یہوواہ کے نام اور کاموں کا چرچا کریں
۱ ”[یہوواہ] کا شکر کرو۔ اُس کے نام سے دُعا کرو۔ قوموں میں اُسکے کاموں کا بیان کرو۔ . . . [یہوواہ] کے طالبوں کے دل شادمان ہوں۔“ (زبور ۱۰۵:۱، ۳) ان الفاظ کو قلمبند کرنے والے زبورنویس نے دوسروں کو یہوواہ اور اس کے ”کاموں“ کی بابت بتانے سے ذاتی طور پر بڑی خوشی حاصل کی۔ کونسے کام؟ بِلاشُبہ وہ کام جو خدا کی پُرجلال بادشاہت اور ”اُسکی نجات کی بشارت“ دینے سے تعلق رکھتے ہیں۔—زبور ۹۶:۲، ۳؛ ۱۴۵:۱۱، ۱۲۔
۲ جب ہم ۲۰۰۱ کے میموریل سیزن کے قریب پہنچتے ہیں تو یہوواہ کے اُن کاموں کے سلسلے میں ہمارے پاس خوش ہونے کی بہت سی وجوہات ہیں جو اُس نے ہماری خاطر کئے ہیں۔ کیسے؟ بِلاشُبہ، عشائےخداوندی تمام سچے مسیحیوں کیلئے سال کی سب سے بڑی تقریب ہے۔ اہمیت، مقصد یا طریقۂکار کے لحاظ سے کوئی دوسری تقریب اس جیسی نہیں ہے۔ ہماری نجات کیلئے یہوواہ اور یسوع نے جو ذریعہ فراہم کِیا ہے ہم سب کیلئے اُسے یاد کرنے کا یہ اچھا موقع ہے۔ کچھ عجب نہیں کہ میموریل سیزن کے دوران ”نجات کی بشارت“ دیتے ہوئے، ہم فطرتی طور پر میدانی خدمت میں سرگرمی دکھانے کی توقع کرتے ہیں!
۳ کیا آپ امدادی پائنیر خدمت کرینگے؟ پاکستان میں گزشتہ اپریل میں ۶۰ اشخاص نے امدادی پائنیر خدمت کیلئے اندراج کرایا تھا جو واقعی ایک ریکارڈ ہے۔ کیا ہم اس سال مارچ اور اپریل کو خدمتگزاری میں اضافی کارگزاری کے خاص مہینے بنا سکتے ہیں؟ مارچ میں پانچ ہفتے اور اپریل میں پانچ اتوار ہیں۔ کُلوقتی ملازمت کرنے والے بہتیرے پبلشروں نے ہفتے اور اتوار کو پورا دن خدمت کرنے کی منصوبہسازی کرنے سے امدادی پائنیر خدمت کو ممکن پایا ہے۔ ایک ماہ میں ۵۰ گھنٹوں کا تقاضا پورا کرنے کیلئے، ایک امدادی پائنیر کو ہر ہفتے اوسطاً ۱۲ گھنٹے کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ صفحہ ۴ پر بکس میں دئے گئے مجوزہ شیڈول پر اچھی طرح غور کریں۔ کیا آپ اپنے حالات کے مطابق ان میں سے کسی ایک پر عمل کرسکتے ہیں؟ اگر نہیں، تو آپ آنے والے مارچ اور اپریل کے مہینوں میں امدادی پائنیر خدمت میں حصہ لینے کیلئے اپنا ذاتی شیڈول بنا سکتے ہیں۔
۴ بزرگوں کو اضافی خدمتی کارگزاری کے لئے ابھی سے گرمجوشی اور تعاون کی روح پیدا کرنا شروع کر دینا چاہئے۔ گزشتہ سال ایک کلیسیا میں ۱۲۱ میں سے ۶۴ پبلشروں نے اپریل کے مہینے میں پائنیر خدمت میں حصہ لیا تھا جن میں امدادی پائنیر خدمت کے لئے اندراج کرانے والے تمام بزرگ اور خادم بھی شامل تھے! اُس کلیسیا کو مارچ اور اپریل کے مہینوں میں چھ غیربپتسمہیافتہ پبلشروں کو رپورٹ ڈالتے دیکھنے کی بھی خوشی حاصل ہوئی تھی۔ بیشک، اگر بچے اور دلچسپی رکھنے والے نئے اشخاص عوامی گواہی کی کارگزاری میں حصہ لینے کے لائق ہیں تو اب ان کے لئے بزرگوں سے بات کرنے کا اچھا وقت ہے۔
۵ اضافی کوشش برکات لاتی ہے: خاص نشانے اور اضافی کوشش کرنے والی کلیسیائیں بہت سی برکات سے لطفاندوز ہوتی ہیں۔ کچھ کلیسیائیں کبھیکبھار کئے جانے والے علاقے کا احاطہ کرنے، متبادل طریقوں سے گواہی دینے یا ٹیلیفون پر گواہی دینے کی اہمیت کو اُجاگر کرتی ہیں کیونکہ ٹیلیفون پر گواہی دینا گھر پر نہ ملنے والوں اور ناقابلِرسائی مکینوں کیساتھ رابطہ کرنے کا مؤثر ذریعہ ہے۔
۶ کیا کسی شخص کی خراب صحت یا بڑھاپے کو ضروری طور پر اُسے ممکنہ حد تک خدمت میں حصہ لینے سے روکنا چاہئے؟ تمام معاملات میں نہیں۔ مثال کے طور پر، کینسر کے مرض میں مبتلا ایک ۸۶ سالہ بہن نے ٹانگوں میں سوزش ہونے کے باوجود گزشتہ اپریل میں امدادی پائنیر خدمت میں حصہ لیا تھا۔ یہوواہ کی حمد میں افزائش کرنے کیلئے ٹیلیفون پر گواہی نے اس کیلئے خدمت میں بھرپور حصہ لینا ممکن بنایا تھا۔ اُس بہن اور کلیسیا دونوں پر اِسکا ہیجانخیز اثر ہوا تھا۔
۷ میموریل کیلئے اچھی تیاری کریں: اس سال میموریل اپریل ۸ کو آ رہا ہے۔ یہ اتوار کا دن ہوگا لہٰذا بہتیروں کیلئے حاضر ہونا ممکن ہونا چاہئے۔ اگر ہم (۱) خود حاضر ہوتے اور (۲) دوسروں کو بھی میموریل پر حاضر ہونے کی دعوت دینے سے اپنا کردار ادا کریں تو حاضری میں بہت زیادہ اضافہ ہو سکتا ہے۔ ہمیں کن کو دعوت دینی چاہئے؟
۸ اپنی میدانی خدمتگزاری کے ذاتی ریکارڈ سے ان اشخاص کا نام دیکھیں جنہوں نے سچائی کے لئے کچھ دلچسپی دکھائی تھی اگرچہ آپ باقاعدگی سے ان کے پاس نہیں جاتے۔ میموریل سے دو یا تین ہفتے پہلے، میموریل کے دعوتنامے لے کر اِن تمام کے ساتھ ملاقات کرنے پر توجہ دیں۔ اگر آپکے حالات اجازت دیں تو جو اشخاص حاضر ہونا چاہتے ہیں انہیں سواری مہیا کرنے کی پیشکش کریں۔
۹ بعض کلیسیاؤں میں میموریل کے چھپے ہوئے تمام دعوتنامے استعمال نہیں ہوتے۔ کلیسیا کے سیکرٹری کو یقین کر لینا چاہئے کہ تقسیم کے لئے دعوتنامے کافی عرصہ پہلے ہی مہیا کر دئے جائیں۔ اگر آپ چاہیں تو دعوتنامے کے نیچے میموریل کی جگہ اور وقت ٹائپ یا تحریر کر سکتے ہیں۔ یا اگر کنگڈم ہال میں میموریل منعقد ہوگا تو آپ اس کیساتھ دستی اشتہار دے سکتے ہیں جس پر کنگڈم ہال کا پتا لکھا ہوتا ہے۔ یاددہانی کیلئے، میموریل کے دعوتنامے صاحبِخانہ کو ذاتی طور پر دئے جانے چاہئیں۔
۱۰ سُست پڑ جانے والے بہن بھائیوں کو یاد رکھیں: جب ایک بائبل طالبعلم خود کو یہوواہ کیلئے مخصوص کرتا اور اس کی علامت میں پانی میں ڈبکی لے کر بپتسمہ لیتا ہے تو یہ خوشی کا موقع ہوتا ہے۔ تاہم، ہر سال بہتیرے اشخاص ہم سے رفاقت رکھنا اور دوسروں کو یہوواہ کے نام اور اُس کے کاموں کی بابت بتانا چھوڑ دیتے ہیں۔ ہمارے پاس فکرمند ہونے کی اچھی وجہ ہے۔ اگرچہ سُست پڑ جانے والوں میں سے زیادہتر نے سچائی کو نہیں چھوڑا ہے توبھی انہوں نے حوصلہشکنی، ذاتی مسائل یا زندگی کی دیگر پریشانیوں کی وجہ سے مُنادی کرنا چھوڑ دیا ہے۔ (متی ۱۳:۲۰-۲۲) روحانی طور پر کمزور پڑ جانے والے اشخاص کو شیطانی نظام کے نگل لینے سے پہلے کلیسیا میں واپس آنے کے لئے مدد درکار ہوتی ہے۔ (۱-پطر ۵:۸) اس میموریل سیزن میں ہم خوشخبری کی منادی میں دوبارہ شرکت کرنے کے لئے سُست پڑ جانے والے تمام لائق اشخاص کو مدد دینے کی خاص کوشش کرنا چاہتے ہیں۔
۱۱ کلیسیا کے سیکرٹری کو کتابی مطالعے کے کنڈکٹر کو پہلے سے اُسکے گروپ کے کسی بےقاعدہ شخص کی بابت باخبر کرنا چاہئے۔ کلیسیا کی خدمتی کمیٹی تمام سُست اشخاص سے گلّہبانی کی ملاقاتیں کرنے کا انتظام کرنے کے سلسلے میں پیشوائی کریگی۔ اگر اس بات کا تعیّن کِیا جاتا ہے کہ ایک شخص ذاتی بائبل مطالعہ سے فائدہ اُٹھائیگا تو خدمتی کمیٹی کو یہ فیصلہ کرنا چاہئے کہ مطالعہ کرانے کیلئے کون بہتر ہوگا۔ اگرچہ طویل عرصہ تک مطالعہ جاری رکھنا ضروری نہیں ہے توبھی، مطالعہ کرانے والا شخص وقت، دوبارہ ملاقات اور بائبل مطالعے کی رپورٹ ڈال سکتا ہے۔
۱۲ گزشتہ سال اپریل میں ایک بہن نے گھرباگھر منادی کے دوران سڑک پر ایک جوان آدمی کو کچھ رسالے پیش کئے۔ اُس نے آشکارا کِیا کہ اُس کی بیوی ایک سُست گواہ تھی۔ اُس نے کنگڈم ہال کا پتا معلوم کِیا اور بہن کو اپنی بیوی اور اُس سے دوبارہ ملاقات کرنے کی دعوت دی۔ انجامکار، وہ جوڑا اگلے اجلاس پر حاضر ہوا اور بائبل مطالعے کیلئے بھی رضامند ہو گیا۔
۱۳ اضافی کارگزاری کیلئے تیار ہوں! جس زبورنویس نے اعلان کِیا کہ ہمیں یہوواہ کے نام اور اُسکے کاموں کا بیان کرنا چاہئے وہ مزید کہتا ہے: ”اُسکی تعریف میں گاؤ۔ اُسکی مدح سرائی کرو۔ اُسکے تمام عجائب کا چرچا کرو۔ اُسکے مُقدس نام پر فخر کرو۔“ (زبور ۱۰۵:۲، ۳) ہمیں خدمتگزاری میں اپنی کوششوں میں اضافہ کرنے سے یہوواہ کے عظیم نام اور اُسکے ”عجیب کاموں“ کیلئے محبت ظاہر کرنے سے اس میموریل کو ایک عظیمترین میموریل بنانا چاہئے!
[Box on page 4]
امدادی پائنیر خدمت کیلئے ہر ہفتے ۱۲ گھنٹے کام کرنے کے مختلف طریقے
دن گھنٹے
سوموار ۱ ۲ − −
منگل ۱ − ۳ −
بدھ ۱ ۲ − ۵
جمعرات ۱ − ۳ −
جمعہ ۱ ۲ − −
ہفتہ ۵ ۴ ۳ ۵
اتوار ۲ ۲ ۳ ۲
کُل: ۱۲ ۱۲ ۱۲ ۱۲
کیا ان میں سے کوئی شیڈول آپکے لئے عملی رہیگا؟ اگر نہیں تو کیوں نہ اپنا ذاتی شیڈول بنائیں؟