خدمتی اجلاس کا شیڈول
ہفتہ شروع از فروری ۱۲
گیت ۵۵
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔ فروری ۲۶ کے خدمتی اجلاس پر ویڈیو دی بائبل—مینکائنڈز اولڈسٹ ماڈرن بُک پر باتچیت کی جائیگی۔ یہ باتچیت ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے اس شمارے کے صفحہ ۷ پر موجود سوالات پر مبنی ہوگی۔
۱۵ منٹ: ”اپنے نیک کاموں سے یہوواہ کی تمجید کریں۔“a پروکلیمرز کتاب کے صفحہ ۱۸۷، پیراگراف ۲، ۳ سے تبصرے شامل کریں۔
۲۰ منٹ: ”دوسروں کو کیسے قائل کریں۔“ مئی ۱۵، ۱۹۹۸ کے واچٹاور کے صفحہ ۲۱-۲۳ کے مضمون اور منتخب نکات پر مبنی ایک کلیسیائی کتابی مطالعہ کے کنڈکٹر اور پائنیر یا ایک تجربہکار پبلشر کے مابین باتچیت۔ صفحہ ۲۳ پر بکس ”اپنے طالبعلم کے دل تک پہنچیں“ کا جائزہ لیں۔ مقامی علاقے کے کسی عام جھوٹے مذہبی اعتقاد کی بابت باتچیت کریں کہ اس موضوع پر بائبل کے نقطۂنظر کو سمجھنے میں کسی شخص کو کیسے قائل کِیا جا سکتا ہے۔
گیت ۱۳۵ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از فروری ۱۹
گیت ۱۵
۸ منٹ: مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ۔
۱۵ منٹ: مقامی ضروریات۔
۲۲ منٹ: ”یہوواہ کے نام اور کاموں کا چرچا کریں۔“b بزرگ مارچ اور اپریل میں اضافی کارگزاری کیلئے مقامی طور پر بنائے جانے والے خاص منصوبوں اور امدادی پائنیر خدمت کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ لوگوں کی حوصلہافزائی کرنے کی کوششوں کا اعادہ کرتا ہے۔ گزشتہ اپریل میں پائنیر خدمت میں حصہ لینے والے بعض بہنبھائیوں کو اُس خوشی کو بیان کرنے کا موقع دیں جو انہیں اس کام سے حاصل ہوئی۔ میدانی خدمت میں اپنے ساتھ شامل ہونے کیلئے سُست پڑ جانے والے ہر پبلشر کے علاوہ غیربپتسمہیافتہ پبلشروں کے طور پر لائق ٹھہرنے کیلئے بچوں اور دیگر بائبل طالبعلموں کی مدد کرنے پر توجہ دیں۔—نومبر ۲۰۰۰ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے سوالی بکس کا مطالعہ کریں۔
گیت ۲۷ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از فروری ۲۶
گیت ۴۱
۸ منٹ: مقامی اعلانات۔ پبلشروں کو فروری کی میدانی خدمتگزاری کی رپورٹ ڈالنے کی یاددہانی کرائیں۔
۱۲ منٹ: علم کی کتاب کیلئے مجوزہ پیشکشیں۔ کیا آپ کے ذہن میں مارچ کے مہینے میں علم کی کتاب پیش کرنے کیلئے کوئی تجویز ہے؟ اگر آپ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے گزشتہ شماروں کے آخری صفحات دیکھیں تو وہاں آپکو پہلی ملاقات کیلئے تجاویز کیساتھ ساتھ واپسی ملاقات کی کئی مثالیں بھی ملیں گی۔ دو یا تین پیشکشوں پر نظرثانی کریں۔ (دسمبر ۱۹۹۵؛ مارچ، جون، نومبر ۱۹۹۶؛ جون ۱۹۹۷؛ مارچ ۱۹۹۸) بائبل مطالعے شروع کرانے کی براہِراست رسائی استعمال کرنے کے سلسلے میں نومبر ۱۹۹۶ کے شمارے سے دو تجاویز پر مظاہرہ پیش کریں۔ نئے مطالعے شروع کرنے کی خاص کوشش کرنے کیلئے سب کی حوصلہافزائی کریں۔
۲۵ منٹ: ”دی بائبل—مینکائنڈز اولڈسٹ ماڈرن بُک کیلئے قدردانی بڑھانا۔“ صفحہ ۷ پر موجود سوالات کے استعمال سے سامعین سے باتچیت۔ اس حقیقت کو اُجاگر کریں کہ ۳۷ زبانوں میں مکمل نیو ورلڈ ٹرانسلیشن یا اس کے کچھ حصوں کی ۱۰۰ ملین سے زائد کاپیاں شائع ہوئی ہیں اس وجہ سے یہ سب سے زیادہ تقسیم کئے جانے والے بائبل ترجموں میں شمار ہوتی ہے۔ اپریل میں ہم اس سلسلے کی تیسری ویڈیو دی بائبل—اٹس پاور ان یور لائف پر نظرثانی کرینگے۔
گیت ۲۲۲ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از مارچ ۵
گیت ۸۱
۵ منٹ: مقامی اعلانات۔
۱۸ منٹ: ”یہوواہ طاقت بخشتا ہے۔“c صحائف کے اطلاق پر سامعین سے تبصرے کرائیں۔
۲۲ منٹ: ”ٹیلیفون پر کامیاب گواہی دینا۔“d اسے خدمتی نگہبان پیش کریگا۔ دسمبر ۱۵، ۱۹۹۹ کے مینارِنگہبانی کے صفحہ ۲۳، پیراگراف ۱۷ میں موجود حوصلہافزائی کو شامل کریں۔ نومبر ۲۰۰۰ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے بکس ”آپ ٹیلیفون سے منسلک آنسرینگ مشین سے کیا کہینگے؟“ کا اعادہ کریں۔ وضاحت کریں کہ کن علاقوں میں ٹیلیفون پر گواہی دی جا سکتی ہے۔ مقامی طور پر اس کام میں کامیابی ظاہر کرنے کیلئے کچھ مختصر تجربات بیان کرنے کا موقع دیں۔
گیت ۴ اور اختتامی دُعا۔
[Footnotes]
a تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
b تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
c تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
d تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔