اعلانات
▪ لٹریچر پیشکش برائے دسمبر: نیوورلڈ ٹرانسلیشن کیساتھ علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے۔ جنوری: کلیسیا کے سٹاک میں موجود ۱۹۸۶ سے پہلے کی شائعکردہ ۱۹۲ صفحات کی کوئی بھی کتاب۔ جن کلیسیاؤں کے پاس مینکائنڈز سرچ فار گاڈ کتاب موجود ہے تو اُسے بھی پیش کِیا جا سکتا ہے۔ فروری: لائف—ہاؤ ڈِڈ اِٹ گٹ ہیئر؟ بائے ایولوشن اَور بائے کریئیشن؟ ریولیشن—اِٹس گرینڈ کلائمکس ایٹ ہینڈ! یا کلیسیا کے سٹاک میں موجود ۱۹۲ صفحات کی کوئی بھی کتاب۔ مارچ: علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے۔ گھریلو بائبل مطالعے شروع کرانے کی خصوصی کوشش کی جائے گی۔
▪ کلیسیاؤں کو دسمبر کی لٹریچر درخواست کے ساتھ سن ۲۰۰۰ کے دی واچٹاور اور اویک! کے مجلد والیمز کے لئے بھی درخواستیں بھیجنا شروع کر دینی چاہئیں۔ مجلد والیمز صرف انگریزی زبان میں ہی دستیاب ہونگے۔
▪ سن ۲۰۰۲، میں میموریل کا انعقاد جمعہ، اپریل ۲۲ کو غروبِآفتاب کے بعد ہوگا۔ یہ پیشگی آگاہی اِس لئے دی جا رہی ہے کہ بھائی دستیاب ہال حاصل کرنے کے لئے ضروری تحفظات یا معاہدے کر سکیں کیونکہ جب بہت سی کلیسیائیں ایک ہی کنگڈم ہال استعمال کر رہی ہوں تو دیگر جگہوں کا انتظام کِیا جانا چاہئے۔ بزرگوں کو انتظامیہ کے ساتھ باتچیت کر کے اس بات کی یقینیدہانی کر لینی چاہئے کہ عمارت میں دیگر سرگرمیوں کے باعث کوئی خلل پیدا نہیں ہوگا تاکہ میموریل کی تقریب پُرامن اور باضابطہ طریقے سے انجام پا سکے۔ اس موقع کی اہمیت کو مدِنظر رکھتے ہوئے میموریل کے لئے مقرر تفویض کرتے وقت مجلسِبزرگان کو محض باری باری ایسا کرنے یا ہر سال ایک ہی بھائی کو تفویض کرنے کی بجائے بزرگوں میں سے زیادہ لائق بزرگ کا انتخاب کرنا چاہئے۔ اگر کوئی ممسوح بزرگ تقریر پیش کرنے کے لائق ہے تو اِس سلسلے میں استثنا سے کام لیا جائیگا۔