خدمتی اجلاس کا شیڈول
ہفتہ شروع از جنوری ۸
گیت ۲۹
۷ منٹ: مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔
۱۳ منٹ: ”تمہاری روشنی آدمیوں کے سامنے چمکے۔“a جون ۱، ۱۹۹۷ کے واچٹاور صفحہ ۱۵، پیراگراف ۱۳،۱۲ سے تبصرے شامل کریں۔ سب کی حوصلہافزائی کریں کہ گواہی دینے کے ہر موقع سے فائدہ اُٹھائیں۔
۲۵ منٹ: ہماری طبّی سہولیات کیلئے پُرمحبت انتظامات۔ ایک لائق بزرگ دسمبر ۱، ۲۰۰۰ کے سوسائٹی کے خط اور خاکے پر مبنی تقریر پیش کرتا ہے۔ اس بات پر زور دیں کہ ایڈوانس میڈیکل ڈائریکٹو/ریلیز کارڈ کو پُر کرنے سے ناخواستہ انتقالِخون سے بہترین قانونی تحفظ حاصل کِیا جا سکتا ہے۔ آج اجلاس کے بعد یہ دستاویز بپتسمہیافتہ پبلشروں کے لئے دستیاب ہوگی مگر اسے آج پُر نہیں کِیا جائیگا۔ کلیسیا کے پاس تقسیم کرنے کیلئے اِس دستاویز کی کافی مقدار ہونی چاہئے۔ اگلے کلیسیائی کتابی مطالعہ کے بعد تمام کارڈز پر دستخط، تصدیق اور تاریخ ڈالنے کا کام کیا جائیگا اور اگر ضرورت ہو تو کتابی مطالعہ کے کنڈکٹر سے مدد لی جا سکتی ہے۔ گواہوں کے طور پر دستخط کرنے والوں کو ہر شخص کو حقیقت میں دستخط کرتے ہوئے دیکھنا چاہئے۔ کتابی مطالعہ کے کنڈکٹر کو یہ یقین کر لینا چاہئے کہ اس کے گروپ کے تمام افراد کیلئے ایڈوانس میڈیکل ڈائریکٹو/ریلیز کارڈ کو پُر کرنے کیلئے مدد دستیاب ہے۔ آج اجلاس کے بعد والدین بچوں کیلئے ایڈینٹی کارڈز حاصل کر سکیں گے۔ غیربپتسمہیافتہ پبلشر اس دستاویز کی معلومات استعمال کرتے ہوئے اپنے حالات اور اعتقادات کے مطابق اپنے اور اپنے بچوں کے استعمال کیلئے اپنا ذاتی ڈائریکٹو لکھ سکتے ہیں۔
گیت ۱ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از جنوری ۱۵
گیت ۵۱
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ۔
۱۵ منٹ: مقامی ضروریات۔
۲۰ منٹ: کیا آپ روزانہ صحائف کی تحقیق کرتے ہیں؟ تقریر اور انٹرویوز۔ دسمبر ۱۵، ۱۹۹۶ کے واچٹاور، صفحہ ۱۸،۱۷ پیراگراف ۱۲-۱۴ کی معلومات پر غور کرتے ہوئے، روزانہ کی آیت پر بطور خاندان گفتگو کرنے کی حکمت پر روشنی ڈالیں۔ خاندانی ارکان سے انٹرویو لیں جن میں سے ہر ایک بیان کرتا ہے کہ اُس نے حال ہی میں جو روزانہ کی آیت پڑھی تھی اُس سے اُسے کیا خاص فائدہ حاصل ہوا اور اس کی وجہ کیا تھی۔ اس بات پر زور دیں کہ اسے گھرانے کی مضبوطی اور خدمتگزاری میں سرگرمی کے لئے ترتیب دئے گئے خاندانی مطالعے کے باقاعدہ پروگرام کا حصہ ہونا چاہئے۔
گیت ۵۵ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از جنوری ۲۲
گیت ۱۱۳
۷ منٹ: مقامی اعلانات۔
۱۸ منٹ: تعارفات کیسے تیار کریں۔ تقریر اور مظاہرے۔ بائبل مباحثے شروع کرنے اور جاری رکھنے کا طریقہ کتابچے کے صفحہ ۲ سے خاص نکات پر نظرثانی کریں۔ واضح کریں کہ ہم کیسے اپنے طریقۂکار، شخصیت اور علاقے کے مطابق اچھے تعارفات کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ نمونے کے طور پر چند تعارفات کا اعادہ کریں جنہیں تقاضا بروشر کیساتھ استعمال کِیا جا سکتا ہے اور ایک یا دو مظاہرے بھی کروائیں۔ (اپریل ۱۹۹۷ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری، صفحہ ۸ کا مطالعہ کریں۔) بائبل مباحثے شروع کرنے اور جاری رکھنے کا طریقہ اور ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں پیشکردہ تجاویز کا اپنی میدانی خدمت میں عمدہ استعمال کرنے کے لئے سب کی حوصلہافزائی کریں۔
۲۰ منٹ: ”اچھا سننے والا بنیں۔“ تقریر اور حاضرین سے گفتگو۔ سکول گائیڈبُک، صفحہ ۲۸،۲۷، پیراگراف ۱۵-۱۷ کے نکات کا اعادہ کریں۔ ہماری سننے کی عادات کی پرکھ اس بات سے ہوتی ہے کہ ہم کتنا یاد رکھ سکتے ہیں۔ سامعین کو آج کے تھیوکریٹک منسٹری سکول میں حصہ لینے والوں کی طرف سے پیش کئے گئے چند اہم نکات بتانے کی دعوت دیں۔
گیت ۸۸ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از جنوری ۲۹
گیت ۱۶۵
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ پبلشروں کو جنوری کی میدانی خدمتگزاری کی رپورٹ ڈالنے کی یاددہانی کرائیں۔ کلیسیا کے سٹاک میں موجود کتابوں کو نمایاں کرتے ہوئے فروری کیلئے لٹریچر پیشکش پر نظرثانی کریں۔
۱۵ منٹ: ”اپنی نیکنامی کی حفاظت کریں۔“ ستمبر ۱۵، ۲۰۰۰ کے مینارِنگہبانی کے صفحہ ۲۵-۲۸ پر مبنی تقریر۔ ذیلیسُرخی ”احمقانہ ضمانتوں سے بچیں“ پر غوروخوض کریں۔
۲۰ منٹ: ”والدین کو اپنے بچوں میں اچھی عادات پیدا کرنی چاہئیں۔“ تقریر اور روحانی طور پر ترقی کرنے والے بچوں کے والدین سے انٹرویو۔ والدین ایسے مثبت کاموں کو اُجاگر کرتے ہیں جو اُنہوں نے اپنے بچوں کو میدانی خدمت کی عادت ڈالنے کیلئے کئے ہیں۔ اگر وقت اجازت دے تو خاندانی خوشی کی کتاب، صفحہ ۵۵-۵۹ میں سے تجاویز بھی شامل کریں۔
گیت ۲۸ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از فروری ۵
گیت ۱۴
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔
۱۵ منٹ: ”خوشی سے کام کرنے والے بنیں۔“b انسائٹ کتاب، جِلد ۲، صفحہ ۱۲۰، پیراگراف ۶-۸ کا احاطہ کرتے ہوئے بیان کریں کہ کیا چیز خدا کی خدمت میں ہماری خوشی میں اضافہ کرتی ہے۔
۲۰ منٹ: آپ صحتمندانہ تفریح سے لطفاندوز ہو سکتے ہیں۔ خاندان کے افراد ایک گروپ کے طور پر مئی ۲۲، ۱۹۹۷، کے اویک! میں دی گئی مشورت پر باتچیت کرتے ہیں۔ والد خاندان کے تفریحی مشاغل کی بابت فکرمند ہے۔ وہ ”تفریح کو کیا ہو گیا ہے؟“ (صفحہ ۴-۷) کے موضوع کا مختصراً جائزہ لیتے ہوئے صحتمند اور مفید تفریح کی اقسام پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ آور منسٹری کتاب، صفحہ ۱۳۲،۱۳۱ پر ”تفریح“ کے تحت اور صفحہ ۱۳۶،۱۳۵ پر ”سب کچھ خدا کے جلال کے لئے کرو“ کے تحت مواد پر غور کریں۔ راہنمائی کرنے کے سلسلے میں والدین کے کردار اور پورے گھرانے کے فائدے کے لئے خاندان کے افراد میں تعاون کی ضرورت پر زور دیں۔
گیت ۱۲۰ اور اختتامی دُعا۔
[Footnotes]
a تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور پھر سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
b تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور پھر سوالاًجواباً باتچیت کریں۔