زندگیاں خطرے میں ہیں!
۱ بائبل واضح طور پر بیان کرتی ہے کہ یہوواہ کی مرضی یہ ہے کہ ”سب آدمی نجات پائیں۔“ تاہم، یہ بھی سچ ہے کہ زمین کے اربوں لوگوں کے زندہ رہنے کے امکانات کا انحصار یہوواہ خدا اور یسوع مسیح کے تحت اُسکی بادشاہت کیلئے اُنکے رویے پر ہے۔ صرف ”سچائی کی پہچان“ ہی ایک مناسب رویے کی بنیاد ہو سکتی ہے۔ (۱-تیم ۲:۳، ۴) یہ خبر دینے کیساتھ ساتھ کہ خدا کی نئی راست دُنیا کی راہ ہموار کرنے کیلئے زمین جلد ہی ہر قسم کی بُرائی سے پاک کر دی جائیگی، ہمیں زندگی بچانے کی ایک اہم ذمہداری بھی سونپی گئی ہے۔—متی ۲۴:۱۴؛ ۲۸:۱۹، ۲۰؛ روم ۱۰:۱۳-۱۵۔
۲ اتنا ضروری کیوں؟ یسوع نے ایک ”بڑی مصیبت“ کی بابت آگاہی دی ”جو دُنیا کے شروع سے اب تک [نہیں] ہوئی“ ہے۔ (متی ۲۴:۲۱) اُس مصیبت کا عروج ہرمجدون پر ہوگا۔ (مکا ۱۶:۱۶) خوشخبری کے لئے جوابیعمل نہ دکھانے والے ہزاروں لوگوں میں ہمارے بےایمان رشتہدار، پڑوسی، ساتھیکارکُن، ہممکتب اور واقفکار شامل ہیں۔ تاہم، ہمارا مقصد خدا کی نقل میں ”سب آدمیوں“ تک پہنچنا ہے جس نے اپنے بیٹے یسوع مسیح کو سب کیلئے فدیے میں دے دینے سے ساری دُنیا کے انسانوں کیلئے محبت ظاہر کی۔ (یوحنا ۳:۱۶) ہمیں تحفظ فراہم کرنے والی خدائی جگہ پر پناہ حاصل کرنے کی دعوت میں سب کو شامل کرنے کی پُرجوش کوشش کرنی چاہئے۔ منادی کا کام پوری طرح انجام دیکر، ہم خون کے جرم سے بچ سکتے ہیں۔—حز ۳۳:۱-۷؛ ۱-کر ۹:۱۶۔
۳ ہمارا مقصد کیا ہے؟ خدا کے کلام میں ہر جگہ منادی کے کام کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔ جس طرح پولس رسول نے اظہار کِیا، ”مسیح کی محبت ہمیں مجبور کر دیتی ہے“ کہ ہم خدا کی راہوں کی مطابقت میں زندگی بسر کریں۔ (۲-کر ۵:۱۴) اِس کے علاوہ، مینارِنگہبانی میں منادی کرنے کی ہماری ذمہداری پر اکثر زور دیا جاتا ہے۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری مسلسل راہنمائی فراہم کرتی ہے کہ ہم منادی کے کام کو کیسے سرانجام دیں۔ بزرگ اِس کام کو منظم کرتے ہیں اور اِس میں شرکت کرنے کے لئے ہماری حوصلہافزائی کرتے ہیں۔ ساتھی مبشر اپنے ساتھ خدمتگزاری میں حصہ لینے کے لئے ہمیں دعوت دیتے ہیں۔ اپنے مظاہروں کی تیاری، رسالوں اور دیگر مطبوعات کی پیشکش، واپسی ملاقاتیںکرنے، بائبل مطالعے کرانے اور گواہی دینے کے ہر موقع سے فائدہ اُٹھانے کے سلسلے میں ہم بہت کچھ سنتے ہیں۔ اِس سب سے ہمیں زندگی بچانے کے مقصد کو پورا کرنے میں مدد ملتی ہے۔—۱-کر ۹:۲۲، ۲۳؛ افس ۱:۱۳۔