خدمتی اجلاس کا شیڈول
ہفتہ شروع از ستمبر ۱۱
گیت ۱۳۹
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔
۱۵ منٹ: ”یہوواہ کی برکت دولت بخشتی ہے۔“ تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور پھر سوالاًجواباً باتچیت کریں۔—دیکھیں انسائٹ جلد ۲، صفحہ ۸۰۴، پیراگراف ۷،۶۔
۲۰ منٹ: ”دلچسپی پیدا کرنے کیلئے حالیہ واقعات کا استعمال کریں۔“ سامعین کیساتھ باتچیت اور مظاہرے۔ مقامی دلچسپی کے کئی حالیہ واقعات کا ذکر کریں۔ اِن سے مستقبل کی بابت کیا پریشانیاں پیدا ہوئی ہیں؟ بائبل مباحثے شروع کرنے اور جاری رکھنے کا طریقہ کتابچے کے صفحہ ۴ کو استعمال کرتے ہوئے کچھ تجاویز پیش کریں کہ بائبل باتچیت شروع کرنے کیلئے تمہید کیسے تیار کی جا سکتی ہے۔ دو اچھی طرح سے تیارکردہ عملی مظاہرے پیش کریں۔
گیت ۲۲۴ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از ستمبر ۱۸
گیت ۲
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ۔
۱۵ منٹ: پچھلے سال ہماری کارکردگی کیسی رہی؟ خدمتی نگہبان کی تقریر۔ سن ۲۰۰۰ کے خدمتی سال کی کلیسیائی رپورٹ کے اہم نکات پر نظرثانی کریں۔ سرانجام دی جانے والی اچھی باتوں کیلئے شاباش دیں۔ ایسے حلقوں کی نشاندہی کریں جہاں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ اجلاسوں پر حاضری، بائبل مطالعے شروع کرنے اور جاری رکھنے اور میدانی خدمت میں باقاعدہ ہونے کے سلسلے میں کلیسیا کی کارکردگی پر توجہ مرکوز کرائیں۔ آنے والے سال کیلئے عملی نشانوں کا احاطہ کریں۔
۲۰ منٹ: ”زندگیاں خطرے میں ہیں!“ سامعین کے ساتھ باتچیت۔ مضمون میں درج صحائف کو نمایاں کریں۔
گیت ۳۰ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از ستمبر ۲۵
گیت ۹۳
۱۵ منٹ: مقامی اعلانات۔ سب کو اپنی ستمبر کی میدانی خدمتگزاری کی رپورٹ ڈالنے کیلئے یاددہانی کرائیں۔ سوالی بکس کا احاطہ کریں۔
۱۵ منٹ: مقامی ضروریات۔
۱۵ منٹ: ہمارے رسالوں کی اہمیت کم نہیں ہوتی۔ جب مینارِنگہبانی اور جاگو! کے پُرانے شماروں کا ڈھیر لگ جاتا ہے تو آپ کیا کرتے ہیں؟ بعض پبلشر یہ سوچتے ہوئے اِنہیں ردی خیال کرنے لگتے ہیں کہ اِن میں موجود مضامین اب حال سے کوئی تعلق نہیں رکھتے۔ اِسکے برعکس، ستمبر ۱۹۹۳ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے صفحہ ۳ پر ہماری حوصلہافزائی کی گئی ہے کہ کچھ پُرانے شمارے اپنے ساتھ رکھیں اور جہاں مناسب ہو اِنہیں پیش کریں۔ آپ ایسے موزوں مضامین منتخب کر سکتے ہیں جو مردوں، عورتوں، کاروباری لوگوں، عمررسیدہ اشخاص اور نوجوانوں کی پسند کے مطابق ہوں؛ پھر آپ اِن رسالوں کو موقع کی مناسبت سے پیش کرنے کیلئے تیار رکھیں۔ مظاہرہ کریں کہ کیسے ایسے مضامین کو منتخب اور پیش کِیا جا سکتا ہے۔ پُرانے رسالے پیش کرتے ہوئے کامیاب تجربات حاصل کرنے والے پبلشروں سے سنیں۔
گیت ۱۱۵ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از اکتوبر ۲
گیت ۱۶۹
۱۵ منٹ: مقامی اعلانات۔ کلیسیا کو بادشاہتی خبر نمبر ۳۶ کی خاص تقسیم کے منصوبے کی بابت آگاہ کریں جو سوموار، اکتوبر ۱۶ سے شروع کر کے جمعہ، نومبر ۱۷ تک جاری رہے گی۔ نوجوانوں اور نئے لوگوں سمیت منادی میں بھرپور حصہ لینے کے لئے سب کی حوصلہافزائی کریں۔ کتابی مطالعوں کے منتظمین کو اپنے گروپ کے تمام افراد کی گرمجوشی کے ساتھ حصہ لینے کی ہر ممکن کوشش کرنے کے لئے ابھی سے حوصلہافزائی کرنی چاہئے اور اُنہیں منظم کرنا شروع کر دینا چاہئے۔ پچھلی بادشاہتی خبر کی تقسیم کے سلسلے میں تقویتبخش تجربات شامل کریں۔
۱۵ منٹ: ”کیا مجھے نقلمکانی کرنی چاہئے؟“ ایک بزرگ کی تقریر۔ وضاحت کریں کہ نقلمکانی کا فیصلہ کرتے وقت بصیرت کی ضرورت کیوں پڑتی ہے۔ باتچیت سے ظاہر کریں کہ امثال ۲۲:۳ میں پائی جانے والی مشورت کا اطلاق کیسے کِیا جا سکتا ہے۔ اگست ۱۵، ۱۹۸۸ کے واچٹاور کے صفحہ ۲۲ پر موجود احتیاطی تدابیر پر تبصرہجات شامل کریں۔
۱۵ منٹ: باتچیت شروع کرنے کے تجربات۔ ہفتہ شروع از ستمبر ۱۱ کے خدمتی اجلاس کے پروگرام میں تجویز پیش کی گئی تھی کہ ہم خدمتگزاری میں دلچسپی بڑھانے اور باتچیت شروع کرنے کیلئے حالیہ واقعات پر مبنی تمہید تیار کریں۔ اِن تجاویز کے اطلاق سے اب تک حاصل ہونے والے اچھے نتائج کو بیان کرنے کیلئے سامعین کو دعوت دیں۔
گیت ۲۰۵ اور اختتامی دُعا۔