یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 1/‏01 ص.‏ 13
  • اعلانات

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اعلانات
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
خدم 1/‏01 ص.‏ 13

اعلانات

▪ لٹریچر پیشکش برائے جنوری:‏ کلیسیا کے سٹاک میں موجود ۱۹۸۶ یا اس سے پہلے شائع ہونے والی ۱۹۲ صفحات کی کوئی بھی پُرانی کتاب۔ جن کلیسیاؤں کے پاس مینکائنڈز سرچ فار گاڈ موجود ہے وہ اسے بھی پیش کر سکتی ہیں۔ فروری:‏ لائف—‏ہاؤ ڈِڈ اِٹ گٹ ہیئر؟ بائے ایولوشن اَور بائے کریئیشن؟؛ آپ زمین پر فردوس میں ہمیشہ زندہ رہ سکتے ہیں یا کلیسیا کے سٹاک میں موجود ۱۹۲ صفحات کی کوئی بھی کتاب۔ مارچ:‏ علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے۔ گھریلو بائبل مطالعے شروع کرنے کیلئے خاص کوشش کی جائیگی۔ اپریل:‏ مینارنگہبانی اور جاگو!‏ رسالے۔ جن واپسی ملاقاتوں پر دلچسپی دکھائی جاتی ہے وہاں چندے پیش کئے جا سکتے ہیں۔ بائبل مطالعے شروع کرنے کے مقصد سے علم کی کتاب یا تقاضا بروشر پیش کریں۔‏

▪ نوٹ فرمائیں کہ سن ۲۰۰۲ میں میموریل کی تقریب ۲۸ مارچ، بروز جمعرات، غروبِ‌آفتاب کے بعد منعقد ہوگی نہ کہ ۲۲ مارچ کو جمعے کے دن پر جیساکہ ۲۰۰۱ کیلنڈر کے آخر پر ظاہر کِیا گیا ہے۔ یہ پیشگی آگاہی اِسلئے دی جا رہی ہے کہ بھائی دستیاب ہالز کیلئے ضروری ریزرویشنز اور کنٹریکٹس کر سکیں کیونکہ جب بہت سی کلیسیائیں ایک ہی کنگڈم ہال استعمال کرتی ہیں تو دیگر جگہوں کا انتظام کِیا جانا چاہئے۔ بزرگوں کو انتظامیہ کیساتھ بات‌چیت کر کے اس بات کو یقینی بنا لینا چاہئے کہ عمارت میں دیگر سرگرمیوں کے باعث کوئی مداخلت نہ ہو تاکہ میموریل کی تقریب پُراَمن اور باضابطہ طریقے سے انجام پا سکے۔ موقع کی اہمیت کے پیشِ‌نظر، میموریل کیلئے مقرر کا انتخاب کرتے وقت مجلسِ‌بزرگان کو محض باری باری ایسا کرنے یا ہر سال ایک ہی بھائی کا انتخاب کرنے کی بجائے بزرگوں میں سے نہایت لائق بزرگ کا انتخاب کرنا چاہئے۔ اگر ممسوح جماعت میں سے کوئی لائق بزرگ موجود ہے جو تقریر پیش کر سکتا ہو تو وہ اس تجویز سے مستثنیٰ قرار دیا جائیگا۔‏

▪ جنوری ۸ کے خدمتی اجلاس میں حاضر ہونے والے تمام بپتسمہ‌یافتہ پبلشر ایڈوانس میڈیکل ڈائریکٹو/‏ریلیز کارڈ اور اپنے بچوں کے لئے ایڈینٹی کارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔‏

▪ فروری سے شروع کرتے ہوئے مارچ ۴ تک سرکٹ نگہبانوں کیلئے نئی تقریر کا موضوع ہوگا، ”‏روزِعدالت—‏خوف یا اُمید کا وقت؟“‏

▪ کلیسیاؤں کو اس سال ۸ اپریل، بروز اتوار، غروبِ‌آفتاب کے بعد میموریل کی تقریب منانے کیلئے موزوں انتظامات کرنے چاہئیں۔ اگرچہ تقریر پہلے شروع کی جا سکتی ہے لیکن میموریل کی علامات کو غروبِ‌آفتاب سے پہلے پیش نہیں کرنا چاہئے۔ مقامی ذرائع سے اپنے علاقے میں غروبِ‌آفتاب کا وقت دریافت کریں۔ چونکہ اُس دن میدانی خدمت کے علاوہ اور کوئی اجلاس منعقد نہیں ہوگا اسلئے کسی اَور دن پر مینارنگہبانی کے مطالعے کیلئے مناسب ردوبدل کِیا جانا چاہئے۔ مقامی حالات کے پیشِ‌نظر سرکٹ نگہبان ہفتے کے دوران اجلاس کے شیڈول میں ردوبدل کرینگے۔ اگرچہ یہ اچھا ہوگا کہ ہر کلیسیا اپنی میموریل تقریب منعقد کرے توبھی شاید ہمیشہ ایسا ممکن نہ ہو۔ اگر کئی کلیسیائیں ایک ہی کنگڈم‌ہال استعمال کرتی ہیں تو ایک یا زیادہ کلیسیائیں اُس شام کیلئے کوئی دوسری جگہ استعمال کر سکتی ہیں۔ جہاں ممکن ہو کلیسیاؤں کے پروگرام کے درمیان کم‌ازکم ۴۰ منٹ کا وقفہ رکھیں تاکہ سب اس تقریب سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں اور مہمانوں سے ملاقات کرنے اور دلچسپی رکھنے والے نئے اشخاص کی حوصلہ‌افزائی کرنے کا موقع مل سکے۔ مسافروں کو چھوڑنے اور لانے کے علاوہ، ٹریفک اور پارکنگ کے مسائل پر بھی توجہ دی جانی چاہئے۔ مجلسِ‌بزرگان کو فیصلہ کرنا چاہئے کہ مقامی طور پر کونسے انتظامات بہتر رہیں گے۔‏

▪ ۲۰۰۱ کے میموریل سیزن کیلئے خاص عوامی تقریر یکم اپریل، بروز اتوار کو پیش کی جائیگی۔ تقریر کا عنوان ہوگا، ”‏کون بچایا جائیگا؟“‏ اس کا خاکہ فراہم کِیا جائیگا۔ جن کلیسیاؤں میں اس ہفتے سرکٹ کا دورہ، سرکٹ اسمبلی یا سپیشل اسمبلی ڈے ہوگا وہاں خاص تقریر اپریل ۹ کے ہفتے میں پیش کی جائیگی۔ کسی بھی کلیسیا میں خاص تقریر اپریل ۱، ۲۰۰۱ سے پہلے پیش نہیں کی جانی چاہئے۔‏

▪ جنوری ۱، ۲۰۰۱ سے مینارنگہبانی کاؤنڈ اور سیچلیز سیرول زبان میں ماہانہ اور سیلوزی زبان میں پندرہ روزہ اشاعت کے طور پر دستیاب ہوگا۔‏

▪ جنوری ۸، ۲۰۰۱ سے جاگو!‏ بلغارین اور اردو زبان میں ماہانہ اشاعت کے طور پر دستیاب ہوگا۔‏

▪ نئی مطبوعات دستیاب:‏

آئزیاز پرافیسی—‏لائٹ فار آل مینکائنڈ—‏پولش

علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے—‏چائنیز (‏فونیٹک)‏

نیو ورلڈ ٹرانسلیشن آف دی کرسچن گریک سکرپچرز—‏البانین، ہنگرین

نیو ورلڈ ٹرانسلیشن آف دی ہولی سکرپچرز—‏سیسوتو، تسوانا

نیو ورلڈ ٹرانسلیشن آف دی ہولی سکرپچرز—‏وِد ریفرنسز—‏چیک

آپ خدا کے دوست بن سکتے ہیں!‏—‏عربی، چائنیز، ایو، پولش، سواحیلی

▪ نئی آڈیوکیسٹ دستیاب:‏

اپنے روحانی ورثے کی قدر کرنا (‏ایک کیسٹ پر ڈرامہ)‏—‏جیپنیز

اپنی آنکھ کو سادہ رکھیں (‏ایک کیسٹ پر ڈرامہ)‏—‏گجراتی، ہندی

یکم جنوری، ۲۰۰۱ کے شمارے سے ڈچ زبان میں مینارِنگہبانی آڈیو کیسٹ پر دستیاب ہوگا۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں