یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 6/‏00 ص.‏ 2
  • خدمتی اجلاس کا شیڈول

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدمتی اجلاس کا شیڈول
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
  • ذیلی عنوان
  • ہفتہ شروع از جون ۱۲
  • ہفتہ شروع از جون ۱۹
  • ہفتہ شروع از جون ۲۶
  • ہفتہ شروع از جولائی ۳
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
خدم 6/‏00 ص.‏ 2

خدمتی اجلاس کا شیڈول

ہفتہ شروع از جون ۱۲

گیت ۱۳۶

۸ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔‏

۱۵ منٹ:‏ ”‏تمہاری محنت بیفائدہ نہیں۔“‏ تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اُسکے بعد سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔ جولائی ۱۹۹۶ کے مینارِنگہبانی کے صفحہ ۳۲ پر دئے گئے تجربے پر بات‌چیت کریں۔‏

۲۲ منٹ:‏ تقاضا بروشر سے مطالعے شروع کرنا۔ جنوری ۱۹۹۹ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے صفحہ ۶ کے مضمون پر نظرثانی کرتے ہوئے ایک تقریر۔ پیراگراف ۶ میں مجوزہ پیشکش کا مظاہرہ کرائیں۔ مطالعہ شروع کرانے میں کامیابی حاصل کرنے والے ایک یا دو پبلشروں کو مختصراً بیان کرنے کا موقع دیں کہ اُنہوں نے کیسے مطالعہ شروع کرایا اور اُسے ہر ہفتہ جاری رکھنے کیلئے کیا کِیا۔‏

گیت ۲۰۹ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از جون ۱۹

گیت ۱۴

۱۲ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ اور حسابات کی سہ‌ماہی جانچ‌پڑتال کا اعلان۔ اگر کلیسیا کے سٹاک میں ینگ پیپل آسک یا یوتھ بُک پڑی ہوئی ہیں تو مظاہرہ پیش کریں کہ موسمِ‌گرما کے مہینوں میں جب زیادہ‌تر نوجوان غالباً اپنے گھروں میں ملتے ہیں تو انہیں خدمتگزاری کے دوران مؤثر طریقے سے کیسے استعمال کِیا جا سکتا ہے۔‏

۸ منٹ:‏ سوالی بکس۔ ایک بزرگ تقریر پیش کرتا ہے۔‏

۲۵ منٹ:‏ ”‏یہ مجھ سے کیونکر ہو سکتا ہے جب تک کوئی مجھے ہدایت نہ کرے؟“‏ خدمتی نگہبان سوالاًجواباً گفتگو کرتا ہے۔ ہر پیراگراف کو باآوازِبلند پڑھوائیں اور پیراگراف ۳، ۴ اور ۷ میں موجود صحائف پڑھیں۔ پیراگراف ۶ کا احاطہ کرتے وقت بپتسمہ‌یافتہ لوگوں کو دوبارہ بائبل مطالعہ کرانے کا فیصلہ کرنے میں خدمتی نگہبان کے کردار کی وضاحت کریں۔—‏نومبر ۱۹۹۸ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کا سوالی بکس دیکھیں۔‏

گیت ۸۹ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از جون ۲۶

گیت ۳۹

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ جون کی خدمتی رپورٹ ڈالنے کیلئے سب کو یاددہانی کرائیں۔ جولائی کیلئے لٹریچر پیشکش پر نظرثانی کریں۔ کلیسیا میں دستیاب پُرانے بروشر دکھائیں اور مختصراً ہر ایک کے مقصد کو واضح کریں۔ ایک خوب تیارشُدہ مظاہرہ کرائیں کہ ان میں سے کسی ایک کو خدمتگزاری میں کیسے پیش کِیا جا سکتا ہے۔‏

۱۷ منٹ:‏ ”‏سخاوت پر تیار اور امداد پر مستعد ہوں۔“‏ سوالاًجواباً۔ نومبر ۱، ۱۹۹۶ کے واچ‌ٹاور کے صفحہ ۲۹-‏۳۰ پر ذیلی عنوان ”‏ہم کیوں دیتے ہیں“‏ کے تحت بیان‌کردہ چار وجوہات پر گفتگو کریں۔‏

۱۸ منٹ:‏ جواب دینا سیکھیں۔ (‏کل ۴:‏۶‏)‏ تقریر اور سامعین سے بات‌چیت۔ جب آپکی ملاقات غیرصحیفائی نکتے پر بحث کرنے والے کسی شخص سے ہوتی ہے تو آپ کیا کرتے ہیں؟ ریزننگ بُک موقع‌شناسی سے جواب دینے کے لئے عملی تجاویز پیش کرتے ہوئے اکثر ہماری مدد کرتی ہے۔ مثال کے طور پر، ہمارے نزدیک موت ایک ایسا دشمن ہے جسے مسیح کے فدیے کے ذریعے مغلوب کِیا جائے گا لیکن دوسرے لوگوں کا اعتقاد ہے کہ کوئی بھی چیز حتیٰ‌کہ باطل عقیدۂ‌تناسخ پر ایمان بھی کسی کو موت سے نہیں بچا سکتا۔ ریزننگ بُک میں صفحہ ۱۰۳-‏۱۰۴ اور ۳۲۱ پر ”‏اگر کوئی کہے“‏ کے تحت پیش‌کردہ جوابات پر بات‌چیت کریں۔ اس کتاب کو میدانی خدمت میں اپنے پاس رکھنے کے لئے سب کی حوصلہ‌افزائی کریں۔‏

گیت ۴۴ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از جولائی ۳

گیت ۲۱۳

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ تقاضا بروشر سے مطالعے شروع کرانے والے پبلشروں سے پوچھیں کہ وہ اس میں کیسے کامیاب ہوئے ہیں۔‏

۱۵ منٹ:‏ مقامی ضروریات۔‏

۲۰ منٹ:‏ بائبل اُصولوں کا اطلاق خاندانی زندگی کو مضبوط بناتا ہے۔ ریزننگ بُک کے صفحہ ۲۵۳-‏۲۵۴ پر درج آٹھ نکات پر مبنی دو بھائیوں کے درمیان بات‌چیت۔ بائبل طالبعلموں کی یہ سیکھنے میں مدد کرنے کی اہمیت کو اُجاگر کریں کہ خاندانی خوشی کا راز خدا کے کلام کے اُصولوں کو سمجھنے اور اُنکا اطلاق کرنے میں پنہاں ہے۔ تقاضا بروشر کے سبق ۸ کو استعمال کرتے ہوئے مظاہرہ پیش کریں کہ یہ کیسے کِیا جا سکتا ہے۔ بائبل کی مشورت قبول کرنے والے خاندان ایک دوسرے کی قربت میں آ جاتے ہیں اور محبت اور اتحاد کے مضبوط بندھن سے اضافی خوشی حاصل کرتے ہیں۔ خاندانی خوشی کی کتاب کے باب ۱۳، پیراگراف ۱، ۲۱-‏۲۲ سے تجربہ بیان کریں۔‏

گیت ۵۱ اور اختتامی دُعا۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں