کیا آپ دلیری سے منادی کرتے ہیں؟
۱ پطرس اور یوحنا نے مخالفوں کے دھمکانے اور قید میں ڈالے جانے کے باوجود، دلیری سے بادشاہتی پیغام کی منادی کرنا جاری رکھا۔ (اعما ۴:۱۷، ۲۱، ۳۱) آجکل ہمارے لئے دلیری سے منادی کرنے کا کیا مطلب ہے؟
۲ دلیری سے گواہی دینا: لفظ دلیر کا مترادف ”نڈر“ ہے جس کا مطلب ”پُرعزم بہادری، استحکام اور برداشت ہے۔“ سچے مسیحیوں کیلئے، دلیری سے منادی کرنے کا مطلب یہ ہے کہ ہر مناسب موقع پر بِلاخوفوخطر دوسروں کو خوشخبری سنائیں۔ (اعما ۴:۲۰؛ ۱-پطر ۳:۱۵) اسکا مطلب یہ بھی ہے کہ ہم خوشخبری سنانے سے شرم محسوس نہیں کرتے۔ (زبور ۱۱۹:۴۶؛ روم ۱:۱۶؛ ۲-تیم ۱:۸) لہٰذا، دلیری ایک ایسی صفت ہے جو ان آخری ایّام میں بادشاہت کی خوشخبری کی منادی کرنے کے کام کیلئے ضروری ہے۔ یہ ہمیں ہر جگہ لوگوں کو خوشخبری سنانے کی تحریک دیتی ہے۔—اعما ۴:۲۹؛ ۱-کر ۹:۲۳۔
۳ سکول میں دلیری: کیا خوف یا بزدلی کا میلان آپ کیلئے ہممکتبوں کو منادی کرنا مشکل بناتا ہے؟ درحقیقت بعضاوقات یہ آسان نہیں ہوتا، دراصل یہ ایک حقیقی چیلنج ہو سکتا ہے۔ تاہم، دلیری کے ساتھ دوسروں کو منادی کرنے کیلئے دُعا کرنے سے یہوواہ ہم کو طاقت عطا فرمائیگا۔ (زبور ۱۳۸:۳) دلیری تمسخر کا مقابلہ کرنے اور یہوواہ کے گواہ کے طور پر اپنی شناخت کرانے میں ہماری مدد کریگی۔ نتیجتاً سکول میں آپکا منادی کرنا آپکی سننے والوں کیلئے نجات کا سبب بن سکتا ہے۔—۱-تیم ۴:۱۶۔
۴ جائےملازمت پر دلیری: کیا جائےملازمت پر لوگ آپکو یہوواہ کے گواہ کے طور پر پہچانتے ہیں؟ ممکن ہے آپکی منادی ہی وہ واحد راستہ ہو جس سے آپکے ساتھی کارکنوں تک خوشخبری پہنچ سکتی ہے۔ آپکی دلیری مسیحی اجلاسوں اور کنونشنوں پر حاضر ہونے کیلئے چھٹی حاصل کرنے میں بھی آپ کی مدد کرے گی۔
۵ آزمائش کے وقت دلیری: مخالفت کا سامنا کرتے وقت دلیری ظاہر کرنا ہمارے لئے انتہائی مشکل ہو سکتا ہے۔ (۱-تھس ۲:۲،۱) جب ہم براہراست اذیت، تمسخر یا خطرات کا سامنا کرتے ہیں تو دلیری ہمیں اپنے ایمان پر قائم رہنے میں مدد دیتی ہے۔ (فل ۱:۲۷، ۲۸) یہوواہ خدا کے معیاروں کے سلسلے میں مصالحت کرنے کے دباؤ میں بھی دلیری ہمیں ثابت قدم رہنے کیلئے تقویت بخشتی ہے۔ جب دوسرے لڑائیجھگڑے کو ہوا دیتے ہیں تو دلیری ہمیں پُرامن رہنے میں مدد دیتی ہے۔—روم ۱۲:۱۸۔
۶ دُعا ہے کہ ہم ذاتی طور پر ہر طرح کی مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے دلیری کیساتھ خوشخبری کی منادی کرتے رہیں۔—افس ۶:۱۸-۲۰۔