بتانے سے گھبرا رہا ہے تو دوبارہ فون کرنے کی پیشکش کریں۔ اس سے پہلے کہ وہ شخص اطمینان سے آپکو اپنے گھر آنے کی دعوت دے، آپکو فون پر اکثروبیشتر اُس سے رابطہ رکھنا ہوگا۔
۱۶ پہل کرنا: ایک ۱۵ سالہ بہن نے ایک صبح اپنی خدمت کا آغاز فون کرنے سے کِیا۔ اُس نے ایک عورت سے بات کی جو علم کی کتاب لینے پر راضی ہوگئی۔ جب بہن وہ کتاب اُسکے گھر پہنچانے گئی تو وہ عورت یہ جاننا چاہتی تھی کہ اُس بہن کو اُسکا فون نمبر کہاں سے ملا جبکہ وہ فہرست میں نہیں تھا۔ بہن نے وہ نمبر غلطی سے ملا دیا تھا! اُس عورت نے مطالعہ کی پیشکش قبول کی اور اب وہ ایک غیربپتسمہیافتہ پبلشر ہے۔
۱۷ ایک بہن کو ٹیلیفون کے ذریعے گواہی دینے کیلئے ایک علاقہ تفویض کِیا گیا لیکن خوف کی وجہ سے وہ تین ہفتوں تک اُس پر کام نہ کر سکی۔ کس چیز نے یہ کام شروع کرنے کیلئے اُسکی حوصلہافزائی کی؟ اُسے اپریل ۱۹۹۷، جاگو! کے شمارے سے مضمون ”جب مَیں کمزور ہوتی ہوں اُسی وقت زورآور ہوتی ہوں“ یاد آیا۔ یہ ایک گواہ بہن کے متعلق تھا جو جسمانی رکاوٹوں کے باوجود ٹیلیفون پر گواہی دیتی تھی۔ بہن نے بیان کِیا: ”مَیں نے یہوواہ سے دُعا میں قوت کیلئے درخواست کی۔ مَیں نے اُس سے یہ درخواست کی مجھے اپنی پیشکش کیلئے موزوں الفاظ دے۔“ اُس کی ٹیلیفون پر گواہی کے پہلے دن کا نتیجہ کیا رہا؟ وہ بیان کرتی ہے: ”یہوواہ نے میری دُعا کا جواب دیا۔ لوگوں نے مجھے اپنی توجہ دی اور مَیں نے دوبارہ ملاقات کا بندوبست بنایا۔“ بعدازاں اُسکی ٹیلیفون پر گواہی ایک بائبل مطالعہ پر منتج ہوئی۔ وہ آخر میں کہتی ہے: ”یہوواہ نے ایک بار پھر مجھے سکھایا کہ اپنی ذات پر نہیں بلکہ اُس پر توکل کروں۔“—امثا ۳:۵۔
۱۸ ٹیلیفون کے ذریعے سچائی پیش کرنا خوشخبری کی منادی کرنے کا ایک کامیاب طریقہ بن چکا ہے۔ اچھی تیاری کریں اور پورے دل سے اس میں حصہ لیں۔ ابتدائی کوششوں سے موافق جواب نہ ملنے سے بےحوصلہ نہ ہوں۔ یہوواہ سے راہنمائی کیلئے دُعا کریں اور اس دلچسپ طریقے سے منادی کرنے والوں کیساتھ اپنے نوٹس کا موازنہ کریں۔ اپنے علاقے میں سب تک پہنچنے کی خواہش کیساتھ دُعا ہے کہ ہم فوری ضرورت کے احساس سے اپنی خدمت کو پورا کریں۔—روم ۱۰:۱۳، ۱۴۔