یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 6/‏00 ص.‏ 1
  • ‏”‏سخاوت پر تیار اور امداد پر مستعد ہوں“‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ‏”‏سخاوت پر تیار اور امداد پر مستعد ہوں“‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏”‏اچھے کاموں میں دولتمند بنیں“‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
  • بھلائی اور سخاوت کرنا نہ بھولیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
  • خدا کے ساتھ کام کرنا—‏خوشی کا باعث
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2016ء
  • جو کچھ ہمارے پاس ہے اُسکے لئے شکرگزار
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
خدم 6/‏00 ص.‏ 1

‏”‏سخاوت پر تیار اور امداد پر مستعد ہوں“‏

۱ صدیوں پہلے پولس رسول نے تیمتھیس کو ساتھی ایمانداروں کی حوصلہ‌افزائی کرنے کی ہدایت کی تاکہ وہ ”‏نیکی کریں اور اچھے کاموں میں دولتمند بنیں اور سخاوت پر تیار اور امداد پر مستعد ہوں۔“‏ (‏۱-‏تیم ۶:‏۱۸‏)‏ پولس نے عبرانی مسیحیوں کو یہ بھی یاددہانی کرائی کہ وہ ”‏بھلائی اور سخاوت کرنا“‏ نہ بھولیں۔ (‏عبر ۱۳:‏۱۶‏)‏ اُس نے ایسی ہدایات کیوں تحریر کیں؟ اسلئے کہ وہ جانتا تھا کہ ”‏جلال اور عزت اور سلامتی ہر ایک نیکوکار کو ملیگی۔“‏—‏روم ۲:‏۱۰‏۔‏

۲ خالق کی حیثیت سے، یہوواہ خدا تمام چیزوں کا مالک ہے۔ (‏مکا ۴:‏۱۱‏)‏ ہم اس بات کی واقعی قدر کرتے ہیں کہ وہ ہماری خاطر اپنی املاک کو استعمال کرتا ہے۔ اگرچہ نوعِ‌انسان کی اکثریت ناشکری کا مظاہرہ کرتی ہے توبھی حاکمِ‌اعلیٰ بڑی فراخدلی سے اُنہیں زندگی قائم رکھنے کے لئے ضروری اَشیا سے مستفید ہونے کی اجازت دیتا ہے۔ (‏متی ۵:‏۴۵‏)‏ اُس نے اپنے پیارے بیٹے کو قربان کر دیا تاکہ ہم ہمیشہ کی زندگی حاصل کر سکیں۔ کیا ہمارے لئے ظاہرکردہ محبت ہمیں یہ تحریک نہیں دیتی کہ ہم ساتھی انسانوں کیلئے سخاوت ظاہر کرتے ہوئے اپنی شکرگزاری کا ثبوت پیش کریں؟—‏۲-‏کر ۵:‏۱۴، ۱۵‏۔‏

۳ ہم کیا دے سکتے ہیں؟‏ یہ مناسب ہوگا کہ ہم اپنے اثاثوں کو ایسے طریقے سے استعمال کریں جو خدا کو پسند ہے۔ ہم یقیناً مادی اور روحانی طور پر عالمگیر بادشاہتی کام کی حمایت کرنا چاہتے ہیں۔ واقعی، خوشخبری سب سے بیش‌قیمت خزانہ ہے کیونکہ یہ ”‏نجات کے لئے خدا کی قدرت ہے۔“‏ (‏روم ۱:‏۱۶‏)‏ ہم ہر ماہ منادی کرنے اور تعلیم دینے کے کام میں اپنے وقت اور وسائل کو سخاوت سے استعمال کرکے یہ روحانی خزانہ دوسروں میں بانٹ سکتے ہیں جو اُن کیلئے ابدی زندگی حاصل کرنے کا باعث ہوگا۔‏

۴ جب ہم محتاجوں کی مدد کرتے ہیں تو یہوواہ اس سے بہت خوش ہوتا ہے۔ وہ برکات کا وعدہ کرتا اور ہمیں یہ یاد بھی دلاتا ہے:‏ ”‏قہر کے دن مال کام نہیں آتا لیکن صداقت موت سے رہائی دیتی ہے۔“‏ (‏امثا ۱۱:‏۴؛‏ ۱۹:‏۱۷‏)‏ اپنے مال سے بادشاہتی کام کی کفالت کرنا اور خوشخبری کی منادی میں بھرپور حصہ لینا یہ ظاہر کرنے کے عمدہ طریقے ہیں کہ ہم واقعی سخاوت پر تیار اور امداد پر مستعد ہیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں