خدمتی اجلاس کا شیڈول
ہفتہ شروع از دسمبر ۱۱
گیت ۵۰
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔ اگر کلیسیا کے سٹاک میں عظیمترین انسان کتاب یا گریٹ ٹیچر بُک موجود ہے تو واضح کریں کہ انہیں چھٹیوں کے دوران خدمتگزاری میں مؤثر طریقے سے کیسے استعمال کِیا جا سکتا ہے۔ دسمبر ۲۵ کے ہفتے کے دوران خدمتی اجلاس پر باتچیت کی تیاری کیلئے دی بائبل—ایکوریٹ ہسٹری، ریلائبل پرافیسی ویڈیو دیکھنے کیلئے سب کی حوصلہافزائی کریں۔ جن کے پاس یہ ویڈیو دستیاب ہے وہ دیکھنے کیلئے دوسروں کو دے سکتے ہیں یا اُن کیساتھ ملکر دیکھ سکتے ہیں۔
۱۵ منٹ: ”ہر وقت یہوواہ کا خوف مانیں۔“a جنوری ۸، ۱۹۹۸ کے اویک! کے صفحہ ۲۶ پر بیانکردہ خدائی خوف کی وضاحت کو بھی شامل کریں۔ یہوواہ کے خوشگوار خوف کے فوائد پر زور دیں۔
۲۰ منٹ: ”ساتھیوں کا دباؤ اور منادی کرنے کا شرف۔“ تقریر اور انٹرویوز۔ ایسے اشخاص کو اظہارِخیال کا موقع دیں جنہیں ساتھیوں کے دباؤ کا تجربہ ہوا ہے اور وہ کیسے منادی کے کام میں سرگرم رہنے کے قابل ہوئے ہیں۔
گیت ۷۸ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از دسمبر ۱۸
گیت ۹۴
۱۵ منٹ: مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ۔ دسمبر ۲۵ کیلئے خدمتگزاری کے خاص بندوبست کا احاطہ کریں۔ اس سوال کا جواب دیں: کیا غیرمسیحی تقریبات میں شرکت کرنا غلط ہے جو مذہبی اصل سے نہیں ہیں؟—ریزننگ بُک کے صفحہ ۱۷۸-۱۸۰ کو دیکھیں۔
۱۲ منٹ: ”تھیوکریٹک منسٹری سکول برائے ۲۰۰۱۔“ سکول اوورسیئر کی طرف سے تقریر۔ ہفتہوار بائبل پڑھائی مکمل کرنے اور سکول میں ملنے والی تفویضات کو مستعدی سے تیار کرنے کیلئے سب کی حوصلہافزائی کریں۔
۱۸ منٹ: ”کیا آپ دلیری سے منادی کرتے ہیں؟“b اس مضمون میں تحریری حوالہجات پر تبصرہ کرنے کی دعوت دیں۔ آور منسٹری بُک کے صفحہ ۸۶ کو استعمال کرتے ہوئے بیان کریں کہ ہم زیادہ دلیری حاصل کرنے اور میدانی خدمتگزاری میں مؤثر بننے کیلئے کیا کر سکتے ہیں۔
گیت ۱۲۴ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از دسمبر ۲۵
گیت ۱۲۶
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ سامعین کو گواہی دینے کے کام کے دوران پیش آنے والا کوئی حالیہ تجربہ بیان کرنے کی دعوت دیں۔ جنوری کے لئے لٹریچر پیشکش پر نظرثانی کریں۔
۱۰ منٹ: مقامی ضروریات۔
۲۵ منٹ: ”دی بائبل—ایکوریٹ ہسٹری، ریلائبل پرافیسی ویڈیو کے ذریعے سیکھنا۔“ سامعین کیساتھ باتچیت۔ اس ویڈیو کو دوسروں کو تحریک دینے کیلئے کیسے استعمال کِیا جا سکتا ہے، تجاویز پیش کریں۔ (۱۹۹۹ ائیربُک، صفحہ ۵۲،۵۱) فروری میں ہم اس سلسلے کی دوسری ویڈیو دی بائبل—مینکائنڈز اولڈسٹ ماڈرن بُک پر نظرثانی کرینگے۔
گیت ۱۵۱ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از جنوری ۱
گیت ۱۷۱
۸ منٹ: مقامی اعلانات۔ اگر آپ کی کلیسیا نئے سال کیلئے اجلاسوں کے اوقات تبدیل کرے گی تو براہِمہربانی نئے اوقات کے باوجود اجلاسوں پر باقاعدہ حاضر ہونے کیلئے سب کی حوصلہافزائی کریں۔ کسی بھی تبدیلی کی صورت میں بائبل طالبعلموں اور دیگر دلچسپی رکھنے والے اشخاص کو نئے شیڈول سے مطلع کرنے کے لئے دستی اشتہارات استعمال کریں۔ ملکی اور مقامی کلیسیا کی میدانی خدمت کی رپورٹ برائے ماہ اگست پر باتچیت کریں۔ دسمبر کی خدمتی رپورٹ ڈالنے کی یاددہانی کرائیں۔
۱۷ منٹ: واپسی ملاقاتوں کیلئے کیسے تیاری کریں۔ والد اپنے خاندان کیساتھ گفتگو کرتا ہے کہ وہ اپنی خدمتگزاری میں کیسے زیادہ پھلدار ثابت ہو سکتے ہیں۔ وہ دکھائی جانے والی دلچسپی کی پیروی کرنے کی صحیفائی وجوہات پر زور دیتا ہے۔ وہ جولائی ۱، ۱۹۹۹ کے مینارِنگہبانی کے صفحہ ۲۲ پر پیراگراف ۱۸ میں مجوزہ ہدایات کو استعمال کرتے ہوئے کچھ واپسی ملاقاتیں کرنے کی تیاری کرتے ہیں۔ سب لوگ تسلیم کرتے ہیں کہ انہیں ایسے لوگ ملے ہیں جن سے واپسی ملاقات کی جانی چاہئے۔ ہر ایک پہلی ملاقات پر ظاہر کئے جانے والے ردِعمل کو بیان کرتا ہے اور دیگر واپسی ملاقات پر استعمال کرنے کیلئے اپنی طرف سے ایک خیال اور صحیفہ تجویز کرتے ہیں۔ وہ تقاضا بروشر میں سے ایسے نکات تلاش کرتے ہیں جو مؤثر طریقے سے استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ والدین کسی ایک بچے کو مشق کراتے ہیں کہ وہ اپنی ملاقات پر کیا کہے گا۔ نیز وہ اگلے ہی ہفتے واپسی ملاقات کیلئے مخصوص وقت کا منصوبہ بناتے ہیں۔
۲۰ منٹ: ”خدا کے کلام پر عمل کرنے والے“ ڈسٹرکٹ کنونشن پروگرام کے اہم نکات پر نظرثانی کریں۔ ہر دن کے پروگرام کا اعادہ کرنے کیلئے تین لائق بھائیوں کو پہلے ہی سے تفویض کریں جو نمایاں نکات پر توجہ دلائیں گے۔ اچھی طرح سے تیارکردہ نظرثانی کلیسیا کی ذاتی اطلاق کرنے اور میدانی خدمت میں استعمال کرنے کی غرض سے کلیدی نکات کو یاد رکھنے میں مدد کریگی۔ سامعین کی طرف سے تمام تبصرہجات اور تجربات مختصر اور پُرمطلب ہونے چاہئیں۔
[Footnotes]
a تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور پھر سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
b تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور پھر سوالاًجواباً باتچیت کریں۔