”تمہاری محنت بیفائدہ نہیں“
۱ کتنا حوصلہافزا خیال! یہوواہ کی خدمت میں آپکی محنت بیفائدہ نہیں ہے۔ (۱-کر ۱۵:۵۸) اسکے برعکس ذرا غور کریں کہ لوگ اپنے رُتبے یا مالی حیثیت کو بہتر بنانے کے لئے کتنی جدوجہد کرتے ہیں۔ ممکن ہے کہ وہ کئی سالوں تک اعلیٰ تعلیموتربیت حاصل کریں یا مادی اثاثوں کے حصول کیلئے غلاموں کی طرح کام کریں۔ تاہم، ’وقت اور حادثے‘ کے باعث شاید وہ اس عزتوشہرت کو حاصل نہ کر سکیں جسکے وہ متلاشی ہیں یا پھر اُنہیں اپنی توقع سے بھی بہت کم مادی چیزوں پر گزارہ کرنا پڑ سکتا ہے۔ ”ہوا کی چران“ کی مانند اُنکی کوششیں بےسُود ہیں۔ (واعظ ۱:۱۴؛ ۹:۱۱) لہٰذا، یہ کسقدر اہم ہے کہ ہم اُس واحد کام میں افزائش کرتے رہیں جو بیفائدہ نہیں بلکہ اُسکے فوائد ابدی ہیں!
۲ نہایت اہم کام: زمین پر خدا کی بادشاہت کی خوشخبری کی منادی کرنا اہمترین کام ہے۔ یہ کام لازمی ہے خواہ لوگ سنیں یا نہ سنیں۔ ہم پولس کی طرح یہ کہنے کے قابل ہونا چاہتے ہیں کہ ”مَیں . . . سب آدمیوں کے خون سے پاک ہوں۔ کیونکہ مَیں خدا کی ساری مرضی تم سے پورے طور پر بیان کرنے سے نہ جھجکا۔“—اعما ۲۰:۲۶، ۲۷۔
۳ جب لوگ بادشاہتی پیغام سنکر اُسے قبول کرتے ہیں تو کتنی خوشی ہوتی ہے! ایک نوجوان لڑکی اپنی آنٹی کی وفات کے بعد اس سوچ میں مبتلا تھی کہ آیا اُس کی آنٹی آسمان پر گئی ہے یا دوزخ میں؟ اپنی بہن کے سکھانے پر اُس نے خدا کا نام یہوواہ استعمال کرتے ہوئے دُعا میں اُس سے مدد مانگی۔ جلد ہی اُس نے بائبل کا مطالعہ کرنا اور مسیحی اجلاسوں پر حاضر ہونا شروع کر دیا۔ اس سے اُسے زندگی کو ایک نئے زاویے سے دیکھنے کا موقع ملا جس کی وجہ سے اُس نے گلیوں اور بازاروں میں قتلوغارت کرنے والے گروہوں سے اپنے تمام تعلقات ختم کر دئے۔ اس نوجوان خاتون نے سگریٹنوشی، منشیات کا استعمال اور چوری جیسی بُری عادات کو بھی ترک کر دیا۔ وہ تسلیم کرتی ہے: ”یہ یہوواہ کی محبت ہی تھی جس نے مجھے اسقدر اخلاقسوز طرزِزندگی کو ترک کرنے کی تحریک دی۔ فقط یہوواہ ہی اپنے بےپناہ رحم کے وسیلے، مجھے ہمیشہ کی زندگی کی اُمید دے سکتا تھا۔“ اب وہ بیفائدہ کاموں میں اپنی زندگی ضائع نہیں کر رہی ہے۔
۴ جب لوگ بات نہیں سنتے توبھی، آپکا اُنکے پاس جانا مفید ثابت ہوتا ہے۔ اس سے کمازکم اُنہیں یہ ضرور معلوم ہو جاتا ہے کہ یہوواہ کے گواہ اُنکے پاس آئے تھے۔ آپکی اپنی راستی، ایمانداری اور محبت کی بھی تصدیق ہو جاتی ہے۔ پس، کیا خداوند کے کام میں آپ کی محنت بیفائدہ ہے؟ ہرگز نہیں!